Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 18 of 18 FirstFirst ... 8161718
Results 256 to 269 of 269

Thread: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

  1. #256
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    4,387
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by احمد غزنوی View Post


    اس کے تفسیری نکات میں ایک لطیف نکتہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے بندوں کے اپنی جانب رجوع کرنے پر اتنا خوش ہوتے ہیں کہ جواب میں ذرا بھی دیر نہیں فرمائی یہاں تک کہ "قل" بھی درمیان میں نہیں لائے۔ واللہ اعلم
    السلام علیکم

    یقینی طور پہ معاملہ ایسا ہی ہے۔

    بے شک اللہ تعالٰی ہمیں اپنی طرف راہ دیتا ہے، اگر آنا چاہیں۔

    کبھی ہمارے احساس، تذکرہ اور رجوع کرنے کے بدلے۔ کبھی کسی نیکی کے بدلے۔

    واللہ اعلم

  2. #257
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    4,387
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by احمد غزنوی View Post
    یہاں کوئی خبر نہیں پوچھی گئی محمد رضا بھائی بلکہ معجزے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ واللہ اعلم

    جی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔

    اصل میں اس حوالے سے آپکا سوال تھوڑا سا مبہم بھی لگا مجھے۔ چار پانچ 'حوالے' اسی لئیے دیے میں نے۔

    لیکن چلو اچھا ہے۔ تحقیق کرنے کی رغبت تو ہوئی ہمیں۔

  3. #258
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    4,387
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by KishTaj View Post
    جزاک اللہ احمد غزنوی بھائی اور رضا بھائی۔
    دونوں کے لئے کچھ پوائنٹس کا نذرانہ۔
    کتنے پوائنٹس عنایت ہوئے؟

  4. #259
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by MuhammadRaza View Post
    کتنے پوائنٹس عنایت ہوئے؟
    السلامُ علیکم
    چیک لیجئے نا رجا بھائی۔
    ایک نو سو ننانوے سے اوپر ہی ہیں کچھ۔



    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  5. #260
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    4,387
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by KishTaj View Post
    السلامُ علیکم
    چیک لیجئے نا رجا بھائی۔
    ایک نو سو ننانوے سے اوپر ہی ہیں کچھ۔


    وعلیکم السلام

    چیک کر لیا جی بالکل چیک کر لیا۔

    پورے دو ہزار

    ویری گڈ ویری گڈ


  6. #261
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    1,040
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    سوال: آیاتِ قرآنی میں سے مسلمانوں کو سب سے زیادہ امید دلانے والی آیت (یا آیات) کون سی ہے؟
    وضاحت: درست جواب ایک سے زائد بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ مختلف حضرات کے نزدیک یہ مختلف آیات ہیں۔

  7. #262
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    سب سے زیادہ امید دلانے والی آیت
    قل یا عبادی الذین اسرفوا علی انفسھم لا تقنطوا من رحمة اللہ ان اللہ یغفر الذنوب جمیعاً
    (زمر/۵۳)
    ترجمہ: (اے رسول) "کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے (گناہ کرکے) اپنی جانوں پر زیادتیاں کی ہیں تم لوگ خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا بے شک خدا (تمہارے) کل گناہوں کو بخش دے گا۔

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  8. #263
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    1,040
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    ماشاء اللہ ۔ جواب درست ہے کشتاج بہن

    البتہ جیسا میں نے سوال کے ساتھ وضاحت کی ہے، اس کے ایک سے زائد درست جوابات ہوسکتے ہیں۔ تو مزید جوابات کا بھی انتظار رہے گا۔

  9. #264
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by احمد غزنوی View Post
    ماشاء اللہ ۔ جواب درست ہے کشتاج بہن

    البتہ جیسا میں نے سوال کے ساتھ وضاحت کی ہے، اس کے ایک سے زائد درست جوابات ہوسکتے ہیں۔ تو مزید جوابات کا بھی انتظار رہے گا۔
    احمد بھائی اگر مزید کا انتظار ہے تو ایک کوشش میری طرف سے بھی۔
    ولا تيأسوا من روح الله انه لا ييأس من روح الله الا القوم الكافرون

    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  10. #265
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    20,505
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by KishTaj View Post
    سب سے زیادہ امید دلانے والی آیت
    قل یا عبادی الذین اسرنوا علی انفسھم لا تقنطوا من رحمة اللہ ان اللہ یغفر الذنوب جمیعاً
    (زمر/۵۳)
    ترجمہ: (اے رسول) "کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے (گناہ کرکے) اپنی جانوں پر زیادتیاں کی ہیں تم لوگ خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا بے شک خدا (تمہارے) کل گناہوں کو بخش دے گا۔
    یہ غلط لکھا ہے کش آپ نے

    اسرفوا ہے
    آؤ کہ زندگی کو بِتائیں تمہارے سنگ
    تنہائیوں کے جال سے گھبرا گیا ہے دل
    (عامر جہان)

  11. #266
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    1,040
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    سب سے پہلے تو تاخیر پر آپ سب سے معذرت۔ مفصل جواب پیشِ خدمت ہے۔

    سوال جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، یہ تھا کہ قرآن کریم میں سب سے زیادہ امید دلانے والی آیت، یا آیات کون سی ہیں؟ تو اس سلسلے میں اہلِ علم کے مختلف اقوال ہیں اور یہ بھی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وسعتِ رحمت کی دلیل ہے۔ کہ اُس نے اپنی کتاب میں کئی مقامات پر مسلمانوں کیلئے عظیم بشارتیں بیان فرمائی ہیں۔

    علامہ محمد امین محمد مختار شنقیطی رحمہ اللہ (متوفی 1393 هـ) اپنی مشہور تفسیر "اضواء البیان" میں سورۃ النور کی آیت:

    وَلا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَالْمَسَاكِينَ وَالْمُهَاجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ
    ترجمہ: اور تم میں سے جو لوگ اہلِ خیر ہیں اور مالی وسعت رکھتے ہیں، وہ ایسی قسم نہ کھائیں کہ وہ رشتہ داروں، مسکینوں اور اللہ کے راستے میں ہجرت کرنے والوں کو کچھ نہیں دیں گے، اور انہیں چاہیے کہ معافی اور درگذر سے کام لیں۔ کیا تمہیں یہ پسند نہیں ہے کہ اللہ تمہاری خطائیں بخش دے؟ اور اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ (النور:22)


    کے ذیل میں لکھتے ہیں:
    "یہ آیتِ مبارکہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور مسطح بن اثاثہ رضی اللہ عنہما کے بارے میں نازل ہوئی، مسطح مہاجرین میں سے تھے اور فقیر تھے۔ ان کی والدہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خالہ زاد تھیں۔ اور ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے فقر و غربت، قرابت داری اور مہاجرت کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مالی معاونت کیا کرتے تھے۔ مسطح ان مومنین میں سے تھے جنہوں نے منافقین کے پراپیگنڈے سے متاثر ہوکر واقعہ افک سے متعلق ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر کلام کیا تھا۔ جس کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے قسم کھائی کہ وہ مسطح بن اثاثہ رضی اللہ عنہ پر اپنا مال خرچ نہیں کریں گے۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔

    علامہ قرطبی رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر (الجامع لاحکام القرآن) میں حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ کا قول نقل کیا ہے کہ یہ قرآن کریم میں سب سے زیادہ امید دلانے والی آیت ہے۔ کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ نے قذف جیسے بڑے گناہ کے باوجود مسطح بن اثاثہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں آیت نازل فرمائی۔ علاوہ ازیں بعض حضرات نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ امید دلانے والی آیت سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر 47 ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

    وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُمْ مِنَ اللَّهِ فَضْلاً كَبِيراً
    ترجمہ: تم مومنوں کو خوشخبری سنا دو کہ ان پر اللہ کی طرف سے بڑا فضل ہونے والا ہے۔


    مذکورہ بالا آیت میں جس فضل کا تذکرہ فرمایا گیا ہے اُس کی تفصیل اس آیت میں ہے:
    وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فِي رَوْضَاتِ الْجَنَّاتِ لَهُمْ مَا يَشَاءُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ذَلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ
    ترجمہ: اور جو لوگ ایمان لائے ہیں، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، وہ جنتوں کی کیاریوں میں ہوں گے۔ انہیں اپنے پروردگار کے پاس وہ سب کچھ ملے گا جو وہ چاہیں گے۔ یہی بڑا فضل ہے۔ (الشوریٰ: 22)


    پس ان میں سے پہلی آیت میں بڑے فضل کی خوشخبری دی گئی ہے جبکہ دوسری میں اس "بڑے فضل" کی تشریح کی گئی ہے۔

    ایسے ہی امید دلانے والی آیتوں میں سے باری تعالیٰ کا یہ قول بھی ہے :

    قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعاً
    ترجمہ: کہہ دو کہ: "اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کررکھی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ (الزمر 53)


    اور یہ آیت کہ:
    {اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ}
    اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے۔ (الشوریٰ 19)


    بھی ایسی آیات میں شامل ہے

    بعض کے مطابق قرآن کریم کی سب سے زیادہ امید دلانے والی آیت سورۃ الضحیٰ کی یہ آیت ہے:

    وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى
    اور یقین جانو کہ عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اتنا دے گا کہ تم خوش ہوجاو گے۔ (الضحیٰ : 5)


    کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی بھی امتی کے دوزخ میں رہ جانے تک راضی نہیں ہوں گے۔ یہاں علامہ قرطبی کا کلام ختم ہوا۔

    اور بعض اہل علم کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ امید دلانے والی آیت، "آیتِ مداینہ" یا "آیتِ دین" (سورۃ البقرۃ:282) جو کہ قرآن کریم کی سب سے طویل آیت بھی ہے اور جس میں قرض کے احکام بتائے گئے ہیں، کو قرار دیا ہے، اس لیے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے مسلمان کے مال کی حفاظت کیلئے اتنے تفصیل سے قرض کے احکامات بیان کیے ہیں تاکہ اُس کا مال ضائع نہ ہو، چاہے وہ مال کم ہو یا زیادہ۔ پھر قیامت کے دن اُس کی رحمت کا کیا حال ہوگا جبکہ اُس کے مومن بندے اُس رحمت کے بہت زیادہ محتاج بھی ہوں گے؟

    جبکہ مقیدہ رحمہ اللہ نے سب سے زیادہ امید دلانے والی آیات ان آیات کو قرار دیا ہے:

    ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ. جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤاً وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ
    ترجمہ: پھر ہم نے اس کتاب کا وارث اپنے بندوں میں سے اُن کو بنایا جنہیں ہم نے چُن لیا گیا۔ پھر ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اپنی جان پر ظلم کرنے والے ہیں، اور انہی میں سے کچھ ایسے ہیں جو درمیانے درجے کے ہیں۔ اور کچھ وہ ہیں جو اللہ کی توفیق سے نیکیوں میں بڑھے چلے جاتے ہیں۔ اور یہ (اللہ کا) بہت بڑا فضل ہے۔ ہمیشہ بسنے کے باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے۔ وہاں ان کو سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ اور ان کا لباس وہاں پر ریشم ہوگا۔ (فاطر:32-33)


    كيونكه ان آيات میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے وارثوں یعنی امت مسلمہ کو "چنا ہوا" یا "منتخب کیا ہوا" قرار دیا ہے اور پھر انہیں تین اقسام میں منقسم کردیا ہے:

    پہلی قسم: اپنے آپ پر ظلم کرنے والے یعنی وہ جو اللہ کی اطاعت تو کرتے ہیں مگر نافرمانیاں بھی ان سے سرزد ہوتی ہیں۔

    دوسری قسم: "مقتصد" (درمیانے درجے والے) اور یہ وہ ہیں جو اللہ کی اطاعت کرتے ہیں اور معصیت سے اجتناب کرتے ہیں مگر نوافل کے ذریعے اللہ سے زیادہ قریب نہیں ہوتے۔

    تیسری قسم: "سابق بالخیرات" اور یہ وہ ہیں جو فرائض بجا لاتے ہیں، حرام کی گئی چیزوں سے بچتے ہیں اور نفلی عبادات کے ذریعے بھی اللہ سے قریب ہوتے ہیں۔

    اور اللہ تعالیٰ نے ان تینوں اقسام کے بندوں کو جنت میں داخل کرنے کا وعدہ فرمایا ہے اور بے شک وہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا (جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا) (ہمیشہ بسنے کے باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے) علماء فرماتے ہیں کہ یہاں "یدخلونھا" میں جو "واو" ہے اس کی وجہ سے یہ تینوں اقسام اس وعدے کی مستحق ہوجاتی ہیں۔

    اور عبد اللہ بھائی آپ نے جو آیت ذکر کی بے شک وہ بھی امید دلانے والی آیات میں سے ہے۔ البتہ اس کے بارے میں مجھے علمائے کرام کا کوئی قول نہیں ملا کہ سب سے زیادہ امید دلانے والی آیات میں اسے بھی شمار کیا گیا ہو۔

    واللہ اعلم

  12. #267
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    1,040
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

    سوال: قرآن کریم میں مسلمانوں کو کس گناہ کے کرنے پر غیر مسلموں کیلئے تیار شدہ عذاب کی وعید کی گئی ہے؟

  13. #268
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    3,012
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by احمد غزنوی View Post
    السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

    سوال: قرآن کریم میں مسلمانوں کو کس گناہ کے کرنے پر غیر مسلموں کیلئے تیار شدہ عذاب کی وعید کی گئی ہے؟
    سود خوری

    سورۃ آل عمران آیت نمبر ۱۳۱ ۔۱۳۰

    يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْ كُلُوا الرِّبٰٓوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً ۠ وَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ ۱۳۰۔ وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِىْٓ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِيْ ۱۳۱

    ترجمہ
    اے ایمان والو! دگنا چوگنا کر کے سود مت کھاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم (آخرت میں) نجات پاسکو. اوراس آگ سے بچو جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے



    [SIGPIC][/SIGPIC]

  14. #269
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    1,040
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: قرآنی معلوماتی آسان سوالات۔۔۔۔

    ماشاء اللہ ۔ جواب درست ہے محمد فیصل بھائی۔


Page 18 of 18 FirstFirst ... 8161718

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •