Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 15 of 23

Thread: کوثر آپی اور آمنہ جی

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    کوثر آپی اور آمنہ جی

    السلام علیکم ناظرین
    آج پھر سے دو عدد نہایت معزز محترم شخصیات کے پول لے کر میں ہوں ثنا بچہ۔۔۔۔۔۔اوہ سوری میں ہوں ایک نہایت مشہور صحافی جو کہ بالکل بھی نہ بکتی ہے نہ جھکتی ہے ہاں پوائنٹس آتے نظر آئیں تو بس اپنے کہے ہوئے میں تھوڑا ردو بدل کر لیتی ہوں ۔۔۔یہ کوئی بے ایمانی تو نہ ہوءی نا۔۔۔


    تو جناب آج ہم اس فورم کی دو مشہور اور ذرا بزرگوار ہستیوں کے ساتھ کچھ ٹایم گزاریں گے ۔۔

    اور آُپ کا وقت بھی گزروائیں گے ۔۔زبردستی


    اچھا جی تو ہوا کچھ یوں کہ عمران بھائی کی حالت پڑھ کر لبنی کا بہت دل للچا رہاتھا کہ وہ بھی ہمارے ساتھ ہوتیں تو اس بار کیمرہ مین کی جگہ لبنی یہ فرائض انجام دیں گی ۔۔۔

    تو لبنی جو کہ آج کل ذرا کمزور ہو گئی ہے دوسروں کو کھانے پر ڈانٹتے ڈانٹتے ایسی عادت ہوئی کہ خود بھی جب کھانا کھانے بیٹھتی ہے تو اپنے آُپ کو ڈانٹ کر کھانا چھوڑ دیتی ہے بےچاری ۔۔۔
    دماغ پر اثر ہو گیا نا

    تو جب لبنی جی نے کیمرے کو اٹھانے کی کوشش کی تو اس کے وزن سے نیچے جا گریں ۔۔اور کیمرے کے نیچے سے انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر نکالا گیا۔۔ذرا سانس بحال ہوئی تو نعرہ لگا کر اٹھیں کہ ہمت عورتاں مدد خدا

    اور کیمرہ اٹھا لیا۔۔
    ان کی اتنی بڑی اچیومنٹ پر ہماری پوری ٹیم نے کھڑے ہو کر ایک منٹ تک تالیاں بجائیں ۔۔
    ہمارا ارادہ تو تھا کہ پانچ منٹ تک بجوائی جاءیں لیکن لبنی نے کہا کہ اس سے پہلے کہ میں دوبارہ مٹی کی سوندھی خوشبو سونگھنے کے لیے زمین بوس ہو جاوں اب چلو۔۔

    تو جناب ہم نے اپنی ہر دلعزیز کوثر آپی کے گھر کی راہ لی ۔۔اس بار حیرت انگیز طور پر نہ کسی سے پوچھا اور نہ ہی بھولے کیونکہ ایڈریس یاد تھا۔۔۔


    دروازہ کھٹکھٹایا تو ایک پیاری سی لڑکی باہر نکلی ۔۔ہم نے کہا کہ جی ہم کوثر آپی سے ملنے آیے ہیں ۔۔وہ بولیں ۔۔

    جی ضرور خوش آمدید اندر آئیے۔۔

    ہم ان کے ہمراہ اندر گئے ۔ہمیں بیٹھانے کے بعد وہ خود بھی سامنے والے صوفے پر براجمان ہو گئیں ۔۔

    ہم سمجھے شاید ان کو کیمرہ میں آنا ہے اس لیے یہیں بیٹھ گئی ہیں ۔۔

    پھر سے پوچھا جی اپنی امی کو بلا دیں ہمیں ان سے ملنا ہے ۔۔۔

    جواب آیا۔۔۔

    پیاری رفعت اور پیاری کمزور سی لبنی۔۔۔۔۔امی باوا کو نکو بلا سکتے نا وہ تو حیدر آباد میں ہوتے نا۔۔


    ہائیں ۔۔ہم حیران پریشان ۔ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے ۔۔۔

    کہ کوثر آُپی فورم میں اعلان کیے بغیر ہی چلی گئیں ۔۔

    ان کو کہا ۔۔
    دیکھیں آُپ کی امی کیسے فورم کے سب بہن بھائیوں کو اپنا کہتی ہیں اور بنا بتائے ہی انڈیا چلی گئیں ۔۔۔(دل میں کہا۔۔۔۔کیسی بے مروت نکلیں ۔۔ہم کون سا ان سے انڈیا سے ساڑھیاں منگوا لیتے ۔۔۔)۔


    وہ بولیں ۔۔۔
    مذاخاں نکو کرو جی ۔۔۔میں ایچ تو کوثر ہوں ۔۔

    اب تو حد ہی ہو گئی ۔۔

    لبنی یہ سن کر لڑکھڑائی ۔۔کیمرہ میرے اوپر گرتے گرتے بچا،،فورا سے لبنی کو سہارا دلایا اور زمین کی طرف دکھایا۔۔کہ لبنی یہاں مٹی کی سوندھی خوشبو کی کارپٹ بچھا ہے سیدھی کھڑی رہو۔۔براداشت کرو یہ صدمہ۔۔۔


    ہم نے ناگواری سے کہا۔۔

    دیکھیں آُپ کا ہمارا کوئی مذاق نہیں ہے کوثر آپی کو بلائیں ۔۔


    بولیں ۔۔

    اجی دھوکہ کھا گئے نا آُپ لوگاں بھی ۔۔سب یہ ایچ کرتے۔۔فورم پر اپنے آپ کو بڑا بتائی اس لیے کہ سب میری بات سنیں اور میری عزت کریں ۔۔ویسے تو ابھی تو میں جوان ہوں ۔۔۔۔

    اوہ اچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے ایک گہری سانس لی ۔۔

    لیکن آپ تو فورم پر کہتی ہیں میرے بچے بڑے بڑے ہیں پوتے پوتیاں ہیں تو یہ سب کیسے ۔۔۔؟؟


    بولیں ۔۔
    پیاری رفعت ۔۔
    دیکھو نا بہنا کیا بڑے بڑے بچوں کے اماں باوا بڈھے ہو جاتے ۔۔۔
    لیکن اب مجھے خطرہ ہو رہا ہے ۔۔سب مجھے زیادہ ایچ بڑی اماں بناتے۔۔مجھے غصہ بھی آتا ہے لیکن کیا کروں ۔۔اب سوچ رہی ہوں میں بھی ثمرین کی طرح دھماکہ کر کے سب کو سچ سچ کی اپنی عمر بتا ایچ دوں ۔۔


    ہم نے انہیں دھماکے سے روکا کہ ہمارے جانے کے بعد کیجیے گا ۔۔

    کوثر آپی بولیں ۔۔

    پیاری رفعت اور پیاری لبنی۔۔۔آپ ایک منٹ ادر ایچ بیٹھو میں آتی ہوں ۔۔

    ان کے جانے کے بعد پیچھے مڑ کر دیکھا تو ایک صاحبہ اخبارات کا ڈھیر اپنے سامنے رکھے چشمہ ناک پر ٹکایے ہوئے نہایت تیزی سے کچھ لکھتی جا رہی ہیں ۔۔

    پاس جا کر دیکھا تو وہ ہم سب کی استانی جی ام فوزان تھیں۔۔ہم خوش ہو گئے کہ ایک ٹکٹ میں دو مزے ۔۔
    جھٹ ان کے پاس جا کر سلام مارا۔۔
    نہایت غصے سے سر اٹھایا
    سلام کا جواب دیا۔چشمہ درست کیا اور فرمایا۔۔
    بس اسی لیے تو کہتی ہوں اب بہت ہو چکا اس قوم کو انقلاب کی ضرورت ہے ۔۔ان کی سوچ میں ارتقا ہی نہیں ہے ۔۔کوئی ادب لحاظ کچھ نہیں ۔۔استاد کی عزت تو اب ختم ہو گئی بالکل ۔۔

    ہمارا وہ حال کہ بس کاٹو تو بدن میں لہو نہیں ۔۔۔کہ کہیں ٹیچر جی نے تشدد شروع کر دیا تو جیو پر ہم بگڑے چہرے کے ساتھ کیسے لگیں گے نا ۔۔۔

    سو ڈرتے ڈرتے عرض کیا۔۔
    کیا ہوا آمنہ جی کوئی غلطی ہو گئی کیا?

    جواب آیا ۔۔۔
    غلطی۔۔۔۔ آپ اسے غلطی کہتی ہیں ۔۔میرے بس میں ہو تو ایسی گستاخی پر ٌپھانسی لگوا دوں ۔۔

    ڈر کے مارے ہاتھ پاوں کانپنے لگے اور میرے ہاتھ پاوں کی تو خیر تھی ڈر تو لبنی کا تھا کیمرہ اگر آمنہ جی کے اوپر گرتا تو ہم تو شہید ہی ہو کر نکلتے اس گھر سے ۔۔۔

    گھگھیاتے ہوءے پوچھا ہمارا قصور تو بتاءیں ۔۔

    بولیں ۔۔
    میں نے کوءی سو نیوز پیپر پڑھ کر ریسرچ کرنے کے بعد ابھی بلاگ لکھنا شروع کیا ہی تھا کہ آپ نے آکر سارا کام خراب کر دیا۔۔۔۔۔۔اب اگر میں نے بلاگ نہ لکھا تو سب کیا سمجھیں گے ؟میں نے سوچا تھا پہلے بلاگ لکھوں گی جب اس پر کمنٹس آءیں گے پھر اسی بلاگ کا تھریڈ شروع کر لوں گی ۔۔جب خوب تپ جاءے گا تھریڈ تو اخیر میں سب کو کہوں گی ۔۔۔۔۔۔۔کہ ابھی ہم بات چیت کرنے کے لاءق نہیں ہوءے ہماری سوچ ابھی پستی میں ہے اس میں ارتقا کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔پھر میں غصے سے ٹاپک لاک کروں گی ۔یا میں نہیں کروں گی تو اپنی وارننگ باجی آجاءیں گی ۔۔ اور تھریڈ لاک ہو جایے گا ۔۔۔۔۔۔۔لیکن پھر میں اگلے مہینے کے میگ میں وہی تحریر پھر سے بھیج دوں گی ۔۔۔۔۔۔پھر اس سے اگلے مہینے اس پر تبصرہ آیے گا کہ آمنہ جی کی تحریر پر تو ایک تھریڈ بنتا ہے ۔۔۔۔۔میں پھر سے نام بدل کر وہی تھریڈشروع کر دوں گی ۔۔۔۔پھر سے گرما گرمی ہو گی ۔۔۔۔میرے تھریڈکی ریٹنگ ارتقا پر پہنچ جایے گی ۔۔۔۔لیکن وارننگ باجی پھر سے بند کر دیں گی ۔۔۔۔پھر میں دوبارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔

    ہماری برداشت ختم ہو چکی تھی ۔جلدی سے بولے ۔۔
    جان کی امان پاءیں تو ہم بھی کچھ عرض کریں۔۔
    جواب آیا۔۔۔۔۔۔۔۔جی جی بولیے مجھے تو ویسے بھی زیادہ بولنے کی عادت نہیں ہے ۔۔
    ۔۔۔۔۔۔مجھے وہ لوگ سخت برے لگتے ہیں جو زیادہ بولیں۔۔زیادہ وہی لوگ بولتے ہیں جن کی سوچ میں ارتقا نہیں ہوتا ۔۔اور جن کی سوچ ارتقا تک نہیں پہنچے گی وہ ایک ملک کیسے چلا سکتے ہیں بس اس ملک کو انقلاب کی ضرورت ہے ۔ایسے انقلاب کی جس میں وہ لوگ سامنے آءیں جن کی سوچ میں ارتقا ہو ۔۔
    ابھہی وہ سانس لینے کو رکیں تو ہم نے جلدی سے پوچھ لیا۔۔۔


    آمنہ جی یہ بتاءیں ۔کہ استاد کی عزت کم کیوں ہو گءی ہے ہمارا نظام تعلیم کیوںاس قدر گر گیا ہے؟؟
    جواب آیا۔۔
    ہمم۔۔۔۔۔لگتا ہے کچھ معقول لوگ ہیں آپ ۔۔۔۔۔۔دیکھیے جی آج کل استاد ایک نسل کو سنوار نہیں رہا بلکہ اچھی سیلری کے لیے بچے پڑھا رہا ہے ۔۔بلکہ میں تو کہوںگی گدھے ہانک رہا ہے ۔۔۔گدھے کا تو پتا ہے نا آپ کو ۔۔(ساتھ ہی ہمیں ایسی نظروں سے دیکھ کر مسکرائیں جیسے گدھے دیکھ لیے ہوں۔۔۔۔)تو جب استاد اپنی ذمے داری سمجھ کر پوری نہیں کرے گا تو شاگرد اس کی عزت کیسے کرے گا ۔۔۔۔ویسے بھی آج کل شاگرد جو ہیں ان کی سوچ ابھی پختہ نہیں ہوئی ابھی ارتقا تک نہیں پہنچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(اففف پھر سے ارتقا۔۔دل چاہ رہا تھا کہ دیوار سے ٹکریں ماریں لیکن اخلاق اتنا اچھا ہے ہمارا کہ ہم دونوں ہی مسکراتی رہیں ۔۔۔۔۔)

    اتنے میں کوثر آپی واپس آگئیں اور بولیں ۔۔۔
    ارے پیاری رفعت اور پیاری لبنی ۔۔۔۔آپ دونوں ادر آجائے نا۔۔آمنہ بہن بہت اچھی ہیں پڑھی لکھی اچھا اچھا سوچنے والی ۔۔تو ان کو ان کا کام کرنے دیتے ہیں تاکہ وہ اچھی باتاں ہم کو بھی سکھائے۔۔۔۔

    ہم کوثر آپی کو دعائیں دیتے ہوئے جھٹ ادھر سے اٹھ گئے ۔۔
    کوثر آپی بولیں ۔۔۔میں عاجز اور معصوم بندی بہت خوش ہوں کہ آپ دونوںپیاری بہنوں نے میرے گھر کو اس قابل سمجھا اور یہاں قدم رنجہ فرمایا۔۔۔

    (ہم تو خوشی سے پھولنے ہی لگے اور ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر اپنے اپنے پیارے ہونے کا یقین کیا۔۔۔)

    ہم نے سوال کیا۔۔۔
    کوثر آپی آپ کا لہجہ اتنا عاجزانہ کیوں ہے ?
    بولیں۔۔
    پیاری رفعت ۔۔بات یہ ہے کہ میں تو چھوٹے ہوتے سے ایسی ایچ ہوں۔۔۔میرے بچے تو مجھے امی نہیں بلاتے عاجزانہ امی بلاتے۔۔صاحب بھی عاجزانہ ہی بلاتے۔۔۔اب تو مجھے اپنا اصل نام ہی بھول جاتا ہے ۔۔۔کبھی کبھی مجھے برا لگتا غصہ آتا لیکن میں غصہ پی جاتی ہوں ۔۔نام کی لاج رکھنے کو ۔۔(ان کا چہرہ شاید اندرونی غصے سے سرخ ہو رہا تھا۔۔۔)ایک دم بولیں ۔۔۔۔۔پیاری رفعت میں ابھی ایچ آئی۔۔۔
    (اور اٹھ کر چلی گئیں)
    ہم نے ذرا سی نظر پھر سے دوسری طرف پھیری آمنہ جی دھڑا دھڑ لکھے جا رہی تھیں۔۔۔۔اچانک چشمے کے اوپر سے ہمیں دیکھا ۔۔۔اور نوکر کو آواز دی ۔۔
    (ہم دونوں ہی ڈر گئیں کہ بس شاید آخری وقت آگیا۔۔یا دھکے دے کر نکلوائیں گی ہمیں یہاں سے ۔۔۔)
    لیکن وہ بولیں۔۔۔

    بیٹا ذرا اوپر جاو پانی کی ٹینکی کے اوپر شاپر میں کچھ سوچ ڈالی ہوئی ہے ارتقا کے لیے ۔۔آج کے لیے کافی ارتقا ہو گیا ہو گیا اسے دھیان سے نیچے اتار لاو ۔۔باقی ارتقا کل لائیں گے ۔۔۔۔۔

    لبنی نے مجھے دیکھا میں نے لبنی کو ۔۔۔۔ہنسنے کا بہت دل ہو رہا تھا۔۔لیکن ہمیں اپنی جان عزیز تھی ۔۔لبنی نے جھٹ کیمرہ رکھ کر کاپی پین نکالا ۔۔میں نے بھی پیپر پر جھٹ سے لکھنا شروع کیا اور ایک دوسرے کو ٹرانسفر کیا۔۔۔۔اور سمائیل دی ۔۔۔

    کاغذ پر لکھا تھا ۔۔۔۔

    ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کرتے ویسے تو نہیں ہنس سکتے تھے نا ۔۔۔۔

    اس وقت واقعی ہمیں تعلیم کی اہمیت کا اندازہ ہوا ۔۔اگر ہمیں لکھنا نا آتا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہنسی کافی مہنگی پڑتی نا

    کوثر آپی پھر سے واپس آگئیں ۔۔۔منہ میں کچھ ڈالا ہوا تھا۔۔۔

    ہم نے اگلا سوال کیا۔۔۔۔
    لیکن آپی اتنا عاجزانہ پن کیوں۔۔۔۔کیا آپ کو واقعی غصہ نہیں آتا??

    بولیں۔۔۔۔پیاری رفعت۔۔۔۔ایسا تو نئیں ۔۔کہ مجھے غصہ نہ آئے ۔۔کئی بار اتنی فضول پوسٹ پڑھنے کو ملتیں فورم پر ۔۔۔سخت غصہ میں دل کرتا کہ جس کی پوسٹ ہے اس کو قتل کروادوں۔۔لیکن اس سے امیج خراب ہو سکتی ہے نا ۔۔اس لیے بس دھیان رکھ کر بول دیتی ہوں کہ بہت اچھی پوسٹ کی۔۔۔اندر سے تو دل کرتا ہے کہ بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(ایک دم سے چہرہ سرخ)
    بولیں ۔۔۔پیاری رفعت میں ابھی آئی۔۔۔۔

    اب کی بار ہم نے پیچھے دیکھنے کی غلطی نہیں کی ۔۔۔

    کوثر آپی واپس آئیں ۔۔

    ہم نے پوچھا آپی چلیں یہ بتائیں کہ کھانے میں کیا اچھا بناتی ہیں?

    ابھی کچھ بولنے ہی والی تھیں کہ اندر سے آپی کی بیٹی روتی ہوئی آگئیں۔۔۔

    اور بولیں۔۔۔۔۔امی یہ کیا کرتے آپ ۔میں چائے کیسے بناوں پورے ہفتے کی چینی آپ آج ہی ختم کر دی ۔۔۔اب پورا ہفتہ ہم کیا کریں گے ۔۔۔اور آپ کو چینی نہ ملے تو شامت تو ہماری آنی ہے ۔۔۔آپ چینی نہیں کھائے گے تو ہم پر غصہ ہوتی رہیں گی ۔۔۔اب میں کیا کروں۔۔۔۔۔۔

    کوثر آپی نے بیٹی کو گھورا ۔۔۔۔اور بولیں پیاری رفعت پیاری لبنی اچھی بہنو ادر ایچ بیٹھو میں ابھی آتی۔۔۔۔
    وہ تو چلی گئیں۔۔۔
    اور ہم نے ایک دوسرے کو دیکھ کر بھاگنے کا ارادہ کیا۔۔۔لبنی جی جوش میں کیمرہ ایک ہاتھ میں منتقل کیا تو دھڑام سے میرے اوپر آگریں۔۔۔۔میں نے نہایت غصے سے کیمرہ چھینا اور لبنی کو کہا۔۔۔۔
    دیکھنا اب اگلی باری تم کو کہیں نہیں لے کر جاوں گی تمہاری جگہ ثمرین کو لے جاوں گی وہ کم از کم تمہاری باتوں میں آکر کھانا پینا تو نہیں چھوڑتی ۔۔۔

    لبنی یہ سن کر نہایت خونخوار انداز میں میری طرف بڑھی ۔۔۔اور میں نے جان بچانے کے لیے باہر کی طرف دوڑ لگا دی ۔۔۔۔۔

  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    وعلیکم السلام

    کیا بات ہے رفعت سس
    ایک دو انٹرویو مشہور ہستیوں کے کیا کر لیے کہ آپ آخرکارسچ مچ گریٹ اینکر بن گئیں۔۔

    ویسے تفنن برطرف ۔۔ اسی لیے تو کہتا ہوں نا کہ سستی چھوڑیں اور کچھ کرتی رہا کریں۔۔ بہت پوٹنشیل ہے آپ میں لکھنے لکھانے کی۔۔ اور آپ کا قلم دن بدن ارتقائی منازل طے کرتا جا رہا ہے۔
    لطف آ گیا پڑھ کے۔۔
    اب تو آپ کا پوائنٹی شکریہ بنتا ہی ہے جی۔

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    توبہ ہے رفعت کی بچیییییییییییییی تم نا کسی کو تو چھوڑ دو اوہ مائ گاڈ آمنہ جی اور کوثر آپا کے ہاتھوں قتل نہ ہو جانا آج،میں اعلانات میں پہلے سے ایک تھریڈ بنادوں کہ آئیے ایصال ثواب پہنچائیں ہمارے فورم کی ایک پیاری ممبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہارا تو ارتقا ہوا ہی جاتا ہے آج آمنہ جی اور کوثر آپا کے ہاتھوں شکر میں گھلی ہوئ زبان کے ساتھ پیارییییی رفعت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    لبنی کا کمزوری سے گرنا ;d
    لبنی نے بھی نہیں چھوڑنا تمہیں آج تو بیٹا جی۔جیسے میں کھانا نہیں چھوڑتی لاکھ سمجھانے کے باوجود ہی ہی ہی

  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    واہ واہ کیا کہنے جی۔
    اس شاندار انٹرویو پروگرام پہ تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ

    محوِ حیرت ہے ثریا رفعتِ پرواز پر

    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  6. #6
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    Quote Originally Posted by یازغل View Post
    واہ واہ کیا کہنے جی۔
    اس شاندار انٹرویو پروگرام پہ تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ

    محوِ حیرت ہے ثریا رفعتِ پرواز پر
    یہ ثریا کون ہیں یاز بھائی؟؟

    یہاں تو ابھی کوثر آپی، آمنہ ، لبنٰی اور ثمرین سس ہی محوِ حیرت ہیں

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  7. #7
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    Quote Originally Posted by IN Khan View Post
    یہ ثریا کون ہیں یاز بھائی؟؟

    یہاں تو ابھی کوثر آپی، آمنہ ، لبنٰی اور ثمرین سس ہی محوِ حیرت ہیں
    یہ تو وہی بات ہوئی بقول علامہ اقبال

    آتی ہے ندی فرازِ کوہ سے گاتی ہوئی
    کوثر و تسنیم کی موجوں کو شرماتی ہوئی

    وغیرہ وغیرہ
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    Quote Originally Posted by IN Khan View Post
    وعلیکم السلام

    کیا بات ہے رفعت سس
    ایک دو انٹرویو مشہور ہستیوں کے کیا کر لیے کہ آپ آخرکارسچ مچ گریٹ اینکر بن گئیں۔۔

    ویسے تفنن برطرف ۔۔ اسی لیے تو کہتا ہوں نا کہ سستی چھوڑیں اور کچھ کرتی رہا کریں۔۔ بہت پوٹنشیل ہے آپ میں لکھنے لکھانے کی۔۔ اور آپ کا قلم دن بدن ارتقائی منازل طے کرتا جا رہا ہے۔
    لطف آ گیا پڑھ کے۔۔
    اب تو آپ کا پوائنٹی شکریہ بنتا ہی ہے جی۔


    مشہور ہستی مطلب آپ ہے نا

    شکریہ بھاءی

    Quote Originally Posted by Galaxy View Post
    توبہ ہے رفعت کی بچیییییییییییییی تم نا کسی کو تو چھوڑ دو اوہ مائ گاڈ آمنہ جی اور کوثر آپا کے ہاتھوں قتل نہ ہو جانا آج،میں اعلانات میں پہلے سے ایک تھریڈ بنادوں کہ آئیے ایصال ثواب پہنچائیں ہمارے فورم کی ایک پیاری ممبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہارا تو ارتقا ہوا ہی جاتا ہے آج آمنہ جی اور کوثر آپا کے ہاتھوں شکر میں گھلی ہوئ زبان کے ساتھ پیارییییی رفعت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    Quote Originally Posted by Galaxy View Post
    لبنی کا کمزوری سے گرنا ;d
    لبنی نے بھی نہیں چھوڑنا تمہیں آج تو بیٹا جی۔جیسے میں کھانا نہیں چھوڑتی لاکھ سمجھانے کے باوجود ہی ہی ہی

    ہی ہی ہی ثمرین
    ایصال ثواب کا تھریڈ
    سچی میں خطرہ ہے کیا
    انڈر گراونڈ ہو جاوں کیا؟



    Quote Originally Posted by یازغل View Post
    واہ واہ کیا کہنے جی۔
    اس شاندار انٹرویو پروگرام پہ تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ

    محوِ حیرت ہے ثریا رفعتِ پرواز پر



    شکریہ جی شکریہ

    لیکن یہ ثریا اور پرواز کون ہیں
    اور حیرت میں کیوں ہیں

  9. #9
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    Quote Originally Posted by رفعت View Post
    مشہور ہستی مطلب آپ ہے نا

    شکریہ بھاءی


    ہم کہاں اتنے خوش قسمت!
    یہ تو اپنے نادم میاں کے پریزنٹ اور ملا عمرکے فیوچر انٹرویوز کے حوالے سے کہا نا۔۔

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    Quote Originally Posted by IN Khan View Post

    ہم کہاں اتنے خوش قسمت!
    یہ تو اپنے نادم میاں کے پریزنٹ اور ملا عمرکے فیوچر انٹرویوز کے حوالے سے کہا نا۔۔
    ہی ہی ہی
    وہ کیا کہتے ہیں

    کسر نفسی وغیرہ

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    11,946
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    رفعت رفعت کیا غصب کا لکھا ہے سچ میں آپ نے تو حیدرآبادی اتنی اچھی طرح سے بولی ہیں کہ کیا بتاو اور ہنس ہنس کر توپیٹ دکھنے لگا ہے چلو آپ نے خیال ہی میں سہی ایک دیرینہ خواہش گھر آکر پوری کردی ۔ یہ پڑھنے کے بعد تو مجھے اپنا نام کوثر سے عاجزانہ کروانے کے لئے عرضی دے ہی دینی چاہے ہا ہا ہا۔ آپ کے ساتھ لڑکتی لبنٰی نے بھی خوب رنگ جمایا ۔ ہر لائن پر ہنسی روکے نہیں روکتی رہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ پوانئٹی شکریہ بہنا اللہ آپ کو سدا ایسے ہی ہنستا ہنساتا رکھےآپ کی زندگی خوشیوں اور شاد مانی سے ہمیشہ پر رہے۔ آپ سب بہنوں بھائیوں کے لئے میرے دل میں بہت خاص جگہ ہے سب کے لئے ڈھیروں دعائیں۔

    اب ام فوزان جی کے سامنے کے لئے تیار رہیے گا


  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    4,813
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    واہ واہ جی کیا کہنے آپ بھی کمال شمال کرتئ جا رہی ہیں
    بہت خوب لکھا
    آپ کے لیے چند نقاط
    ربِ زدنیِ علما

  13. #13
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    بہت خوب لکھا رفعت ۔۔۔۔۔
    اپنے اس لکھنے کے وصف کو استعمال کیا کیجیئے نا۔۔۔۔ مجھے تو آپکی جوڑی دار بھی باکمال لگی۔۔۔۔۔۔
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  14. #14
    Section Managers

    Join Date
    Dec 2008
    Posts
    14,913
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    بہت ہی خوب رفعت سس۔ ثمرین کے بعد اب آپ دھماکوں پر دھماکے کیے جا رہی ہیں۔ وہ بھی حیران کن اور بہترین۔ پچھلی کہانی کے اعتراف پر کہ وہ آپ نے لکھی ہے مجھے ذرا سی حیرت ہوئی کہ آپ کی حسِ مزاح کتنی خوب ہے۔ مگر اس کہانی پر میں امید کر سکتی تھی کہ آپ اتنا اچھا لکھ سکتی ہیں۔
    کوثر آپا اور آمنہ جی سے ملنے کی ہماری بھی آرزو آپ کے توسط پوری ہو گئی اس کے لیے الگ سے ڈھیروں شکریہ۔
    ویسے کوثر آپا کا چینی والا آئیڈیا بہت پسند آیا مجھے۔ فورم کے نازک حالات اور نازک پوسٹس میں اگلی بار آزما کر دیکھوں گی۔
    یہ بھی خوب رہی کہ کوثر آپا کو لڑکی ہی بنا دیا۔ ہاہاہا یہ تو بہت خوشی کی بات ہے، کیوں کوثر آپا؟ یقیناً رفعت اور لبنٰی کی طرح آپ کو بھی کچھ لمحوں کو یقین نہیں آیا ہو گا۔
    لبنٰی نے تو خوب ہی رنگ جمایا۔ سب سے زیادہ مزا وہ لکھ کر ہنسنے پر آیا۔ ویسے آمنہ جی کے ارتقاء کی بھی خوب درگت بنائی۔ اب آمنہ جی کو بھی یقین آ جانا چاہیے کہ فورم کے لوگوں میں ارتقاء بخوبی پنپ رہا ہے۔

    بہت بہترین۔ سلسلہ جاری رکھیے گا۔ آپ کے لیے کچھ پوائنٹس۔
    Hazrat ALI A.S. Said

    Sermon 126:

    With regard to me, two categories of people will be ruined, namely he who loves me too much and the love takes him away from rightfulness, and he who hates me too much and the hatred takes him away from rightfulness.

    Nahjul Balagha.

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    16,873
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوثر آپی اور آمنہ جی

    السلام علیکم


    تو یہ تھا وہ شاہکار جس کا اعلان کل کیا تھا تم نے رفعت۔۔۔۔ ہاہاہاہاہہا بہت بہت بہت خوب لکھا رفعت ۔۔

    مٹی کی خوشبو سونگھنے کے لئے لڑھکنا۔۔۔۔ کوثر جی کا عاجزانا پن اور ہر بار پیاری رفعت اور پیاری کمزور لبنی پڑھتی تو میرے قہقہے ابل پڑتے ہاہاہاہاہ۔ اور ان کا بار بار اندر جاکر چینی پھانکنا کمال ہے ۔۔۔ ویسے کوثر جی کتنے کلو چینی پھانکنی پڑتی ہے ایک دن میں ون اردو آنے کے لئے۔۔۔اور آپ تو اتنی ینگ ہیں اب پتا چلا ۔۔۔۔۔

    اور آمنہ جی کا ارتقاء افففف کمال کرتی ہو تم رفعت ۔۔۔ہاہاہہاہاہ اب تو آمنہ جی تمیں گزاریں گی ارتقائی عمل سے۔ اور لکھ کر ہنسناااااااا اففف میرے خدا رفعت تم واقعی میں بہت شرارتی ہو گئی ہو۔۔۔

Page 1 of 2 12 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •