Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 15 of 19

Thread: سمارا جی اور یازغل جی

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    سمارا جی اور یازغل جی

    السلام علیکم

    خواتین وحضرات

    ایک اور تحریر کے ساتھ حاضر
    لیکن ایک ٹوءسٹ ہے

    اس میں میرے ساتھ کسی اور نے بھی تڑکا لگایا ہے ۔۔۔اور کس نے لگایا ہے وہ ٓپ لوگ بوجھیں تو جانیں










    لبنی سے جان بچا کر ہم بھاگ ہی رہیے تھے کہ راستے میں ایک بھائی اور ایک بہن سے جا ٹکرائے۔۔۔ دونوں کے حلیئے دیکھ کر ہی ہم ڈر گئے ۔
    بہن جی نقاب چڑھائے دس نمبر کا عینک لگائے ادھر ادھر مشکوک نگاہوں سے دیکھتے ہوئے چل رہی تھی مبادا کسی کو وہ نظر نہ آجائے۔۔۔

    ۔ ہمارے پیچھے بھاگتی آتی لبنی بھی ان کو دیکھ کر مارے خوف کے ہمارے پیچھے چھپنے کی کوشش کرنے لگیں جیسے میں کوئی نازک اندام خاتون نہیں بلکہ ایک دیو قامت درخت ہوں۔۔۔

    ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کک ککک یہ کون ہیں لبنی؟۔۔

    لبنی تو مارے ڈر کے دوبارہ سے بے ہوش ہونے کی تیاری میں تھی اس کی بھی نحیف سے آواز آئی۔۔۔۔ "پتا نہیں" ۔۔آآآآآآآآآاااا اور ۔ دوبارہ سے مٹی کی خوشبو سونگھنے وہ زمین بوس ہوگئی۔۔

    ہم لبنی کو بچانے کی کوشش میں نیچے جھکے تو ہمیں بہن کے ہاتھ میں کچھ اخبارات و رسائل نظر آئے اور دوسرے ہاتھ میں ایک موٹی دیو قامت سائز کی کتاب۔۔۔۔

    اور وہ بھائی سے صاحب سے کچھ بات کرنے میں مصروف تھی ۔۔ان بھائی صاحب کا حلیہ بھی کچھ عجیب سے تھا۔۔ بڑے بڑے ہائی بوٹس جن میں دو تین کلو کیچڑ جمی ہوئی ۔۔ہاتھ میں ایک عدد دوربین دوسرے ہاتھ میں ایک گنڈاسا ۔۔ جس کو اس انداز میں پکڑا ہوا تھا گویا وہ کوئی بندوق ہو اور ابھی کسی کو نشانہ لینے تیاری میں ہو۔ایک بوسیدہ سا بیگ جو غالباً سلیپنگ بیگ ہی لگ رہا تھا ۔لیکن ان کا انداز بھی کافی مشکوکانہ سا تھا وہ بھی ان بہن کی طرح ہی ادھر ادھر دیکھتے ہوئے پھونک پھونک کر قدم رکھ رہے تھے۔۔۔


    ہم ڈر کے مارے راستہ بدلنے ہی والے تھے کہ ہماری رپوٹرانہ رگ پھڑکنے لگی اور ایک اور سنسنی خیر انٹرویو کا سوچ کر ہماری رال ٹپکنے لگی۔۔۔۔۔ اور ہم لبنی کو اسی حالت میں چھوڑ کر ان کے پیچھے ہولئے کہ کچھ تو نیا پتا چلے گا۔۔۔


    بہن ۔۔۔۔ کسی کو پتا تو نہیں چلا نا ہم ادھر آئے ہیں۔۔ونک ونک

    بھائی ۔۔۔ارے نہیں کسی کو آج تک یہ نہیں پتا ہم ہوتے کدھر ہے تو کیسے پتا چلے گا ہم ادھر آئے ہیں۔۔۔ بھائی صاحب کی آواز میں فخر نمایاں طور پر جھلک رہا تھا۔۔


    بہن۔۔۔۔ سکیوریٹی ریزن ہی کچھ ایسے ہیں کسی کو پتا نہیں چلنا چاہیئے ہم کون ہین اور کہاں ہوتے ہیں۔۔ونک ونک

    بھائی ۔۔۔جی جی وہی تو ۔۔۔بہت مشکل میں پڑ جائیں گے اگر کسی کو معلوم ہوا کہ ہمارا تعلق کہاں سے ہے۔۔


    ان دونوں کی مشکوکانہ باتون سے تو ہمارے اوسان خطا ہوتے ہوتے بچے اور ہمیں اپنا خواب سچ ہوتا نظر آیا جو کچھ دنوں پہلے ہم نے ڈینگیں ماری تھی عمران بھائی سے کہ اب ملا عمر کا ہی انٹرویو لینا ہے۔۔۔


    بھائی۔۔۔ اور کیا حالات ہیں آجکل تمہاری طرف۔۔

    بہن ۔۔سب ٹھیک ہیں لیکن کچھ لوگ ناراض لگ رہے ہیں ایک دو دن پہلے ایک ایسا بلاگ پوسٹ دیا تھا سب کو کوئی غلط فہمی ہوگئی تھی اور لوگ بھاگ بھاگ کر میرے بلاگ میں آئے اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق کافی لوگ زخمی بھی ہوئے۔۔۔۔کیونکہ بھیڑ کافی ہوگئی تھی۔۔۔لیکن سب کے ارمانوں میں اوس اس وقت پڑا جب ان لوگوں کو اصل بات کی خبر ہوئی۔۔ونک ونک۔

    بھائی ۔۔۔ وہ کیا۔۔؟

    بہن ۔۔ بس میں تو ٹیم بھائی کی نصیحت پر عمل کر رہی تھی ۔۔۔۔ کہ عنوان کی اہمیت کیا ہوتی ہے۔۔ بس تب سے چھپتی پھر رہی ہوں کہیں وہ ذخمی لوگ علاج معالجہ کا خرچہ نا مانگنے آجائیں۔ونک ونک۔



    بھائی۔۔اوہو یہ غلطی تو مجھ سے بھی نادانستگی میں ہوگئی۔۔ میں نے بھی ایک بلاگ پوسٹ کیا لیکن نیچے کسی نے پہلے سے ہی مقدمہ دائر کیا ہوا تھا تو مجھے بھی وضاحت دینی پڑی۔۔ لیکن یہ سوچ کر کہیں وضاحت دینے کے علاوہ جرمانہ بھی نہ دینا پڑجائے تبھی ان حالوں میں ہوں۔۔ ۔


    اتنے میں لبنی بھی ہوش میں آگئی تھی اٹھتے ہی کہنے لگی " اففف کوثر جی اتنی چینی کھاتی ہیں کتنے کارب ایک دن میں لے لیتی ہیں۔ ایک ٹی اسپون چینی میں ہی ستر کیلوری ہوتے ہیں وہ کلو کلو چینی پھانک جاتی ہیں ۔۔۔ ان کو تو دیڑھ ہزار سے زیادہ کیلوری نہیں لینی چاہیئے ۔۔ کیا حال ہوگا ان کا۔۔مجھے ڈر ہے کہیں ان کو۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔" ا

    اس سے پہلے لبنی مزید گل افشانیاں کرتی ہم نے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور ان کو چپ کراتے ہوئے کہا۔۔۔
    "شششش" مجھے شک یہ یہ ہمارے ون اردو کے ملا عمر اور ان کی ساتھی ہیں جن کی وجہ سے کچھ دنوں پہلے ون اردو کے کافی لوگ ذخمی ہوئے۔۔۔"


    میری بات سننتے ہیں لبنی کے بھی کان کھڑے ہوگئے ۔۔۔۔" ہیں اچھا ان سے دو دو ہاتھ تو مجھے بھی کرنے ہیں میری پاوں کی چھوٹی انگلی کے ناخن میں بھی خراش آگئی تھی اسی دھکم پیل کی وجہ سے۔۔۔"

    ہم لبنی کے اتنے زیادہ زخمی ہونے پر افسوس میں سر ہلاتے ہوئے جلدی سے آگے بڑھے کہیں وہ دونوں نکل نہ جائیں۔۔۔

    اچانک بھاءی صاحب نے پیچھے مڑ کر دیکھا اور جب ہمیں اپنے پیچھے آتے دیکھا تو غصے سے بولے ۔۔۔

    بھائی ۔۔۔کیا مسئلہ ہے آپ لوگوں کا ۔۔پیچھاکیوں کر رہے ہیں ہم کوئی شمالی علاقہ جات کی سیر کو نہیں جا رہے ۔۔۔چلیں بھاگیں یہاں سے ۔۔


    ہم نے باقاعدہ ہاتھ باندھ کر عرض کیا ۔۔۔۔۔بھائی صاحب ایک انٹرویو کا سوال ہے ۔۔۔آُپ تو وڈے لوگ ہیں آپ کا کیا جانا ہے ۔آپ انٹرویو دے دیں ۔ہم آپ کو مشہور کرا دیں گے۔۔

    بھائی صاحب بڑے اکڑ کر بولے ۔۔۔۔۔۔اچھا یہ بات ہے ساتھ ہی ساتھ والی بہن کو کہا۔۔۔بہن دیکھو تو تمہارے بیگ میں تھوڑا انٹرویو بچ گیا ہو تو ان کو دے کر جان چھڑاو۔۔۔

    بہن بھی ایسی سیدھی۔۔۔۔۔۔۔ بولیں ۔۔۔۔نہیں بھیا انٹرویو تو سارا بانٹ دیا ۔۔ونک ونک

    بھائی بولے اچھا چلو نیا ہی دے دیتے ہیں ۔۔لیکن یہاں نہیں آُپ لوگوں کو ہمارے ٹھکانے پر چلنا ہو گا ۔۔۔

    ہم تو راضی تھے۔۔۔فورا سر ہلا دیا۔۔

    بھائی جی نے تالی بجائی اور جانے کہاں سے ڈھیر سارے نقاب پوش نکلے اور ہمارے منہ پر کالا کپڑا چڑھا دیا۔۔۔


    دو دراز کسی پہاڑی علاقے میں جاکر ان لوگوں کی گاڑی رکی ۔۔ہم نے اپنے اطراف ٹٹولنے کی کوشش کی تو کچھ سمجھ میں نہیں آیا ۔۔۔ ڈرتے ڈرتے پوچھا ۔۔

    "بھائی جی یہ کونسا علاقہ ہے؟

    اس علاقے کا نام "چلغم و غیابان " ہے اس علاقے کی خاص بات ہے۔۔ یہاں لوکیاں بہت فروانی سے ملتی ہیں اس کے علاوہ لوکیوں کی طرح طرح کی ڈشز ڈرنکس بھی یہاں ملتی ہیں تو بس میرا موسٹ فیورٹ علاقہ ہے یہ۔"


    بہن جی بولی ۔۔" اس کے علاوہ یہاں کے مناظر ۔۔ مجھے بہت لبھاتے ہیں ۔۔ جس سے مجھے مدد ملتی ہے اپنی تحاریر کو پر لطف بنانے میں اور تو اور مجھے تو یہاں کے گھوڑوں کے مالکان کے بارے میں بھی اچھے سے معلوم ہے قیاس آرائیاں کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔۔" ونک ونک ۔


    پھر ہمارے آنکھوں سے پٹی اتاری گئی ۔۔ اور ہماری تواضع لوکی کے جوس کی ساتھ کی گئی اور ساتھ میں ایک بلیک فارسٹ کیک بھی رکھا گیا جو شاید افریقہ سے منگوایا گیا تھا۔۔ کچھ زیادہ ہی گھنے فاریسٹ سے متاثر لگ رہا تھا۔۔۔
    ہم نے دیکھا لبنی نے چپ چاپ جوس کا گلاس اٹھایا اس کو چکھا اور خوش ہوکر بولی ۔۔" اممم اچھی بات ہے اس میں شکر شامل نہیں کی گئی۔۔"

    اس کے بعد اس نے ایک ننھا سا ٹکڑا کیک کا اٹھایا اچانک اس کو کچھ خیال آیا تو اپنا کیلکولیٹر نکال کر بیٹھ کر کسی جوڑ توڑ میں مصروف ہوگئی۔۔

    ہم۔۔۔" کیا کر رہی ہو؟

    لبنی۔" کیلوری کاونٹ کر رہی ہوں۔۔"

    لبنی اپنے حساب کتاب سے فارغ ہوکر آرام سے جوس پینے لگی اور بس ایک چٹکی کیک کھا کر بولی ۔" اممم بس مجھے اور کیک نہیں کھانا میرا پیٹ بھر گیا ہے۔۔"


    اور ہمارا ہاتھ جو بس کیک کی طرف ہی بار بار بڑھ رہا تھا اس کو دیکھ کر رک گیا۔۔۔۔"


    لبنی ۔۔۔"جوس تو پیو۔۔"


    ہم منمناتے ہوئے۔۔۔" تمہیں عادت ہوگی اس گھاس پھوس کو کھانے کی میں تو شیرنی ہوں شیرنی ایسی غذائیں کھانا میرے بس کی بات نہیں۔۔"


    لبنی ہمیں ملامتی نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی۔۔" شرم کرو کچھ تو شرم کرو ۔۔اسلامی سیکشن کی ماڈ ہو لوکی کس کی پسندیدہ غذا ہے۔ جانتی بھی ہو۔۔ پھر بھی اس کو کھانے سے منع کر رہی ہو" ۔ لبنی منہ ہی منہ میں بڑ بڑانے لگی یہ بھی بالکل گلیکسی کی طرح ہے اوپر اوپر سے بنتی ہے کہ کھانے میں احتیاط کرتی ہوں ۔۔ہونہہ"

    ہم مارے شرم کے ادھر ادھر دیکھنے لگے پھر خیال آیا جس کام کے لیے اس"چلغم غیابان" آئے وہ تو ہی نہیں رہا کافی دیر ہو رہی ہے۔۔۔ ۔۔


    اب انٹرویو کی باری تھی

    ۔۔لبنی کو کیمرے کے ساتھ کھڑا کیا ۔۔۔ساتھ ہی ایک اسٹینڈ بھی لگا دیا کہ یہاں لبنی کا لڑکھڑانا خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔۔۔

    ہم نے سوال داغا۔۔۔۔


    بہن جی پہلے آپ بتاءیں آُپ کا نام کیا ہے ؟

    بہن جی بولیں ۔۔۔ارے آپ لوگوں کو ابھی تک میرے نام کا نہیں پتا ۔۔میرا نام سمارا جی ہے ۔۔ونک ونک۔۔۔

    ہم نے کہا ۔۔۔سمارا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ کیسا نام ہوا بھلا؟

    اب کے بھائی جی بولے ۔۔۔۔

    میں بتاتا ہوں ۔۔یہ جب چھوٹی سی تھیں نا ۔۔جب جب باہر کھیلنے جاتیں یا گھر میں ہی بہن بھائیوں کے ساتھ کھیلتیں ۔پانچ منٹ بعد پورا منہ کھول کر روتی ہوئی امی کے پاس آتیں اور فرماتیں ۔۔۔۔۔

    امیییییییییییییی اس نے مارا۔۔۔۔۔۔۔


    امی تو سخت پریشان ہوئیں ۔اور ان کا نام ہی اس نے مارا پڑ گیا۔۔۔آہستہ آہستہ اس نے مارا سے کب سمارا ہوا پتا ہی نہیں چلا۔۔۔تو اس لیے ان کا نام سمارا ہے ۔۔۔


    ابھی بھائی جی کی بات ختم ہی ہوئی تھی ۔۔کہ ایک نقاب پوش ہرے رنگ کا نقاب پہنے سر جھکائے اندر آیا۔۔

    اور بولا۔۔۔

    بھائی جی میرے ساتھ ایسا کیوں کرتے ہو آپ لو گ میرا سارا کیک ان کو دے دیا میں کیا کھاوں اب ۔۔اوں اوں اوں ۔۔

    بھائی جی جلدی سے اٹھے نقاب پوش کو پیار کیا۔۔دوسرا کیک منگوا کر دینے کا وعدہ کیا تو نقاب پوش کو سکون ہوا۔۔۔



    اگلا سوال ہمارا بھائی جی سے تھا ۔۔


    بھائی جی آُپ بھی اپنا نام بتائیں ؟

    بولے ۔۔۔۔۔میرا نام ہے یازغل۔۔۔اور اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ پچپن میں ابو جی مجھے سیاحت کے لیے ایک جگہ لے گءے جس کا نام یازنانندان تھا۔۔۔۔ہم جب وہاں پہنچے تو وہاں اتنے پرندے تھے ۔کہ ہمارا دل للچایا کہ شکار کر کے دعوت اڑائیں ۔۔۔
    گن تو تھی نہیں ہاں غلیل ہمیشہ ہم اپنے ساتھ ہی رکھتے ہیں ۔تو ہم نے غلیل سے کافی پرندے مار گرایے ۔۔۔۔ابو جی واپس آکر سب سے ہماری بہادری کے قصے بیان کرتے ۔۔۔

    کہ یازنانندان جا کر ہم نے غلیل سے پرندے مارے ۔۔۔

    تو لوگ ہمیں یاز غلیل بلانا شروع کر دیا۔۔۔

    ہمیں یہ کچھ واہیات سے لگتا تھا تو ہم نے خود ہی اپنے آپ کو یازغل لکھنا شروع کیا ۔۔کچھ رعب دبدبے والا تو لگتا ہی ہے نا ۔۔۔


    بہن جی اتنے میں چائے لے آئیں ۔۔۔۔۔

    لیجئیے چائے پیجیے ۔۔خالص لوکی کے پتوں کو پیس کر بناءی گئی ہے ونک ونک ۔۔


    ہم پریشان لوکی کے پتے کی چائے


    یاز بھائی نے فورا کہا۔۔۔۔چائے پینا منظور ہے یا یہاں سے اسٹریچر پر واپس جانا؟؟

    ہم نے فورا کپ پکڑ لیے ۔۔

    لبنی بولی۔۔

    رفعت پی لو ۔۔لو کیلوری ہے ۔ایک کپ میں دس کیلوریز واو میں تو ضرور پیوں گی ۔۔

    ابھی چایے پینا شروع ہی کی کہ وہی ہرے نقاب پوش پھر سے اندر آگءے

    روتے ہوئے بولے ۔۔

    سمارا آپی یہ کیا۔۔میری چایے بھی ان کو دے دی ۔۔جائیں میں نہیں بولتا آپ دونوں سے آُپ دونوں گندے بچے ہیں ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں ۔۔اوں اوں اوں ۔۔۔


    سمارا اور یاز بھائی دونوں نقاب پوش کو دلاسے دئیے ساتھ ہی ایک چاکلیٹ بھی دی تب جا کر وہ کچھ خوش ہوئے ۔۔
    ہم نے یاز بھائی کی طرف سوال پھینکا۔۔۔

    جی تو یاز بھائی یہ بتائیں کہ اتنا سفر اتنی سیاحت کیسے کر لیتے ہیں آپ ۔۔تھکتے نہیں کیا?

    بولے ۔۔۔۔۔۔لو تو کیا میں پیدل خاک چھانتا پھرتا ہوں ۔۔یہ وڈی سی گڈی ہے بس بیٹھو موجیں کرتے جاو موجیں کرتے آو۔۔۔۔فکر نہ فاقہ تے عیش کر کاکا۔۔۔۔

    اتنے میں پھر سے ہرا نقاب پوش واپس روتا پوا آگیا۔۔۔
    یاز بھائی ۔آُپ نے جو چاکلیٹ دی تھی وہ ہمسائے کے بچے نے چھین لی ۔۔۔پتا نہیں سب ایسا کیوں کرتے ہیں میرے ساتھ ۔۔۔اوں اوں اوں ۔۔

    یاز بھائی اور سمارا آپی نے جھٹنقاب پوش کے سر پر ہاتھ پھیرا اور بولے کوئی بات نہیں بچے ہم اور دلا دیں گے ۔۔وہ گندے بچے ہیں آپ تو اچھے بچے ہو نا چلو اداس نہیں ہو ۔۔۔۔
    ہم اس روندوو بچے کی بار بار کی ریں ریں سے کافی جز بز ہو رہے تھے ۔۔ وہ باہر جانے لگے تو ہم نے ایک لمبی سانس شکر سے لی کہ جان چھوٹ رہی ہے کہ اچانک سمارا دوبارہ اس کو پکار بیٹھی۔۔۔

    "اسامہ" اگر دوبارہ کچھ چاہیئے تو وہ نکڑ میں ایک ٹھیلہ ہے اس میں سے کینو اٹھا کر کھا لینا۔۔ "

    اسامہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ ہہ
    ہمارے کان تو اسامہ نام سن کی ہی کھڑے ہوگئے اور خواب بننے لگے کہ اگر ہم امریکہ کو بتا دیں اسامہ کا پتا ہمیں چل گیا ہے تو مفت میں پورے خاندان کی عیاشی کا سامان ہوجائے گا۔۔۔

    اسامہ لیکن اتنا روندو اسامہ


    لبنی کو دیکھا وہ مارے افسوس سے سر دائیں بائین ہلا رہی تھی۔۔۔

    لبنی ۔۔۔ "لیکن سمارا آپ نے تو کہا تھا ان ٹھیلوں سےپھل کوئی بھی نہیں چراتا تو ۔۔"


    سمارا۔۔۔"وہ ننن نہیں دراصل وہ کیا ہے کہ بس کبھی کبھار بس بچوں کو کیسے سمجھائیں۔۔۔ اور پتا ہے نا اسامہ ابھی تک کتنا ناسمجھ بچہ ہے ہر وقت کسی نا کسی چیز کے لئے روتا ہی رہتا ہے۔۔۔۔
    جب دیکھو اس کی سیڈی ہی ختم نہیں ہوتی ۔۔

    ہمارے ارمانوں پر تو اوس ہی پڑ گئی اسامہ کے بارے میں جان کر تو اپنے مسٹر روندو اسامہ ہی تھے۔۔۔


    اچانک ہمیں اپنے اطراف ماحول پر غور کرنے کا خیال آیا تو ہمیں لگا جیسے ہم کسی ٹی وی اسٹیشن کے اسٹوڈیو میں کھڑے ہیں اتنے سارے ٹی وی اسکرین اور ہر چینل میں کوئی نہ کوئِ ڈاکیومینٹر مووی لگی ہوئی اور یاز بھائی کھٹا کھٹ ان کی تصاوہر اتار رہے تھے۔۔۔


    اتنے میں ایک آدمی آیا ۔۔ اور کہنے لگا۔۔" یاز بھائی "چلوٹ گڑھ " کی مٹی نہیں ملی آپ ایسا کریں۔۔" "سائےگا ناراپوش" کی مٹی اپنے جوتوں میں لگالیں۔۔۔


    یازغل۔۔"ارے نہیں بھئی ایسا نہیں ہو سکتا ۔۔میں کہہ کر آیا تھا سب کو اس بار "چلوٹ گڑھ" جا رہا ہوں۔۔ اور وہاں کی خاص بات بتا کر بھی آیا تھا کہ وہاں کی مٹی جامنی رنگ کی ہوتی ہے۔۔اب ثبوت کے طور پر میرے جوتوں میں اس رنگ کی مٹی تو لگی ہوئی ہونی چاہیئے ناں۔۔۔

    پر بھائی وہاں کے سارے راستے بند ہے۔۔" اس بندے نے جلدی سے کہا۔۔


    یازغل۔۔" چلو کچھ دن انتظار کرتے ہیں۔۔۔ کیونکہ میں نے بس چلوٹ گڑھ ہی ہی تصویر اتار کر اپلوڈ کر دی ہیں اور اب تک مجھے سائے گاناراپوش کے بارے میں کوئی خاص ڈاکیومینٹریز دیکھنے کو نہیں ملیں تب تک انتظار کرتے ہیں۔۔۔


    اور دوسری طرف سمارا ڈھیروں کتابوں کے درمیان بیٹھی تھی بس محض پانچ منٹ میں ایک کتاب پڑھ لیتی اور ہم حیران بیٹھے یہ کیا ماجرا ہے۔۔۔


    لبنی حد سے زیادہ متاثر ہوتے ہوئے" سمارا جی اتنی جلدی کیسے ایک کتاب پڑھ لیتی ہیں۔؟


    ہم لبنی کو یوں متاثر ہوتا دیکھ کر بری طرح سے جل اٹھے کہ بس اس کو موقع چاہیئے کسی سے بھی فوراً متاثر ہونےکا۔۔

    بولیں ۔۔۔۔ہم کوئی ایویں شیویں نہیں ہیں۔۔۔مضمون بھانپ لیتے ہیں لفافہ دیکھ کر ۔۔۔
    ہم نے جھٹ سے اپنے بیگ سے خالی کاپی نکال کر دکھائی ۔۔۔
    سمارا جی بتائیں تو بھلا اس میں کیا لکھا ہے ?
    سمارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمممم اس کتاب میں اڑن طشتریوں کے بارے میں وافر معلومات موجود ہیں۔۔کہ وہ کیسے بنتی ہیں ،ان کی ورکشاب کہاں ہے ۔۔رینٹ پر کہاں سے ملتی ہیں ۔۔وغیرہ وغیرہ
    ہم نے فورا کاپی کھول کر دکھائی

    دیکھیں جی یہ تو خالی ہے ۔۔۔ایک دم سے شرمندہ ہوئیں لیکن ساتھ ہی یاز بھائی کو بلایا
    بھائی جی ان کا انتظآم کرنا ہی پڑے گا ورنہ یہ سب پول کھول دیں گی ۔ونک ونک
    اس بار ان کے ونک سے ہم سچی میں ڈر گئے

    لبنی بولی ۔۔۔۔سمارا جی کتنا جھونٹ بولتی ہیں آپ ۔۔۔توبہ توبہ

    سمارا۔۔۔ ارے ننن نہیں وہ یہ کہ ہم بس دیباچہ اور مختلف مصنفین کی رائے پڑھ کر ہی اخذ کر لیتے ہیں کے کتاب کے اندر کیا لکھا ہوا ہے تو بس اندازہ ہوجاتا ہے اور ہم جاکر میں نے یہ کتاب پڑھ لی میں بتا دیتے ہیں کہ ہمیں نے یہ کتاب پڑھ لی۔۔'
    پھر وہاں ہماری پوسٹ دیکھ کر جو وہ کتاب پڑھ لیتا ہے اس کے تبصرے سے ہمیں باقی کی کہانی کا بھی پتا چل جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمارٹ نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ونک ونک
    ۔

    اتنے میں اچانک کسی سائرن کے بجنے کی آواز آنے لگی ۔۔۔ اور دیکھا یاز بھائی سمارا دونوں اچانک خوف زدہ ہوگئے اتنے میں اسامہ بھی دو کینو اٹھائے بھاگتا ہوا آیا کہ وارننگ باجی آ رہی ہیں ۔۔اس گھر کو تالا لگانے کو ۔،۔۔۔۔۔
    یاز بھائی غصے سے بولے
    ابھی تو چھپ جاو سب ۔۔۔بعد میں مجھے پتا لگ گیا نا کہ کس نے مخبری کی ہے اس کی تو خیر نہیں سزا کے طور پر اگلے ٹرپ کی تصویریں جمع کرنے کے کام پر لگا دینا ہے میں نے


    تو دونوں نے ہمیں جلدی سے اپنے ٹھکانے سے باہر نکال دیا اور یوں ایک نامکمل انٹرویو، کا اختتام ہوا اور یہ سوچ کر پھر کبھی سہی کہہ کر ہم کسی اور کے انٹرویو کے تلاش میں چل پڑے۔۔۔

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    4,813
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سمارا جی اور یازغل جی

    بہت عمدہ جی
    گڈ گوئنگ
    بٹ ناؤ اٹس مائی ٹرن
    میں نے کسئ تحریر میں آپ کا ذکر نہیں کیا سوائے ایک کے مگر آپ نے سب سے زیادہ رگڑا مجھی کو دے دیا۔
    ربِ زدنیِ علما

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سمارا جی اور یازغل جی

    اوہ مائ گاڈ رفعت یہ تم کو کیا ہوگیا ہے انٹرویو مینیا ہی ہی ہی ون اردو ہاسپٹل کھولنا ہی پڑے گا لبنی کو بھی تو بھرتی کرانا ہوگا ایک کیمرہ ٹھیک سے نہیں پکڑ سکتیہر پانچ منٹ میں زمین بوس، دو تین بوتلیں گلوکوز کی چڑھوانی پڑیں گی بلکہ زیادہ چڑھوادوں گی تھوڑا مٹاپا ھو ہر وقت کیلوری کاوئنٹنگ چلتی رہتی ہے نہ خود کھاتی ہے نہ مجھے کھانے دیتی ہے رفعت سے تو سمارہ اور یاز بھائ خود نمٹ لیں گے

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2009
    Location
    کراچی
    Posts
    25,116
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سمارا جی اور یازغل جی

    ہاہاہا بہتتتتتتتت مزے کا لکھا ہے رفعت آپی،۔۔۔;d

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2011
    Posts
    633
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سمارا جی اور یازغل جی

    واہ جی واہ کیا ہی بات ہے۔ ایک بار پھر محفل لوٹ لی۔

    رفعت آپی کو شاندار مزاحیہ تحاریر کی ہیٹ ٹرک بے حد مبارک ہو۔


  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سمارا جی اور یازغل جی

    Quote Originally Posted by Naadim! View Post
    واہ جی واہ کیا ہی بات ہے۔ ایک بار پھر محفل لوٹ لی۔

    رفعت آپی کو شاندار مزاحیہ تحاریر کی ہیٹ ٹرک بے حد مبارک ہو۔


    شکریہ شکریہ بھاءی جی

    لیکن دوسرا نام بھی تو بوجھیں نا

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سمارا جی اور یازغل جی

    Quote Originally Posted by Hafiz Usama View Post
    بہت عمدہ جی
    گڈ گوئنگ
    بٹ ناؤ اٹس مائی ٹرن
    میں نے کسئ تحریر میں آپ کا ذکر نہیں کیا سوائے ایک کے مگر آپ نے سب سے زیادہ رگڑا مجھی کو دے دی

    شکریہ شکریہ


    لیکن پھر سے سیڈی



    Quote Originally Posted by Sumara View Post
    وعلیکم السلام

    ہائے اللہ رفعت جی۔۔۔۔ یہ اتنے راز کہاں سے نکال لائیں۔۔ہاہاہاہاہاہا۔ میں نے تو کسی کو پتا نہیں لگنے دیا تھا پھر بھی ڈھونڈ نکالا آپ نے، بڑی محنت کی آپ نے۔۔۔ ٹو گڈ جی۔۔۔

    بہتتتتتتتت اچھا لکھا آپ نے۔۔۔ اب یہ بھی تو بتائیں کہ اس میں تڑکا کس نے لگایا ہے۔۔۔ دونوں کے لئے تالیاں۔۔۔


    ہمارے جاسوس ہیں جی

    آپ کے اپنوں میں


    لے ابھی سے بتا دوں لفافہ دیکھ کر مضمون پہچان لیتی ہیں یہ بھی تو بتاءیں
    [quote=Galaxy;1985757]اوہ مائ گاڈ رفعت یہ تم کو کیا ہوگیا ہے انٹرویو مینیا ہی ہی ہی ون اردو ہاسپٹل کھولنا ہی پڑے گا لبنی کو بھی تو بھرتی کرانا ہوگا ایک کیمرہ ٹھیک سے نہیں پکڑ سکتیر پانچ منٹ میں زمین بوس، دو تین بوتلیں گلوکوز کی چڑھوانی پڑیں گی بلکہ زیادہ چڑھوادوں گی تھوڑا مٹاپا ھو ہر وقت کیلوری کاوئنٹنگ چلتی رہتی ہے نہ خود کھاتی ہے نہ مجھے کھانے دیتی ہے رفعت سے تو سمارہ اور یاز بھائ خود ن/QUOTE]




    ہی ہی ہی
    سب ہی تو سیریس بنے بیٹھے ہیں کچھ تو ہنسی مذاق ہونا چاہیے کہ نہیں


    Quote Originally Posted by یازغل View Post
    بہت عمدہ جی۔
    کیا کمال کا منظرنامہ پیش کیا ہے۔

    شکریہ یاز بھاءی

    لیکن یہ کمال اور منظر کا تو ہم نے ایک بار بھی نام نہیں لیا۔۔۔


    Quote Originally Posted by IN Khan View Post
    وا

    سمارا جی نے جب خالی کاپی کے بارے میں اڑن طشتریوں کا بتایا ۔ بہت خوب تھا بھئی۔۔ پول کھلنے پر انہیں یہ کہنا چاہیے تھا کہ بھئی اڑن طشتریاں تھیں، اڑ گئی ہوں گی۔۔ اسی لئے کاپی خالی ہے ابھی۔۔


    اور بھئی اب تو ہمیں بھی ایسا لگنے لگا ہے کہ یہ دونوں صرف دیباچہ اور رائے سے ہی اپنی رائے اخذ کر لیتے ہیں۔۔ اسی لئے تو جینئس ہیں جی۔۔;d

    اسامہ معصوم کو دو بڑوں کے درمیاں مفت کا رگڑا یعنی مفتا رگڑا لگ گیا۔۔ سو سیڈ
    وہی بات ہو گئی کہ
    دو کے ساتھ ایک فری;d


    واہ واہ عمران بھاءی اڑن طشتریاں ہی اڑا دیں
    شکریہ


    Quote Originally Posted by Noor-ul-Ain Sahira View Post
    بہت مزہ آیا۔ شکر ہے سمارا کے نام کا راز تو کھولا;d۔۔ یاز جی کا حلیہ دل کو بہت بھایا اور اسامہ بچارہ منا بھائی ہائے ہائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بہت اچھا لکھا رفعت اور لبنی جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گڈ جاب


    لو جی پہلی بندی تکہ لگانے والی

    شکریہ شکریہ


    اب باقی سب بھی بتاءیں


    Quote Originally Posted by MK Mano View Post
    ہاہاہا بہتتتتتتتت مزے کا لکھا ہے رفعت آپی،۔۔۔;d


    شکریہ مانو

    بتاو تو اور کون ہو سکتا ہے میرے ساتھ

  8. #8
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: سمارا جی اور یازغل جی

    وعلیکم السلام

    ہائے اللہ رفعت جی۔۔۔۔ یہ اتنے راز کہاں سے نکال لائیں۔۔ہاہاہاہاہاہا۔ میں نے تو کسی کو پتا نہیں لگنے دیا تھا پھر بھی ڈھونڈ نکالا آپ نے، بڑی محنت کی آپ نے۔۔۔ ٹو گڈ جی۔۔۔

    بہتتتتتتتت اچھا لکھا آپ نے۔۔۔ اب یہ بھی تو بتائیں کہ اس میں تڑکا کس نے لگایا ہے۔۔۔ دونوں کے لئے تالیاں۔۔۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  9. #9
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: سمارا جی اور یازغل جی

    Quote Originally Posted by Sumara View Post
    ۔ دونوں کے لئے تالیاں۔۔۔

    بلکہ دونوں کے لئے ونک ونک

    ;d

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سمارا جی اور یازغل جی

    Quote Originally Posted by IN Khan View Post
    بلکہ دونوں کے لئے ونک ونک

    ;d
    ;d;dہاں یہ صحیح کہا جتنے ونک انہوں نے پوری تحریر میں کیے ہیں انکو تالیوں اور پوائنٹس کے بجائے ونک ونک ہی ملنا چاہیے

  11. #11
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: سمارا جی اور یازغل جی

    بہت عمدہ جی۔
    کیا کمال کا منظرنامہ پیش کیا ہے۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  12. #12
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: سمارا جی اور یازغل جی

    واہ واہ واہ۔۔
    کیا خوب لکھا جی۔ پوائنٹی شکریہ قبول کیجئے

    سمارا جی نے جب خالی کاپی کے بارے میں اڑن طشتریوں کا بتایا ۔ بہت خوب تھا بھئی۔۔ پول کھلنے پر انہیں یہ کہنا چاہیے تھا کہ بھئی اڑن طشتریاں تھیں، اڑ گئی ہوں گی۔۔ اسی لئے کاپی خالی ہے ابھی۔۔
    ھاھاھا

    اور بھئی اب تو ہمیں بھی ایسا لگنے لگا ہے کہ یہ دونوں صرف دیباچہ اور رائے سے ہی اپنی رائے اخذ کر لیتے ہیں۔۔ اسی لئے تو جینئس ہیں جی۔۔;d

    اسامہ معصوم کو دو بڑوں کے درمیاں مفت کا رگڑا یعنی مفتا رگڑا لگ گیا۔۔ سو سیڈ
    وہی بات ہو گئی کہ
    دو کے ساتھ ایک فری;d

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سمارا جی اور یازغل جی

    بہت مزہ آیا۔ شکر ہے سمارا کے نام کا راز تو کھولا;d۔۔ یاز جی کا حلیہ دل کو بہت بھایا اور اسامہ بچارہ منا بھائی ہائے ہائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بہت اچھا لکھا رفعت اور لبنی جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گڈ جاب
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •