Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 2 of 38 FirstFirst 123412 ... LastLast
Results 16 to 30 of 561

Thread: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

  1. #16
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2009
    Posts
    8,850
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    ہاتھ پہ ہاتھ دَھرے بیٹھے ہیں‘ فرصت کتنی ہے
    پھر بھی تیرے دیوانوں کی شہرت کتنی ہے!

    سورج گھر سے نکل چکا تھا کرنیں تیز کیے
    شبنم گُل سے پوچھ رہی تھی ”مہلت کتنی ہے!“

    بے مقصد سب لوگ مُسلسل بولتے رہتے ہیں
    شہر میں دیکھو سناٹے کی دہشت کتنی ہے!

    لفظ تو سب کے اِک جیسے ہیں‘ کیسے بات کھلے؟
    دُنیا داری کتنی ہے اور چاہت کتنی ہے!

    سپنے بیچنے آ تو گئے ہو‘ لیکن دیکھ تو لو
    دُنیا کے بازار میں ان کی قیمت کتنی ہے!

    دیکھ غزالِ رم خوردہ کی پھیلی آنکھوں میں
    ہم کیسے بتلائیں دل میں وحشت کتنی ہے

    ایک ادھورا وعدہ اُس کا‘ ایک شکستہ دل
    لُٹ بھی گئی تو شہرِ وفا کی دولت کتنی ہے

    میں ساحل ہوں امجد اور وہ دریا جیسا ہے
    کتنی دُوری ہے دونوں میں‘ قربت کتنی ہے

    امجد اسلام امجد
    لوگ منتظر رھے کہ ھمیں ٹوٹتا دیکھیں
    ھم ضبط کرتےکرتے پتھر کے ھو گئے

  2. #17
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    گر یقیں نہیں آتا تو آزمائے مجھے
    وہ آئینہ ہے تو پھر آئینہ دکھائے مجھے

    عجب چراغ ہوں دن رات جلتا رہتا ہوں
    میں تھک گیا ہوں ہوا سے کہو بجھائے مجھے

    میں جس کی آنکھ کا آنسو تھا اس نے قدر نہ کی
    بکھر گیا ہوں تو اب ریت سے اٹھائے مجھے

    بہت دنوں سے میں ان پتھروں میں پتھر ہوں
    کوئی تو آئے ذرا دیر کو رلائے مجھے

    میں چاہتا ہوں کہ تم ہی مجھے اجازت دو
    تمہاری طرح سے کوئی گلے لگائے مجھے

    بشیر بدر

  3. #18
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    61,635
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    دسمبر کی آخری شام

    یہ شام یاد رکھنا
    تیری نگاہ سے جب
    میں اپنی نگاہ چھڑا کر
    پلٹ رہی تھی
    تو تم نے کچھ بھی نھیں کہا تھا
    نہ میں نے کچھ سنا تھا
    مگر
    ہوا میں نمی اچانک ہی بڑھ گئی تھی


    .
    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  4. #19
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    6,628
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    یہ آنسو، شکوے، آہیں، سب بے معنی سی زنجیریں ہیں
    کب اِن کے باندھے رکتا ہے، وہ جس کو جانا ہوتا ہے




    ﺟﻮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ، ﺣﺎﻻﺕ ﻭ ﻭﺍﻗﻌﺎﺕ، ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﮐﮩﺎﮞ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﺳﻔﯿﺪ ﮐﻮ ﺳﯿﺎە ﺍﻭﺭ ﺍﭼﮭﮯ ﮐﻮ ﺑﺮﺍ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]

    Join My Page
    Its PAKISTAN




  5. #20
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    7,028
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    اپنا انجام تو معلوم ہے سب کو پھر بھی
    اپنی نظروں میں ہر شخص سکندر کیوں ہے
    زندگی جینے کے قابل ہی نہیں اب فاخر
    ورنہ ہر آنکھ میں اشکوں کا سمندر کیوں ہے

  6. #21
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جائے گا
    اتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا

    ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہے
    جس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا

    کتنی آسانی سے مجھ سے زندگی نے کہہ دیا
    تو نہیں میرا تو کوئی دوسرا ہو جائے گا

    میں خدا کا نام لے کر پی رہا ہوں دوستو
    زہر بھی اس میں اگر ہو گا دوا ہو جائے گا

    سب اسی کے ہیں ہوا خوشبو زمین و آسماں
    میں جہاں بھی جاؤں گا اس کو پتہ ہو جائے گا

    بشر بدر

  7. #22
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    6,628
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    بچھڑنے والے

    بچھڑنے والے!
    تجھے خبر ہے؟
    کہ تیرے جانے سے میرا جیون
    ہزار خانوں میں بٹ گیا ہے
    تجھے خبر ہے بچھڑنے والے!
    کہ میری خوشیاں ہی کھو گئی ہیں
    میں کتنا تنہا سا ہوگیا ہوں
    وجود میرا تو اس سفر میں
    یہ دیکھ زخموں سے اَٹ گیا ہے
    میں سوچتا ہوں!
    مگر یہ سوچیں،
    کیوں ایک نقطے پہ جم گئی ہیں
    کیوں لگ رہا ہے!
    کہ جیسے سانسیں ہی تھم گئی ہیں!
    مجھے بتا دے بچھڑنے والے!
    کہ کیسے خود کو سنبھالنا ہے
    ہجر کے رستے پہ چلتے چلتے
    یہ میرے پاؤں لہو لہو ہیں
    یقین کر لے میں تھک گیا ہوں
    بچھڑنے والے! تجھے خبر ہے
    میں کب کا خود سے بچھڑ چکا ہوں

    عاطف سعید




    ﺟﻮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ، ﺣﺎﻻﺕ ﻭ ﻭﺍﻗﻌﺎﺕ، ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﯽ ﻃﺎﻗﺖ ﮐﮩﺎﮞ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﺳﻔﯿﺪ ﮐﻮ ﺳﯿﺎە ﺍﻭﺭ ﺍﭼﮭﮯ ﮐﻮ ﺑﺮﺍ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]

    Join My Page
    Its PAKISTAN




  8. #23
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    16,115
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم



    ہم سے مت پوچھو راستے گھر کے
    ہم مسافر ہیں زندگی بھر کے
    کون سورج کی آنکھ سے دن بھر
    زخم گنتا ہے شب کی چادر کے




  9. #24
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    61,635
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    اُنگلیاں تھام کے خود چلنا سکھایا تھا جسے
    راہ میں چھوڑ گیا راہ پہ لایا تھا جسے
    اُس نے پونچھے ہی نہیں اشک میری آنکھوں سے
    میں نے خود رو کے بہت دیر ہنسایا تھا جسے
    بس اُسی دن سے خفا ہے میرا وہ اک چہرہ
    دھوپ میں آئینہ اک روز دکھایا تھا جسے
    وہ بندہ کیا ہوا سر پر ہی چڑھ جاتا ہے
    اپنے کندھے پہ کنور ہنس کے بٹھایا تھا جسے


    .
    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  10. #25
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    کسی صورت نمودِ سوز پہچانی نہیں جاتی
    بُجھا جاتا ہے دل، چہرے کی تابانی نہيں جاتی

    صداقت ہو تو دل سينے سے کِھنچنے لگتے ہيں واعظ
    حقيقت خود کو منوا ليتی ہے، مانی نہيں جاتی

    جلے جاتے ہيں بڑھ بڑھ کر، مٹے جاتے ہيں گِر گِر کر
    حضورِ شمع پروانوں کی نادانی نہيں جاتی

    يوں دل سے گزرتے ہيں کہ آہٹ تک نہيں ہوتی
    وہ يوں آواز ديتے ہيں کہ پہچانی نہيں جاتی

    محبت ميں اِک ايسا وقت بھی دل پر گزرتا ہے
    کہ آنسو خشک ہو جاتے ہيں، طغيانی نہيں جاتی

    جگر وہ بھی از سر تا پا محبت ہی محبت ہيں
    مگر اُن کی محبت صاف پہچانی نہيں جاتی


    جگر مراد آبادی

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  11. #26
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    16,115
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم


    ہاں چلو جھوٹ سہی وعدے وفا ہوجاتے
    یوں بچھڑتے میرے لب پہ دعا ہوجاتے
    کیا ضرورت تھی زمانے کو خبر کرنے کی
    گھر جلانا تھا تو چپکے سے دیا ہوجاتے




  12. #27
    Senior Member Pardaisi's Avatar

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    61,635
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    اب تک وہی خواب ہیں وہی میں
    وہی میرے گلاب ہیں وہی میں

    آنکھوں میں وہی ستارہ آنکھیں
    وہی دل میں گلاب ہیں وہی میں

    یہ جسم کہ جاں کی تشنگی ہے
    وہی تازہ سراب ہیں وہی میں

    زندہ ہوں ابھی تو مات کیسی
    وہی جاں کے عذاب ہیں وہی میں

    کہتی ہے زباں خموشیوں کی
    وہی درد کے باب ہیں وہی میں

    پڑھتے ہوئے جن کو عمر گزری
    وہی چہرے کتاب ہیں وہی میں

    لکھتے ہوئے جن کو جان جائے
    وہی حرف نصاب ہیں وہی میں

    وہی رنجشیں اپنے دوستوں سے
    وہی دل کے حساب ہیں وہی میں

    آتے ہیں مگر نہیں برستے
    وہی تشنہ سحاب ہیں وہی میں

    دنیا کے سوال اور دنیا
    وہی میرے جواب ہیں وہی میں




    .
    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  13. #28
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    16,115
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    بھول جانے میں وہ ظالم ہے بلا کا ماہر
    یاد آنے پہ بھی آئے تو غضب یاد آئے
    یہ خنک رات،یہ نئے سال کا پہلا لمحہ
    دل کی خواہش ہےکہ محسن کوئی اب یاد آئے



  14. #29
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    30,846
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    ویران سا اجڑا سا
    تنہا بیٹھا کوئی شخص
    کل رات اکیلے میں شاید
    کچھ ورق جلارھا تھا
    اٹھتے ھوئے شعلوں میں
    خود اک شعلہ نظر آرھا تھا
    جھٹک رھا تھا سر وہ
    آنسو بہارھا تھا
    ایسے میں کسی نے
    گزرتے ھوئے پوچھا
    پاگل
    کتاب جلا رھے ھو
    تڑپ کر بولا
    نہیں
    خواب جلا رھا ھوں
    دریاؤں سے کچھ ربط ہوا اِتنا زیادہ
    پانی پہ لکھی لگتی ہے تقدیر ہماری
    اے وقت! اِسے اپنی کسی موج پہ لکھ لے
    مٹ جائے کہیں ہم سے نہ تحریر ہماری


  15. #30
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    134
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: آپ کی پسند ۔۔۔ اشعار، غزل، نظم

    اب یاد دلائے تم کو کون یہ سال بھی آخر بیت گیا،
    تم کو اپنا بھی کوئی ھوش نہیں ،
    یہ بازی بھی جگ جیت گیا،
    وہ سرد ہوائیں اب بھی ہیں،
    رنگین فضائیں اب بھی ہیں،
    وہ بھیگے بھیگے پانی کی ،
    پر زور صدائیں اب بھی ہیں،
    میں اب بھی ادھر کو جاتا ہوں اور دل اپنا سلگاتہ ہوں،
    جب تم نہیں ہوتے ساتھ میرے،
    ہوتے ہیں خالی ہاتھ میرے،
    پر شور صدائیں پوچھتی ہیں ،
    وہ سرد ہوائیں پوچھتی ہیں،
    وہ کہاں گیا ساتھی تیرا،
    کیا پھر یہ زمانہ جیت گیا،
    یہ سال بھی آخر بیت گیا۔۔۔۔
    Main logon sE mUlaQaat k Lamhe Yaad rakhti hon,
    Main baatein bhi bhool jaon toh lehjay yaad rakhti HOn,
    sar-e-mehfil Jo nigahein Mujh pe parhti hain,
    NigahOn k ma'ine se woh chehray yad rakhti hOn,
    Zara sa hut k chalti hon zamane ki rewayat se,
    k jin pe bojh main daloon woh kaandhay yaad rakhti hon,
    Main yun toh bhool jati hon kharashein talkh baaton ki,
    Magar jo zakhm gehray dein rawaiye yaad rakhti hon

Page 2 of 38 FirstFirst 123412 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •