Thanks Thanks:  3
Likes Likes:  7
Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 15 of 32

Thread: اسلامی سوالات

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    7,798
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    اسلامی سوالات

    اسلامی سوالات کا پچھلا تھریڈ لاک ہونے کی وجہ سے نئے تھریڈ میں سوال پوچھ رہی ہوں۔ جب کوئی ماڈ آئیں تو اسے پچھلے میں مرج کردیں۔ شکریہ۔

    سوال:-
    ماہ صیام کے کتنے نام ہیں اور کون کون سے؟

    ​The Quraan breaks hard hearts and heals broken hearts.

    Grow
    where you are planted

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    1,040
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    موقع کی مناسبت سے اس ماہ مبارک کے قبل از اسلام ناموں کی تاریخ بھی کچھ ذکر ہوجائے۔

    عرب عاربہ (عاد و ثمود) کے دور میں اس ماہ مبارک کو "تاتل" کہا جاتا تھا۔

    اس مہینے کا دوسرا نام "زاھر" تھا۔

    پھر ایک قریشی "کلاب بن مرہ" نے اس ماہ مبارک کا نام "رمضان" رکھا۔ نہ صرف رمضان کا بلکہ باقی مہینوں کے بھی وہ نام جو آج معروف ہیں، اُسی نے رکھے۔ یہ ظہورِ اسلام سے دو سو برس قبل گزرا ہے۔
    البتہ اس ماہ کے مسلمانوں کے نزدیک القاب بکثرت ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں:

    قرآن کا مہینہ، رحمت کا مہینہ، مغفرت کا مہینہ، آگ سے آزادی کا مہینہ، نجات کا مہینہ، نعمتوں کا مہینہ، صبر کا مہینہ، خیر کا مہینہ، توبہ کا مہینہ، برکتوں کا مہینہ، احسان کا مہینہ، اللہ کی طرف رجوع کا مہینہ ۔ اس کے علاوہ بھی کثیر نام ہیں۔ واللہ اعلم

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    11,946
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    جزاک اللہ خیر


  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    10,284
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    Quote Originally Posted by Taaliah View Post
    اسلامی سوالات کا پچھلا تھریڈ لاک ہونے کی وجہ سے نئے تھریڈ میں سوال پوچھ رہی ہوں۔ جب کوئی ماڈ آئیں تو اسے پچھلے میں مرج کردیں۔ شکریہ۔

    سوال:-
    ماہ صیام کے کتنے نام ہیں اور کون کون سے؟

    mah e siyam

    mah e ramzan

    mah e nazol e quran

    mah e bsharat

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    7,798
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    غزنوی بھائی اور دلپسند بھائی آپ دونوں کا جواب کچھ حد تک صحیح ہے۔

    میرے پاس جو جواب ہے وہ یہ ہے:
    اس ماہ مبارک کے کل چار نام ہیں۔
    1- ماہ رمضان
    رمضان رمضاء سے بنا ہے اور رمضاء خریف کی اس بارش کو کہتے ہیں جو زمین سے گردوغبار کو دھو ڈالتی ہے۔ اسی طرح رمضان بھی اس امّت کے گناہوں کو دھو ڈالتا ہے اور ان کے دلوں کو پاک کر دیتا ہے۔
    2- ماہ صبر
    روزہ صبر ہے جس کی جزاء رب تعالی' دیتا ہے اور صبر اسی مہینے میں کیا جاتا ہے۔ اس لیے اسے ماہ صبر کہتے ہیں۔
    3- ماہ مؤاسات
    مؤاسات کے معنی ہیں بھلائی کرنا۔چونکہ اس مہینے میں سارے مسلمانوں سے خاص کر اہل قرابت سے بھلائی کرنا زیادہ ثواب ہے اس لیے اسے ماہ مؤاسات کہتے ہیں۔
    4- ماہ وسعت رزق
    اس ماہ میں رزق کی فراخی بھی ہوتی ہے ہے اس لیے اس کا نام ماہ وسعت رزق بھی ہے۔
    جواب دینے کا شکریہ۔
    آپ دونوں کے لیے پوائنٹس۔

    ​The Quraan breaks hard hearts and heals broken hearts.

    Grow
    where you are planted

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    1,040
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    سوال: كيا زمين پر ايسى كوئی چيز موجود ہے جسے جنت سے لايا گيا ہو . اگر ہاں تو كون كون سى چيزيں اور وه كہاں پائی جاتى ہيں؟

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    20,505
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    Quote Originally Posted by احمد غزنوی View Post
    سوال: كيا زمين پر ايسى كوئی چيز موجود ہے جسے جنت سے لايا گيا ہو . اگر ہاں تو كون كون سى چيزيں اور وه كہاں پائی جاتى ہيں؟
    حجرِ اسود؟ ???
    آؤ کہ زندگی کو بِتائیں تمہارے سنگ
    تنہائیوں کے جال سے گھبرا گیا ہے دل
    (عامر جہان)

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Posts
    18,629
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    حجر اسود

    عود کی لکڑی
    روایت میں آتا ہے کہ عود اور انجیر کی پتیاں بمع عصاِ موسی علیہ سلام، حضرت آدم علیہ سلام کے ساتھ اتارے گئے تھے۔

    لوہا
    حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں لوہا کا جنت سے اتارے جانا کا ذکر ملتا ہے جبکہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت میں آسمان سے اتارے جانے کا ذکر ہے، ترجیح جنت والی روایت کو دی جاتی ہے کہ جبھی آسمان سے اتری ہے درحقیقت جنت سے ہی۔

    انجیر کی پتیاں
    I m an uneducated graduate.
    A dull! with genious inspirations.
    A 32 years OLD man that looks young.
    I get really upset and think often, poeple who look at my signature have nothing to do!!!!

  9. #9
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    61,393
    Blog Entries
    19
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    زمین پر تین چیزیں جنت کی ہیں
    حضرت ابوہریرہ کی روایت میں ہے:

    ”لیس من الجنة فی الارض شئی الا ثلاثة اشیاء: غرس العجوة‘ والحجر‘ واواق تنزل فی الفرات کل یوم برکة من الجنة“۔ (۲۲)
    ترجمہ:․․․”زمین پر جنت کی چیزوں میں سے تین چیزوں کے علاوہ کچھ نہیں: ۱:․․․عجوہ کھجور کا پودا (درخت) ۲:․․․ حجر اسود‘ ۳:․․․ اور وہ برکت کی مقدار کثیر جو روزانہ جنت سے دریائے فرات پر اترتی ہے“۔
    عجوہ جنت کا میوہ ہے‘ اس کے متعلق مختلف روایتیں ہیں‘ ایک روایت میں ”العجوة من فاکہة الجنة“ (۲۳) عجوہ جنت کا میوہ ہے‘ ایک روایت میں ہے: ”العجوة والصخرة والشجرة من الجنة اور (بیت المقدس کا) پتھر (چٹان) (۲۴) اور (بیعت رضوان والا) درخت جنت سے ہیں۔


    .
    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    1,040
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    جنت سے لائی گئی وہ دو چیزیں جو اس وقت زمین پر موجود ہیں، حجرِ اسود اور مقام یعنی وہ پتھر جس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کھڑے ہوکر خانہ کعبہ تعمیر فرمایا، ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    "رکن اور مقام جنت کے یاقوتوں میں سے دو یاقوت ہیں جن کے نور کو اللہ نے بجھا (چھپا) دیا ہے اگر اسے بجھایا نہ جاتا تو اس کی روشنی سے مشرق و مغرب کے مابین جو کچھ ہے، روشن ہوجاتا" ۔
    (ترمذی)


    حجر اسود کے علاوہ جو چیزیں امان بھائی اور پردیسی بھائی نے ذکر کی ہیں، ان کے بارے میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کی اصل جنت سے ہے۔

    اس کے علاوہ پردیسی بھائی آپ نے آخر میں جو روایت ذکر کی ہے، جس میں بیت المقدس کے پتھر کے جنت سے ہونے کا ذکر ہے، اسے علامہ البانی نے اپنی کتاب "ارواء الغلیل" میں اس کے اضطراب کی وجہ سے ضعیف کہا ہے۔

    واللہ اعلم

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    سوال : اسلام میں سب سے پہلے جھنڈا کنہوں نے کب اور کیوں لہرایا؟
    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    احمد غزنوی بھائی اب آپکو کوئی شکوہ نہیں رہنا چاہئے~۔
    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    1,040
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    درست فرمایا عبد اللہ بھائی۔ کوئی شکایت نہیں رہی۔ خیر پھر بھی مستقبل کیلیے ۔۔۔

    پیوستہ رہ شجر سے ۔۔

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Location
    اسلام آباد
    Posts
    3,763
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    ھجرت کے وقت مکہ سے مدینہ کی طرف جاتے ہوئے غالبا سراقہ نامی ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو گرفتار کرنے آیا، ناکامی پر اسلام قبول کرلیا اور مدینہ میں علم یعنی جھنڈے کے ساتھ داخل ھونے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنا عمامہ اتار کر اسے اپنے نیزے کی انی میں لگا کر جھنڈا بنایا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آگے لہراتے ہوئے چل پڑا، اس طرح مدینہ میں داخلہ ہوا۔
    واللہ اعلم
    مجھے ان لوگوں پر بہت حیرت ہوتی ہے جو دین کے متعلق محض اندازے سے بات کرتے ہیں۔
    امام اعظم رضی اللہ عنہ

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اسلامی سوالات

    باروی بھائی واقعہ درست ہے لیکن صحابی کا نام "بریدہ اسلمی" تھا ۔چند پوائنٹس آپکے لئے۔
    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

Page 1 of 3 123 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •