Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 18 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 264

Thread: گلزار۔۔۔۔ فلمی و غیر فلمی گیت

  1. #1
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    گلزار۔۔۔۔ فلمی و غیر فلمی گیت

    السلام علیکم

    اس تھریڈ میں مشہور و معروف شاعر

    گلزار

    کے خوبصورت فلمی گیت اور غزلیں شیئر کی جائیں گی۔۔
    امید ہے آپ پسند فرمائیں گے۔۔

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    آپ سب کی اجازت سے۔۔۔

    فلم ۔ اجازت
    گلوکارہ۔ آشا بھونسلے
    موسیقی۔ آر ڈی برمن
    اداکار۔ انورادھا پٹیل۔ نصیرالدین شاہ


    میرا وہ سامان لوٹا دو



    ایک دفعہ وہ یاد ھے تم کو
    بن سائکل کی بتی کا چالان ھوا تھا
    ھم نے کیسے بھوکے،بےچاروں سی ایکٹنگ کی تھی
    حوالدار نے الٹا ایک اٹھنی دے کر بھیج دیا تھا
    ایک چوونی میری تھی
    وہ بھیجوا دو
    میرا کچھ سامان تمھارے پاس پڑا ھے
    وہ لوٹا دو
    ساون کے کچھ بھیگے بھیگے دن رکھے ہیں
    اور میرے اک خط میں لپٹی رات پڑی ھے
    وہ رات بجھادو
    میرا وہ سامان لوٹا دو

    پت جھڑ ہیں کچھ۔ ۔ ۔ ہیں نا
    پت جھڑ میں کچھ پتوں
    کی
    گرنے کی آہٹیں
    کانوں میں اک بار پہن کے لوٹ آئی تھی
    پت جھڑ کی وہ شاخ ابھی تک کانپ رہی ھے
    وہ شاخ گرا دو
    میرا وہ سامان لوٹا دو

    ایک اکیلی چھتری میں جب
    آدھے آدھے بھیگ رھے تھے
    آدھے سوکھے،ادھے گیلے،
    سوکھا تو میں لے آئی تھی
    گیلا من شاید بستر کے پاس پڑا ھو
    وہ بھیجوا دو
    میرا وہ سامان لوٹا دو

    ایک سو سولہ چاند کی راتیں
    ایک تمھارے کاندھے کا تل
    گیلی مہندی کی خوشبو
    جھوٹ موٹ کے شکوے کچھ
    جھوٹ موٹ کے وعدے بھی
    سب یاد دلا دوں
    سب بھیجوا دو
    میرا وہ سامان لوٹا دو

    ایک "اجازت "دے دو بس
    جب اس کو دفناؤں گی
    میں بھی وہیں سو جاؤں گی


    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    فلم۔ معصوم
    گلوکار۔ انوپ گھوشل۔ لتا منگیشکر
    موسیقی۔ آڑ ڈی برمن
    اداکار۔ شبانہ اعظمی۔ نصیرالدین شاہ

    تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں

    تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں
    تیرے معصوم سوالوں سے پریشان ہوں میں
    جینے کے لئے سوچا ہی نہیں
    درد سنبھالنے ہوں گے
    مسکرائے تو، مسکرانے کے
    قرض اتارنے ہوں گے
    مسکراؤں کبھی، تو لگتا ہے
    جیسے ہونٹوں پہ قرض رکھا ہے

    تجھ سے ناراض نہیں زندگی

    آج اگر بھر آئی ہیں
    بوندیں برس جائیں گی
    کل کیا پتا، ان کے لئے
    آنکھیں ترس جائیں گی
    جانے کب گم ہوا، کہاں کھویا
    ایک آنسو چھپا کے رکھا تھا

    تجھ سے ناراض نہیں زندگی

    http://www.youtube.com/watch?v=eYKdBy-zXDo

    http://www.youtube.com/watch?v=9KbhG...eature=related

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  4. #4
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    فلم۔ کھٹا میٹھا
    گلوکار۔ کشورکمار۔ لتا
    موسیقی۔ راجیش روشن
    اداکار۔ راکیش روشن۔ بندیا گوسوامی

    http://www.youtube.com/watch?v=GFxshpK_o88

    تم سے ملا تھا پیار کچھ اچھے نصیب تھے
    ہم ان دنوں امیر تھے،جب تم قریب تھے

    سوچا تھا مہ ہے زندگی ،اور زندگی کی مہ
    پیالہ ہٹا کے تیری ہتھیلی سے پیئں گے

    وہ خواہشیں عجیب تھیں، سپنے عجیب تھے

    تم سے ملا تھا پیار کچھ اچھے نصیب تھے
    ہم ان دنوں امیر تھے،جب تم قریب تھے

    پوچھیں گے ایک بار کبھی ہم تم سے روٹھ کر
    ہم مرگئے تو آپ بھلا کیسے جئیں گے

    وہ خواہشیں عجیب تھیں، سپنے عجیب تھے
    جینے کو تیرے پیار کی دولت ملی تو تھی
    جب تم نہیں تھے ان دنوں ہم بھی غریب تھے

    تم سے ملا تھا پیار کچھ اچھے نصیب تھے
    ہم ان دنوں امیر تھے،جب تم قریب تھے

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    فلم۔ تھوڑی سی بے وفائی
    موسیقی۔ خیام
    گلوکار۔ کشورکمار۔ لتا منگیشکر

    اداکار۔ راجیش کھنہ۔ شبانہ اعظمی

    http://www.youtube.com/watch?v=yqbC-...eature=related

    ہزار راہیں مڑکے دیکھیں ، کہیں سے کوئی صدا نہ آئی
    بڑی وفا سے نبھائی تم نے، ہماری تھوڑی سی بے وفائی

    جہاں سے تم موڑ مڑگئے تھے ، یہ موڑ اب بھی وہیں پڑے ہیں
    ہم اپنے پیروں میں جانے کتنے، بھنور لپیٹے ہوئے کھڑے ہیں


    بڑی وفا سے نبھائی تم نے، ہماری تھوڑی سی بے وفائی

    کہیں کسی روز یوں بھی ہوتا، ہماری حالت تمہاری ہوتی
    جو رات ہم نے گذاری مر کے، وہ رات تم نے گذاری ہوتی


    بڑی وفا سے نبھائی تم نے، ہماری تھوڑی سی بے وفائی

    تمہیں یہ ضد تھی کہ ہم بلاتے ، ہمیں یہ امید وہ پکاریں
    ہے نام ہونٹوں پہ اب بھی لیکن ، آواز میں پڑ گئیں دراڑیں


    ہزار راہیں مڑکے دیکھیں ، کہیں سے کوئی صدا نہ آئی
    بڑی وفا سے نبھائی تم نے، ہماری تھوڑی سی بے وفائی


    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  6. #6
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت


    آنکھوں میں ہم نے آپ کے سپنے سجائے ہیں

    فلم۔ تھوڑی سی بے وفائی
    موسیقی۔ خیام
    گلوکار۔ کشورکمار۔ لتا منگیشکر

    اداکار۔ راجیش کھنہ۔ شبانہ اعظمی

    http://www.youtube.com/watch?v=pIz1V...eature=related



    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    7,386
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    دل ڈھونڈتا ھے پھر وہی فرصت کے رات دن


    فلم۔ موسم۔ 1975
    موسیقی۔ مدن موھن
    شاعر۔ گلزار
    گلوکار۔ بھوپندر۔ لتا

    http://www.youtube.com/watch?v=zBhEPZGw2mQ

    http://www.youtube.com/watch?v=fE3umqKsnOM

  8. #8
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    تیرے بنا زندگی سے کوئی شکوہ تو نہیں
    تیرے بنا زندگی بھی لیکن زندگی تو نہیں

    فلم۔ آندھی
    مویسقی۔ آر ڈٰی برمن
    گلوکار۔ کشورکمار۔ لتا


    http://www.youtube.com/watch?v=7aPtjImR5RA&feature=fvw

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  9. #9
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    وہ شام کچھ عجیب تھی، یہ شام بھی عجیب ہے

    گلوکار: کشور کمار
    فلم: خاموشی
    موسیقی: ہیمنت کمار
    شاعر: گلزار

    http://www.youtube.com/watch?v=IKlqrmJ7r60


    وہ شام کچھ عجیب تھی،یہ شام بھی عجیب ہے
    وہ کل بھی آس پاس تھی، وہ آج بھی قریب ہے

    وہ شام کچھ عجیب تھی

    جھکی ہوئی نگاہ میں کہیں میرا خیال تھا
    دبی دبی ہنسی میں اک حسین سا گلال تھا

    میں سوچتا تھا میرا نام گنگنا رہی ہے وہ
    نجانے کیوں لگا مجھے کہ مسکرا رہی ہے وہ

    وہ شام کچھ عجیب تھی


    میرا خیال ہے ابھی جھکی ہوئی نگاہ میں
    کِھلی ہوئی ہنسی بھی ہے، دبی ہوئی سی چاہ میں

    میں جانتا ہوں میرا نام گنگنا رہی ہے وہ
    یہی خیال ہے مجھے کہ ساتھ آ رہی ہے وہ

    وہ شام کچھ عجیب تھی

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  10. #10
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    تم پکار لو، تمہارا انتظار ہے

    گلوکار: ہیمنت کمار
    فلم: خاموشی
    موسیقی: ہیمنت کمار
    شاعر: گلزار
    http://www.youtube.com/watch?v=LQGMIFnIlWw

    تم پکار لو تمہارا انتظار ہے
    !تم پکار لو
    خواب چن رہی ہے رات بیقرار ہے
    تمہارا انتظار ہے
    !تم پکار لو

    ہونٹ پہ لئے ہوئے دل کی بات ہم
    جاگتے رہیں گے اور کتنی رات ہم
    مختصر سی بات ہے، تم سے پیار ہے
    تمہارا انتظار ہے
    تم پکار لو!

    دل بہل تو جائے گا اس خیال سے
    حال مل گیا تمہارا، اپنے حال سے
    رات یہ قرار کی بیقرار ہے
    تمہارا انتظار ہے
    تم پکار لو!

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  11. #11
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    ہم نے دیکھی ہے ان آنکھوں کی مہکتی خوشبو


    فلم ۔ خاموشی
    گلوکارہ۔۔۔۔ لتا منگیشکر
    موسیقی۔۔۔۔۔ ہیمنت کمار

    http://www.youtube.com/watch?v=dLxM7smo4QQ&feature=fvw

    ہم نے دیکھی ہے ان آنکھوں کی مہکتی خوشبو
    ہاتھ سے چھو کے اسے رشتوں کا الزام نہ دو

    صرف احساس ہے یہ، روح سے محسوس کرو
    پیار کو پیار ہی رہنے دو ، کوئی نام نہ دو

    پیار کوئی بول نہیں، پیار آواز نہیں
    ایک خاموشی ہے، سنتی ہے، کہا کرتی ہے

    نہ یہ بجھتی ہے، نہ رکتی ہے ، نہ ٹھہری ہے کہیں
    نور کی بوند ہے ، صدیوں سے بہا کرتی ہے

    صرف احساس ہے یہ، روح سے محسوس کرو
    پیار کو پیار ہی رہنے دو ، کوئی نام نہ دو

    مسکراہٹ سی کھلی رہتی ہے آنکھوں میں کہیں
    اور پلکوں پہ اجالے سے جھکے رہتے ہیں

    ہونٹ کچھ کہتے نہیں، کانپتے ہونٹوں پہ مگر
    کتنے خاموش سے افسانے رکے رہتے ہیں

    صرف احساس ہے یہ، روح سے محسوس کرو
    پیار کو پیار ہی رہنے دو ، کوئی نام نہ دو

    ہم نے دیکھی ہے ان آنکھوں کی مہکتی خوشبو
    ہاتھ سے چھو کے اسے رشتوں کا الزام نہ دو

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  12. #12
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    گلزار صاحب نے جہاں بڑوں کے لئے بہت سے خوبصورت گیت لکھے ہیں وہیں ان کی ایک لوری بھی بےحد پیاری پیاری ہے۔۔۔۔۔

    سرمئی اکھیوں میں ننھا منا اک سپنا دے جا رے

    فلم ۔۔ صدمہ۔ 1983
    گلوکار۔۔۔ یسو داس
    موسیقار۔۔۔۔۔۔۔۔الیہ راجا
    اداکار۔۔ کمل ہاسن۔ سری دیوی



    http://www.youtube.com/watch?v=V5qMS-K8eYY

    سرمئی اکھیوں میں ننھا منا اک سپنا دے جا رے
    نندیا کے اڑتے پاکھی رے
    اکھیوں میں آجا ساتھی رے
    را۔۔۔ری۔۔۔۔را۔۔۔۔روں ۔۔۔او۔۔۔ را۔۔۔ری ۔۔۔روں

    سرمئی اکھیوں میں ننھا منا اک سپنا دے جا رے

    اچھا کوئی سپنا دے جا
    مجھ کو کوئی اپنا دے جا
    انجانہ سے، مگر کچھ پہچانا سا
    ہلکا پھلکا، شبنمی، ریشم سے بھی ریشمی

    سرمئی اکھیوں میں ننھا منا اک سپنا دے جا رے
    نندیا کے اڑتے پاکھی رے
    اکھیوں میں آجا ساتھی رے
    را۔۔۔ری۔۔۔۔را۔۔۔۔روں ۔۔۔او۔۔۔ را۔۔۔ری ۔۔۔روں

    رات کے رتھ پر جانے والے
    پریت کا رس برسانے والے
    اتنا کردے، کہ میری آنکھیں بھردے
    آنکھوں میں بستا رہے
    سپنا یہ ہنستا رہے

    سرمئی اکھیوں میں ننھا منا اک سپنا دے جا رے
    نندیا کے اڑتے پاکھی رے
    اکھیوں میں آجا ساتھی رے
    را۔۔۔ری۔۔۔۔را۔۔۔۔روں ۔۔۔او۔۔۔ را۔۔۔ری ۔۔۔روں

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  13. #13
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    اے زندگی گلے لگا لے
    ہم نے بھی تیرے ہر اک غم کو گلے سے لگایا ہے
    ہے نا


    فلم ۔۔ صدمہ۔ 1983
    گلوکار۔ سریش واڈیکر
    موسیقار۔۔۔۔۔۔۔۔الیہ راجا
    اداکار۔۔ کمل ہاسن۔ سری دیوی
    http://www.youtube.com/watch?v=0BXqA...eature=channel

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  14. #14
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    آج کل پاؤں زمیں پر نہیں پڑتے میرے
    بولو دیکھا ہے کبھی تم نے مجھے اڑتے ہوئے

    گلوکارہ: لتا منگیشکر
    فلم: گھر
    موسیقی: آر ڈی برمن
    اداکار۔ ونود مہرہ ۔ ریکھا

    http://www.youtube.com/watch?v=zKunImp8W_U

    آج کل پاؤں زمیں پر نہیں پڑتے میرے
    بولو دیکھا ہے کبھی تم نے مجھے اڑتے ہوئے

    جب بھی تھاما ہے تیرا ہاتھ تو دیکھا ہے
    لوگ کہتے ہیں کہ بس ہاتھ کی ریکھا ہے
    ہم نے دیکھا ہے دو تقدیروں کو جڑتے ہوئے
    آج کل پاؤں زمیں پر نہیں پڑتے میرے

    نیند سی رہتی ہے، ہلکا سا نشہ رہتا ہے
    رات دن آنکھوں میں اک تیرا پتہ رہتا ہے
    پَر لگی آنکھوں کو دیکھا ہے کبھی اڑتے ہوئے؟
    آج کل پاؤں زمیں پر نہیں پڑتے میرے
    بولو دیکھا ہے کبھی تم نے مجھے اڑتے ہوئے

    جانے کیا ہوتا ہے ہر بات پہ کچھ ہوتا ہے
    دن میں کچھ ہوتا ہے اور رات میں کچھ ہوتا ہے
    تھام لینا جو کبھی دیکھو ہمیں اڑتے ہوئے
    آج کل پاؤں زمیں پر نہیں پڑتے میرے
    بولو دیکھا ہے کبھی تم نے مجھے اڑتے ہوئے
    http://www.youtube.com/watch?v=cQyi0qQmOcg

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  15. #15
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: معروف شاعر ، گلزار صاحب کے خوبصورت فلمی گیت

    تیرے بنا جیا جائے نہ

    گلوکارہ: لتا منگیشکر
    فلم: گھر

    موسیقی: آر ڈی برمن
    اداکار۔ ونود مہرہ ۔ ریکھا

    http://www.youtube.com/watch?v=f6Qtr...eature=channel


    تیرے بنا جیا جائے نہ
    تیرے بنا جیا جائے نہ
    بن ترے، تیرے بن ساجنا
    سانس میں سانس آئے نہ
    تیرے بنا جیا جائے نہ


    جب بھی خیالوں میں تُو آئے
    میرے بدن سے خوشبو آئے
    مہکے بدن میں رہا نہ جائے
    رہا جائے نہ
    تیرے بنا جیا جائے نہ
    بن ترے، تیرے بن، ساجنا
    سانس میں سانس آئے نہ
    تیرے بنا جیا جائے نہ

    ریشمی راتیں روز نہ ہوں گی
    یہ سوغاتیں روز نہ ہوں گی
    زندگی تجھ بن راس نہ آئے
    راس آئے نہ
    تیرے بنا جیا جائے نہ
    بن ترے، تیرے بن، ساجنا
    سانس میں سانس آئے نہ


    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

Page 1 of 18 12311 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •