Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 15 of 99

Thread: خاکہ نگاری کا مقابلہ

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    2,765
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    خاکہ نگاری کا دوسرا مقابلہ


    السلام علیکم۔

    اُمید ہے سب ساتھی خیریت سے ہوں گے۔ "ون اُردو رائٹرز سوسائٹی" کی طرف سے خاکہ نگاری کا دلچسپ مقابلہ حاضر خدمت ہے۔

    زندگی میں ہمیں روز ہی نت نئے کردار ملتے ہیں۔ یا پرانے کرداروں کی ذات کے نئے پہلو اجاگر ہوتے ہیں۔ ان جانی انجانی شخصیات کو لفظوں میں تصویر کریں۔ اس سے جہاں ہم سب ان لوگوں سے مل پائیں گے وہیں آپ کے تخلیقی جوہر بھی نکھر کر سامنے آئیں گے۔ اور مقابلہ جیتنے کا افتخار الگ۔


    اس مقابلے کے میں آپ سب کی بھر پور شمولیت یقینی بنانے اور راہنمائی کے لیے مونا بہن نے بہت عرق ریزی سے کچھ مضامین اور خاکے اکھٹے کیے ہیں جن سے آپ یہاں استفادہ کرسکتے ہیں۔


    اس مقابلے کی میزبان کشتاج اور سوبی ہیں۔


    لکھنے کے دوران درج زیل نکات کا خیال رکھیں۔
    **************************************************

    *تحریر آپ کی اپنی ہو۔

    *اپنی تحریر لکھ کر اسے کچھ دن بعد دوبارہ ضرور پڑھیں، اس طرح اس میں مزید بہتری کے مقامات نظر آجاتے ہیں۔
    *جملوں کی ساخت اور بناوٹ پر توجہ دیں۔ تاکہ وہ شکستگی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ محسوس ہوں۔

    *تحریر کی پروف ریڈنگ کریں اور املاء کی اغلاط حتی الامکان ٹھیک کریں۔

    *تحریر اردو میں لکھیں۔ انگریزی کا استعمال صرف ضرورتاً کریں۔

    *پیش کرنے سے پہلے کسی قابل اعتماد دوست کو تحریر دکھا کر اس پر رائے ضرور لیں۔


    قوانین:
    *******


    آپ اپنا خاکہ صرف کشتاج ، سوبی یا 1US-Writers.
    کو پی ایم کریں گے اور وہ بنا نام کے پوسٹ ہو گا۔

    ون اردو ممبرز پر خاکے نہیں لکھے جائیں گے۔

    ایک ممبر زیادہ سے زیادہ دو تحاریر دے سکتا ہے۔

    ججز کا فیصلہ حتمی ہو گا، اسے تھریڈ وغیرہ بنا کر یا کہیں بھی تنقید کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں ہے۔۔ اگر آپ کو نتائج پہ اعتراض ہے تو مقابلے کی میزبان کشتاج یا سوبی سے رابطہ کریں۔ کُھلے عام تنقید کا نشانہ بنانے سے اجتناب کریں۔

    اس اصول کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ تمام مقابلوں میں شرکت کے لیے نا اہل قرار پائیں گے۔



    آپ اپنی تحریر 25 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے تک بھیج سکتے ہیں۔


    انعامات کی تفصیل درج ذیل ہے۔

    پہلا انعام 10000 سلور پوائنٹس
    دوسرا انعام 7500 سلور پوائنٹس
    تیسرا انعام 5000 سلور پوائنٹس
    چوتھا انعام 3000 سلور پوائنٹس


    اور تمام حصہ لینے والوں کو 1000 پوائینٹ ملیں گے۔

  2. #2
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    السلامُ علیکم
    واہ واہ ۔ ۔ ۔ یعنی پھر سے یہاں رونقیں لگیں گی ۔ ۔ ۔ زبردست
    میری جانب سے خاکہ نگاری کے مقابلے کا انعقاد بہت مبارک ہو۔
    امید ہے بہت اچھے اچھے خاکے پڑھنے کو ملیں گے۔


    میری طرف سے پہلے دس خاکے جمع کروانے والوں کو 500 ،500 پوائنٹس ۔ پہلے آیئے پہلے پایئے۔۔۔
    تو پھر دیر کس بات کی ہے۔ ۔ ۔ جلدی سے قلم اٹھائیں ۔ ۔ ۔ارر ۔ ۔ ۔ کی بورڈ اٹھائیں اور ۔ ۔ ۔ ایک "بڑھیا" اسا خاکہ لکھ ڈالئیے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اپنے اندر چھپی صلاحیتوں پر حیران ہوتے رہئے۔۔۔


    خاکے یہاں اپ ڈیٹ کرتی جا رہی ہوں۔


    سردار جبار احمد خان

    میرے رہبر میرے رہنما

    ہماری ایک آنٹی ہیں

    دنیا کا آٹھواں عجوبہ

    پہلوان جی




    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    29,003
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    اس طرح کا خاکہ نگاری کا پہلے بھی ایک مقابلہ ھو چکا ھے،اس وقت یہ مقابلہ ون اردو کے ممبرز پر منعقد کیا گیا تھا یعنی ون اردو کے ممبرز پر خاکے لکھنے تھے_کیا اب بھی ون اردو فورم کے ممبرز پر لکھنے ہیں یا کسی پر بھی_
    بنیادی طور پر خاکہ نگاری کے لیے ایسے لوگوں کو منتخب کیا جاتا ھے جو مشہور ھوں_

    وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا
    دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے

  4. #4
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    وعلیکم السلام

    جی بالکل خیریت سے ہیں اور اللہ کا بڑا شکر ہے۔

    یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے کہ خاکہ نگاری کا مقابلہ شروع ہوا ہے۔ آج کل تو خاصی ایکٹویٹی ہے فورم پر، اور زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس ایکٹیویٹی میں رائٹرز سوسائٹی کا بڑا حصہ ہے۔ تو جناب اس مقابلے کے شروع کرنے پر مبارکباد قبول کریں۔

    امید ہے ساتھی اس مقابلے میں بھرپور حصہ لیں گے اور نہایت میعاری خاکے پڑھنے کو ملیں گے۔ تو پھر جناب دیر کس بات کی ہے۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  5. #5
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by ماظق View Post
    اس طرح کا خاکہ نگاری کا پہلے بھی ایک مقابلہ ھو چکا ھے،اس وقت یہ مقابلہ ون اردو کے ممبرز پر منعقد کیا گیا تھا یعنی ون اردو کے ممبرز پر خاکے لکھنے تھے_کیا اب بھی ون اردو فورم کے ممبرز پر لکھنے ہیں یا کسی پر بھی_
    بنیادی طور پر خاکہ نگاری کے لیے ایسے لوگوں کو منتخب کیا جاتا ھے جو مشہور ھوں_
    السلامُ علیکم
    جی بھائی ۔ ۔ ۔ پہلے ون اردو ممبران پر بھی لکھنے کی اجازت تھی لیکن اس بار ۔ ۔ ۔ ون اردو ممبران پر نہیں لکھنا۔ اور کسی پر بھی لکھ سکتے ہیں۔
    امید ہے آپ بھی حصہ لیں گے۔
    شکریہ

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    5,200
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    وعلیکم السلام
    ''ون اردو ممبرز پر خاکے نہیں لکھے جائیں گے۔۔''
    اگر ون اردو ممبرز پر خاکے لکھنے کی اجازت نہیں تو پھر (ون اردو فورم سے باہر)اپنے دوستوں پر خاکے لکھ سکتے ہین؟۔۔ویسی میری اک تجویز ہے کسی دوسرے پر لکھنے کے بجائے اگرخود پر یعنی اپنی ذات پر یا شخصیت پر خاکہ لکھا جائے تو کیسا رہے گا؟۔۔یعنی تنقیدی و مزاحیہ ٹائپ کا خاکہ اگر ہو تو؟۔۔
    All good things to those who wait.





  7. #7
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    جی ہاں سلمان بھائی باہر کے دوستوں پر لکھئے، اور اگر خود کو تختہ مشق بنانا چاہتے ہیں تو اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  8. #8
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا دوسرا مقابلہ

    السلامُ علیکم
    ایک افسانہ اور آیا ہے۔
    پڑھئے اور تبصرہ کیجئے۔

    دنیا کا آٹھواں عجوبہ



    آج میں جس شخص پر قلم اٹھانے کی جسارت کر رہا ہوں وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا بشر ہو جو اسکے نام سے واقف نہ ہو۔انسان تو انسان چرند پرند اور وحشی درندے تک اس کو نہ صرف جانتے اور پہچانتے ہیں بلکہ اسکا نام نہایت ادب و احترام سے لیتے ہیں۔


    آپ لوگ ضرور حیران اور پریشان ہو رہے ہونگے کہ آخر وہ کون ہے؟اسکا کیا نام ہے؟کیا وہ انسان ہے؟کیا وہ کوئی جانور ہے؟کیا وہ کسی اور سیارے کی مخلوق ہے؟اگر وہ اسی دنیا میں رہتا ہے تو پھر وہ کہاں پر رہتا ہے؟۔

    ان تمام سوالوں کا جواب یہ ہے کہ وہ چیز،وہ شاہکار اور شخصیت نہ ہی آسمانوں میں رہتی ہے،نہ سمندروں میں ،نہ کسی جنگل میں اور نہ کسی صحرا میں بلکہ یہ اعزاز آنجناب کو حاصل ہے کہ یہ عجوبہ روزگار انکے یہاں قیام فرماتے ہیں ۔نام بتانے کی تو ممانعت کی گئی ہے ویسے تہذیب میں انھیں''شخص''سے لکھا اور پکارا جاتا ہے۔


    شخص سے میری پہلی ملاقات:۔یہ ایک لمبا چوڑا قصہ ہے اور یہاں پر میری کوشش یہ ہے کہ میں قارئین کو مختصرا'' یہ بتا سکوں کہ اس عظیم ہستی کو کیسے دریافت کیا گیا۔

    میں نے جب یونیورسٹی میں ایڈمیشن لیا اور کیمپس میں قدم رکھا تو مجھے اپنے ارد گرد مختلف چہرے نظر آئے ان میں سے بعض جانے پہچانے اور زیادہ تر اجنبی چہرے تھے۔اپنے ظاہری خدوخال سے میں نے فورا'' ان تمام طالب علموں کو مختلف انسانی ''اسٹیجز'' سے ''کمپیر''کیا۔میں نے دیکھا کہ ان میں زیادہ تر''لڑکے''تھے۔کچھ''بچے''تھے۔ب عض ''مرد''اور اکھا دکھا ''بزرگ''حضرات بھی تھے۔میں حیران ہو ہو کر ادھر اُدھر دیکھتا کلاس روم پہنچا۔اچانک یوں لگا جیسے آسمان پھٹ پڑا ہو،وقت تھم گیا ہو اور کوئی مجھے زمین میں زندہ درگور کر گیا ہو۔مجھے یوں لگا جیسے میرے جسم کا سارا خون میری رگوں میں منجمد ہوگیا ہو،جیسے میں پتھر کی کوئی مورتی بن گیا ہوں۔بڑی مشکل سے اپنے حواس پر قابو پایا اور غور سے اس چیز کو دیکھنے لگا جس نے میرا یہ حال کردیا تھا۔آپ صحیح سمجھے جی ہاں!مجھے کرسی پر ''شخص'' بیٹھا نظر آیا۔میں نے سوچا کہ نہ ہی یہ بچہ ہے ،نہ لڑکا،نہ جوان ،نہ مرد،نہ بزرگ نہ بوڑھا۔پھر آخر؟تب غیب سے آواز آئی ۔


    گستاخ!پہچان اسے غور سے دیکھ۔یہ کوئی اور نہیں شخص الاشخاص ہے۔۔تب مجھے لگا کہ یہ ''شخص الاشخاص''کوئی معمولی چیز نہیں یہ ضرور کوئی انتہائی پراسرار اور عجیب و غریب انسان ہے۔اسکے پیچھے ضرور صدیوں پرانے راز ہونگے اور اسکی شخصیت کے پیچھے ایک تاریخ دفن ہوگی جس سے پردہ اٹھانے کی میں نے اسی وقت ٹھان لی۔

    ظاہری خدوخال و صورت:۔''شخص''کو پہلی نظر میں دیکھنے سے ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ ہزاروں نہیں،لاکھوں نہیں بلکہ کرڑوں سال پہلے معرض وجود میں آیا ہوگا۔سخت گھنی مونچھیں گویا کسی نے دربار کی دیواروں سے تیز دھار اور نوکدار تلواریں،نیزے ،تیر اور خنجر لٹکائے ہوں،گھنی سیاہ داڑھی جیسے کسی پرانی حویلی کے پیچھواٹے میں اگی ہوئی خاردار جھاڑیاں،یا کسی چٹان پر اگی ہوئی بے ترتیب گھاس۔

    گہری کالی آنکھیں جیسے ان میں ستارے چمک رہے ہوں یا پھر کوئی خاموش،گہری جھیل جو خود اپنی بربادی پر بین کر رہی ہو۔چہرہ ایسا سپاٹ اور سنجیدہ جیسے کسی سمندر کی بے چین لہریں طوفان کے لئے بے قرار رہتی ہیں۔اور قد اتنا لمبا کہ کندھے سے چھلانگ مار کر خودکشی کی جاسکتی ہے۔۔جسم ایسا جیسے کسی نے بانس کے گرد کپڑا لپیٹ رکھا ہو۔۔الغرض یہ کہ وہ قدرت کا شاہکار ہے اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اللہ تعالٰی نے یہ شرف بخشا کہ میں اس پر کچھ لکھ سکوں اور عام الناس کو اسکے بارے میں تھوڑی بہت معلومات فراہم کرسکوں۔

    ابو اشخاص تاریخ کے آئینے میں:۔آپ یقین کریں کہ یہ ایک نہایت ہی مشکل اور تقریبا'' ناممکن کام تھا جو میں نے پورا تو نہیں کیا لیکن ایک کوشش ضرور کی ہے اور وہ ہے''شخص''کو تاریخ میں ڈھونڈنا۔


    اسکے لئے مجھے پہلے پنجاب پبلک لائبریری جانا پڑا لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا ،پھر ون اُردو لائبریری کا کونہ کونہ چھان مارا اور تاریخ کی تمام کتابوں کو نچوڑ ڈالا۔پہلے پہل سوچا کہ مغل دور میں دیکھتا ہوں شاید ''شخص''کا کوئی سراغ مل سکے مگر بے سود۔تھوڑا اور پیچھے گیا اور خاندان غلاماں،خلجی،لودھی سب کی تاریخ پڑی کہ شاید شخص پہلے پہل کوئی دربان رہا ہو یا پھر کوئی سفاک جلاد۔وہاں سے مایوس ہو کر مجھے منگولوں کی خون آشام تاریخ دیکھنی پڑی اور سوچا کہ شاید''شخص''کی کوئی جھلک چنگیز خان،ہلاکو خان،قبلائی خان یا پھر تیمور لنگ کے ادوار میں نظر آئے۔سوچا شاید ''شخص''ان حضرات میں سے کسی ایک کا باورچی ہو یا پھر کوئی ظالم سپاہی یا پھر کوئی خونی سپہ سالار رہا ہو لیکن بے سود۔میں نے پوری کوشش کی لیکن وہاں پر زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار سال پرانی تہذیب و تاریخ پر لکھی گئی کتابیں تھیں۔جن میں ''شخص'' کا کوئی خاص آتہ پتہ نہ مل سکا البتہ کچھ کچھ باتیں واقعات اور تصاویر ایسی ملیں جن سے یہ معلوم ہوا کہ ''شخص''کا وجود وہاں پر موجود تھا۔اس کامیابی سے میرا چہرہ چودھویں کے چاند کیطرح کھل اٹھا۔

    حجاج بن یوسف کے دور سے مجھے یہ پتہ چلا کہ ''شخص''نے اس میں زمانے میں میٹرک امتیازی نمبروں سے پاس کیا تھا۔۔حجاج نے اسے پہلے کچھ دن وزیر تعلیم رکھا لیکن بعد میں معطل کرکے اسے بصرہ کا گورنر نامزد کردیا۔

    شہنشاہ بابر کے زمانے میں سنا گیا کہ ''شخص''ننگرہار کا حاکم تھا۔اکبر کے زمانے میں وہ گوالیار کا دراوغہ رہا۔بہادر شاہ ظفر کے زمانے میں درباری شاعر بھی رہے ،استاد شہہ کہلاتے تھے اور مرزا غالب سے غزلیں چوری کرکے اپنے نام سے پیش کرتے تھے۔۔

    قدیم یونان کا شخص:۔یہ تھا قبل مسیح کے بعد کا شخص۔اب میں آپکو اپنی ذاتی کاوشوں کی بدولت ق۔م سے پہلے والے شخص کے بار ے میں بتاتا ہوں۔

    ان معلومات کی حصولی کے لئے مجھے یونان،اٹلی اور روم بذات خود جانا پڑا کہ''شخص''ارسطو کے زیر سایہ سو سال تک رہا لیکن اسکے علم کی پیاس اور جستجو ارسطو نہ بجاسکا۔

    اسی طرح سقراط اور بقراط سے بھی شخص کی فری گپ شپ تھی،سقراط کو زہر کا پیالہ ''شخص''کی وجہ سے ہی پینا پڑا تھا۔ اور افلاطون کے ساتھ تو وہ دن بھر کبڈی کھیلتا اور دوپہر کو دونوں تالاب میں نہاتے۔''شخص'' کا اسپارٹا میں بھی مختصر قیام رہا ہے کنگ لیواناڈیس کی تین سو والی فوج میں شامل تھے لیکن عین لڑائی کے موقع پر ایرانیوں سے مل گئے تھے۔روم کی سیر کرتے ہوئے وہاں پر ''آپالو''کا مجسمہ دیکھا جس کی شکل بالکل''شخص''سے ملتی جلتی تھی۔بعد میں معلوم ہوا کہ شخص ہی آپالو تھا اور اہل یونان اسے اپنا دیوتا مانتے تھے۔

    پتھر کے زمانے کا شخص:۔ان معلومات کی حصولی کے لئے مجھے محکمہ جیالوجی جانا پڑا اور پتھروں کے متعلق معلومات حاصل کیں۔وہاں سے میں موہنجو داڑو اور ہڑپہ گیا اور ان قدیم شہروں کا کونہ کونہ چھان مارا۔وہاں کے پتھروں اور مٹی کے برتنوں کا غور سے ماہرین کی موجودگی میں مطالعہ کیا۔''شخص''کے فینگر پرنٹس لیئے گئے اور ان کو ان قدیم شہروں سے پائے گئے مٹی اور پتھروں سے کمپیئر کیا گیا تو پتہ چلا کہ ''شخص'' یہاں پر آئے تھے اور بادشاہ وقت کے مہمان رہے تھے۔

    مصر جا کر معلوم ہوا کہ اہرام مصر کی تعمیر میں شخص نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور فرغون وقت کا ہاتھ بٹایا تھا۔بابل کے باغات سے بھی رپورٹیں ملیں ہیں کہ ''شخص''ان باغات کی رکھوالی پر مامور تھا اور ان پودوں کو پانی دیتا اور ان سے حاصل ہونے والے پھل کو منڈی میں جا کر بیچتا۔

    چین کے بالشتوں نے یہ بتا کر مجھے حیران کردیا کہ مذکورہ''شخص''کی عظیم دیوار چین بنانے میں بہت بڑی ''کنڑیبویشن''رہی ہے۔۔


    آخر کار براعظم انٹار کٹیکا سے ایسے ''فوسلز''ملے ہیں جن کی روشنی میں یہ بات بڑے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ جب دنیا نئی نئی معرض وجود میں آئی تھی تو ''شخص''اس زمانے میں بھی کھل عام دندناتا پھیرتا اور کھیتی باڑی بھی کرتا۔۔کیھتی باڑی کے لئے وہ بیلوں کے بجائے ''ڈائنا سارس''کا استعمال کرتا،پتھروں سے شیو بناتا،بن مانسوں اور جنگلی ہاتھیوں سے فرصت کے لمحات میں دل بہلاتا اور ویک اینڈ پر گہرے سمندر میں اتر جاتا۔اسکی فیورٹ ڈش جنگلی ہاتھی کی بنی ہوئی سونڈ کے چپلی کباب اور''ڈائنا سارس'' کے سری پائے تھے۔


    ان تمام باتوں کی روشنی میں اگر یہ کہا جائے کہ دنیا کا آٹھواں عجوبہ صرف اور صرف ابو اشخاص ہی ہے تو یہ کوئی ایسا غلط تو نہ ہوگا۔

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  9. #9
    Samia Ali
    Guest

    Re: خاکہ نگاری کا دوسرا مقابلہ

    Quote Originally Posted by KishTaj View Post
    السلامُ علیکم
    ایک افسانہ اور آیا ہے۔
    افسانہ؟؟؟؟؟

  10. #10
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا دوسرا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Sairah Ali View Post
    افسانہ؟؟؟؟؟
    ساون کے اندھے کو ہر جانب افسانہ ہی نظر پڑتا ہے۔ ۔ ۔;d

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    10,284
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا دوسرا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Sairah Ali View Post
    افسانہ؟؟؟؟؟
    جی افسانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

    اگر تحریر میں سے لفظ خاکہ ہٹا دیا جائے تو باقی افسانہ ہی بچے گا نا تڑکا لگا کے۔۔۔۔ جیسے دودھ میں سے مکھن نکال لو تو باقی لسی بچتی ہے

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •