Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 15 of 19

Thread: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

    السلام علیکم پیارے پیارے ون اردو ساتھیو!

    امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔۔ ون اردو کی سالگرہ کے حوالے سے ایک تحریر موصول ہوئی ہے۔۔

    بہنوں کی درگت کے بعد دیکھیں اب ون اردو بھائیوں کا حال کیسا ہے۔۔۔

    اور جی تحریر لکھنے والے کا نام بوجھنا بھولیں گے تو نہیں نا؟
    اور تحریر پر بھی تو کمنٹ بنتا ہے نا، آخر کو لکھنے والی کی تمام وصولی محض آپ کے چند الفاظ ہی تو ہوتے ہیں جو اس میں مزید لکھنے کا حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔۔


    ون اردو کی سالگرہ ایک بار پھر مُبارک ہو سب کو





    [SIGPIC][/SIGPIC]

  2. #2
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی





    ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی



    السلام علیکم



    لیں جی کسی دل جلے یا دل جلی کی بہنوں کی اتنی درگت بنانے والی تحریر تو منظر عام پر آہی گئی تو ہم نے سوچا کہ ہم کیوں پیچھے رہیں بھائی لوگ کون سا کسی سے کم ہیں تو بھائیوں پر بھی ایک عدد کوشش کرنی چاہیے ۔۔تو یہ سوچ کر ہم پوری طرح ہاتھ منہ دھو کر کمر باندھ کر میدان میں اترنے کا عزم لیے سامنے آہی گئے



    تو جناب سین کچھ یوں ہوا کہ


    اپنے محترم کاظمی بھائی نے سب بھائیوں کو پی ایم کیا کہ چونکہ ون اردو کی سالگرہ آرہی ہے تو آپ سب کی دعوت ہمارے ذمے ۔۔

    رات کا کھانا ہمارے گھر کھا کر ہمیں مشکور ہونے کاموقع دیجئیے ۔۔
    بھائی لوگوں کو تو مفت کھانا کھانے کا موقع چاہیے تھا فورا ہی سب تیار ہو گئے ۔۔
    اپنے سب سے اچھے کپڑے پہن کر خوب تیار شیار باری باری کاظمی جی کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے ۔۔۔



    سب سے پہلے جب عمران بھائی نے اندر قدم رکھا تو کاظمی جی لان کے ایک کونے میں بیٹھے تھوڑی سی زمین کھود رہے تھے پاس ہی نمک مرچ ہلدی چینی گڑ املی یہ سب پڑا تھا ۔۔عمران بھائی نے سلام جھاڑا ساتھ ہی پوچھا


    عمران بھائی ۔۔۔۔۔السلام علیکم کاظمی بھائی کیسے ہیں ۔۔اور یہ کیا ہو رہا ہے ؟


    کاظمی بھائی
    ۔۔۔وعلیکم السلام جیتے رہیے ۔۔۔کچھ نہیں بس ذرا تجربہ کر رہے ہیں ۔۔


    عمران بھائی ۔۔۔۔کیسا تجربہ ۔۔

    کچھ راز کی بات ہمیں بھی تو بتائیے
    ہم تو آپ کے ہی ہیں ہم سے تو نہ چھپائیے ۔۔


    کاظمی بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔اچھا یار بتا دیتے ہیں لیکن خدارا یہ شاعرانہ مت ہوئیے گا آ پ ہم سے بے تکی شاعری برداشت نہیں ہوتی ۔۔


    عمران بھائی کو غصہ تو بہت آیا لیکن چونکہ ابھی کھانا نہیں ملا تھا اس لیے غصہ دل میں ہی دباتے ہوئے لہجے میں شیرینی گھولتے ہوئے بولے ۔۔



    عمران بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ہمیں بھی پسند نہیں شاعری بس یہ تو اب ایک امیج بن چکا ہے تو آپ کو کیا بتاوں کہاں کہاں سے ڈھونڈنی پڑتی ہے شاعری سب پر دھاک بٹھانے کو ۔۔خیر آپ اپنا تجربہ بتا رہے تھے ۔۔



    کاظمی بھائی ۔۔کوکوپیٹ اور این اے اسپرے اٹھاتے ہوئے بولے ۔۔۔


    دیکھو میاں ۔۔ہم نے سوچا کہ الگ ہی تجربہ کیا جائے ۔۔ہم یہ نمک مرچ ہلدی چینی گڑ املی یہاں بوئیں گے ۔۔۔۔۔۔تمہاری طرح دل تو بو نہٰں سکتے کہ ہمارے پاس تو ایک ہی ہے ۔۔۔۔۔ساتھ ہی آم کی گھٹلی بوئیں گے تو کیسے مرچ مصالحے والے آم نکلیں گے ۔۔اچاری آم ۔۔کھٹے میٹھے آم ۔۔آم کی چٹنی سب ہی بنے بنائے ملیں گے ۔۔کیا خیال ہے آپ کا ؟؟



    عمران بھائی ۔۔۔جو شاید کاظمی بھائی کی بات ہضم نہیں کر پائے تھے لیکن ظاہر کرتے تو کھانا کھائے بغیر جانا پڑا ۔اور صبح سے اسی ڈنر کے بھروسے کچھ کھایا بھی نہیں تھا سو اپنا کھلا منہ بند کیا ہوش وحواس میں واپس آتے ہوئے بولے ۔۔۔



    عمران بھائی
    ۔۔۔۔واہ جی واہ ۔۔میں تو پہلے ہی کہتا ہوں کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے بس ذرا سامنے لانے کی دیر ہے ۔۔کاظمی بھائی آپ کا یہ کارنامہ پاکستان کی تاریخ نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ میں آمیانہ حرفوں سے لکھا جائے گا ۔۔میں بھی آپ کے ساتھ اس ایجاد میں شریک ہونا چاہتا ہوں ۔۔



    کاظمی بھائی اس جواب سے اتنا خوش ہوئے کہ جذبات میں اٹھ کر عمران بھائی کو گلے لگا لیا لیکن اس گلے لگانے کے چکر میں گندے ہاتھ عمران بھائی کی سفید شرٹ کو رنگ دار بنا گئے ۔۔جس کو دیکھ کر عمران بھائی غصے کے گھونٹ پی کر رہ گئے۔۔۔



    اب دونوں بڑے جوش وخروش سے آم کے ہونے والے ذائقے کو ڈسکس کر رہے تھے کہ فارس بھائی اندر داخل ہوئے

    سلام دعاکے بعد کارنامے پر نظر پڑی تو فورا بولے ۔۔۔

    فارس بھائی۔۔۔۔ارے یہ کیا ہو رہا ہے ؟

    کاظمی بھائی نے بڑے جوش وخروش سے ساری تفصیل پھر سے دہرائی ۔۔جس کو سن کر فارس بھائی کا چہرہ لال ہوتا جا رہا تھا۔۔اچانک بولے ۔۔
    فارس بھائی۔۔۔۔
    بس کیجئیے آپ لوگ ۔۔حد ہوتی ہے ہر چیز کی ۔۔یہ کیا کر رہے ہیں آپ لوگ ۔۔کیا آپ لوگوں کو یہ ان ہیلتھی آم کھلا کر بیمار کرنا چاہتے ہیں ۔۔نہیں میں یہ نہیں ہونے دوں گا ۔۔
    کاظمی بھائی نے پریشان ہو کر جلدی جلدی کچھ سوچا اور بولے ۔۔
    کاظمی بھائی ۔۔۔فارس بچے کیوں پریشان ہوتے ہو ارے اگر یہ حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف لگ رہا ہے تو بیٹا جانی آپ کی ڈاکٹری کس دن کام آنی ہے چلو شاباش جلدی سے ایک دو اچھی سی دوائیوں کے نام بتا دو ہم وہ بھی ساتھ ہی بو دیتے ہیں ۔ایک دم بیماری سے پاک آم نکلیں گے ۔۔۔
    فارس بھائی بھی اپنی ڈاکٹری کا رعب پڑتا دیکھ کر خوش ہوتے ہوئے کاغذ قلم لے کر دوائیوں کے نام لکھنے بیٹھ گئے ۔۔اتنے میں اسامہ بھائی نے اندر قدم رکھا تو انہیں دروازے سے ہی دوائیاں لینے بھیج دیا ۔۔اسامہ بھائی برے برے منہ بناتے ہوئے لسٹ پکڑ کر بازار کو چل دئیے۔۔جبکہ فارس بھائی نے اپنے ڈاکٹری کا سبق سکھانا شروع کر دیا جس کو کاظمی بھائی اور عمران بھائی نہ چاہتے ہوئے بھی سمجھ رہے تھے یا سمجھنے کی ایکٹنگ کیے جا رہے تھے ۔۔
    اسامہ بھائی نہایت غصے میں اندر آئے اور دوائیوں والا شاپر پھینک کر منہ پھلا کر بیٹھ گئے ۔
    کاظمی بھائی نے پیار سے پوچھا کیا ہوا بھتیجے جانی ؟
    اسامہ بھائی نے رونی شکل بنا کر کہا۔۔۔چچا جانی دیکھیے نا ہم اب بڑے ہو گئے ہیں لیکن لوگ مانتے ہی نہیں۔یہ دکاندار بھی ہمیں بچہ سمجھ کر لوٹ رہا تھا ۔۔لیکن ہم بھی بڑے ہوشیار ہیں پورے پیسے واپس لے کر آئے ہیں ۔۔اب سوچتا ہو گا کہ کتنا چالاک لڑکا تھا ۔۔
    کاظمی بھائی ۔۔۔بھتیجے جانی لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیا کریں ۔۔آپ اب بڑے ہو گئے ہیں ۔
    اسامہ بھائی اس تعریف پر پھولے نہیں سمائے کہ اندر سے کسی بہن کی آواز آئی ۔۔
    کاظمی بھائی اگر اسامہ بھائی آگئے ہیں تو ان کو بولیں کہ میرے منے کو چپ کرائیں ۔بچوں کے ساتھ بہت اچھا کھیلتے ہیں ۔۔

    یہ سننا تھا کہ اسامہ بھائی پاوٴں پٹختے ہوئے اندر کی طرف چل دئیے ۔۔۔

    اتنے میں دروازے سے کتابوں کے ڈھیر اندر آتے ہوئے دکھائی دئیے ۔۔ذرا اند آئے تو پتا چلا کہ حمیدی بھائی اور طارق اقبال بھائی ہیں ۔۔
    سلام دعا کے بعد کتابیں رکھ کر بولے ۔۔

    ہم نے سوچا کہ اسکینر تو ہو گا ہی آپ کے گھر ۔۔تو وقت کیوں ضائع کریں اس لیے یہاں بھی لے آئے کتابیں۔۔اسکین کرنے کو ۔۔۔


    ساتھ ہی پوچھا کیا کر رہے ہیں آپ لوگ ۔۔


    اب کی بار فارس بھائی نے ساری کہانی سنائی ۔۔


    تو حمیدی بھائی اور طارق بھائی نے ایک دوسرےکیطرف دیکھا۔تھوڑا مسکرائے اور بولے ۔۔۔


    اچھا یہ بات ہے تو ایساکیجئیے ذرا ایک دو ادبی کتابیں بھی پیس کر ڈال دیں ۔۔ادبی آم نکلیں گے توان کا مزا ہی اعلی اور ادبی ہو گا ۔۔۔

    کاظمی بھائی بہت خوش ہوئے آخر ایک نہایت ہی عمدہ قسم کی ایجاد ہونے جا رہی تھی ۔۔۔فوراً ان دونوں کو شاباش دی بلکہ اندر کی طرف منہ کر کے آواز لگائی

    جلدی سے کچھ ٹھنڈا بھیجئیے ۔۔۔۔


    اب دونوں کتابی بھائی تو اچھی اچھی کتابیں ڈھونڈنے میں لگ گئے ۔۔۔


    کہ ہاشمی پرا جی کی آمد ہوئی ۔۔۔


    سخت غصے میں ۔لال چہرہ لیے ہوئے دھپ سے کرسی پر بیٹھے اور سلام مارا۔۔


    سب بھائی لوگ ان کے پاس آئے اور پوچھا کہ کیا ہوا


    ہاشمی بھائی ۔۔۔۔اینا حکمراناں نے پاکستان خالی کر دیتا اے جی ۔۔کسی نوں کسے دا خیال نئیں ۔آج بس سے آیا ہوں ۔۔میرے گھر سے یہاں تک بس میں بیٹھے بیٹھے تین بار کرایہ بڑھا کہ پٹرول مہنگا ہوتا رہا۔۔جب بھی کنڈیکٹر کو پوچھا کہ تمہں کیسے پتا چلا رہا ہے کہ پٹرول مہنگا ہو رہا ہے ۔۔تو بولا۔۔۔۔ جناب عالی میرے کول آئی فون ود انٹرنیٹ ہے ۔۔اسی وی ماڈرن لوگ ہیں ۔۔۔میں نے تو فورا اپنا چھتیس دس جیب میں ڈال لیا۔۔لیکن کرایہ دینے کو دوسری جیب میں ہاتھ ڈالا تو جیب ہی نہیں تھی کوئی کاری گر اپنا کم دکھا چکا تھا۔۔بس کچھ نہ پوچھیں کیسے یہاں تک پہنچا ہوں

    سب بھائیوں نے چچ چچ چچ کر کے افسوس کا اظہار کیا۔۔اور تسلی دی کہ کوئی نئیں جی حوصلہ رکھیں سب ٹھیک ہو جائے گا آپ صبر رکھیں سب ایسے نہیں ہوتے ۔اچھے لوگ بھی باقی ہیں ابھی ۔۔

    ہاشمی بھائی
    ۔۔۔۔او نئیں جی ۔۔کدر اچھے لوگ ۔۔لوگ بےچارے کیا کریں جب کھانے کو پورا نہیں ہو گا تو ایسے ہی کریں گے نا ۔۔۔مجھے تو بھاگاں والی نے کہا بھی کہ نہ جاؤ پر میں ہی نہیں مانا ۔۔

    وڈے بزرگ ٹھیک ہی کہتے ہیں ۔۔کدی کدی بڈی دی وی سن لینی چاہی دی اے۔۔(کبھی کبھی بیوی کی بھی سن لینی چاہیے )
    کاظمی بھائی نے جلدی سے ہاشمی جی کو ٹھنڈا پلایا اور اپنا کام کی طرف متوجہ ہوئے ۔۔ساتھ ہی ساری کہانی ان کو سنائی ۔

    ہاشمی بھائی
    سن کر فورا بولے ۔۔


    پائی جان اک کم تے کرو۔۔۔ بے روزگاری مکان دا اک موقہ تانوں مل ریا اے فایدہ چکو۔۔(بھائی جان ایک کام کریں ۔بےروزگاری ختم کرنے کا ایک موقع مل رہا ہے فایدہ اٹھائیں )

    اے لو پنج روپیے اے وہ نال ہی بیج دوو۔۔(یہ لیں پانچ روپے ساتھ ہی بو دیں ۔)
    آپ کے ساتھ پیسے بھی اگیں گے ۔۔تو ملک کی خوشحالی میں ہمارا بھی حصہ ہو گا ۔۔۔
    سب بھائی لوگ ہاشمی بھائی کے اس آئیڈیے پر عش عش کر اٹھے ۔۔۔

    اتنے میں سلمان سلو بھائی کی اینٹری ہوئی ۔۔سب سے ملنے ملانے کے بعد جب انہیں اس کارنامے کے بارے علم ہوا تو بولے ۔۔


    محترم کاظمی بھائی آپ تو ماشائاللہ سمجھدار ہیں ۔۔آپ کو سمجھنا چاہیے کہ ایسے ملاوٹ والے آم اگا کر آپ ملک و قوم کو تباہی کے گڑھے مٰں دھکیل دیں گے ۔۔اتنی ملاوٹ والا آم جو بھی کھائے گا وہ اچھا کیسے سوچ سکتا ہے ۔۔تو آپ ملک و قوم کے مفاد میں پلیز اس کام کو کرنے کا ارادہ ختم کر دیجئیے ۔۔آپ کو آم ہی کھانے ہیں تو میں خرید لاتا ہوں سب بھائی مل کر کھائیں گے ۔۔۔


    کاظمی بھائی نے اپنا معاملہ کھٹائی میں پڑتے دیکھا تو ذرا غصے سے اندر آواز لگائی

    ٹھنڈا بھیجئیے سلمان بھائی گرمی سے آئے ہیں۔۔دماغ ٹھنڈا ہو گا ان کا ۔۔۔

    اتنے میں عمران بھائی کی آواز آئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کاظمی بھائی کیا یہ آم کا درخت نہیں اگے گا ۔۔۔اوہو

    حسرت ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے ۔۔
    کاظمی بھائی نے عمران بھائی کو گھورتے ہوئے کہا۔۔

    یہ ایجاد تو ضرور ہو گی چاہے اس کے لیے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے ۔۔۔


    اتنے میں پردیسی بھائی تصویروں کا البم اٹھائے اندر آئے ۔۔۔اور سب کو اپنی تصویریں دیکھنے کو بلا لیا۔۔

    پردیسی بھائی ۔۔۔۔۔آجائیے پلیز یہ تصویریں دیکھ لیجئیے ۔۔آج کل میں اتنی تصویریں پوسٹ کرتا ہوں آج کی تصویر میں لیکن لوگوں کو تو کسی کی محنت کا احساس ہی نہیں تھینکس تک نہیں دباتے ۔۔اس لیے یہاں لے آیا ہوںکہ آپ تو ضرور دیکھیں گے ۔۔ارے آپ آم اگا رہے ہیں ایسا کریںیہ دو چار اچھی اچھی تصویریں بھی ساتھ ہی بو دیں ایسے آرٹسٹک آم پہلے کبھی نہیں اگے ہوں گے کہیں بھی ۔۔

    ساتھ ہی دو چار زبردست سی تصویریں نکال کر کاظمی بھائی کے ہاتھ میں پکرا دیں ۔۔

    خیر اب
    کاظمی بھائی نے اور چیزیں ایڈ کرنے سے بہتر یہ سمجھا کہ اور کسی کے آنے سے پہلے فٹا فٹ بو دیتے ہیں ۔۔
    جیسے ہی بسم اللہ پڑھ کر سب چیزیں مکس کرنے کو ہاتھ بڑھایا اندر سے آواز آئی ۔۔

    اجی سنتے ہیں ۔۔۔یہ نمک مرچ کے ڈبے یہاں سے کہاں گئے ۔۔جلدی سے اندر لائیے ورنہ کھانا نہیں ملے گا ۔۔دہائی ہے یہاں کھانے میں ڈالنے کو مصالحے نہیں ملتے یہ روز نے نئے تجربے کرنے کے چکر میں سب مسالحے ضائع کرتے ہیں ۔۔فوراً سے پہلے واپس کریں ورنہ اپنے سب دوستوں کو بولیے کہ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس بھاگ جائیں کوئی کھانا شانا نہیں ملنے والا۔۔۔

    کاظمی بھائی بے چارے سب کا منہ دیکھنے لگے ۔۔
    اچانک سب نے سوچا کہ بھیا عزت سے نکل لیتے ہیں اس سے پہلے کہ حملہ ہو ۔۔۔
    عمران بھائی جلدی سے اٹھے ہاتھ جھاڑے اور بولے ۔۔۔

    وہ شب جس کو تم نے گلے سے لگا کر

    مقدس لبوں کی حسین لوریوں میں
    سلایا تھا سینے پر ہر روز
    لمبی کہانی سنا کر۔ ۔ ۔
    وہ شب جس کی عادت بگاڑی تھی تم نے،
    وہ شب آج بستر پہ اوندھی پڑی رو رہی ہے

    میں ذرا شب کو سیدھا کر کے لٹا کر آتا ہوں کہیں اوندھے لیٹنے سے اس کی ناک ہی پھینی نہ ہو جایے ۔۔


    یہ کہہ کر کھسک لیے ۔۔


    حمیدی بھائی، طارق بھائی کتابیں اٹھائے بولے ۔۔۔


    اچھا جی ہم چلتے ہیں ہمیں کتابیں اپ لوڈ کرنی ہیں پھر ملیں گے ۔۔۔

    اسامہ بھائی اندر سے روتے ہوئے نکلے اور بولے ۔۔
    چچا جانی نہ کھانا کھلایا نہ گھاس کی چایے پلائی اوپر سے آپیوں کے بچے بھی کھلانے پڑے میں آپ سے ناراض ہو ں بس ۔۔۔
    یہ کہہ کر یہ جا وہ جا ۔۔
    فارس بھائی اٹھے ۔۔۔میں ذرا ایک دو دوائیاں خریدنی ہیں اس لیے جاتا ہوں ۔ساتھ ہی ہاشمی بھائی بھی بولے
    فارس بھائی آپ کے پاس کنوینس ہے تو مجھے ڈراپ کر دیجئیے ۔۔گھر جا کر بھاگاں جی سے دانٹ کھا لوں اب ۔۔۔

    سب اٹھ کر چلے گئے تو اچانک یازغل بھائی کی آمد ہو گئی ۔۔

    آتے ہی بولے السلام علیکم ارے میں جلدی آگیا کیا۔۔۔یہاں تو کوئی بھی نہیں ہے ۔۔کھانا کھا تو نہیں چکے آپ لوگ ۔۔جلدی آجاتا میں لیکن گھر سے نکلتے ہیں کسی نے ہرا رنگ ڈال دیا مجھ پر بس اسی کو دھونے کے چکر میں ذرا لیٹ ہو گیا۔۔۔
    کاظمی بھائی نے نہایت افسوس سے یاز بھائی کو دیکھا اور آنکھوں سے آنسو صاف کرتے ہوئے بولے ۔۔۔
    حسرت ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے ۔۔
    دیکھیے گا یاز بھائی یہ قوم پچھتائے گی ایک روز کہ انہوں نے اتنی بڑی ایجاد کو ہونے سے روک دیا۔۔۔۔
    یاز بھائی نے تسلی دیتے ہوئے پوچھا ماجرا کیا ہے ؟

    کاظمی بھائی نے ساری کہانی سنائی اور آخر میں بڑی امید سے پوچھا۔۔۔یاز بھائی کیا آپ کے گھر میں ہم اگا لیں یہ والا آم ؟
    یاز بھائی فورا کھڑے ہوئے اور بولے
    اوہ میں تو بھول ہی گیا مجھے تو نیا تھریڈ بنانا ہے سفر کرمبلم و چرغلمن کی تصویریں اپ لوڈ کرنی ہیں ۔۔اچھا جی اجازت دیجئیے اللہ حافظ ۔۔

    یہ کہہ کر فورا ہی کھسک لیے ۔۔اور
    کاظمی بھائی اپنی حسرتوں پر آنسو بہاتے ہوئے مرچ مصالحوں کے ڈبے اندر پہنچانے چل دئیے کہ خود تو کھانا کھانا تھا نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    ************************




    [SIGPIC][/SIGPIC]

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    11,946
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

    واہ وا واہ یہ تو نہلے پہ دہلا ہوگیا بھئی بہہہہت بہت عمدہ جواب ،مزاح کا رنگ دوبالا ہوگیا

  4. #4
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

    ماشاء اللہ
    بہت خوب
    یعنی کہ ہم آئے بھی پہلے اور گئے بھی پہلے۔۔
    اس سے ثابت ہوا کہ ہم وقت کے کتنے پابند اور موقع کی نزاکت کو سمجھنے والے بندے ہیں۔
    ہیں جی

    بس ایک بات سے اختلاف ہے ہمیں۔۔
    وہ کیا؟؟؟
    وہ یہ کہ ہم تو مروتآ بھی کبھی نہ کہیں کہ ہمیں شاعری پسند نہیں۔
    بھئی ہم تو دیوانے ہیں شاعری کے۔۔
    کسے نوں چنگی لگے بھانویں نہ لگے۔۔

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2007
    Posts
    7,248
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

    بہت اچھا لکھا ہے۔ ویسے اس مجھے پہلے دو شک مش جی پر ہی ہیں۔

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    29,003
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

    بہت عمدہ جی،جس نے لکھا ہے زبردست لکھا ہے

    وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا
    دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    16,873
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

    السلام علیکم

    یعنی مزید بوجھو کہ کون ہے اس کا لکھاری ۔۔۔ارے یہ کیا ہو رہا ہے ؟ یہ سالگرہ کم بوجھنے کا مقابلہ زیادہ ہو رہا ہے کیا ہر کوئی ایک ایک پہلی لیکر آگیا ہے۔۔۔ابھی ننھے دماغ پر زور ڈال کر تین تھریڈ نمٹا کر آئی اور یہ والا بھی بوجھو۔


    اممممم یہ بھی بہت اچھا لکھا ہے۔۔۔جرار ہوتا تو فٹ سے اس کے نام لگا دیتی اب تو بس دو چلبلے بھائیوں پر ہی شک جاتا ہے میرا ایک تو صبیح عرف فارس کا اور اسامہ مشہور زمانہ سب کو عمر کا احساس کرانے والے کہ وہ کس صدی میں پیدا ہوئے تھے ان ہر،،،ہی ہی ہی ہی

  8. #8
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    61,651
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

    بہت عمدہ لکھا ہے



    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

    اچھا جی لوگو اور لوگیو

    یہ تحریر میں نے لکھی تھی جس جس نے میرے نام کا تکہ لگایا اور جس نے میرے نام کا تکہ نہیں لگایا سب مجھے پوائنٹس دیں

    ہاہاہاہہاہا

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2009
    Location
    کراچی
    Posts
    25,116
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

    سفر کرمبلم و چرغلمن کی تصویریں اپ لوڈ کرنی ہیں

    ;d;d
    ہاہاہاہا بہتتتتت مزے کا لکھا ہے جس نے بھی لکھا ہے ہاہاہ ویری نائیسسس۔۔;d;d;d

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    12,993
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

    ۔ ۔ ۔ اور ہمیں بیگم صاحبہ دو ہفتے سے وہی بچا ہوا کھانا کھلا رہی ہیں ۔ ۔ ۔

    >>>>>

    ویسے کمال کا آئیڈیا ہے، ایسے پھل تو اگانے چاہئیں، کرتے ہیں کچھ ۔ ۔ ۔بقول یاز بھائی۔

    ۔


    مزے مزے کے مضامین: ٭ پاء جی ٭ ٹونٹی فور ٭ واپسی ٭ مرزا جی کی منگنی ٭ واہ، گُڈ ٭

    Motivation is Magic_________________________میرا بلاگ
    مثبت سوچئیے، مثبت بات کیجئیے، مثبت نتائج کی امید رکھئیے۔

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

    Quote Originally Posted by Kazmi View Post
    ۔ ۔ ۔ اور ہمیں بیگم صاحبہ دو ہفتے سے وہی بچا ہوا کھانا کھلا رہی ہیں ۔ ۔ ۔

    >>>>>

    ویسے کمال کا آئیڈیا ہے، ایسے پھل تو اگانے چاہئیں، کرتے ہیں کچھ ۔ ۔ ۔بقول یاز بھائی۔

    ۔
    یعنی بھابی کو خبر کر دی جائےتاکہ وہ اپنے مرچ مصالوں کو تالہ لگا لیں

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    4,813
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو برادرانہ برتھ ڈے پارٹی

    بہت خوب جی بہت مزے کا لکھا
    اور پہلا شک جاتا ہے
    میری اپنی طرف
    لیکن میں اپنے خلاف تو کبھی نہیں بول سکتا
    اس لیئے جس نے بھی میرے خلاف لکھا ہے وہ کمر کس لے
    اگر نہیں کسنی آتی تو مقابلے کی چھ تحاریر پڑھ لیں
    سب سمجھ آ جائے گی۔
    ویسے ویل ڈن مسٹر قلمکار
    ربِ زدنیِ علما

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •