Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 15 of 28

Thread: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    زین الدین زیڈان 23 جون 1972ء کو پیدا ہوئے ۔
    1998 فیفا ورلڈ کپ زیڈان نے فرانس کی ٹیم کو جتایا ۔
    زیڈان نے آخری ورلڈ کپ 2006 میں کھیلا ۔اس میں فرانس کی قیادت زیڈان نے کی اور موسٹ آوٹ سٹیڈنگ پلیئر کے طور پر گولڈن بال ون کیا۔
    فرانس 2006 فائنل میں رنر اپ رہی اور زیڈان نے اس کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
    http://en.wikipedia.org/wiki/Zinedine_Zidane

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر


  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر


  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    ۔ 2006 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں نیچے دی گئی وڈیو سین کی وجہ سے زیڈان کو ریڈ کارڈ دے دیا گیا تھا ۔ اس کے بعد فرانس کی ٹیم وہ میچ بھی ہار گئی تھِی۔
    Zinedine Zidane hits Materazzi with his head
    http://www.youtube.com/watch?v=DPs_yDAAYXo

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر






  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر



  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر







  8. #8
    فریدون
    Guest

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    بعض مبصرین کے مطابق زیدان پیلے اور میڈونا کے پائے کا کھلاڑی ہے۔۔اور سچے بھائی اتنے بڑے کھلاڑی کو چند تصاویر پہ ترخا دینا نا انصافی ہے،،وکیپیڈیا پہ موجود معلومات میرے جیسے بنیادی باتوں سے بےخبر قاری کے لیے شاید انگریزی میں ہونے کے باعث دلچسپ نہ ہو سکیں۔۔۔

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by Fridon View Post
    بعض مبصرین کے مطابق زیدان پیلے اور میڈونا کے پائے کا کھلاڑی ہے۔۔اور سچے بھائی اتنے بڑے کھلاڑی کو چند تصاویر پہ ترخا دینا نا انصافی ہے،،وکیپیڈیا پہ موجود معلومات میرے جیسے بنیادی باتوں سے بےخبر قاری کے لیے شاید انگریزی میں ہونے کے باعث دلچسپ نہ ہو سکیں۔۔۔

    آپ کی رائے میرے دل کی آواز ہے بڑے بھائی جان ، لیکن چونکہ میری پرسنلی انگلش کمزور ہے اس لیے زیادہ تر ٹراسنلیشن سے پرہیز کرتے ہوئے ڈائریکٹ لنک دے دیتا ہوں تاکہ غلطی کا امکان کم رہے ۔
    معلومات البتہ واقعی انتہائی کم ہیں ۔جن میں ،میں پرسنلی کام کررہا ہوں ۔اور ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کرنے کا ارادہ ہے ۔ٹاپک شروع اس لیے کردیا کہ ذہن میں یہ نکتہ تھا کہ آپ جیسے قدر دان بھی اس میں حصہ لے کر اس موضوع پر بہت سی معلومات شیئر کرکے مجھے شکریے کا موقع دیں گے ۔
    تصاویری ڈاکومنٹری ٹائپ کچھ معلومات ملی تھِیں مجھے آن لائن لیکن ان کا امیج سائز اور فائل سائز زیادہ ہونے کی بنا پر فوراً اپ ڈیٹ نہیں کرسکا ۔موڈیفائی کرنے کے بعد ان شاء اللہ اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔
    امید ہے ان شاء اللہ مزید شیئرنگ سے تشنگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔

  10. #10
    فریدون
    Guest

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    مطلب ہم بھی حصہ ڈالیں۔۔۔بسروچشم، مگر پہلے حق المحنت مقرر کر لیتے ہیں۔

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by Fridon View Post
    مطلب ہم بھی حصہ ڈالیں۔۔۔بسروچشم، مگر پہلے حق المحنت مقرر کر لیتے ہیں۔

    حق المحنت آپ کے " حسب منشاء " جو آپ کہیں ہمیں منظور ہوگا بڑے بھائی جان۔ ۔ ۔ ۔سمائلس

  12. #12
    فریدون
    Guest

    Lightbulb Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر



    کالا لوگ کی اولاد ہونے کے ناطے ہمارا فٹبال سے صرف اتنا ہی ناطہ تھا کہ اس گولے کو سیالکوٹ کی ایجاد سمجھ کر خوش ہوتے رہیں۔۔وطنِ عزیز میں فتبال فیڈریشن آج بھی فالحمدللہ انہی خطوط پہ فٹبال کی ترویج کے لیے کام کر رہی ہے جن خطوط پہ آج سے کچھ دہائیاں قائم کی گئی تھی۔ یعنی فیفا سے امداد وغیرہ لے کر غربائے فٹبال تک پہنچائی جاسکے۔۔ واللہ آج بھی اپنے عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو ہانپتے کانپتے ایک یتیم سے گولے کا پیچھا کرتے اور ہوا میں برقرار رکھنے کی خاطر جدوجہد کرتے دیکھتے ہیں تو فٹبال فیڈریشن کی نیت اور محنت پہ ایمان لانے کو جی چاہتا ہے کہ شب و روز کی انتھک محنت سے فٹبال کو ایئربال بنا ڈالا، اگر فیڈریشن کی سعی مسلسل اسی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوتی رہی تو واللہ ایک روز ہماری قومی ٹیم اڑن کھٹولوں پہ بیٹھی quidditch کھیلتی نظر آئے گی اور اسی محنتِ شاقہ کا نتیجہ ہے کہ ہماری فٹبال کے متعلق گرانقدر معلومات کا نچوڑ یہ تھا

    1۔ گول ہوتا ہے۔۔
    2۔ اسے ہاتھ نہیں لگایا جاتا

    وہ تو بھلا ہو آرمی کا جس نے فٹبال پہ نظر کرم فرمائی اور یوں اداروں کا رجحان اس جانب ہوا۔۔اسی لیے ہم کہتے ہیں ہر ادارے حتیٰ کہ فوج کو بھی فوج کی سرپرستی میں دے دینا چاہئیے۔ قبلہ سیدھا رہے گا۔ کم از کم فوج کو فوج کے زیرِ سرپرستی رکھنے سے 111 برگیڈ کے شیر رات گئے اقتدار کی گھاس چرنے سے بچ جائیں گے۔ خیر بات سیاسی رخ لے رہی ہے اور یہ عاجز ابھی تک سابق وزیرِ کے منصبِ جلیلہ سے محروم ہے کہ بات بگڑنے پہ فٹبال کے ساتھ کھیل کھیلنے جا پہنچے ۔ بات بگڑنے پہ ہمیں تو کھیلنے کو بہت ہوا تو جیل کی تاش ہی میسر آ سکتی ہے فی الحال۔

    ہاں تو بات ہو رہی آج سے پندرہ بیس سال قبیل پکستان میں فٹبال کی۔ جب اداروں کے علاوہ صرف وہی لوگ فٹبال کھیلتے تھے۔۔

    1۔ جن کی پڑھائی سے جان جاتی تھی اور وہ سپورٹس کوٹے میں کسی ادارے میں گھسنا چاہتے تھے
    2۔ مجنون، کیونکہ کرکٹ کی راجدھانی میں فٹبال کے لیے صرف وہی میدان خالی ملتا تھا جسے اندھوں کی ٹیم بھی کسی قابل نہ گردانتی۔۔۔۔۔

    سو اس ماحول میں فٹبال سے ہمارا صرف اتنا ہی ناطہ تھا کسی اہم ٹورنامنٹ کے دنوں میں سیلکوٹ سے سے فٹبال درآمد کریں اور اس سے دو تین ہفتے سپاٹ کک اور پینلٹی ککس کی مشق کرتے رہیں۔۔۔آپ نے خارش زدہ کتے کی کھال تو دیکھی ہو گی۔ قسم ہا قسم کی سخت جوتیاں کھانے کے بعد فٹبال پہلے ہی دن اس کھال سے بنا محسوس ہوتا اور باقی عرصہ اس میں روزانہ دو بار ہوا بھروائی جاتی تاوقتیکہ وہ ہوا بھرنے پہ ٹھاہ سے پھٹ نہ جائے۔۔۔اور عموماً یہ حادثہ فائنل۔ سے پہلے ہی رونما ہو جاتا۔۔

    اس پسِمنظر کے ساتھ جب میں مملکتِ متحدہ المعرف بہ برطانہ پہنچا تو چند ماہ بعد 2006 کا عالمی کپ آن پہنچا۔۔۔برطانیہ ہی کیا پورا برِ اعظم یورپ فٹبال کا دیوانہ ہے۔۔مگر فٹبال سے تعارف زین الدین الیزیز الزیدان نے کرایا۔۔۔

    زین الدین یزید زیدان

    ایک روز بےزاری کے عالم میں موسم کو کوس رہے تھے جس کے غیر متوقع تیوریں نے عم زاد کے ساتھ فٹبال دیکھنے پہ مجبور کر دیا۔۔اچانک گورا کمنٹریٹر چیخ اٹھا۔۔یوں محسوس ہوا جیسے اٹھ کر ناچنے لگا ہو۔ یہی حال عم زاد کا تھا۔ ری پلے چلا تو ایک چھریرے بدن کا آدمی اپنی دفاعی لائن سے گیند وصول کر کے کسی ماہر رقاص کی طرح ناچتا دوڑتا حریف کی دفاعی لائن تک پہنچتا دکھا۔ یہ زین الدین زیدان تھا۔ جس کے فن نے ہم ایسے ناقدروں کو بھی جکڑ لیا۔۔۔ کیا کمال تھا اس دوڑ میں، کیا فن تھا۔۔وطن پرست گورے بھی عش عش کر اٹھے۔۔۔۔پیلے جیسا عظیم فٹبالر بھی اسے کھیلتا دیکھ کر جادوگر کہہ اٹھا۔ میں ان ماہرین سے مکمل اتفاق کروں گا جو اسے پیلے اور میراڈونا کے پائے کا کھلاڑی قرار دیتے ہیں۔۔کچھ کے نزدیک وہ اپنے فن کا بادشاہ ہے۔ اس جیسا مڈ فیلڈر فٹبال میں نہیں ملتا۔ 94 کی فاتح برازیلین ٹیم کا مینیجر اسے عفریت قرار دیتا ہے۔۔۔ ایک اور فرنچ ہیرو اسے ان الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتا ہے

    Technically, I think he is the king of what's fundamental in the game - control and passing. I don't think anyone can match him when it comes to controlling or receiving the ball۔
    Michel Platini
    (وکیپیڈیا)

    زیدان کی کہانی

    پھر کبھی سنائیں گے۔۔

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    نائس ۔ ۔ واہ ۔ ۔ بہت ہی عمدہ پراجی ۔ ۔آپ نے اپنے مخصوص انداز بیان سے اپنا گرویدہ بنا لیا ۔آپ کے لیے پوائنٹی تحفہ پیش ہے ۔ ۔ ۔ باقی بھی ان شاء اللہ لمحہ بہ لمحہ بڑھتی کہانی کے ساتھ آپ کو ارسال کرتا رہوں گا ۔ ۔ ۔

  14. #14
    فریدون
    Guest

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    شکریہ

    اب تو میں زیدان علی تیمور کی کہانی لکھوں گا۔۔۔۔۔۔۔

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by Fridon View Post
    شکریہ

    اب تو میں زیدان علی تیمور کی کہانی لکھوں گا۔۔۔۔۔۔۔

    ہیں ۔ ۔ ۔کیا یہ سابقہ ہندوستانی تخت و تاج کے وارثین میں سے کوئی ہستی باذوق شاہانہ و شہنشائی ہے ۔ ۔ ؟؟؟

Page 1 of 2 12 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •