Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 15 of 139

Thread: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Smile سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    السلام علیکم
    ہی ہی ہی میں پھر آگئ آپ لوگوں کو تنگ کرنے


    اچھا اب وقت آگیا ہے پوائنٹس کمانے کا مزے مزے کے جواب پڑھنے کا اور بوجھنے کا کہ یہ جواب کس کے ہیں؟

    آپکے پاس ایک ہفتہ ہے پوائنٹس کمانے کے لیے یعنی ایک ہفتہ میں رزلٹ آجائے گا



    سوالات یہ تھے

    سڑک پر کیلے کا چھلکا پڑا ہو اور خدانخواستہ آپ کا پاوں پھسل جائے سب کے سامنے اور سب ہنسنے لگیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟

    اگر سڑک پر سو ڈالر کا نوٹ پڑا مل جائے کوئ دیکھ بھی نہ رہا ہو تو کیا کریں گے؟


    آپ بہت بن ٹھن کے کہیں جارہے ہوں اور اور کوئ آپ پر اوپر سے کوڑا پھینک دے اس وقت آپکا پہلا کمنٹ کیا ہوگا مطلب منہ سے کیا الفاظ نکلیں گے؟


    آپکی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد؟


    آپکا پسندیدہ شعر یا اقتباس یا کوئ جملہ یا محاورہ

    آپکو کرنا یہ ہوگا پہلے تو آپ جوابات کے مزے لیں اسکے بعد آپ بوجھیں کہ کونسے جواب کس نے دئیے ہیں

    اور اب ہے اس سرپرائز کی باری جو سالگرہ کا تحفہ بھی ہے وہ یہ

    کہ اس میں سے ایک جوابات کا سیٹ ہمارے محترم،ہردلعزیز بھائ شہزاد قیس بھائ کا بھی ہے
    یہ جوابات کیسے حاصل کیے یہ ایک لمبی کہانی ہے کیونکہ بھائ اتنے مصروف بندے ہیں پی ایم کا جواب دینا تو بھول ہی جاتے ہیں کہاں کہاں نہ ڈھونڈا انکوون اردو فیس بک،کتنی منتیں کیں کہ سالگرہ کا موقع ہے مان جائیں
    خیر اب اتنی محنت پر آپ لوگوں کی طرف سے پوائنٹس تو مجھے ملنے ہی چاہیے ہیں نا پلیزززززززززززز اور مجھے کسی نے سکھایا ہے کہ

    بندہ ڈھیٹ ھونا چاھیے عزت تو آنی جانی چیز ھے۔ ھاھاھاھاھا

    ایک بات بتا دوں ان جوابات کے سیٹ میں ایک ہی ممبر کے دو سیٹ ہیں اگر آپ نے یہ دونوں صحیح بوجھ لیے تو کہ کس ممبر کے ہیں تو ۱نعام ڈبل ہو جائے گا

    اور ایک بات اور بتا دوں کے ایک جوابات کا سیٹ میں نے روکا ہوا ہے وہ میں بعد میں ڈالوں گی یوں سمجھ لیں کہ کہانی میں ٹوئسٹ کے طور پر ہی ہی ہی

    آپ بس جوابات نمبر ڈال کر آپشن لکھ دیں جیسے
    نمبر ون شہزاد بھائ
    نمبر ٹو یازغل بھائ
    اسی طرح ساتوں جواب


    انعام کچھ اس طرح ہے

    سارے صحیح جوابات دینے والے کو ملیں گے 10٫000
    چھ صحیح جوابات پر 6000
    پانچ صحیح جوابات پر 5000
    اور اسی طرح
    4000
    3000
    2000
    1000
    اور چونکہ یہ سالگرہ کا موقع ہے تو صرف حصہ لینے پر 500 پوائنٹس تو ملیں گے ہی چاہے ایک بھی جواب درست نہ ہو

    ہائے میرے پوائنٹسسسسسسس



    آپکے آپشن یہ ہیں یہاں میں خاص طور پر بہت بہت شکریہ کرنا چاہتی ہوں ان سب کا کہ انہوں نے جواب دے کر مجھے اتنا زیادہ خوش کیا مجھے لگا تھا کہ کوئ بھی جواب نہیں دے گا لیکن سب نے اتنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر جواب دئیے بہت بہت شکریہ جزاک اللہ

    شہزاد قیس بھائ

    یازغل بھائ
    ہما جاوید
    عمران نئیر بھائ
    فوزان سس
    کوثر آپا
    کاظمی بھائ


    پلیز سب جواب دیں اور غلط جواب دیں کچھ تو میرے پوائنٹس کا خیال ہونا ہی چاہیے آخر میں آپکی اپنی پیاری راج دلاری آنکھوں کی تاری بہن ہوں

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    جوابات
    1

    سڑک پر کیلے کا چھلکا پڑا ہو اور خدانخواستہ آپ کا پاوں پھسل جائے سب کے سامنے اور سب ہنسنے لگیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟

    اس میں ہنسنے کی کیا بات ہے۔

    اگر سڑک پر سو ڈالر کا نوٹ پڑا مل جائے کوئ دیکھ بھی نہ رہا ہو تو کیا کریں گے؟

    بغیر لفٹ دیئے گزر جاؤں گی۔

    آپ بہت بن ٹھن کے کہیں جارہے ہوں اور اور کوئ آپ پر اوپر سے کوڑا پھینک دے اس وقت آپکا پہلا کمنٹ کیا ہوگا مطلب منہ سے کیا الفاظ نکلیں گے؟

    دیکھ کے نہیں گرا سکتے/سکتی۔

    آپکی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد؟
    کمپیوٹر
    آپکا پسندیدہ شعر یا اقتباس یا کوئ جملہ یا محاورہ

    چلنا ہی زندگی ہے۔

    2
    سڑک پر کیلے کا چھلکا پڑا ہو اور خدانخواستہ آپ کا پاوں پھسل جائے سب کے سامنے اور سب ہنسنے لگیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟ ہائے وائے پہلے ہوگا پھر جلدی سے اٹھکر خود بھی ہنسی میں شامل ہوجائے گے اور کیا۔

    اگر سڑک پر سو ڈالر کا نوٹ پڑا مل جائے کوئ دیکھ بھی نہ رہا ہو تو کیا کریں گے؟

    پہلے اصلی ہے یا نہیں غور کریں گے اپنے دل کومنائے گے پھر بڑی ہوشیاری سے وہی رکھےگے مگر کسی چیز سے چھپا دیگے تاکہ جس کا ہو وہ تو یاد رکھے گاوہی تلاش کرلےگا ۔کوئی اور ہمارے بجائے ،فری میں لے کر نہ جانے پائے۔




    آپ بہت بن ٹھن کے کہیں جارہے ہوں اور اور کوئ آپ پر اوپر سے کوڑا پھینک دے اس

    وقت آپکا پہلا کمنٹ کیا ہوگا مطلب منہ سے کیا الفاظ نکلیں گے؟

    Idiot


    آپکی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد؟

    کمپوٹر اگر یہ نہ ہوتا تو نہ یہ سوال ہوتا اور نہ یہ جواب دیا جاتا۔ٹھیک کہا نا

    آپکا پسندیدہ شعر یا اقتباس یا کوئ جملہ یا محاورہ


    ترقی لگاتار عمل سے ہی حاصل ہو سکتی ہے(علامہ عنایت اللہ مشرقی)۔

    3

    سڑک پر کیلے کا چھلکا پڑا ہو اور خدانخواستہ آپ کا پاوں پھسل جائے سب کے سامنے اور سب ہنسنے لگیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟

    وے کھسماں نو کھانیو بڑے ہاسے پے آندے نے۔۔۔۔۔ میری جتی کتھے اے ۔۔۔۔ ساریاں نوں مار مار کے کھوتا نا بنا دیا تے ناں نئیں۔۔۔۔۔۔ماراں سو تے گنا اک۔

    اگر سڑک پر سو ڈالر کا نوٹ پڑا مل جائے کوئ دیکھ بھی نہ رہا ہو تو کیا کریں گے؟

    امریکہ دیاں ستے خیراں ، اج تے ڈالراں دی بارش ہو گئی ۔۔۔۔ اے کی۔۔۔۔ اتے تے لکھیا اے ہیپی کرسمس۔۔۔۔ تھاڈا کک نہ روے ۔۔۔۔ کالا منہ تے نیلے پیر ہون۔۔۔۔۔۔

    آپ بہت بن ٹھن کے کہیں جارہے ہوں اور اور کوئ آپ پر اوپر سے کوڑا پھینک دے اس وقت آپکا پہلا کمنٹ کیا ہوگا مطلب منہ سے کیا الفاظ نکلیں گے؟


    وے ح۔۔۔۔۔ دیو، وے زرداری دے دے کجھ ہوندے سوندے۔۔۔۔ تھلے آ میں تینوں دساں۔۔۔۔


    آپکی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد؟


    ایٹم بم۔۔۔۔ساڈے کول وی اے ، تے گولے گنڈے والی مشین۔۔۔۔۔۔میں وی لینی اے



    آپکا پسندیدہ شعر یا اقتباس یا کوئ جملہ یا محاورہ


    شریکاں دی کندھ ڈھے جائے، چاہے آپ تھلے آ جائیے

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    4
    سڑک پر کیلے کا چھلکا پڑا ہو اور خدانخواستہ آپ کا پاوں پھسل جائے سب کے سامنے اور سب ہنسنے لگیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟

    ہونا کیا ہے۔۔ ہم بھی سب کے ساتھ مل کر ہنس دیں گے۔۔ (یہ اور بات کہ وہ کھسیانی ہنسی ہی ہو گی)

    اگر سڑک پر سو ڈالر کا نوٹ پڑا مل جائے کوئ دیکھ بھی نہ رہا ہو تو کیا کریں گے؟

    بالکل نہ اٹھائیں گے کیونکہ چاہے کوئی دیکھے یا نہ دیکھے۔۔ کسی نے باریک تار سے اسے باندھا ضرور ہو گا۔۔ اور ہماری سڑکوں پر ڈالروں کا کیا کام۔۔؟؟؟ سوچو سوچو۔۔ ضرور کسی کی شرارت ہو گی:

    آپ بہت بن ٹھن کے کہیں جارہے ہوں اور اور کوئ آپ پر اوپر سے کوڑا پھینک دے اس وقت آپکا پہلا کمنٹ کیا ہوگا مطلب منہ سے کیا الفاظ نکلیں گے؟

    اولآ تو مغلظات ہی نکلتے ہیں ایسے وقت زبان سے۔۔ لیکن چونکہ ہم گالم گلوچ کے قائل نہیں ہیں تو بس سرد آہ بھر کر گھر کی راہ لیں گے، چینج کرنے کے لیے۔

    آپ کی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد؟

    کمپیوٹر۔۔ جس پر بیٹھے ہم آپ سب سے اس وقت مخاطب ہیں۔

    آپکا پسندیدہ شعر یا اقتباس یا کوئ جملہ یا محاورہ

    کسی موسم میں بھی جاناں

    کسی موسم میں بھی جاناں!
    ہماری یاد کا دل سے
    اگر جو رابطہ ٹوٹے
    تو دل کو دوش مت دینا
    سمجھ لینا
    کہ جو تم سے یہ کہتا تھا
    "تمہارا پیار جیون ہے"
    وہ اب ایسا نہیں کہتا

    5

    سڑک پر کیلے کا چھلکا پڑا ہو اور خدانخواستہ آپ کا پاوں پھسل جائے سب کے سامنے اور سب ہنسنے لگیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟
    ہم تو منہ چھپا کے بھاگ جائیں گے۔

    اگر سڑک پر سو ڈالر کا نوٹ پڑا مل جائے کوئ دیکھ بھی نہ رہا ہو تو کیا کریں گے؟
    ادھر ادھر دیکھ کے اٹھا لینے والی سمائیلی

    آپ بہت بن ٹھن کے کہیں جارہے ہوں اور اور کوئ آپ پر اوپر سے کوڑا پھینک دے اس وقت آپکا پہلا کمنٹ کیا ہوگا مطلب منہ سے کیا الفاظ نکلیں گے؟
    تیرا ککھ نہ رہے
    آپکی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد؟
    آٹا گوندھنے والی مشین

    آپکا پسندیدہ شعر یا اقتباس یا کوئ جملہ یا محاورہ
    جیسے کو تیسا
    6

    سڑک پر کیلے کا چھلکا پڑا ہو اور خدانخواستہ آپ کا پاوں پھسل جائے سب کے سامنے اور سب ہنسنے لگیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟

    ؎گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں


    اگر سڑک پر سو ڈالر کا نوٹ پڑا مل جائے کوئ دیکھ بھی نہ رہا ہو تو کیا کریں گے؟

    یااللہ کیا کوئی مسلمان کرنسی نہیں ہو سکتی تھی کافر ڈالروں کی جگہ؟

    آپ بہت بن ٹھن کے کہیں جارہے ہوں اور اور کوئ آپ پر اوپر سے کوڑا پھینک دے اس وقت آپکا پہلا کمنٹ کیا ہوگا مطلب منہ سے کیا الفاظ نکلیں گے؟
    ؎نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں

    آپکی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد؟

    سنا ہے کبھی کوئی بجلی ہوتی تھی، اب تو صرٖف اس کے بقاجات ہیں بل کی صورت میں

    آپکا پسندیدہ شعر یا اقتباس یا کوئ جملہ یا محاورہ

    تم کتنے بھٹو مارو گے
    ہر گھر سے بھٹو نکلے گا
    7

    سڑک پر کیلے کا چھلکا پڑا ہو اور خدانخواستہ آپ کا پاوں پھسل جائے سب کے سامنے اور سب ہنسنے لگیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟

    اس وقت ھنسنے کی کوشش کی جائے گی اگر جسم نے اجازت دی۔ ورنہ جسم کا نیچرل ری ایکشن ھو گا۔ ھاں بعد میں الگ کمرے میں آ کر دیکھ بھال کی جائے گی اور دوسروں کو کوسا جائے گا۔

    اگر سڑک پر سو ڈالر کا نوٹ پڑا مل جائے کوئ دیکھ بھی نہ رہا ہو تو کیا کریں گے؟

    سوڈالر کے نوٹ کو اس وقت تو فقیر کے لیے اٹھایا جائے گا بعد میں اللہ کا فقیر بن کر خرچ بھی کیا جا سکتا ھے۔ لیکن کئی شرارتی بچے جعلی نوٹ کو دھاگا باندھ کر کھیل رھے ھوتے ھیں اس لیے سازش کی بو محسوس کرتے ھوئے نظرانداز بھی کیا جا سکتا ھے۔


    آپ بہت بن ٹھن کے کہیں جارہے ہوں اور اور کوئ آپ پر اوپر سے کوڑا پھینک دے اس وقت آپکا پہلا کمنٹ کیا ہوگا مطلب منہ سے کیا الفاظ نکلیں گے؟

    کوڑا پھینکنے پر ۔ مہربانی بھئی تمہاری

    آپ کی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد؟
    ایجادات سائنس کی نہیں ھوتیں ضرورت کی ھوتی ھیں۔ وہ امی جان ھیں۔ سائنس صرف ایک ٹول ھے۔

    آپکا پسندیدہ شعر یا اقتباس یا کوئ جملہ یا محاورہ
    اپنے من میں ڈوب کر پا جا سُراغ ِ زندگی تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن



  4. #4
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2010
    Posts
    3,462
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    Quote Originally Posted by Galaxy View Post
    4
    سڑک پر کیلے کا چھلکا پڑا ہو اور خدانخواستہ آپ کا پاوں پھسل جائے سب کے سامنے اور سب ہنسنے لگیں تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا؟

    ہونا کیا ہے۔۔ ہم بھی سب کے ساتھ مل کر ہنس دیں گے۔۔ (یہ اور بات کہ وہ کھسیانی ہنسی ہی ہو گی)

    اگر سڑک پر سو ڈالر کا نوٹ پڑا مل جائے کوئ دیکھ بھی نہ رہا ہو تو کیا کریں گے؟

    بالکل نہ اٹھائیں گے کیونکہ چاہے کوئی دیکھے یا نہ دیکھے۔۔ کسی نے باریک تار سے اسے باندھا ضرور ہو گا۔۔ اور ہماری سڑکوں پر ڈالروں کا کیا کام۔۔؟؟؟ سوچو سوچو۔۔ ضرور کسی کی شرارت ہو گی:

    آپ بہت بن ٹھن کے کہیں جارہے ہوں اور اور کوئ آپ پر اوپر سے کوڑا پھینک دے اس وقت آپکا پہلا کمنٹ کیا ہوگا مطلب منہ سے کیا الفاظ نکلیں گے؟

    اولآ تو مغلظات ہی نکلتے ہیں ایسے وقت زبان سے۔۔ لیکن چونکہ ہم گالم گلوچ کے قائل نہیں ہیں تو بس سرد آہ بھر کر گھر کی راہ لیں گے، چینج کرنے کے لیے۔

    آپ کی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد؟

    کمپیوٹر۔۔ جس پر بیٹھے ہم آپ سب سے اس وقت مخاطب ہیں۔

    آپکا پسندیدہ شعر یا اقتباس یا کوئ جملہ یا محاورہ

    کسی موسم میں بھی جاناں

    کسی موسم میں بھی جاناں!
    ہماری یاد کا دل سے
    اگر جو رابطہ ٹوٹے
    تو دل کو دوش مت دینا
    سمجھ لینا
    کہ جو تم سے یہ کہتا تھا
    "تمہارا پیار جیون ہے"
    وہ اب ایسا نہیں کہتا

    kazmi bhai(4)


    and no 2 k ans kausar appa k hain

  5. #5
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    وعلیکم السلام ثمرین سس!

    نائس تھریڈ ، زبردست آئڈیا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ چھا گئیں جی۔۔

    اب تک کے میرے تکے۔۔۔


    1- ہما جاوید

    2- کوثر آپاں

    3- آمنہ جی

    4- کاظمی بھائی

    6- یاز بھائی

    ثمرین سس! نمبر 5 کہاں ہے۔۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    4,813
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    1۔ہما سس
    2۔کاظمی انکل
    3۔فوزان سس
    4۔عمران بھائی
    6۔یاز بھائی
    ربِ زدنیِ علما

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    Quote Originally Posted by Sumara View Post
    وعلیکم السلام ثمرین سس!

    نائس تھریڈ ، زبردست آئڈیا۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ چھا گئیں جی۔۔

    اب تک کے میرے تکے۔۔۔


    1- ہما جاوید

    2- کوثر آپاں

    3- آمنہ جی

    4- کاظمی بھائی

    6- یاز بھائی

    ثمرین سس! نمبر 5 کہاں ہے۔۔
    سوری بہنا گڑبڑ ہو گئ تھی اب ڈال دیا نمبر پانچ اور تھریڈ میں آنے اور وہ سب کہنے جو کہ کہنا ضروری ہوتا ہے اسکے لیے شکریہ

  8. #8
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    نمبر 7---- ٹیم بھائی۔۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    5,200
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    وعلیکم السلام
    ثمرین بہن جوابات کہاں ہیں؟۔۔۔ویسے سوالات تو کافی دلچسپ ہیں آپ یہ سوالات سب سے یعنی خواص کیساتھ کیساتھ عوم سے بھی دریافت فرماتیں تو ہم بھی اچھی خاصی حس مزاح رکھتے ہیں کم از کم اپنی نظر میں ۔۔۔۔۔

    بہرحال آپکے پوچھے گئے سوالات کے جوابات کا انتظار ہے آپ جلدی سے پوسٹ فرمائیں یہ بوجھنا بھی دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔۔۔
    All good things to those who wait.





  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    بھائ یہ صرف سالگرہ کے لیے نہیں ہے اور نہ ہی خواص کے لیے آپ کی باری جلد ہی آنے والی ہے یہ سلسلہ تو یونہی چلتا رہے گا انشاءاللہ ممبرز اور سوالات بدلتے رہیں گے

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    ۔1۔
    ۔فوزان سس
    2
    کوثر آپا
    3
    یازغل بھائ

    4
    کاظمی بھائ


    5

    ہما جاوید

    6

    یازغل بھائ

    7
    شہزاد قیس بھائ


    اس میں عمران بھائی کا جواب نہیں لگ رہا



















  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    7,798
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو


    اس کے دوسرے جواب میں رائٹر نے بہت ہمدردی دکھائی۔ آخری سوال کا پسندیدہ جملہ بھی بہت اچھا لگا۔

    اس کو پڑھ کر بے اختیار ہنسی آئی۔ نوے فیصد شک تو آمنہ سس کی طرف ہی جاتا ہے۔ ہما سس اور کوثر آپا کو تو پنجابی شاید نہیں آتی اور بھائی عموما" پنجابی کا یہ محاورہ استعمال نہیں کرتے۔
    ​The Quraan breaks hard hearts and heals broken hearts.

    Grow
    where you are planted

  13. #13
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    بہت بہت شکریہ ثمرین سس
    ون اردو کی سالگرہ پر ایک پیارے سے دھماکے کا۔
    بہت اچھا آئیڈیا ہے بھئی اور اسے مستقل جاری رہنا چاہیے۔

    تمہارے لیے پوائنٹس کا تحفہ تو بنتا ہے جی

    سدا مسکراؤ

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2010
    Posts
    7,454
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    شہزاد قیس بھائ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 7
    یازغل بھائ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 6
    ہما جاوید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔5
    عمران نئیر بھائ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4
    فوزان سس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ 3
    کوثر آپا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1
    کاظمی بھائ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2


    ترمیم شدہ۔۔۔۔

    یہ جوابات میں نے صرف ایک نام/ نمبر کے الٹ پھیر سےترمیم شدہ بنا دیے ہیں۔۔۔

    ;d

    اور اب میں ایک ایک جواب پر تبصرہ بھی کرتا ہوں کہ میں نے کس بیس پر کس کس ممبر کا نام تجویز کیا۔۔ میرے جوابات غلط بھی ہو سکتے ہیں۔۔ مگر۔۔ جو اندازے میں نے لگائے، یعنی کس حوالے سے کون کون سی شخصیت تلاشی وہ میں لکھ رہا ہوں۔۔

    امید ہے اس کے ایکسٹرا پوائنٹس بھی مل جائیں گے۔۔ ;d
    جنہیں زندگی کا شعور تھا انہیں بے زری نے بچھا دیا
    جو گراں تھے سینۂ خاک پر وہی بن کے بیٹھے ہیں معتبر
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2010
    Posts
    7,454
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سالگرہ کا دھماکہ، بوجھو اور پوائنٹس کماو

    شہزاد قیس بھائ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 7
    یازغل بھائ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 6
    ہما جاوید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔5
    عمران نئیر بھائ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4
    فوزان سس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ 3
    کوثر آپا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1
    یازغل بھائ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2


    ترمیم شدہ۔۔۔۔ دوبارہ۔۔۔۔


    ویسے کہانی میں ٹویسٹ آنے کے بعد انتخاب بہت مشکل ہو گیا نا۔۔۔

    اور اب تو ایسا لگتا ہے کہ ہمارے تکے نہیں چلنے۔۔۔

    تکے لگائے تو بڑے اعتماد سے تھے مگر اس کمبخت ٹوسٹ نے سارے کونفیڈینس کا ستیا ناس کر دیا نا۔۔~

    چلیں دیکھتےہیں اب رزلٹ کیا بتاتا ہے۔۔۔ ???
    جنہیں زندگی کا شعور تھا انہیں بے زری نے بچھا دیا
    جو گراں تھے سینۂ خاک پر وہی بن کے بیٹھے ہیں معتبر
    [SIGPIC][/SIGPIC]

Page 1 of 2 12 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •