Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 7 123 ... LastLast
Results 1 to 15 of 99

Thread: خاکہ نگاری کا مقابلہ

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    2,765
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    خاکہ نگاری کا دوسرا مقابلہ


    السلام علیکم۔

    اُمید ہے سب ساتھی خیریت سے ہوں گے۔ "ون اُردو رائٹرز سوسائٹی" کی طرف سے خاکہ نگاری کا دلچسپ مقابلہ حاضر خدمت ہے۔

    زندگی میں ہمیں روز ہی نت نئے کردار ملتے ہیں۔ یا پرانے کرداروں کی ذات کے نئے پہلو اجاگر ہوتے ہیں۔ ان جانی انجانی شخصیات کو لفظوں میں تصویر کریں۔ اس سے جہاں ہم سب ان لوگوں سے مل پائیں گے وہیں آپ کے تخلیقی جوہر بھی نکھر کر سامنے آئیں گے۔ اور مقابلہ جیتنے کا افتخار الگ۔


    اس مقابلے کے میں آپ سب کی بھر پور شمولیت یقینی بنانے اور راہنمائی کے لیے مونا بہن نے بہت عرق ریزی سے کچھ مضامین اور خاکے اکھٹے کیے ہیں جن سے آپ یہاں استفادہ کرسکتے ہیں۔


    اس مقابلے کی میزبان کشتاج اور سوبی ہیں۔


    لکھنے کے دوران درج زیل نکات کا خیال رکھیں۔
    **************************************************

    *تحریر آپ کی اپنی ہو۔

    *اپنی تحریر لکھ کر اسے کچھ دن بعد دوبارہ ضرور پڑھیں، اس طرح اس میں مزید بہتری کے مقامات نظر آجاتے ہیں۔
    *جملوں کی ساخت اور بناوٹ پر توجہ دیں۔ تاکہ وہ شکستگی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ محسوس ہوں۔

    *تحریر کی پروف ریڈنگ کریں اور املاء کی اغلاط حتی الامکان ٹھیک کریں۔

    *تحریر اردو میں لکھیں۔ انگریزی کا استعمال صرف ضرورتاً کریں۔

    *پیش کرنے سے پہلے کسی قابل اعتماد دوست کو تحریر دکھا کر اس پر رائے ضرور لیں۔


    قوانین:
    *******


    آپ اپنا خاکہ صرف کشتاج ، سوبی یا 1US-Writers.
    کو پی ایم کریں گے اور وہ بنا نام کے پوسٹ ہو گا۔

    ون اردو ممبرز پر خاکے نہیں لکھے جائیں گے۔

    ایک ممبر زیادہ سے زیادہ دو تحاریر دے سکتا ہے۔

    ججز کا فیصلہ حتمی ہو گا، اسے تھریڈ وغیرہ بنا کر یا کہیں بھی تنقید کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں ہے۔۔ اگر آپ کو نتائج پہ اعتراض ہے تو مقابلے کی میزبان کشتاج یا سوبی سے رابطہ کریں۔ کُھلے عام تنقید کا نشانہ بنانے سے اجتناب کریں۔

    اس اصول کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ تمام مقابلوں میں شرکت کے لیے نا اہل قرار پائیں گے۔



    آپ اپنی تحریر 25 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے تک بھیج سکتے ہیں۔


    انعامات کی تفصیل درج ذیل ہے۔

    پہلا انعام 10000 سلور پوائنٹس
    دوسرا انعام 7500 سلور پوائنٹس
    تیسرا انعام 5000 سلور پوائنٹس
    چوتھا انعام 3000 سلور پوائنٹس


    اور تمام حصہ لینے والوں کو 1000 پوائینٹ ملیں گے۔

  2. #2
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    السلامُ علیکم
    واہ واہ ۔ ۔ ۔ یعنی پھر سے یہاں رونقیں لگیں گی ۔ ۔ ۔ زبردست
    میری جانب سے خاکہ نگاری کے مقابلے کا انعقاد بہت مبارک ہو۔
    امید ہے بہت اچھے اچھے خاکے پڑھنے کو ملیں گے۔


    میری طرف سے پہلے دس خاکے جمع کروانے والوں کو 500 ،500 پوائنٹس ۔ پہلے آیئے پہلے پایئے۔۔۔
    تو پھر دیر کس بات کی ہے۔ ۔ ۔ جلدی سے قلم اٹھائیں ۔ ۔ ۔ارر ۔ ۔ ۔ کی بورڈ اٹھائیں اور ۔ ۔ ۔ ایک "بڑھیا" اسا خاکہ لکھ ڈالئیے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اپنے اندر چھپی صلاحیتوں پر حیران ہوتے رہئے۔۔۔


    خاکے یہاں اپ ڈیٹ کرتی جا رہی ہوں۔


    سردار جبار احمد خان

    میرے رہبر میرے رہنما

    ہماری ایک آنٹی ہیں

    دنیا کا آٹھواں عجوبہ

    پہلوان جی




    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    29,003
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    اس طرح کا خاکہ نگاری کا پہلے بھی ایک مقابلہ ھو چکا ھے،اس وقت یہ مقابلہ ون اردو کے ممبرز پر منعقد کیا گیا تھا یعنی ون اردو کے ممبرز پر خاکے لکھنے تھے_کیا اب بھی ون اردو فورم کے ممبرز پر لکھنے ہیں یا کسی پر بھی_
    بنیادی طور پر خاکہ نگاری کے لیے ایسے لوگوں کو منتخب کیا جاتا ھے جو مشہور ھوں_

    وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا
    دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے

  4. #4
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    وعلیکم السلام

    جی بالکل خیریت سے ہیں اور اللہ کا بڑا شکر ہے۔

    یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے کہ خاکہ نگاری کا مقابلہ شروع ہوا ہے۔ آج کل تو خاصی ایکٹویٹی ہے فورم پر، اور زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس ایکٹیویٹی میں رائٹرز سوسائٹی کا بڑا حصہ ہے۔ تو جناب اس مقابلے کے شروع کرنے پر مبارکباد قبول کریں۔

    امید ہے ساتھی اس مقابلے میں بھرپور حصہ لیں گے اور نہایت میعاری خاکے پڑھنے کو ملیں گے۔ تو پھر جناب دیر کس بات کی ہے۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  5. #5
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by ماظق View Post
    اس طرح کا خاکہ نگاری کا پہلے بھی ایک مقابلہ ھو چکا ھے،اس وقت یہ مقابلہ ون اردو کے ممبرز پر منعقد کیا گیا تھا یعنی ون اردو کے ممبرز پر خاکے لکھنے تھے_کیا اب بھی ون اردو فورم کے ممبرز پر لکھنے ہیں یا کسی پر بھی_
    بنیادی طور پر خاکہ نگاری کے لیے ایسے لوگوں کو منتخب کیا جاتا ھے جو مشہور ھوں_
    السلامُ علیکم
    جی بھائی ۔ ۔ ۔ پہلے ون اردو ممبران پر بھی لکھنے کی اجازت تھی لیکن اس بار ۔ ۔ ۔ ون اردو ممبران پر نہیں لکھنا۔ اور کسی پر بھی لکھ سکتے ہیں۔
    امید ہے آپ بھی حصہ لیں گے۔
    شکریہ

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    5,200
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    وعلیکم السلام
    ''ون اردو ممبرز پر خاکے نہیں لکھے جائیں گے۔۔''
    اگر ون اردو ممبرز پر خاکے لکھنے کی اجازت نہیں تو پھر (ون اردو فورم سے باہر)اپنے دوستوں پر خاکے لکھ سکتے ہین؟۔۔ویسی میری اک تجویز ہے کسی دوسرے پر لکھنے کے بجائے اگرخود پر یعنی اپنی ذات پر یا شخصیت پر خاکہ لکھا جائے تو کیسا رہے گا؟۔۔یعنی تنقیدی و مزاحیہ ٹائپ کا خاکہ اگر ہو تو؟۔۔
    All good things to those who wait.





  7. #7
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    جی ہاں سلمان بھائی باہر کے دوستوں پر لکھئے، اور اگر خود کو تختہ مشق بنانا چاہتے ہیں تو اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  8. #8
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    ارے واہ پھر ایک نئے مقابلے کی فضا قائم ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔

    مجھے تو بہت اچھا اور دلچسپ لگتا ہے خاکہ نگاری کا مقابلہ۔۔۔ آخر کیوں نہیں پچھلے سال اسی پہلے مقابلے سے میں نے کوثر56 کے نام سے لکھنے کی ابتدا کی تھی۔ اور دوسری پوزیشن بھی پائی تھی اور میں نے یہ خاکہ فوکس کیا تھا ۔۔۔ ٹیم بھائی یعنی سائٹ ایڈمن پر ۔۔۔۔

    اس لیے ون اردو ممبران پر تو فوکس کرنے کی اجازت نہیں لیکن پھر بھی کمی تو نہیں، آپ کسی دوست، آنٹی، انکل، کسی پڑوسی یا اپنے گردونواح کی کسی اور دلچسپ ہستی پربھی قلم اٹھا سکتے ہیں۔

    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  9. #9
    Section Managers

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    20,573
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by کائنات View Post
    ارے واہ پھر ایک نئے مقابلے کی فضا قائم ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔

    مجھے تو بہت اچھا اور دلچسپ لگتا ہے خاکہ نگاری کا مقابلہ۔۔۔ آخر کیوں نہیں پچھلے سال اسی پہلے مقابلے سے میں نے کوثر56 کے نام سے لکھنے کی ابتدا کی تھی۔ اور دوسری پوزیشن بھی پائی تھی اور میں نے یہ خاکہ فوکس کیا تھا ۔۔۔ ٹیم بھائی یعنی سائٹ ایڈمن پر ۔۔۔۔


    بہت مزے داررررررر خاکہ لکھا تھا آپ نے میں نے ابھی پھر دوبارہ پڑھا ہے ہی ہی۔

  10. #10
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by سوبی View Post
    بہت مزے داررررررر خاکہ لکھا تھا آپ نے میں نے ابھی پھر دوبارہ پڑھا ہے ہی ہی۔
    شکریہ سوبی،
    یہ پہلی کوشش تھی جس نے پھر مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی۔
    ایک خاکہ مجھ سے انجانے میں لکھا گیا۔ حالانکہ یہ تحریر کسی مقابلے کے لیے نہیں لکھی تھی۔ لیکن اب کبھی کبھی جب اپنے بلاگ کی اس پوسٹ پر نظر پڑتی ہے تو میں مسکرا دیتی ہوں۔ کہ انجانے میں لکھی یہ تحریر پھر ٹیم بھائی پر خاکے کی صورت فوکس ہو گئی۔ جو کہ ای شاپ بارے لکھی تھی۔
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Location
    Kharian, Gujrat, Punjab, Pakistan
    Posts
    2,500
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    مطلب ابھی عشق کے امتخان اور بھی ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔چلیں ہم بھی اپنی سی کوشش کرتے ہیں بھر ریکھتے ہیں کہ کیا بنتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    "Tolerance means to bear pain and hardships with patience"

  12. #12
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    ارے بھئ۔۔۔ تیسرا دن ہو گیا ہے مقابلہ شروع ہوئے ۔۔۔۔
    اور یہاں تو ابھی تک کوئی دھواں ہی نہیں ۔۔۔ تو آگ کیسے سلگے گی ؟
    کم از کم میزبانوں کو تو یہاں ہونا چاہیئے۔۔۔۔۔ اور مہمانوں کو بلاتے رہنا چاہیے۔۔۔۔
    ویسے ممکن ہے ۔۔۔۔ میزبان خود ۔۔۔۔ خاکہ لکھنے میں مصروف ہوں۔
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    May 2009
    Posts
    4,521
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    خاکہ نگاری ایک مشکل کام ہے لیکن ہے بہت دلچسپ اور مزیدار۔۔۔۔ایک دلچسپ سلسلہ ہوگا لیکن ابھی تک کسی نے کوئی خاکہ نہیں لکھا کیا???
    اپنے لئے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
    ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Location
    Kharian, Gujrat, Punjab, Pakistan
    Posts
    2,500
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Prince View Post
    خاکہ نگاری ایک مشکل کام ہے لیکن ہے بہت دلچسپ اور مزیدار۔۔۔۔ایک دلچسپ سلسلہ ہوگا لیکن ابھی تک کسی نے کوئی خاکہ نہیں لکھا کیا???
    پہلے یہ تو سمجھ لیں کہ خاکہ ہوتا کیا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔;d
    "Tolerance means to bear pain and hardships with patience"

  15. #15
    Durre Nayab
    Guest

    Re: خاکہ نگاری کا مقابلہ

    ایک ممبر کتنے خاکے سبمٹ کر سکتا ہے؟

Page 1 of 7 123 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •