Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 2 of 2 FirstFirst 12
Results 16 to 28 of 28

Thread: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

  1. #16
    فریدون
    Guest

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by Trueman View Post

    ہیں ۔ ۔ ۔کیا یہ سابقہ ہندوستانی تخت و تاج کے وارثین میں سے کوئی ہستی باذوق شاہانہ و شہنشائی ہے ۔ ۔ ؟؟؟
    ہیں ایک نامہربان اس سے ملتے جلتے نام کے۔ ان کی کہانی پینتیس چالیس برس قبل شروع ہوئی تھی۔۔۔انہی کا نام مستعار لیا تھا

  2. #17
    Durre Nayab
    Guest

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by Fridon View Post


    کالا لوگ کی اولاد ہونے کے ناطے ہمارا فٹبال سے صرف اتنا ہی ناطہ تھا کہ اس گولے کو سیالکوٹ کی ایجاد سمجھ کر خوش ہوتے رہیں۔۔وطنِ عزیز میں فتبال فیڈریشن آج بھی فالحمدللہ انہی خطوط پہ فٹبال کی ترویج کے لیے کام کر رہی ہے جن خطوط پہ آج سے کچھ دہائیاں قائم کی گئی تھی۔ یعنی فیفا سے امداد وغیرہ لے کر غربائے فٹبال تک پہنچائی جاسکے۔۔ واللہ آج بھی اپنے عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو ہانپتے کانپتے ایک یتیم سے گولے کا پیچھا کرتے اور ہوا میں برقرار رکھنے کی خاطر جدوجہد کرتے دیکھتے ہیں تو فٹبال فیڈریشن کی نیت اور محنت پہ ایمان لانے کو جی چاہتا ہے کہ شب و روز کی انتھک محنت سے فٹبال کو ایئربال بنا ڈالا، اگر فیڈریشن کی سعی مسلسل اسی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوتی رہی تو واللہ ایک روز ہماری قومی ٹیم اڑن کھٹولوں پہ بیٹھی quidditch کھیلتی نظر آئے گی اور اسی محنتِ شاقہ کا نتیجہ ہے کہ ہماری فٹبال کے متعلق گرانقدر معلومات کا نچوڑ یہ تھا

    1۔ گول ہوتا ہے۔۔
    2۔ اسے ہاتھ نہیں لگایا جاتا

    وہ تو بھلا ہو آرمی کا جس نے فٹبال پہ نظر کرم فرمائی اور یوں اداروں کا رجحان اس جانب ہوا۔۔اسی لیے ہم کہتے ہیں ہر ادارے حتیٰ کہ فوج کو بھی فوج کی سرپرستی میں دے دینا چاہئیے۔ قبلہ سیدھا رہے گا۔ کم از کم فوج کو فوج کے زیرِ سرپرستی رکھنے سے 111 برگیڈ کے شیر رات گئے اقتدار کی گھاس چرنے سے بچ جائیں گے۔ خیر بات سیاسی رخ لے رہی ہے اور یہ عاجز ابھی تک سابق وزیرِ کے منصبِ جلیلہ سے محروم ہے کہ بات بگڑنے پہ فٹبال کے ساتھ کھیل کھیلنے جا پہنچے ۔ بات بگڑنے پہ ہمیں تو کھیلنے کو بہت ہوا تو جیل کی تاش ہی میسر آ سکتی ہے فی الحال۔

    ہاں تو بات ہو رہی آج سے پندرہ بیس سال قبیل پکستان میں فٹبال کی۔ جب اداروں کے علاوہ صرف وہی لوگ فٹبال کھیلتے تھے۔۔

    1۔ جن کی پڑھائی سے جان جاتی تھی اور وہ سپورٹس کوٹے میں کسی ادارے میں گھسنا چاہتے تھے
    2۔ مجنون، کیونکہ کرکٹ کی راجدھانی میں فٹبال کے لیے صرف وہی میدان خالی ملتا تھا جسے اندھوں کی ٹیم بھی کسی قابل نہ گردانتی۔۔۔۔۔

    سو اس ماحول میں فٹبال سے ہمارا صرف اتنا ہی ناطہ تھا کسی اہم ٹورنامنٹ کے دنوں میں سیلکوٹ سے سے فٹبال درآمد کریں اور اس سے دو تین ہفتے سپاٹ کک اور پینلٹی ککس کی مشق کرتے رہیں۔۔۔آپ نے خارش زدہ کتے کی کھال تو دیکھی ہو گی۔ قسم ہا قسم کی سخت جوتیاں کھانے کے بعد فٹبال پہلے ہی دن اس کھال سے بنا محسوس ہوتا اور باقی عرصہ اس میں روزانہ دو بار ہوا بھروائی جاتی تاوقتیکہ وہ ہوا بھرنے پہ ٹھاہ سے پھٹ نہ جائے۔۔۔اور عموماً یہ حادثہ فائنل۔ سے پہلے ہی رونما ہو جاتا۔۔

    اس پسِمنظر کے ساتھ جب میں مملکتِ متحدہ المعرف بہ برطانہ پہنچا تو چند ماہ بعد 2006 کا عالمی کپ آن پہنچا۔۔۔برطانیہ ہی کیا پورا برِ اعظم یورپ فٹبال کا دیوانہ ہے۔۔مگر فٹبال سے تعارف زین الدین الیزیز الزیدان نے کرایا۔۔۔

    زین الدین یزید زیدان

    ایک روز بےزاری کے عالم میں موسم کو کوس رہے تھے جس کے غیر متوقع تیوریں نے عم زاد کے ساتھ فٹبال دیکھنے پہ مجبور کر دیا۔۔اچانک گورا کمنٹریٹر چیخ اٹھا۔۔یوں محسوس ہوا جیسے اٹھ کر ناچنے لگا ہو۔ یہی حال عم زاد کا تھا۔ ری پلے چلا تو ایک چھریرے بدن کا آدمی اپنی دفاعی لائن سے گیند وصول کر کے کسی ماہر رقاص کی طرح ناچتا دوڑتا حریف کی دفاعی لائن تک پہنچتا دکھا۔ یہ زین الدین زیدان تھا۔ جس کے فن نے ہم ایسے ناقدروں کو بھی جکڑ لیا۔۔۔ کیا کمال تھا اس دوڑ میں، کیا فن تھا۔۔وطن پرست گورے بھی عش عش کر اٹھے۔۔۔۔پیلے جیسا عظیم فٹبالر بھی اسے کھیلتا دیکھ کر جادوگر کہہ اٹھا۔ میں ان ماہرین سے مکمل اتفاق کروں گا جو اسے پیلے اور میراڈونا کے پائے کا کھلاڑی قرار دیتے ہیں۔۔کچھ کے نزدیک وہ اپنے فن کا بادشاہ ہے۔ اس جیسا مڈ فیلڈر فٹبال میں نہیں ملتا۔ 94 کی فاتح برازیلین ٹیم کا مینیجر اسے عفریت قرار دیتا ہے۔۔۔ ایک اور فرنچ ہیرو اسے ان الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتا ہے

    Technically, I think he is the king of what's fundamental in the game - control and passing. I don't think anyone can match him when it comes to controlling or receiving the ball۔
    Michel Platini
    (وکیپیڈیا)

    زیدان کی کہانی

    پھر کبھی سنائیں گے۔۔

    بھیا جی اسے بلاگ کریں۔ اس شاہکار کو یہاں بہت کم لوگ پڑھ پائیں گے۔ ۔

  3. #18
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,191
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by Fridon View Post
    ہیں ایک نامہربان اس سے ملتے جلتے نام کے۔ ان کی کہانی پینتیس چالیس برس قبل شروع ہوئی تھی۔۔۔انہی کا نام مستعار لیا تھا

    ان نامہربان کی کہانی کی تڑپ و طلب رہے گی ۔جلد کوشش کیجئے گا کہ لفاظی کا لبادہ پہنا کر اسے پیش کریں ۔ ۔ ۔

  4. #19
    فریدون
    Guest

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by Durre Nayab View Post
    بھیا جی اسے بلاگ کریں۔ اس شاہکار کو یہاں بہت کم لوگ پڑھ پائیں گے۔ ۔
    ہممممممم۔۔۔۔۔سوچتے ہیں کچھ۔۔۔پہلے پورا تو کر لیں
    ???

  5. #20
    Sisters Society

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    21,589
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    فریدون بھائی
    نائس ٹو سی یو آگین
    A winner listens, a loser just waits untill it is their turn to talk!!!

  6. #21
    فریدون
    Guest

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by گل رعنا View Post
    فریدون بھائی
    نائس ٹو سی یو آگین
    شکریہ آپا جی۔۔ سیم ہیئر۔۔۔۔ھاؤز داؤد؟۔۔۔آپ عموماً ڈربے میں ہیہ رہتی ہیں اور نجھے مسلسلللللللللللللل غیر حاضری کی وجہ سے p45 تھما دیا گیا ہے اسی لیے آپ کو سلام نہیں کر سکا

  7. #22
    Sisters Society

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    21,589
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by Fridon View Post
    شکریہ آپا جی۔۔ سیم ہیئر۔۔۔۔ھاؤز داؤد؟۔۔۔آپ عموماً ڈربے میں ہیہ رہتی ہیں اور نجھے مسلسلللللللللللللل غیر حاضری کی وجہ سے p45 تھما دیا گیا ہے اسی لیے آپ کو سلام نہیں کر سکا
    داؤد بالکل ٹھیک ہے اور میں بھی اچھی ہوں۔۔ میرا بھی آپ جیسا ہی حال ہے بھائی۔۔ کوئی بات نہیں
    A winner listens, a loser just waits untill it is their turn to talk!!!

  8. #23
    فریدون
    Guest

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by گل رعنا View Post
    داؤد بالکل ٹھیک ہے اور میں بھی اچھی ہوں۔۔ میرا بھی آپ جیسا ہی حال ہے بھائی۔۔ کوئی بات نہیں
    چلیں جی پھر مل کر بناتے ہیں ایکس مشنری ممبرز ایسوسی ایشن۔۔۔۔ایک اکیلا دو گیارہ اور تین ایک سو گیارہ

  9. #24
    Sisters Society

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    21,589
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by Fridon View Post
    چلیں جی پھر مل کر بناتے ہیں ایکس مشنری ممبرز ایسوسی ایشن۔۔۔۔ایک اکیلا دو گیارہ اور تین ایک سو گیارہ
    ویسے میں سپورٹس سیکش میں کبھی نہیں آتی
    ایک تو آپ کا نام اور دوسرا زیڈان کا ٹاپک دیکھ کر آ گئی
    میرے بہنوئی کا فیورٹ پلیئر اور انہوں نے اپنے بیٹے کا نام زیان رکھا اس کی وجہ سے ۔۔۔ ہاہاہاہا
    A winner listens, a loser just waits untill it is their turn to talk!!!

  10. #25
    فریدون
    Guest

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by گل رعنا View Post
    ویسے میں سپورٹس سیکش میں کبھی نہیں آتی
    ایک تو آپ کا نام اور دوسرا زیڈان کا ٹاپک دیکھ کر آ گئی
    میرے بہنوئی کا فیورٹ پلیئر اور انہوں نے اپنے بیٹے کا نام زیان رکھا اس کی وجہ سے ۔۔۔ ہاہاہاہا
    واہ جی واہ، یعنی صاحبِ ذوق آدمی ہیں وہ۔۔میرا تو جی یہ پسندیدہ کھلاڑی ہے۔۔۔فارغ وقت میں اسے دیکھتا ہوں یوٹیوب پہ۔۔۔بڑا مزا آتاہے جی۔۔ڈانس دیکھنے سے بھی زیادہ۔۔۔جس طرح یہ ڈاج کرتا ہے۔ پیسے پورے کرا دیتا تھا۔۔

  11. #26
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    السلام علیکم
    بہت شکریہ جناب، زین الدین زیدان کا اتنا اچھا تھریڈ شروع کرنے کا۔
    میراڈونا کے بعد زیڈان ہی فٹ بال میں میرا پسندیدہ ترین کھلاڑی ہے۔ فٹ بال کی دنیا میں ایک کہاوت سی مشہور ہے کہ ایک ہیرو دوسرے ہیرو کی جگہ لے لیتا ہے۔ پیلے کے بعد مائیکل پلاٹینی، اس کے فورا" بعد میراڈونا اور اس کے بعد زیڈان کا عروج اس کی زندہ مثالیں ہیں۔
    لیکن زیڈان کے بعد سے یہ خلا برقرار ہے۔ اگرچہ اس وقت بھی بہت اچھے اچھے کھلاڑی فٹ بال کی دنیا میں موجود ہیں، لیکن اوپر بیان کئے گئے فٹ بال کے جادوگروں کے پائے کا کوئی بھی نہیں۔

    زیڈان نے 1998 کے ورلڈکپ میں شاندار کھیل پیش کیا تھا اور ٹیم کو ورلڈکپ جتوایا، لیکن میرے خیال سے رنر اپ ہونے کے باوجود 2006 والے ورلڈکپ میں زیڈان کی کارکردگی اس سے بھی زیادہ شاندار تھی۔ خصوصا" برازیل کے خلاف میچ میں اس نے جو مہارت اور جادوگری دکھائی تھی، اس کی بہت کم مثالیں ملتی ہیں۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  12. #27
    فریدون
    Guest

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    بالکل صحیح کہا جی۔۔۔انگلش میڈیا کی وجہ سے بیکہم کو زیادہ کوریج ملی مگر معیار میں فرق صاف ظاہر ہے۔۔اور برازیل کے خلاف زیدان کا مڈفیلڈ میں ناچ کون بھول سکتا ہے۔۔بی بی سی والے بھی کہہ اٹھے تھے۔۔

    if you love football you have to like it

    زیدان کے بعد کوئی فٹبالر ایسا نہیں آیا جو اتنا شاندار مڈ فیلڈر ہو۔۔۔مائیکل پلاٹینی اور پیلے تک اس کے معترف ہیں۔۔

  13. #28
    Sisters Society

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    21,589
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: its time to FooTbaLL : زیڈان : فرنچ فٹبالر

    Quote Originally Posted by Fridon View Post
    واہ جی واہ، یعنی صاحبِ ذوق آدمی ہیں وہ۔۔میرا تو جی یہ پسندیدہ کھلاڑی ہے۔۔۔فارغ وقت میں اسے دیکھتا ہوں یوٹیوب پہ۔۔۔بڑا مزا آتاہے جی۔۔ڈانس دیکھنے سے بھی زیادہ۔۔۔جس طرح یہ ڈاج کرتا ہے۔ پیسے پورے کرا دیتا تھا۔۔
    بالکل بھائی۔۔ ارے واہ آپ نے داؤد والے شوق پالے ہوئے ہیں۔۔ وہ محترم بھی صبح جب بچے اٹھ کر کارٹون دیکھتے ہیں ۔۔۔ یہ محترم فٹ بال دیکھتے ہیں۔۔
    ان کو دنیا کے پتہ نہیں کون کون سے فٹ بالروں کا پتا ہے۔۔ وہ بھی جو اس کی اماں ابا کی پیدائش سے پہلے کھیل کر ختم کر چکے تھے۔۔ اور وہ بھی جن کو آئندہ سالوں میں ٹیم میں لیا جانے والا ہو
    پٹھے پٹھے شوق ہین اس کے بھی
    A winner listens, a loser just waits untill it is their turn to talk!!!

Page 2 of 2 FirstFirst 12

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •