السلام علیکم

پہلے چند جملے پڑھ کر لگا کہ باقی کہانی فلیش بیک میں ہے ۔۔۔۔۔ آمنہ بیگم کے بیٹے کا ذکر بھی ہے تو یقیناً یہ کہانی کا ابتدائیہ ہی ہے ۔۔۔۔۔۔

کہانی بھی موجود ہے اور کردار بھی۔۔۔۔۔ بس کمی ہے تو اردو پر عبور کی ۔۔۔۔۔۔ ون اردو کے کسی ساتھی سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کی تحریر کی کمی دور کر دے اور جملوں کی ساخت اور املا کی درستگی کر دے ۔۔۔۔۔۔

میرے پاس آجکل وقت نہیں ہے ورنہ میں پی ایم میں آپ کی اصلاح کر دیتی۔۔۔۔۔۔ اگر کہانی کا مین تھیم موجود ہو تو لکھنا کچھ بھی مشکل نہیں ۔۔۔۔۔ بس اردو پر عبور حاصل کریں۔۔۔۔

تحریر کو پوسٹ کرنے سے پہلے کوشش کریں کہ رائٹرز سوسائٹی کے کسی ممبر سے رائے لے لیں ۔۔۔۔۔ ابتدا میں کچھ مشکل ہو گی مگر پھر خیالات میں روانی اور تحریر پر عبور حاصل ہو جائے گا۔