Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 10 of 10

Thread: Happy Iqbal Day

  1. #1
    Member

    Join Date
    Dec 2007
    Posts
    78
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Happy Iqbal Day

    Iqbal Tere Des ka Kya Haal Sunaon,

    Be’Baaki-o-Haq’Goyi se Ghabraata hai Momin,
    Makkari-o-Farebi pe Itraata hai Momin,

    Jiss Rizq se Parwaaz mein Kotaahi ka Darr ho,
    Woh Rizq Ab Barray Shauq se Khaata hai Momin,

    Kirdaar ka, Guftaar ka, Aa’amal ka Momin,
    Qaa’il Nahin Ese Kisi Janjaal ka Momin,

    Sarhad ka Momin hai to Koi Punjab ka Momin,
    Dhoonde se bhi Millta Nahin, Qur’aan ka Momin,

    Iqbal Tere Des ka Kya Haal Sunaon…!!

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    6,628
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: Happy Iqbal Day

    بہت عمدہ شیئرنگ ہے بھائی۔۔۔۔۔
    شیئرنگ کا شکریہ




    ﺟﻮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ، ﺣﺎﻻﺕ ﻭ ﻭﺍﻗﻌﺎﺕ، ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﮐﮩﺎﮞ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﺳﻔﯿﺪ ﮐﻮ ﺳﯿﺎە ﺍﻭﺭ ﺍﭼﮭﮯ ﮐﻮ ﺑﺮﺍ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]

    Join My Page
    Its PAKISTAN




  3. #3
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: Happy Iqbal Day

    السلامُ علیکم
    حسیب بھائی بہت بہت شکریہ شئیر کرنے کا۔
    اور اقبال ڈے یاد رکھنے کا، یاد دلانے کا۔۔


    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    5,277
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: Happy Iqbal Day

    شکریہ ۔۔۔۔۔۔
    ۔۔۔علامہ اقبال صاحب کے دن کو یاد کروانے کا۔۔۔
    ۔ ورنہ
    تو لوگوں
    کو
    لتا

    کی سالگرہ یاد رہتی ہے
    اپنے قومی دن نہیں
    ہم نہ نکہت ہیں نہ گل کہ مہکتے جاویں

  5. #5
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: Happy Iqbal Day

    Quote Originally Posted by Misbah94 View Post
    شکریہ ۔۔۔۔۔۔
    ۔۔۔علامہ اقبال صاحب کے دن کو یاد کروانے کا۔۔۔
    ۔ ورنہ
    تو لوگوں
    کو
    لتا

    کی سالگرہ یاد رہتی ہے
    اپنے قومی دن نہیں
    صحیح کہا بہنا۔

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    1,005
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: Happy Iqbal Day

    خُدایا آرزو میری یہی ہے
    مرا نُور بصیرت عام کر دے

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    1,035
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: Happy Iqbal Day

    شکریہ بھائی ۔ اس موقع پر علامہ اقبال کے چند اشعار جو ظرافت کا رنگ لیے ہوئے ہیں۔

    شيخ صاحب بھی تو پردے کے کوئي حامی نہيں
    مفت ميں کالج کے لڑکے ان سے بدظن ہوگئے
    وعظ ميں فرما ديا کل آپ نے صاف صاف
    پردہ آخر کس سے ہو جب مرد ہی زن ہوگئے


    انتہا بھی اس کي ہے آخر خريديں کب تلک
    چھترياں، رومال، مفلر پيرہن جاپان سے
    اپنی غفلت کی يہی حالت اگر قائم رہی
    آئيں گے غسال کا بل سے کفن جاپان سے


    نئی تہذيب کے انڈے ہيں گندے
    اليکشن، ممبری، کونسل، صدارت
    بنائے خوب آزادي کے پھندے
    مياں نجار بھي چھيلے گئے ساتھ
    نہايت تيز ہيں يورپ کے رندے


    ممبري امپيريل کونسل کی کچھ مشکل نہيں
    ووٹ تو مل جائيں گے، پيسے بھي دلوائيں گے کيا؟
    مراز غالب خدا بخشے بجا فرما گئے
    ہم نے يہ مانا کہ دلی ميں رہيں، کھائيں گے کيا؟





  8. #8
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: Happy Iqbal Day

    آزادی

    یہ کس کی جرات کے مسلمان کو ٹوکے

    حریت افکار کی نعمت ہے حداداد

    چاہے تو کرے کعبے کو آتش کدہ پارس
    چاہے تو کرے اس میں فرنگی صنم آباد

    قرآن کو بازیچہ تاویل بنا کر
    چاہے تو اک تازہ شریعت کرے ایجاد

    ہے مملکت ہند میں اک طرفہ تماشہ
    اسلام ہے محبوس مسلمان ہے آزاد
    (ضربِ کلیم)

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  9. #9
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: Happy Iqbal Day

    محبت

    شہیدِ محبت نہ کافر نہ غازی!
    محبت کی رسمیں نہ ترکی، نہ تازی!

    وہ کچھ اور شے ہے محبت نہیں ہے
    سکھاتی ہے جو غزنوی کو ایازی!

    یہ جوہر اگر کارفما نہیں ہے
    تو ہیں علم و حکمت فقط شیشہ بازی!

    نہ محتاجِ سلطاں، مرعوبِ سلطاں
    محبت ہے آزادی و بے نیازی!

    مرا فقر بہتر ہے اسکندری سے
    یہ آدم گری ہے، وہ آئینہ سازی!

    (بالِ جبرئیل)

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  10. #10
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: Happy Iqbal Day


    ایک گائے اور بکری
    (ماخوذ )
    بچوں کے لیے


    اک چراگہ ہری بھری تھی کہیں
    تھی سراپا بہار جس کی زمیں

    کیا سماں اس بہار کا ہو بیاں
    ہر طرف صاف ندیاں تھیں رواں

    تھے اناروں کے بے شمار درخت
    اور پیپل کے سایہ دار درخت

    ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں آتی تھیں
    طائروں کی صدائیں آتی تھیں

    کسی ندی کے پاس اک بکری
    چرتے چرتے کہیں سے آ نکلی

    جب ٹھہر کر ادھر ادھر دیکھا
    پاس اک گائے کو کھڑے پایا

    پہلے جھک کر اسے سلام کیا
    پھر سلیقے سے یوں کلام کیا

    کیوں بڑی بی! مزاج کیسے ہیں
    گائے بولی کہ خیر اچھے ہیں

    کٹ رہی ہے بری بھلی اپنی
    ہے مصیبت میں زندگی اپنی

    جان پر آ بنی ہے ، کیا کہیے
    اپنی قسمت بری ہے ، کیا کہیے

    دیکھتی ہوں خدا کی شان کو میں
    رو رہی ہوں بروں کی جان کو میں

    زور چلتا نہیں غریبوں کا
    پیش آیا لکھا نصیبوں کا

    آدمی سے کوئی بھلا نہ کرے
    اس سے پالا پڑے ، خدا نہ کرے

    دودھ کم دوں تو بڑبڑاتا ہے
    ہوں جو دبلی تو بیچ کھاتا ہے

    ہتھکنڈوں سے غلام کرتا ہے
    کن فریبوں سے رام کرتا ہے

    اس کے بچوں کو پالتی ہوں میں
    دودھ سے جان ڈالتی ہوں میں

    بدلے نیکی کے یہ برائی ہے
    میرے اللہ! تری دہائی ہے

    سن کے بکری یہ ماجرا سارا
    بولی ، ایسا گلہ نہیں اچھا

    بات سچی ہے بے مزا لگتی
    میں کہوں گی مگر خدا لگتی

    یہ چراگہ ، یہ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا
    یہ ہری گھاس اور یہ سایا

    ایسی خوشیاں ہمیں نصیب کہاں
    یہ کہاں ، بے زباں غریب کہاں!

    یہ مزے آدمی کے دم سے ہیں
    لطف سارے اسی کے دم سے ہیں

    اس کے دم سے ہے اپنی آبادی
    قید ہم کو بھلی ، کہ آزادی!

    سو طرح کا بنوں میں ہے کھٹکا
    واں کی گزران سے بچائے خدا

    ہم پہ احسان ہے بڑا اس کا
    ہم کو زیبا نہیں گلا اس کا

    قدر آرام کی اگر سمجھو
    آدمی کا کبھی گلہ نہ کرو

    گائے سن کر یہ بات شرمائی
    آدمی کے گلے سے پچھتائی

    دل میں پرکھا بھلا برا اس نے
    اور کچھ سوچ کر کہا اس نے

    یوں تو چھوٹی ہے ذات بکری کی
    دل کو لگتی ہے بات بکری کی

    (بانگِ درا)

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •