Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 15 of 21

Thread: *ون اردو کنڈر گارٹن*

  1. #1
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    *ون اردو کنڈر گارٹن*

    السلام علیکم۔۔۔
    سالگرہ کی رونق کو دوبالا کرنے ایک اور "گُم نام مصنف / مصنفہ" کی تحریر حاضرِ خدمت ہے۔۔
    اس بار انداز کچھ جداگانہ سا ہے۔۔
    بوجھو تو جانیں کہ یہ کس کی تحریر ہے۔۔؟

    بوجھنے والے کو میری طرف سے پوائنٹس ملیں گے۔۔ وہ تب جب لکھنے والا / والی آ کر بتا دے کہ جی یہ جسارت میں نے کی ہے۔


    [SIGPIC][/SIGPIC]

  2. #2
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    السلام علیکم
    آج میں نے سوچا کہ ون اردو کے لوگوں کو تمام ممبران موجودہ سائز میں بنے بنائے ملے ہیں۔
    بچپن میں یہ کیا تھے اور کیسے تھے اس سے تو کوئی واقف ہی نہیں۔
    تو ذرا تخیل کی پرواز سے تشکیل دئیے گئے چند واقعات ملاحظہ فرمائیے۔
    اگر آپ کو پسند آئے تو مزید لوگوں کے بچپن کی پردہ کشائی بھی کی جائے گی۔

    لیلا

    عمران بھیا پارک میں خراماں خراماں ٹیم بھیا سے ملنے چلے جا رہے تھے۔ کھانے پینے کے ماشاءاللہ بچپن سے ہی شوقین تھے۔ ابھی بھی بھوک محسوس ہو رہی تھی لیکن کچھ کھانے گھر واپس جانا پڑتا۔
    ڈھونڈنے سے تو خدا بھی مل جاتا ہے تو عمران بھیا کو پیٹ بھرنے کا وسیلہ کیسے نہ ملتا۔ دیکھا تو ان کی پڑوسی لیلیٰ ایک پلاٹ میں انگوٹھا میں میں لیے اپنے واکر میں محو خواب ہے۔ اس کا بھرا ہوا فیڈر بے یار و مددگار پڑا دیکھ کر عمران بھیا کے منہ میں پانی بھر آیا۔
    ادھر ادھر دیکھا تو آنٹی یعنی لیلیٰ کی امی دور ایک اور آنٹی سے باتوں میں مگن تھیں۔
    اندھا کیا چاہے دو آنکھیں۔
    عمران بھیا نے فیڈر جھپٹا اور بھاگتے ہوئے ٹیم بھیا کے پاس پہنچ گئے۔
    سلام کرتے ہی گھاس پر لیٹ کر ٹانگ پر ٹانگ رکھی اور لگے چسکیاں لینے۔
    کچھ دیر بعد احساس ہوا کہ سلام کا جواب نہیں ملا۔
    ذرا دیر کو فیڈر منہ سے ہٹا کر دیکھا تو ٹیم بھیا کسی جانب نہائت غور سے دیکھ رہے تھے۔
    "کس قتالہ ءِ عالم کا خیال درپیش ہے حضور؟"
    (بچپن سے ہی اردو دان تھے ہر دو حضرات۔)
    "لیلیٰ کا۔"
    عمران بھیا کو دودھ پیتے ہوئے اچھو لگ گیا۔
    فوراً اٹھے اور فیڈر ٹیم بھیا کی نیکر کی جیب میں دیا اور معصوم سی شکل بنا کر یہاں وہاں دیکھنے لگے۔
    لیکن لیلیٰ تو کہیں نہیں تھی۔
    "لیلیٰ کہاں ہے ٹیم بھیا؟"
    "وہاں۔"
    ٹیم بھیا نے انگلی سے ایک جانب اشارہ کیا۔
    عمران بھیا نے دیکھا تو سر پیٹ لیا۔
    "وہ "لیلیٰ" نہیں "لیلا" ہے بھیا جی۔"
    عمران بھیا نے اشارہ کرتے ہوئے کہا جہاں ایک لیلا اپنی شریک حیات کے ساتھ سیر فرما رہا تھا۔
    "دل کی آنکھ سے دیکھو نا۔"
    ٹیم بھیا کا جواب سن کر تو عمران بھیا کا دیوار کو ٹکر مارنے کو سر چاہا۔
    "لیلااااا۔ ۔ ۔ او مائی سویٹ لیلا۔ ۔ ۔"
    ٹیم بھیا نے یک دم ہانک لگائی۔
    بھلا یہ آواز لیلا اور اس کی محبوبہ کے کانوں سے کیسے محفوظ رہتی۔
    دونوں قریب چلے آئے۔
    لیلے کی محبوبہ نے ایسی نظروں سے لیلے کو گھورا جیسے کہہ رہی ہو کہ
    "بچو! آج پکڑے گئے نا رنگے ہاتھوں۔ ہرجائی کہیں کے۔"
    جواب میں لیلے نے ایسی مسکین نظروں سے محبوبہ کو دیکھا جیسے کہہ رہا ہو۔
    "خدا کا خوف کرو منے کی اماں۔ میں اس کو نہیں جانتا۔"
    لیکن منے کی اماں کب مانتی۔
    ایک ہونہہ کر کے بھاگی۔
    لیکن کچھ دور جا کر کچھ یاد آیا۔
    مڑی اور سر جھکا کر ایک خوبصورت سی ٹکر اپنے رقیب یعنی ٹیم بھیا کو رسید کی۔
    پاس کھڑے عمران بھیا کی ہنسی چھوٹ گئی۔
    ابھی ہنس ہی رہے تھے کہ کان کسی کی گرفت میں آ گئے۔
    مڑ کر دیکھا تو لیلیٰ کی اماں کھڑی تھیں اور واکر میں لیلیٰ بیٹھی خشمگیں نگاہوں سے انہیں گھور رہی تھی۔
    "قسم لے لیں آنٹی میں نے فیڈر نہیں لیا،
    دیکھیں تو کس کی جیب میں ہے فیڈر۔"
    عمران بھیا نے دہائی دی۔
    "ہاں پر دودھ تمہاری ناک پر لگا ہے۔"
    آگے جو ہوا اس کی تفصیل نہیں مل سکی۔

    فش

    ساحرہ کے گھر والے سب کہیں باہر گئے ہوئے تھے اور پیچھے ساحرہ کو کھیل کھیلنے کا موقع ملا۔
    کچن میں گھسی کچھ کا کچھ بناتی رہی۔
    گھر والے واپس آئے تو ساتھ ہی کچھ مہمان بھی آ گئے۔
    مہمانوں کے ساتھ ایک چھوٹا سا بچہ بھی تھا۔
    اس نے آتے ہی فرمائش کی ساحرہ کی امی سے۔
    "آنٹی میں نے اپ کا ایکوایرئیم دیکھنا ہے۔"
    "جاؤ بیٹا لاؤنج میں ہی ہے۔"
    اتنے میں ساحرہ پونیاں جھلاتی ہوئی آ گئی۔
    "امی آج میں نے کھانا بنایا۔"
    آنٹی جی تو بیٹی کے اس سگھڑاپے پر نہال ہی ہو گئیں۔
    مہمان بھی امپریس دکھائی دینے لگے۔
    "کیا بنایا ہے میری بیٹی نے؟"
    "فرائیڈ فش۔"
    "ارے۔ ۔ ۔ واہ واہ۔ دکھاؤ تو۔"
    اتنے میں مہمان بچے کی اواز آئی۔
    "انٹی فش سو رہی ہے کیا؟"
    "ہاں بیٹا رات ہے نا۔"
    آنٹی جی نے ہنستے ہوئے جواب دیا۔
    ساحرہ اتنے میں ایک ڈھکی ہوئی پلیٹ اٹھائے اندر داخل ہوئی۔
    میز پر رکھی اور انتہائی فخر کے ساتھ پلیٹ پر سے کوور ہٹا دیا۔
    "نہیںںںںںںںںںںںںںںںںںں۔"
    آنٹی کے ہونٹوں سے ایک فلک شگاف چیخ بلند ہوئی۔
    ان کی پھٹی پھٹی آںکھیں پلیٹ پر جمی تھیں جہاں ان کی چہیتی گولڈ فش اب "فرائیڈ فش" بن چکی تھی۔


    گاف مینڈک

    مونا جی کے بچپن کی بات کرتے ہیں۔
    جب سکول گئیں پہلی مرتبہ تو پہلی نگاہ میں ہی میڈم کے دل میں گھر کر گئیں۔
    سلیقے سے بنی ہوئی پونی اور آنکھوں میں سرمہ ڈالے بہت ہی سلجھی ہوئی بچی دکھائی دے رہی تھیں۔
    میڈم نے اپنے پاس بٹھا کر پڑھانا شروع کیا۔
    اے بی سی فٹافٹ یاد کر لی
    میڈم نے بہت شاباش دی۔
    اب الف بے کی باری تھی۔
    الف انار بے بکری شروع ہوا۔
    لام تک تو سب ٹھیک رہا پر جیسے ہی میڈم کے منہ سے "میم مرغی" نکلا تو مونا جی نے صدمے سے ایک بار میڈم کو دیکھا۔
    پھر نچلا ہونٹ باہر نکالتے ہوئے جو ترانہ ملی گانا شروع کیا تو میڈم کے تو ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے۔
    جلدی سے قاعدہ اٹھا کر دیکھا کہ کہیں کسی نے مرغی کی جگہ کوئی جن بھوت تو نہیں بنا دیا۔
    پر وہاں مرغی ہی تھی۔
    "ارے بیٹا کیا ہوا پڑھو نا میم مرغی۔"
    پر مونا جی کا ترانہ کب رکنے والا تھا۔
    "اوہو۔ ۔ ۔ بچی شاید مرغی سے ڈرتی ہے۔"
    میڈم نے سوچا۔
    "اچھا چلو مرغی کو چھوڑو پڑھو میم مچھر۔"
    ترانہ کچھ اور اونچا ہوا۔
    "یہ بھی نہیں پسند۔ اچھا میم مکھی۔"
    اب تو ترانہ عروج پر جا پہنچا۔
    میڈم نے جلدی سے میم والی کسی چیز کا نام سوچنے کی کوشش کی۔
    "آہاااااااا میم مینڈک۔"
    بس یہ انتہا تھی۔
    مونا جی نے رونا موقوف کر کے چند لمحے شاک کی سی کیفیت میں میڈم کو دیکھا۔
    میڈم سمجھیں کہ کام بن گیا۔
    پر ابھی شکر کا کلمہ ادا بھی نہ کر پائی تھیں کہ مونا جی نے جھپٹ کر ان کا ہاتھ پکڑا اور انگلی منہ میں لے کر ایسی چکی کاٹی کے پورے سکول میں میڈم کی چیخ گونج کر رہ گئی۔
    تب سے لے کر ریٹائرمنٹ تک بے چاری میڈم میم مینڈک کی بجائے گاف(گ) مینڈک ہی پڑھاتی رہیں۔



    [SIGPIC][/SIGPIC]

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    ہا ہا ہا یہ کون ہے یار ذبردست لکھا کیا ;dبچپن سنائے ہیں سب کے مزۃ آگیا اسید کو اسکول بھیج دوں پھر آکر گیس کرتی ہوں

  4. #4
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    اور جناب یہ بھی بتائیے گا سب کہ لکھنے والا اس سلسلے کو جاری رکھے یا اتنا ہی کافی ہے۔ ۔



    [SIGPIC][/SIGPIC]

  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Jan 2009
    Location
    Canada
    Posts
    15,080
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    ;d;d;d

    ہاہاہاہا زبردست بہت اچھا لکھا ہے بہت مزہ آیا پڑھ کر
    مجھے تو یہ اسامہ بھائی کی تحریر لگ رہی ہے
    اور پلیز رائٹر جی اسے آگے بھی جاری رکھیے
    اگر ہو سکے تو کرو خود میں کشش پیدا
    ہر کسی کو حسرت سے دیکھا نہیں کرتے
    ہر شخص نہیں ہوتا ہر شخص کے قابل
    ہر شخص کو اپنے لیے پرکھا نہیں کرتے

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Location
    Dammam
    Posts
    2,584
    Mentioned
    9 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    اور جناب یہ بھی بتائیے گا سب کہ لکھنے والا اس سلسلے کو جاری رکھے یا اتنا ہی کافی ہے۔ ۔



    Please Please Carry on
    more and more investigative reports will be welcome
    ;d

  7. #7
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    جاری رہنا چاہئے ۔۔۔۔ بہت ہی خوب۔۔۔





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    4,813
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    ہاہاہاہا
    بہت خوب لکھا
    اور یقینا" میں نےہی لکھا ہے۔ونک
    مجھے سب سے زیادہ لیلا پسند آیا
    کیپ رائٹنگ مسٹر یا مس رائٹر
    ابھی سالگرہ کے امتحاں اور بھی ہیں
    ربِ زدنیِ علما

  9. #9
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    ;d
    اتنے مزے کا کس نے لکھا ہے۔
    نام پتا لگے تو پوائنٹس دیے جائیں بھی اب

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    16,873
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    او مائی گاڈ بہت بہت ہی زبردست لکھا ہے ،،

    لیلی کا فیڈر
    فرائیڈ گولڈ فش
    اور گاف مینڈک ہاہاہاہاہاا۔۔۔ افففف
    عمران بھایا کا انٹرویو پڑھ کر تو مجھے شک رفعت پر ہی ہو رہا ہے ضرور اس کی ہی کارستانی ہے۔۔۔۔

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    ارے یہ تو میں نے اب دیکھا
    کہیں میں واقعی سست تو نہیں

    بہت مزے کا لکھا ہے

    اسپیشلی

    میم مینڈک۔میم مرغی ہاہاہاہاہہاہاہاہا

    آمنہ جی نے لکھا ہے شاید

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    ہی ہی ہی;d;d سمپلی گریٹ۔ بہت خوب لکھا جس نے بھی لکھا;d۔
    تمیز، تہذیب اور مزاح کا حسین امتزاج;d۔
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    11,946
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    بہت اچھا لکھتے ہیں آپ لوگ سچ میں کتنا ۔ پڑھنے کی بعد ایک دوسرے سے بے تکلفی محبت اپنائت کا احساس ہوتا ہے اللہ پاک سب کے درمیان ایسے ہی قائم رکھے


  14. #14
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    یہ میں نے لکھی تھی۔ اور چونکہ پہلے تو گمنام لکھنے کا تھا تو تمام آپیوں کو بڑے مزے سے بے تکلفانہ انداز میں پکارا۔ پر وش سس نے گن پوائنٹ پر اقبال جرم کرنے پر مجبور کر دیا۔

    اب جو مار پڑے گی اس کا گناہ انہی کے سر جائے گا۔


  15. #15
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: *ون اردو کنڈر گارٹن*

    تھوڑا سا یہ بھی لکھا تھا۔ ۔ ۔ یہیں ایڈ کر دیتا ہوں۔

    گلیکسی

    گلیکسی جی نے بچپن میں گھر والوں کو بہت تنگ کیا۔ ذہین تو بچپن سے ہی تھیں۔
    ایک دن کلاس میں سائنس کی میڈم نے کہہ دیا کہ
    "مون گول ہے۔"
    فوراً کھڑی ہو کر بولیں۔
    "میڈم چھوٹے ہوتے گول ہوتی ہو گی اب تو لمبی سی ہے۔"
    بچپن میں جب بھی زمین پر گرتیں اتنا روتیں کہ گھر والوں کو ہاتھ پاؤں پڑ جاتے۔
    بظاہر کوئی چوٹ بھی نہ ہوتی لیکن گلیکسی جی کا رونا نہ تھمتا۔
    اور رونے کے درمیان بار بار باہر جا کر آسمان کا بھی جائزہ لیتی رہتیں۔
    گھر والوں نے جب زور دے کر پوچھا۔
    تو منہ بسورتے ہوئے رو رو کر بتایا۔
    "کلاس میں میڈم نے بتایا نا کہ قیامت تب آئے گی جب زمین کی ٹکر کسی گلیکسی سے ہو گی۔"


Page 1 of 2 12 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •