Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 2 of 2

Thread: بابا جناح

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2010
    Posts
    235
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Post بابا جناح

    بابائے قائد اعظم نے اپنی زندگی میں بہت کچھ دیا ،کبھی الله آپ کو وقت دے اور بیٹھ کر اس کو جانچنے لگیں ، آنکنے لگیں ، تولنے لگیں تو آپ اندازہ نہیں لگا سکیں گے کہ وہ ایک دبلا پتلا تپ دق زدہ ، جسے آخرمیں کینسر بھی ہوگیا تھا، انھوں نے کسی کو بتائے بغیر کبھی اپنا گِلہ کیے بغیر ، کبھی ہائے یا اف کا لفظ نکالے بغیر، اسی معاملے میں لگا رہا کہ میں دوں گا - اور اب آج کے سمجھدار سیاستداں ،سیاست کے پنڈت ، لکھنے والے، ولایت کے لوگ کہتے ہیں کہ ہندوستان نے پچھلے ایک سو (١٠٠ ) برس میں صرف ایک ہی لیڈر پیدا کیا ہے اور اس کا نام محمد علی جناح تھا- لیڈر ایک ہی تھا؛ باقی کے لوگ اور بھی بہت سے تھے- گاندھی جی کا ہم احترم کرتے ہیں ٹھیک تھے مگر وہ لیڈر نہیں تھے - لیکن انگریز کے ساتھ سیاست کی لڑائی میں آج کے سیانے کہتے ہیں ، وہ ایک ہی بندہ تھا جس نے انگریزوں سے کہا کہ آؤ اگر تم میرے ساتھ کانستیٹوشنل فائٹ کرنا چاہتے ہو تو میں آئین کی جنگ میں لڑنے کے لیے تیار ہوں ، میں ایک ایک باریک بات کو کھول کر بیان کروں گا، ادھر آؤ میں ہنر آزماؤں تم تیر آزماؤ ، گاندھی جی نے اپنا لباس تبدیل کیا لوگوں کو دھرنے کی تعلیم دی مرن بھرت (بھوک ہڑتال) وغیرہ کرتے تھے- ان کا اپنا انداز تھا، لیکن وہ انگریز کے ساتھ آنکھ میں آنکھ ڈال کر ویسی فائٹ ان کو نہ دے سکے ، جیسی کہ کرسی کی میدان میں انہی کے مقام پر اس کے چوکھٹے میں لڑائی لڑنے کے لیے یہ تیار تھے قائد اعظم کہتے تھے، میں لباس نہیں تبدیل کرو ں گا تمھاری زبان میں تم سے بات کروں گا ، میں تمھارے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق ، میں تمھارے قانون کے مطابق تم سے لڑائی کروں گا - تو اس بابے نے جو کہ دیہاتیوں ، کسانوں ، دہقانوں ، کا بابا تھا قائد اعظم اسے کہتے تھے

    از اشفاق احمد زاویہ بابا جناح پیج ٢١٩

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    149
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بابا جناح

    nice sharing

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •