Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 5 123 ... LastLast
Results 1 to 15 of 63

Thread: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

  1. #1
    Member

    Join Date
    Jul 2010
    Posts
    98
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    السلام علیکم

    خاکہ نگاری کے مقابلہ کے نتائج حاضر خدمت ہیں۔ ہمارے معزز ججز نے اپنی بہترین ججمنٹ کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری کوشش کی ہے کہ انصاف سے ہر خاکے کی مارکنگ کریں اور تقابلی جائزے کی بجائے ہر خاکہ کی اپنی خصوصیت کو جانچتے ہوئے اسے نمبر دیں۔ دونوں ججز نے مکمل غیر جانبداری سے، اور انفرادی طور پر نتائج بنائے ہیں جنہیں بعد میں اکٹھا کیا گیا ہے۔ تاکہ شفاف طریقے سے ایک نکتہ پر پہنچا جاسکے۔

    دونوں ججز کے بنائے ہوئے انفرادی نتائج اور حتمی نتائج دونوں حاضر ہیں۔ اگر کسی ساتھی کو کسی نکتہ پر اعتراض یا وضاحت مقصود ہے تو براہ مہربانی کشتاج یا ون یو-ایس رائیڑ کو میسج کر دیں تاکہ اسکو بہتر طریقہ سے سلجھایا جا سکے۔

    شرکت کرنے والے تمام ممبران کا بہت شکریہ کہ انہوں نے اتنی محنت کی، اور امید ہے انشاءاللہ آئیندہ بھی کرتے رہیں گے۔ بہتر سے بہتر کی کوشش میں وہ مقام بھی آئے گا کہ ججز کو ججمنٹ کے موجودہ معیار انکی تحریر کے آگے ہیچ لگیں گے۔

    لکھتے رہیے اور خوش رہیے۔

    ======================

    ججمنٹ اس فارمیٹ پر کی گئی ہے

    2 پیراگراف فارمیٹ کے
    2 املا اور جملوں کی ساخت کے
    6 تحریر کی روانی، افادیت کے
    10 کل نمبر

    ===================

    6+8=14

    استاد جی

    2
    2
    2
    کل نمبر۔ 6

    انداز بیاں سے خاکہ کم اور افسانچے کا تاثر زیادہ مل رہا ہے۔
    تحریر میں روانی ہے مگر شخصیت کے بہت سے پہلوؤں کو اجاگر نہیں کیا گیا۔۔ تشنگی محسوس ہوئی۔ کیونکہ ایک اچھا خاکہ صرف اچھائیوں کو ہی نہیں بلکہ خامیوں کو بھی احاطہء تحریر میں لائے بغیر ممکن نہیں ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    استاد جی

    پیرا گراف فارمیٹ1
    املاٗ جملوں کی ساخت2
    تحریر کی روانی اور افادیت5

    ==============================

    9+6=15

    سردار جبار احمد خان
    2
    1
    6
    کل نمبر۔ 9

    کہیں کہیں املا کی غلطیاں موجود ہیں
    خاکے میں شگفتگی اور برجستگی سے جس طرح سردار صاحب کی شخصیت کا بیان ہے۔۔ وہ بہت من لبھاتا ہے۔
    بہت ہی خوب

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سردار جبار احمد خان

    پیرا گراف فارمیٹ1
    املاٗ جملوں کی ساخت1
    تحریر کی روانی اور افادیت4

    ================================

    7+7=14

    میرے رہبر، میرے رہنما

    2
    2
    3
    کل نمبر۔ 7

    اس مدحیہ خاکے میں میری رائے میں شخصیت کا صرف ایک روشن رخ ہی مدنظر رکھا گیا ہے۔۔ اور ایسے خاکے لکھتے وقت بندہ غیر جانبدار نہیں رہ پاتا۔ شخصیت کے لیے جذبات و احساسات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔۔ ہر لحاط سے ایک مکمل خاکے پر یہ تعریفی خاکہ پورا نہیں اترتا۔۔ اگرچہ بیان بہت عمدہ ہے۔

    ----------

    میرے رہبر میرے رہنما

    پیرا گراف فارمیٹ1
    املاٗ جملوں کی ساخت1
    تحریر کی روانی اور افادیت5

    =============================

    10+8=18

    ہماری ایک آنٹی ہیں

    2
    2
    6
    کل نمبر۔ 10

    ایک بہترین خاکہ۔۔۔۔ آنٹی امینہ کی شخصیت کو ایسے انداز سے پورٹریٹ کیا گیا ہے کہ ان کا وجود ایک جیتا جاگتا وجود محسوس ہو کر آس پاس ہی نظر آتا ہے۔۔ شگفتہ پیرائے میں بیان، شخصیت کو دلوں میں گھر کرنے کا باعث بنا گیا
    ویلڈن۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہماری ایک آنٹی ہیں

    پیرا گراف فارمیٹ1
    املاٗ جملوں کی ساخت2
    تحریر کی روانی اور افادیت5

    =============================

    5+8=13

    دنیا کا آٹھواں عجوبہ

    2
    1
    2
    کل نمبر۔ 5

    املا اور پروف ریڈنگ کی بہت زیادہ غلطیاں کوفت کا باعث بنتی ہیں۔
    اس خاکے کو اگر تجریدی کہا جائے تو زیادہ مناسب ہو گا اور تجریدی آرٹ کی طرح اس کے بھی مخصوص پسند کرنے والے ہوں گا۔۔
    خاکے کے ایک بنیادی جزو یعنی سلیس زبان پر یہ پورا نہیں اترتا۔۔
    "شخص" کی گردان بہت زیادہ ہے جو کہ گراں گزر رہی ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    دنیا کا آٹھواں عجوبہ

    پیرا گراف فارمیٹ2
    املاٗ جملوں کی ساخت1
    تحریر کی روانی اور افادیت5

    =============================

    4+6=10

    پہلوان جی

    2
    0
    2
    کل نمبر۔ 4

    پروف ریڈنگ اور امللا کی غلطیاں بہت زیادہ ہیں۔ جملوں کی ساخت مین بہتری کی گنجائش ہے۔
    خاکہ اوسط سا ہے۔۔ انداز تحریر میں تمسخرانہ رنگ کچھ زیادہ ہو گیا۔۔ پہلوان جی کی شخصیت اپنے وجود تلے ہی دب کر رہ گئی۔۔ کچھ خاص تاثر قائم نہ ہو سکا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پہلوان جی

    پیرا گراف فارمیٹ1
    املاٗ جملوں کی ساخت1
    تحریر کی روانی اور افادیت4


    ==============================

    6+7=13

    منشی جی

    2
    1
    3
    کل نمبر۔ 6

    غلطیاں موجود ہیں۔
    منشی جی کا تعارف اگرچہ اچھے انداز سے کروایا گیا مگر پھر بھی کچھ کمی باقی رہی ہے۔۔ مزید لکھنے سے نکھار آنے کی امید ہے۔۔ لکھتے رہیئے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    منشی جی

    پیرا گراف فارمیٹ2
    املاٗ جملوں کی ساخت1
    تحریر کی روانی اور ا فادیت4

    ================================

    8+6=14

    پہیلی جی

    2
    2
    4
    کل نمبر۔8

    بیان بہت عمدہ ہے۔۔ بعض جگہوں پر طوالت کچھ کھلتی ہے لیکن پہیلی جی کے انوکھی شخصیت بیزار نہیں ہونے دیتی ۔۔ ایک اچھا خاکہ۔۔ پہیلی جی کے اسرار و رموز سمجھنے میں معاون و مددگار۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پہیلی جی

    پیرا گراف فارمیٹ1
    املاٗ جملوں کی ساخت1
    تحریر کی روانی اور افادیت4

    ===============================

    9+10=19

    گڑیا رانی، بٹیا رانی

    2
    2
    5
    کل نمبر۔ 9

    شاندار انداز تحریر۔۔ جذبوں سےبھرپور۔۔
    کیوٹ سی گڑیا رانی اپنے تعارفی انداز سے تمام تر"عقل مندیوں"سمیت ہر گھر آنگن میں اٹکھیلیاں کرتی دکھائی دی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    گڑیا رانی، بٹیا رانی

    پیرا گراف فارمیٹ2
    املاٗ جملوں کی ساخت2
    تحریر کی روانی اور افادیت6

    ==============================


    پہلی تین پوزیشنز درج ذیل ہیں

    .1.گڑیا رانی، بٹیا رانی

    .2.ہماری ایک آنٹی ہیں

    .3.سردار جبار احمد خان

    چوتھی پوزیشن میں تین ساتھیوں کے پوائینٹس ایک سے ہیں

    استادجی/پہیلی جی/ میرے رہبر میرے راہنما

    امید ہے آپ سب دوستوں کا تعاون اسی طرح شامل حال رہا تو سوسائیٹی ایسے ہی دوسرے مقابلوں کا کامیاب انعقاد کراتی رہے گی۔

  2. #2
    Durre Nayab
    Guest

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    تمام جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

  3. #3
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    24,453
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    وعلیکم السلام
    سب جیتنے والوں کو بہت مبارک ہو۔ ۔ ۔ نام تو بتادیں کہ کس نے کونسا لکھا تھا۔

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    2,765
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    میری طرف سے بھی سب کو بہت مبارک
    سب رائیٹرز، رائیٹرز سوسائیٹی، اور مقابلہ کی میزبان کشتاج اور سوبی کا بہت شکریہ

    نام جو ہیں وہ سوبی اور کشتاج پوسٹ کر دیں گی۔ خاکوں کے عنوانات کے ساتھ۔ ابھی آپ رزلٹ سے دل بہلائیں۔

  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    سب جیتنے والوں کو مبارک باد
    لیکن اب مصنفین کے نام جاننے کے لئے کسوٹی کھیلی جائے گی کیا؟؟
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    2,765
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    اچھا خیال ہے جی

  7. #7
    Samia Ali
    Guest

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    سب جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک باد اور پہلا پرائز تو شاید کاظمی انکل کو چلا گیا ہے

    سوبی، کشتاج، تمام حصہ لینے والے ممبران اور رائٹرز سوسائٹی کا بہت بہت شکریہ کہ اتنا اچھا مقابلہ ہم تک پہنچا

    مصنفین کے نام نہیں پتہ لیکن ججز کے نام تو بتا دیجئے

  8. #8
    Section Managers

    Join Date
    May 2008
    Posts
    5,164
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    سب جیتنے والوں کو مبارک ہو
    میں نے فی الحال تو صرف دو تین ہی پڑھے ہیں ان کے بارے میں تکا لگا سکتی ہوں
    ایک کا تو یقیننا بتا سکتی ہوں میرے رہبر میرے رہنما کائنات آپی نے لکھا ہے
    گڑیا رانی بٹیا رانی باقی سب کی طرح مجھے بھی لگتا ہے کہ کاظمی انکل نے لکھا ہوگا پر کوئی اور بھی لکھ سکتا ہے
    باقی جب وقت ملا پڑھوں گی

  9. #9
    Section Managers

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    20,573
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    سب جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک باد
    انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں
    مصنفین کے نام یہ رہے۔

    گڑیا رانی، بٹیا رانی

    از

    رافعہ خان

    پہلی پوزیشن۔حاصل کردہ نمبر۔۔19

    ہماری ایک آنٹی ہیں

    از

    درنایاب

    دوسری پوزیشن۔حاصل کردہ نمبر۔۔18

    سردار جبار احمد خان

    از
    صبیح الحسن

    تیسری پوزیشن۔۔۔حاصل کردہ نمبر۔۔15

    استاد جی


    از

    صبیح الحسن

    چوتھی پوزیشن۔۔ حاصل کردہ نمبر۔۔۔14

    میرے رہبر میرے رہنما

    از

    کائنات

    چوتھی پوزیشن۔۔ حاصل کردہ نمبر۔۔۔14


    پہیلی جی


    از

    کشتاج

    چوتھی پوزیشن۔۔ حاصل کردہ نمبر۔۔۔14

    دنیا کا آٹھواں عجوبہ

    از

    سلمان سلو

    حاصل کردہ نمبر۔۔13


    از

    ماظق


    حاصل کردہ نمبر۔۔13

    پہلوان جی


    از

    دلپسند سیال


    حاصل کردہ نمبر۔10


  10. #10
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    سب جیتنے والوں کو بہت مبارک ہو۔
    میرا تکا ٹھیک نکلا کائنات والا، ہیں جی۔


  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    16,115
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    بہت بہت مبارک ہو سب جیتنے والے ممبرز کو۔۔۔


    ابھی اگر سوبی نہ بتا چکی ہوتی تو میں نے یہی کہنا تھاکہ بٹیا رانی والا خاکہ کسی ماں کا لکھا ہوا معلوم ہوتا ہے

    میرے خیال سے بٹیا سے ممبرز اس غلط فہمی میں مبتلا ہوئے کہ یہ کاظمی بھائی کا لکھا ہوا ہے۔




  12. #12
    Samia Ali
    Guest

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    ارے واہ فرسٹ پرائز والی تو رافعہ جی ہیں
    پہلے ہی بتا دیا ہوتا رافعہ جی جب ہم تکے لگا رہے تھے
    بھئی ججز کون کون تھے؟

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    29,003
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    سب جیتنے والوں کو بہت مبارک ہو۔
    منشی جی کے بارے میں جن لوگوں نے رائے دی ان کا بھی شکریہ
    واقعی اس خاکے میں کافی خامیاں محسوس ھو رھی ھیں۔۔۔۔جلدی سے لکھا تھا اور دوبارہ پڑھنے کا ٹائم بھی نہیں ملا۔۔۔بس لکھا اور پوسٹ کر دیا۔۔۔۔
    میں ابھی بھی سمجھتا ھوں کہ میرا خاکہ پہلے نمبر پر آ سکتا تھا اگر مقابلے میں کوئی اور حصہ نہ لیتا۔;d۔۔۔۔

    وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا
    دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے

  14. #14
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    السلام علیکم
    بہت بہت مبارکباد سب پوزیشن ہولڈرز کو۔ ۔ ۔
    اور اس سے زیادہ مبارکباد سب حصہ لینے والوں کو۔ ۔ ۔ امید ہے کہ سب لوگ آئیندہ بھی مختلف مقابلوں میں جلوہ نما ہوتے رہیں گے۔

    واہ
    میری تو ترقی ہو گئی ۔ ۔ ۔ ۔ پچھلے مقابلے میں نیچے سے ٹاپ کیا تھا اس بار درمیان میں ہی پھنس گیا۔ ۔ ۔
    ;d

  15. #15
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کے دوسرے مقابلہ کے نتائج

    میری طرف سے بھی سب جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک ہو۔
    مقابلہ تو سب نے خوب کیا یہ اس مقابلے کی انٹریز سے ظاہر ہے۔
    سب کی تحاریر خوب تھیں۔ اپنی چوتھی پوزیشن دیکھ کر مجھے چوتھی کلاس یاد آ گئی۔

    کاظمی جی اس مقابلے پر سسپنس کی طرح چھائے رہے۔ نہ ہوتے ہوئے بھی وہ یہاں موجود رہے۔

    سب کی کاوش بہت عمدہ رہی۔ اس لیے کسی ایک کا نام لینا مشکل ہے۔ اس سے یہ بھی سامنے آیا کہ ون اردو ممبران کے علاوہ مزید شخصیات پر بھی خاکہ نگاری کی جا سکتی ہے۔

    پہلوان جی والی تحریر بھی خوب تھی۔ پر مجھے وہ سٹوری یاد آ گئی جب ایک روتے بچے کو پہلوان جی کی کوشش کے باوجود ایک چھوٹی بچی نے اپنی آواز کی ملائمت سے لوری سنا کر اسے چپ کرا دیا تھا۔ سو یہاں بھی ۔۔۔ گڑیا رانی، بٹیا رانی ۔۔۔ پھر جیت گئی۔
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

Page 1 of 5 123 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •