Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 9 of 9

Thread: کیونکہ میں ایک مرد ہوں

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    225
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    کیونکہ میں ایک مرد ہوں

    کیونکہ میں ایک مرد ہوں

    شمسہ اکرام

    خواہش کرنا کسے اچھا نہیں لگتا۔۔۔،میں نہیں سمھجتا کے کسی دل میں آرزو،خواہش یا تمنا ناں ہو۔آج کل میرے دل میں بھی اک خواہش شدت سےہلکورے لے رہی ہے وہ الگ بات کے مر کے بھی میں اس آرزو کو پورا نہیں کر سکتا کیونکہ "میں ایک مرد ہوں"

    میرا نہیں خیال کے دنیا میں کسے مرد کو اپنی جنس پے افسوس ہو گا لیکن میں ھالات اور زمانے کا اتنا ستایا ہوا ہوں کہ دل میں یہ خٰیال کنڈلی مارے بیٹھا ہے کہ کاش میں مرد نا ں ہوتا۔۔۔۔،اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں کس قدر نا شکرا انسان ہوں۔۔"نہیں میں نا شکرا بالکل نہیں بلکہ دکھی انسان ہوں, کیونکہ میں ایک مرد ہوں۔۔۔۔۔،
    میں ہمشہ سے اپنے مرد ہونے پے شاکی نہیں ہوں۔بلکہ یہ خیال تو میرے دل میں اس وقت آیا جب بالشت بھر کی لڑکی نے مجھے مرد ہونے کا طعنہ دیا۔
    "آپ کا نام۔۔۔?"میرا ایف ایس سی میں پہلا دن تھا جب ایک تیکھی،کانفڈ ننٹ،اور جانے کیا کیا۔۔۔۔، لڑکی نے مجھ سے میرا نام پوچھا وہ بھی ہاتھ آگے کرتے ہوے۔۔۔میں شریف النفس انسان ہوں میں نے ہاتھ آگے بڑھانے کی بجائے اپنا نام بتایا۔" تبسم افضال۔۔۔"میرا نام سن کے اس نے قہقہ لگایا۔۔۔،بالکل مردوں کی کی طرح۔۔۔،تمھے کوئی مردوں والا نام نہیں ملا تھا۔۔۔،وہ ہنستے ہوئےلوٹ بھوٹ ہو رہی تھی۔پہلی بار مجھے اپنا نام برا لگا۔یہ میری مردانگی پر پھلا تازیانہ تھا جو کسی عورت نے لگایا بلکہ یوں کہو کے مجھے پہلی بار محسوس ہواکہ میرا نام مردوں والا نہیں پھر تو یہ سلسلہ چل سو چل نکلا۔۔۔یا یوں کہو میں محسوس زیادہ کرنے لگا۔۔۔۔ کہ میں ایک مرد ہوں۔۔۔

    ،

    کون کہتا ہے روک ٹوک اور پابندیاں صرف عورت کے لیے ہوتی ہیں۔۔۔?،بہت ساری ناقابل نظر پابندیاں مردوں کے لیے بھی ہوتی ہیں۔حقوق نسواں کے نعرے تو ہر کوئی لگاتا ہے۔۔۔۔کوئی حقوق مرداں کے لیے آواز کیوں بلند نہیں کرتا مرد کو تکلیف کے اظہار کا حق نہیں صرف اس لیے کہ "وہ ایک مرد ہے"
    میں آہینے کے آگے کھڑا بالوں کو نیا سٹائل دے رہا تھا آج کل مردوں کے لمبے بال فیشن میں ہیں۔میں نے بھی بری مشکلوں سے اپنے بالوں کو لمبا کیا۔۔۔،میں کھڑا اپنے بالوں کی پونی بنا رہا تھا جب آپی کمرے میں آئی۔۔۔،"یہ کیا تم ہر وقت عورتوں کی طرح آئینے کے سامنے کھڑے رہتے ہو۔۔۔۔،کوئی مردوں والا کام نہیں ہے تم میں۔۔۔۔?آپی کی جھاڑ نے مجھے آینے کے سامنے سے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔میں کھسیانا سا ہو کے مسکرانے لگا۔۔۔اور ابھی تک تم نے بال نہیں کٹوائے ۔۔،تبسم تم میں عورتوں والی حرکتیں آتی جا رہی ہیں۔۔۔،ابھی جا کے بال کٹواوں ورنہ میں تمھاری حجامت کر دوں گی ۔۔۔،وہ مردوں کی طرح غصہ کرتے ہوئے بولیں۔میں جو اسی بات سے خائف تھا جی اچھا کہتا کمرے سے نکل گیا۔میں اپنی مرضی سے بال بھی نہیں رکھ سکتا۔کیونکہ میں ایک مرد ہوں۔۔۔،
    "آج کیا بنا ہے ۔۔۔۔?"میں کچن کے دروازے میں کھڑا پوچھ رہا تھا۔۔۔،جنے کی دال۔۔۔۔،آپی نے توے پر روٹی ڈآلتے ہوے کیا۔۔۔،"کھانا دے دیں۔۔۔"میں کہہ کے پلٹ آیا۔چند منٹ بعد انھوں نے میرے سامنے گرم گرم روٹی اور تڑکالگی دال رکھی۔۔۔،"اچار بھی لا دیں۔۔۔"میں منہ میں پانی بھرتے ہوے مزے سے بولا"کبھی کسی مرد کو اچار کھاتے دیکھا ہے۔۔۔،وہ حیرانگی سےمیری جانب دیکھتے ہوئے بولیں۔مجھے لگا میں نے کوئی انہونی بات کر دی ہے۔آپی حیران واپس جا چکی تھیں میں نے سر جھکا کے بے دلی سے گرم گرم روٹی کا نوالہ بنا دال کے منہ میں ڈالا جس نے میرا حلق تک جلا دیا۔میں چپ چاپ بنا اچار کےدال کھانے لگا۔کیونکہ میں ایک مرد ہوں۔۔۔،
    "یہ اتنا کپڑوں کا ڈھیر کیوں لگا رکھا ہے۔۔?‘‘ امی میرے کمرے میں ائی تو بیڈ مر کپڑوں کا ڈھیڑ دیکھ کے کہا۔۔۔۔اماں یہ سارے آوٹ آف فیشن ہو چکے ہیں۔۔،اب ڈبل شیڈ کی جینز کا فیشن نہیں رہا۔۔۔ڈبل کف والی شرٹ نہیں چلتی اب۔۔،بلیک کلر کی شلوار ان نہیں اب۔۔۔۔"میں ایک ایک کپڑے کا نقص بتانے لگا۔"تیرا
    دماغ چل گیا ہے۔۔،اچھے بھلے نئے کپڑے ردی کر دئیے ہیں۔۔۔۔مردوں کو کیا لگے فیشن سے۔۔۔،مرد جو بھی کپڑآ پہنے وہی فیشن۔۔،رکھ ان کو الماری میں۔۔،اماں نے میری عقل پر ماتم کیا۔اور کپڑے دوبارہ الماری میں سیٹ کرنے لگی۔۔میں چپ چاپ انکو کپڑے ہینگ کرتے دیکھنے لگا۔۔،مجھے فیشن ایبل کپڑے پہننے کا حق نہیں۔۔۔،کیونکہ میں ایک مرد ہوں۔۔۔،ا

    میں نے اپنی زندگی میں اپنی بہت سی خواہشات کو صرف اک اس لفظ کی خاطر کھویا ہے۔
    میں تیسری اور جب چوتھی بار بھی انٹریو میں ناکام ہوا۔تو مایوسی میرے انگ انگ سے چھلکنے لگی تھی۔میرا شدت سے دل چاہا کہ میں ماں کی نرم گرم آغوش میں سر رکھ کے اپنی ناکامی کا دکھ آنسوںمیں بہا دوں اور میری ماں میرے بال سلہاتے ہوے مجھے تسلی دیتی رہے یہا ں تک کے میں ہردکھ سے آزاد ہو جاؤں۔" کیوں عورتوں کی طرح منہ پھلا رکھا ہے۔لیکن میری اس حسرت کو اس جملے نے کچل دیا۔اتنی زور سے پھانسی دی کہ آہ بھی ناں نکلی۔"نوکری نہیں ملی۔۔۔"میں مایوسی کی انتہاوں پر کھڑا تھا۔"تو اس میں پریشانی والی کونسی بات ہے۔۔،مرد بن مرد۔۔۔،ہر بات پر دل چھوٹا کرنا مردوں کو زیب نہیں دیتا۔۔"ماں نے غم بانٹنے کی بجائےمردانگی کا جوش دلایا۔اور میں ماں کی گود کی خواہش چھوڑ کے اپنے کمرے کی جانب بڑھ گیا۔۔۔،مجھے مایوس ہونے کا حق نہیں کیونکہ میں ایک مرد ہوں
    آپا کی رحصتی پر سبھی رو رہے تھے ان کو گلے لاگتے ہوے میرے آنسو بھی نکل پڑے۔"۔لو مرد ہو کے کیسے عورتوں کی طرح ٹسوے بہا رہا ہے۔۔۔"کسے نے اپنے لفظوں کی کاٹ سے میڑے آنسو روک دیئے۔یعنی مجھے ماں جائی کی جدائی بھی بھی رونے کا حق نہیں صرف اس لیے کہ میں ایک مرد ہوں
    دن ،مہینے ،سال گزر گئے مجھے یہ لفظ سنتے ہوئے کہ میں ایک مرد ہون۔مجھے میری عزیز از جان محبوبہ نے ٹھکرا دیا میں اس کی جدائی اور بے وفائی پے ماتم بھی ناں کر سکا،صرف اس لیے کہ مرد کو عورت کی کمی نہیں۔۔۔وہ مرد ہے۔اور مردوں کو دل ٹوٹنے پر آہ کا بھی حق نہیں۔

    برسوں سےیہ جملہ اس قدر شدت سے میری گھٹی میں رچھ بس گیا ہے کہ میں اندر تک ڈھیٹ اور بے حس ہو گیا ہوں۔اتنا سخت جان کے کوئی چھوڑ کے بھی چلا جائے تو دکھ نہیں ہوتا۔مرد کو اتنا سخت جان ہونا چاہیے کہ اپنی بربادی پر بھی صرف اس لیے ماتم ناں کرے کہ وہ ایک مرد ہے۔،اور مرد اپنا دھک باہر نکالے تو یہ اس کی مردانگی پے کاری صرب ہے۔اس کی مردانگی کی توہین ہے۔ہونی مرد ناں ہو گیا۔پتھر کا بت ہو گیا،بظاہر اتنا مضبوط کہ کاری ضرب سے بھی پاش پاش ناں ہو اور اندر سے اتنا کھوکھلا کہ ریت کی بھربھری دیوار۔۔۔۔،
    بتائیے قارئیں آپ انصاف کریں۔۔میرے سامنے میرے نومولودبچے اور بیوی کا جنازہ پڑا ہے۔لیکن مجھے صبر اور ہمت کی تلیقین کی جا رہی ہے مجھے ایک بھی آنسو بیانے کی اجازت نہیں۔۔۔کیونکہ میں ایک مرد ہوں۔آج مجھے معلوم ہوا کہ نوے فیصد مرد دل کی بیماریوں میں مبتلا کیوں ہوتے ہیں۔،صرف اس لیے کہ ان کو دل کے درد کو بیان کرنے کا حق نہیں۔۔۔،انھیں اپنا غم ہلکا کرنے کے لیے کندھے کا سہرا نہیں۔۔،لیکن آج مجھے لگتا ہے کہ میں ناں رویا تو میرا دل غم اور دکھ کی شدت سے پھٹ جائے گا،آج میں دھاڑین مار مار کے رونا چاہتا ہوں ۔اتنے برسوب کے سارے آنسو نکال دینا چاہتا ہوں۔اس دم چھلے کو ہٹا کر کہ مٰن ایک مرد ہوں۔۔،اس سے پہلے کہ میں اپنی خواہش کی تکیل کرتا۔۔،میرا سالا میرے گلے سے لگا کہہ رہا تھا"بھائی جان صبر کریں آپ نے ہمت ہار دی تو ماں اور خالہ جان{میری ماں}کو کون سنبھالے گا۔اس نے چپکے سے میرے کان میں یہ احساس ڈال دیا کہ مجھے رعنے کا حق نہیں۔میں نے حسرت اور بیچارگی سے اپنی ماں اور سان کو دیکھا۔۔،جو جنازے کے پاس بیٹھی بین ڈال ڈال کے رو رہی تھی۔اس دم مجھے ان کے عورت ہونے پر فخر ہوا۔اور خود کے مرد ہونے پر افسوس
    اپنی بیوی کے مرنے کی چار ماہ بعد میں نے دوسری شادی کر لی۔اپنے دو سالہ بیٹے انس کی خاطر ۔۔۔،جو میری بیوی مجھے سونپ گئی تھی۔۔۔میں اس کی تنہا پرورش نہیں کر سکتا تھا۔۔۔،ایک ماں جائی تھی جو اپنے گھر کی ہے اور ماں اس عمر میں چے نہیں سنبھال سکتی اور مجھے اور بھی کام ہیں کیونہ میں ایک مرد ہوں۔۔۔،
    میں نے بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھا ہے۔۔،میرا انس پورا جوان مرد بن چکا ہے۔۔،وہ اکسر مجھ سے ایسی ایسے فرمائشیں کرتا ہے جن سے میں صرف اپنی بزدلی اور اس ظعنے کی وجہ سے محروم رہا کہ میں ایک مرد ہون۔۔۔۔،ڈیڈ چلیں آج گھول گپے کھانے چلتے ہیں۔۔۔،انس کی انوکھی فرمائیش حاضر میں مسکرا دیا۔میں نے آج تک گھول گپوں کا نام بھی نہیں لیا ۔۔۔،"تم میں ساری عادتیں اور شوق عورتوں والے کیوں ہیں۔۔۔"بیوی کو اکثر اس کی ایسی عادتیں کھلتی ہیں۔۔۔کیوں کیا مرد گھول گپے نہیں کھا سکتا۔۔۔نہیں۔۔۔نہیں تو کوئی ریزن ۔۔۔"وہ وہ تبسم افضال نہیں ہے،انس تبسم ہے جو باقاعدہ جرح کرتا۔بیوی بڑبڑآتے ہوئےکمرے سے غائب ہو گئی۔وہ ہنستے ہوئے مجھ سے لپٹ گیا۔۔۔"کیونکہ ہم مرد ہیں۔۔۔"ہم دونوں کا مشترکہ قہقہ کمرے کے درودیوار ہلا رہا تھا۔۔۔برسوں کے اس طعنے نے پہلی بار مجھے لطف دیا تھا
    SIDRA

  2. #2
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کیونکہ میں ایک مرد ہوں

    ;d

    بہت مزے کا سدرہ، واقعی ایسا ہی ہوتا ہے۔۔۔۔ ویسے آپ میگ میں بھی تشریف لائیں ہم منتظر ہیں۔۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2009
    Posts
    670
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کیونکہ میں ایک مرد ہوں

    اداسی بھی ،اور ہلکی پھلکا سا اینڈ بھی۔اگر تو آپ نے لکھا ہے تو بہت اچھا لکھا ہے۔تبصرے اور تنقید یقینا” سینیر ممبرز کریں گے۔کیپ رائٹینگ۔
    غیر معینہ مدت کے لیے غیر حاضر

    WAITING FOR SUPERMAN

  4. #4
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,591
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کیونکہ میں ایک مرد ہوں

    کیونکہ میں ایک مرد ہوں;d
    یہ سب تو واقعی ایسا ہی ہوتا ہے


    اوہو میں بھول گیا اداس نہیں ہونا

    بلکہ ہنسنا ہے

    ;d;d;d

    کیونکہ میں ایک مرد ہوں
    اب کوئی دعوی نہ کرنا عمر بھر
    اشک آنکھوں میں نہ بھرنا عمر بھر
    ہم تمہیں چاہتے ہیں، دیکھو پھر کبھی
    ہم سے تو تم نہ ہی کہنا عمر بھر۔ ۔ ۔

  5. #5
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    477
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کیونکہ میں ایک مرد ہوں

    بہت خوب


    قسمت کو دو پل میں بدل سکتا ہے انسان
    جو انسان کو بدل دے وہ قسمت نہیں ہوتی


    اپنی قسمت پر روتا ہے وہی شخص
    جس کو سجدوں میں رونے کی عادت نہیں ہوتی

  6. #6
    Durre Nayab
    Guest

    Re: کیونکہ میں ایک مرد ہوں

    بہت خوب،
    آپ اسے اپنے بلاگ میں ایڈ کرلیں۔
    رائٹرز سوسائٹی کے لئے بھی آپ ایک اچھا اضافہ ہو سکتی ہیں۔

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    225
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کیونکہ میں ایک مرد ہوں

    app sab ka boht boht shukrya k app ny mari tahreer ko pasnd kya.mujhy Kashfeen ka im aya ha jiss ma unhoo ny kaha ha k ma clear kar don k ya mari tahreer nahi ha tu all my sweet and dear frends ya mari apni zati tahreer ha sidra mera fourm name ha lakin ma shamsa ikram k naam sy likhti hon app ko confution hoi ma mafi chahti hon.lain kashfeen ma ny clear kar dya..abb tu koi confution baqi nahi na
    SIDRA

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    1,137
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کیونکہ میں ایک مرد ہوں

    بہت اچھی تحریر لکھی ہے آپ نے ویسے آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے یہ تحریر شمسہ اکرام کے بطور لکھاری پوسٹ کر چکا ہوں ۔ آپ کی تحریر ہے آپ کی ہی رہے گی۔۔ اور اس تحریر کا پورا کریڈٹ آپ کو ہی ملنا چاہیئے۔ مزے کی بات ایک ہی دن اور کچھ گھنٹوں کے فرق سے دونوں نے پوسٹ کی ۔۔

    http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=81518

    میری پوسٹ
    18-Sep-2010, 09:06 PM ۔
    اور آپ کی
    18-Sep-2010, 07:50 AM
    شیطان ایک ایسا ناول جو میری اپنی تحریر ہے۔
    http://oneurdu.com/forums/urdu-novels/38444-a.html

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    225
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کیونکہ میں ایک مرد ہوں

    Quote Originally Posted by سلمان خان View Post
    بہت اچھی تحریر لکھی ہے آپ نے ویسے آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے یہ تحریر شمسہ اکرام کے بطور لکھاری پوسٹ کر چکا ہوں ۔ آپ کی تحریر ہے آپ کی ہی رہے گی۔۔ اور اس تحریر کا پورا کریڈٹ آپ کو ہی ملنا چاہیئے۔ مزے کی بات ایک ہی دن اور کچھ گھنٹوں کے فرق سے دونوں نے پوسٹ کی ۔۔

    http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=81518

    میری پوسٹ
    18-Sep-2010, 09:06 PM ۔
    اور آپ کی
    18-Sep-2010, 07:50 AM
    main bilkol b nahi janti thi k app post kar chuky hain app ka shukrya k app ny mari tahreer ko iss qabil samhja....pasnd karny ka shukrya,.kush rahin
    SIDRA

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •