Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 6 of 6

Thread: ون اردو کاخواب

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Red face ون اردو کاخواب

    السلام علیکم
    کیا حال ہیں سب کے؟آجکل میں ون اردو پر ایکٹیو کیا ہوئ ہر وقت دل و دماغ پر بس ون اردو ون اردو ہی چھایا ہوا ہے پہلے بھی میں نے بتایا تھا نا کہ میں ون اردو اور اسکے ممبرز خواب میں دیکھتی ہوں ابھی ابھی خواب میں کیا دیکھتی ہوں کہ

    آج ون اردو ممبرز کی دعوت ہے گھر پر سب بہنیں پکوان بنا رہی ہیں اور میں نے سوچا ہے کہ آج ایک دھماکہ نہ سہی چھوٹی سی پہیلی ہی ہو جائے آج بھائیوں کے بجائے بہنوئیوں سے سوال پو چھنا تھا کہ ان سب ڈشز میں سے کونسی ڈش میں نے بنائ ہے صحیح جواب والے بہنوئ کو پوائنٹس

    وہ کیا شعر ہے شاعر صاحب سے معذرت کے ساتھ
    دشت تو دشت بحر ظلمات میں بھی گھوڑے دوڑا دئیے ہم نے
    بھائ تو بھائ بہنوئ بھی نہ چھوڑے ہم نے

    اب مرحلہ یہ تھا کیا بناوں سب بہنوں نے اچھی اچھی چیزیں چن لیں تھیں مجھے فروٹس رکھے نظرآگئے چلو فروٹ چاٹ ہی بنا لیتی ہوں ہیلدی کی ہیلدی آسان کی آسان

    ابھی سب پھل کاٹ کر رکھے ہی تھے فرج میں، ذرا سا باہر کیا گئ میرے میاوں اور بھائ لوگوں نے پورا ڈونگہ خالی کر دیا

    اوہ میرے خدا یہ کیا کردیا ٹائم بلکل نہں سب مہمان آ نے والے ہیں علی بھائ مقصود بھائ رضوان بھائ بلال بھائ آصف بھائ ساجد بھائ تو آبھی چکے ہیں صرف ان بہنوئیوں کا نام ہی پتا تھا پتا تو اور کے بھی ہیں لیکن فورم پر شو نہیں ہیں

    اب کیا کروں جلدی سے دوسری چاٹ بنائ اس میں کیلے اچھے نہیں تھے تھوڑا تھوڑا کالے ہو رہے تھے اور مجھے خود ایسی چاٹ اچھی نہیں لگتی جلدی سے ٹکیہ بنانے کا سوچا اللہ جانے کونسی ٹکیہ تھی بس یہ یاد ہے کہ آٹا بہت سخت گوندھا ہوا تھا بیلی نہیں جا رہی تھی ہاتھ تھک گیا
    میں سخت افسردہ تھی اور میری آنکھ کھل گئ اور اٹھنے کے بعد بھی ہاتھ میں درد تھا ہا ہا ہا

    میں سینٹ پر سینٹ سچ بتا رہی ہوں کہ میں نے یہ سب خواب میں دیکھا ایک لفظ بھی اپنا نہیں ہے بس یہ شعر خود ڈالا ہے وہ بھی اس لیے کہ واقعی میں نے بہنوئیوں کی ہی دعوت دیکھی مظلب سب بھائ لوگ تھے مگر سوال بہنوئیوں سے تھا ;dاور اس خواب کی وجہ سے دوبارہ نیند بھی نہ آئ جبکہ فجر میں ایک گھنٹہ تھا سوچ سوچ کر ہنستی رہی

    اور پتا ہے ٹکیہ کا خواب میں کیوں آیا کل ہی ٹیم بھائ کا ایک تھریڈ دیکھا تھا جس میں آلو کی ٹکیہ سکھائ تھی

    اور یہ سب لبنی اور رفعت کی وجہ سے ہوا میرے پیچھے پڑ گئیں تھی کہ ثمرین تم کچھ لکھو اس دفعہ تم کو نہیں چھوڑنا وغیرہ میں ون اردو اور سب ممبرز کے بارے میں سوچتی سوچتی سو گئ

    یہ لکھنا وکھنا آسان کام نہیں ہے تم سب کی بڑی ہمت ہے جو اتنا شاندار لکھ لیتے ہو مزاحیہ بھی سنجیدہ بھی مجھے تو معاف ہی رکھو

    کیا تم لوگوں کو بہت خواب آتے ہیں مجھے بہت خواب آتے ہیں لگتا ہے ساری رات بھی کام ہی کرتی رہی

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    961
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو کاخواب

    ارے واہ اتنا لمبا اور مزے کا خواب دیکھا ۔آپ کی خاطر

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    11,946
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو کاخواب

    پیاری ثمرین آپ کا بھی جواب نہیں ،اب رات میں بھی کام ہی کروگی تو پھر آرام کب کروگی؟اورہاں آپ نے حرفِ دعا کا ملائی کھاجہ بنایا ہوگا کیونکہ دوسری بار میں نے جب بنایا تو اس کا آٹا مجھ سے بہت سخت ہوگیا اور اسی طرح ہاتھ دکھنے لگا تھا شاید وہ ہی والے آٹے نے آپ کے خواب میں آکر تنگ کیا ہو۔ آہا ثمرین بی بی آپ تو بہت سے بہنوئی کے ناموں کو جانتی ہیں اورمیں سمجھتی ہوں پوائنٹس کے معاملہ میں صرف علی بھائی ہی نصیب لکھ لائے ہیں بھئی


  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    16,873
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو کاخواب

    ہی ہی ہی ہی ۔۔۔اففف ثمو تمہارا بھی جواب نہیں ۔۔اب ایسا کرو ایک اور خواب دیکھو جس میں تم افسانہ لکھ رہی ہو اس کے بعد وہی خواب افسانے کی صورت میں ہمیں بھیج دینا۔۔نوک پلک سنوار کر ہم پیش کر دیں گے۔۔۔ ونک ونک

  5. #5
    Section Managers

    Join Date
    Dec 2008
    Posts
    14,913
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو کاخواب

    ماشاءاللہ، ثمی آپا کا زنگ دھیرے دھیرے اُتر رہا ہے۔ اچھی علامت ہے۔ اسی تواتر سے زنگ اترتا رہا تو یقیناً بہت جلد بہت بہترین افسانوں کی برفباری شروع ہو جائے گی۔
    Hazrat ALI A.S. Said

    Sermon 126:

    With regard to me, two categories of people will be ruined, namely he who loves me too much and the love takes him away from rightfulness, and he who hates me too much and the hatred takes him away from rightfulness.

    Nahjul Balagha.

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو کاخواب

    شکر ہے خواب میں تو کچھ ہلی جلی ہو

    بہت مزے کا خواب تھا


    ویسے ابھی نہ شئیر کرتیں اسی کا افسانہ بنا لیتیں تو کتنا اچھا ہوتا
    افسانوی مقابلے کی اوپننگ تمہارے خوابانہ افسانے سے ہوتی

    تمہارے خواب کے لیے کچھ پوائنٹس

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •