Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 15 of 38

Thread: انٹرویوز پر احتجاج

  1. #1
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Talking انٹرویوز پر احتجاج

    السلامُ علیکم
    کیسے ہیں سب؟ اب ادھر اُدھر نہ دیکھیں بس سیدھا سیدھا احتجاج کرنا ہے کہ یہ آخر ہو کیا رہا ہے۔ جی جی ظلم ہی تو۔
    بیچاری معصوم سی بچی تنہا یہ پہاڑ سر کر سکتی ہے بھلا؟؟؟ لیکن کوشش جاری ہے۔ مگر نہیں! کسی کو مدد نہیں کرنا۔
    آپیوں کے پاس انٹرویو کی فرمائش لے کر جاؤں تو جواب ملتا ہے کہ ابھی تو محترمہ پاکستان، ایران توران اور نہ جانے کہاں کہاں کہاں جا رہی ہیں۔ اس کے بعد رمضان چلے چلے آرہے ہیں اس کے بعد عید وغیرہ کی شاپنگ میں بزی پھر کچھ مہمان ۔ ۔ ۔ ۔ جو شاید کبھی تھمنے کا نام نہیں لیتے ان کے ساتھ بزی رہیں گی۔ اس کے بعد بقر عید ۔ ۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ ۔ ۔ اور تب تک آپ فلاں آپی کا انٹرویو کرلیں نا ان کا بھی تو نہیں ہوا نا۔
    بھئی یہ کیا بات ہوئی۔ میں نے انٹرویو کی درخواست کی تھی فیوچر پلاننگ والی ڈائری سے ایک صفحے کی کتابت کرنے کو نہیں کہہ دیا تھا~۔ اور یہ ساتھ ایک فرمائش بھی ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ گویا ایک صاحبہ کے انٹرویو کی فرمائش پوری کرنے چلی تھی اب ایک دو اور تھما دی گئی ہیں۔ یہ تو "کن ممبران کا انٹرویو کیا جائے" والا تھریڈ ڈیبٹ ہو گیا۔
    بھائیوں کا حال اور بھی عجیب ہے ۔ ۔ ۔ ۔ بھئی رمضان کی آمد آمد ہے تو آفس میں کام کا بوجھ بہت بڑھ گیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ پھر گھر پر بیگم کو شاپنگ بھی تو کروانا ہے۔ فی الحال تو بالکل وقت نہیں عید کے بعد سوچیں گے۔ اور جو کنوارے ہیں ان کے پاس بھی ایسے ہی جواز نکل آتے ہیں بس وہاں "بیگم" کی جگہ بہنوں اور اماؤں نے لے رکھی ہوتی ہے۔
    کچھ آپیاں انٹرویو کی درخواست کا جواب دیتی ہیں کہ میرے بارے میں کیا جاننا ہے اور کیوں جاننا ہے۔ ۔ ۔ سب ہی کو تو پتا ہے وغیرہ۔ ۔ ۔ ۔ اور کچھ آپیاں اپنی فیوچر پلاننگ بتا کر کہتی ہیں کہ اس کے بعد کر لینا انٹرویو۔ اور میں معصوم اب زبردستی تو نہیں نا کر سکتی کہتی ہوں "اچھا جی تو اس کے بعد ہی پر رکھ لیتی ہوں۔" تو حیران ہو کر پوچھتی ہیں "جب تک بھول نہیں جاؤ گی کیا؟؟؟"۔ ۔ ۔ ۔اور خود پر ملامت کررہی ہوتی ہیں کہ اتنی کم فیوچر پلاننگ کیوں بتائی دو چار مہینے ۔ ۔ ۔ ہونہہ ۔ ۔ ۔ دو چار سال کی بتائی ہوتی تو اچھا تھا۔
    ایک بہن تو بیچاری معصومیت سے کہتی ہیں کہ "میری تو اردو ہی اچھی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ بس سیدھی سادھی آسان سی اردو سمجھ لیتی ہوں۔" بھلا میرے سوالات کونسے شاہی زمانے کی کٹھور اردو سے مزین ہوتے ہیں جو ۔ ۔ ۔ ۔ اوہ اوہ ۔ ۔ ۔ ۔ ہائے ہائے کہاں نکالوں غصہ ۔ ۔ ۔ ۔>>
    کچھ آپیوں سے فرمائش کرو تو پتا چلتا ہے کہ بھئی "میرا تو پہلے ہو چکا ہے لیکن کسی وجہ سے ڈیلیٹ ہو گیا ہے۔" اب کوئی بتائے بھلا اس میں میرا کیا قصور۔ ۔ ۔ ۔ آپیوں اور "آپے یوں" سے تنگ آ کر سوچا کہ چلو نئے ممبران جیسے کہ (لڑکیوں) ہی سے درخواست کرلوں تو ان بیچاریوں کو شرم آنے لگتی ہے کہ بھئی میں تو نئی نئی ہوں پہلے فلاں کا کر لیں اور پہلے فلاں آپا کا کرلیں ۔ ۔ ۔ ۔ جاؤ ایک درخواستِ انٹرویو لے کر تو وہاں سے ایک درخواست آجاتی ہے کہ پلیزز ان کا کرلیں نا پہلے۔ ۔ ۔ ۔
    کوئی غمگسار نہیں کہ کہے کہ آؤ کش ہم تمہاری مدد کرتے ہیں بتاؤ کس کا انٹرویو کرنا ہے ان کو پکڑ لے آتے ہیں۔ ایک تالے والے پالے شے بھیا نے کچھ ایسا کہا تو تھا۔ لیکن یہ تو جب کچھ دن بیت گئے تب پتا چلا کہ وہ تو صرف تسلّی تھی۔
    انٹرویو کی فرمائشات کے تو ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ بلکہ کہیں کہیں تو تڑیاں بھی نظر آتی ہیں کہ پہلے بھی کہا تھا آپ نے فلاں کا انٹرویو کیوں نہیں لیا۔" اب یہ نہ کہنا کہ اس میں تڑی کہاں تھی ۔ ۔ ۔ ۔ بھئی غصے میں اپنے مطلب ہی کا یعنی کچھ کا کچھ نظر آنے لگتا ہے۔ اب بتائیں کہاں سے پوری کروں یہ سب فرمائشات۔
    اور ایک صاحب ہیں اُن کا میں نے انٹرویو شروع کر دیا لیکن وہ بہت ذیادہ ہی بزی ہیں شاید ۔ ۔ ۔ ۔ سارے کام چھوڑ چھاڑ کے ظالم سانپ کی خیریت و عافیت اور اس کے بچے یتیم اور بیوی بیوہ نہ ہوجائے اس کے لئے تسبیح سنبھالے دعائیں کر رہے ہیں اور دوسروں کو بھی دعوت دے رہے ہیں ۔ ۔ ۔ توبہ توبہ ذرا رحم نہیں۔ ان کے انٹرویو کا تھریڈ بیچارہ مسمسی سی صورت بنائے مجھے تک رہا ہوتا ہے۔میں اُسے دلاسہ دیتی ہوں کہ یہ ڈون صاحب بزی ہیں کچھ دن میں آجائیں گے۔ ۔ ۔ ۔ لیکن آخر کب تک اسے دلاسے دیتی رہوں۔
    اور تو اور ۔ ۔ ۔ ۔ اُنہی صاحب کا ایک اور ظلم تو دیکھئے۔ خود تو اپنے انٹرویو میں جوابات دیتے نہیں اُلٹا وارننگ صاحب کے انٹرویو کی فرمائش کر ڈالی۔ ۔ ۔ ۔ اس سے تو بہتر ہوتا کہ شیر کی کچھار میں ہاتھ ڈالنے کو کہہ دیتے۔ بھیا چپ رہتے ہیں لیکن پھر بھی ڈر سا لگتا ہے۔ اب ان کا انٹرویو کون کرے۔ یہ تو اپنے ٹیم بھائی ہیں ماشااللہ سے اعلٰی درجے پر فائز ہونے کے باوجود بڑی عاجزی سے خود ہی اپنا انٹرویو شروع کر دیا تھا۔ کسی اور میں ہے اتنی ہمت ۔ ۔ ۔ نہیں نا ۔ ۔ ۔ ۔ یہاں یہ سارے کام میں ہی کروں اور انٹرویو کی درخواستیں بھی بھجواتی رہوں اور مزید فرمائشات جمع کرتی رہوں۔
    سب کے دروازوں ۔ ۔ ۔ ۔ اوہو مطلب یہ کہ پی ایمز پر "ناں" سُن سُن کر تھک چکی ہوں میں۔ اب میں کیا اس پر احتجاج بھی نہ کروں۔~سب میرا ساتھ دے رہے ہیں یا مزید بور کروں ۔ ۔ ۔ ۔؟
    ویسے بھی آپ سب (بلکہ ذیادہ ممبران) کے ساتھ کے لئے ہی اس کا عنوان ایسا رکھا ہے۔ ورنہ اصل میں تو یہ عنوان ہے "انٹرویوز نہ دینے والوں کے خلاف احتجاج"۔

    نوٹ :- کوئی دل پر نہ لے ۔ ۔ ۔ ۔ انسان جب بور ہوجاتا ہے تو یہی ہوتا ہے۔ کسی کو کچھ بھی بُرا لگا ہو معذرت ۔ ۔ ۔ ۔ ما سوائے ایک دشمن صاحب کے۔ اور ہاں اُن سب کی نوازش جو اچھے "بچوں" کی طرح بات مان لیتے ہیں۔

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    May 2009
    Posts
    17,348
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ سانپ کے کاٹنے سے کش کے دماغ پر کچھ اثر نہیں ہوا۔

  3. #3
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    Quote Originally Posted by SeharAzad View Post
    اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ سانپ کے کاٹنے سے کش کے دماغ پر کچھ اثر نہیں ہوا۔
    جی یہ تو آپ کی مہربانی ہے بھائی کہ ایسا سوچتے ہیں ورنہ کچھ لوگوں کو ڈر ہے کہ کہیں سانپ کا دماغ نہ خراب ہو گیا ہو۔

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    May 2009
    Posts
    17,348
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    Quote Originally Posted by KishTaj View Post
    جی یہ تو آپ کی مہربانی ہے بھائی کہ ایسا سوچتے ہیں ورنہ کچھ لوگوں کو ڈر ہے کہ کہیں سانپ کا دماغ نہ خراب ہو گیا ہو۔
    اوہ۔ نہیں اس کی میں گارنٹی دیتا ہوں اس کا دماغ نہیں خراب ہوا۔ وہ تو بیچارہ مرحوم ہو چکا ہے۔

  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Jan 2009
    Location
    Canada
    Posts
    15,080
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    واہ واہ کش مش
    بڑی زبردست تحریر لکھی ہے
    لیکن یہ تحریر ابھی کیوں لکھی ہے جب مقابلے شروع ہوتے تب لکھتی نا
    لیکن خیر چلو کوئی بات نہیں
    شاباش
    مزید ایسے ہی لکھتی رہو




    ;d;d

  6. #6
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,837
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    سارے کام چھوڑ چھاڑ کے ظالم سانپ کی خیریت و عافیت اور اس کے بچے یتیم اور بیوی بیوہ نہ ہوجائے اس کے لئے تسبیح سنبھالے دعائیں کر رہے ہیں اور دوسروں کو بھی دعوت دے رہے ہیں ۔ ۔ ۔ توبہ توبہ ذرا رحم نہیں۔
    ;d ;d

    یہ پیرا گراف کافی مزے کا تھا۔

    لکھتی رہو۔

    خدا کرے زور قلم اور زیادہ۔
    ~
    * خسرو *

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    2,048
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    واقعی کش یہ تو تمہارے ساتھ زیادتی ہی ہے۔ آخری باقاعدہ انٹرویوز تو شاید جرار بھائی کا ہی تھا( انکا تھا یہ آمنہ آپی اور لبنٰی آپی کا کچھ صحیح سے یاد نہیں سب ایکساتھ ہی تھے )۔ کہاں تمہیں اتنے سارے لوگ ایکساتھ ہی مل گئے اور کہاں یہ حالات آ گئے ہیں۔

    خیر ویسے اب روشنی آپی تو متواتر جواب دے ہی رہی ہیں۔اور کاظمی انکل بھی مان گئے ہیں انٹرویو کےلیے تو کامیابی کے آثار تو دکھائی دینے لگے ہیں نا

    اللہ تمہاری مشکلات بھی حل کرے۔ آمین

    ویسے لکھتی تم بہت شاندار ہو کش۔ پڑھ کر مزہ آیا

  8. #8
    Severus
    Guest

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    اس سانپ کا انٹرویو کر لو۔۔۔آخری سانسیں ہیں۔۔۔

    اور یہ ڈون کون ہے بھئی جس نے ہماری کش کا دل دکھایا۔۔۔ملیں تو میرا سلام کہنا

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    1,416
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    السلام علیکم

    چلیں جی کش آپ کی دھواں دھار تقریر او سوری احتجاج کے بعد میں انٹرویو دینے اور لینے دونوں کے ہی لئے تیار ہوں مگر ایک مسئلہ ہے انٹرویو دینے والی شرط ہٹ جاتی تو بہتر تھا، لینے کے لئے میں تیار ہوں ۔کس کا لوں اور

    جب دینےکی باری آئے گی تو میں بھاگ جاؤں گی اوکے اب تو کوئی پرابلم نہیں نہ ہی ہی ہی

    خیر مزاق کر رہی تھی مجھ کو حیقتا انٹرویو لینے کےلئے کچھ ایکسپیرینس چاہے لہذا میں انٹرویوز لینے میں تو تمہارہ یقینی مدد کرنے کو تیار ہوں اس کے علاوہ دینےکا یہ ہے کہ اگر مجھ کو یہ آزادی ملے کہ میں اپنے بارے میں چند پرسنل سوالوں کا جواب نہ دوں تو میں بھی انٹرویو دینے کے لئے تیار ہوں۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]ناخدا ہیں میرے جب محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کیسے ڈوبے گا میرا سفینہ

    میرے دل میں ہے یادِ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) میرے ہونٹوں پر ذکرِ مدینہ





  10. #10
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    کشتاج بہن آپ کا کام مشکل ھے مگر مشکل انٹرویو دینے والوں کے لیے بھی ھے۔ تاھم آپ کوشش جاری رکھیں۔



    ایک تجویز
    موجودہ انٹرویوز کے ساتھ ساتھ ایک اور راستہ بھی نکال لیں۔ بیس ، پچیس سوالات کا ایک ابتدائی سیٹ تیار کریں اور ھر شخص کم از کم ان معلومات کا تبادلہ ضرور کرے۔ یوں ابتدائی تعارف تو ھو جائے گا۔ پھر جن کے پاس فرصت ھو یا جن کے لیے بہت افراد کا مطالبہ آئے ان کا انٹرویو بھی ھو جائے۔
    Thanks.

  11. #11
    Severus
    Guest

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    لو بھئی کشمیں نے ڈھونڈ نکالا ہے تمکے ڈون بھائی کو اور وہ اگست کے پہلے ویک سے تمہاری سہولت کی تاریخ دینے کو تیار ہیں

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    11,946
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    کسی کے انکار اور کسی کے بہانوں نے اتنی مزہ دار تحریر سے لطف اندوز ہونے کا موقعہ عطا کیا ہے سب کاہلوں اور کشور کا شکریہ ۔

    کیا خوب بے ٹھاٹ لکھتی ہو ہربار ۔ واہ واہ کرنے لگتا ہے دل بے اختیار

  13. #13
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    Quote Originally Posted by SeharAzad View Post
    اوہ۔ نہیں اس کی میں گارنٹی دیتا ہوں اس کا دماغ نہیں خراب ہوا۔ وہ تو بیچارہ مرحوم ہو چکا ہے۔
    شکر ہے خدا کا کہ وہ اب نہیں رہا لہٰذا ڈون بھائی تسبیح چھوڑ دیں۔ اور شرافت سے انٹرویو میں جوابات دیں۔

    سب کی پسندیدگی کا شکریہ۔ ۔ ۔ ۔ یہ تحریر پوسٹ کی پھر نیٹ ہی ڈی سی ہو گیا۔~

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  14. #14
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    Quote Originally Posted by Hina Rizwan View Post
    واہ واہ کش مش
    بڑی زبردست تحریر لکھی ہے
    لیکن یہ تحریر ابھی کیوں لکھی ہے جب مقابلے شروع ہوتے تب لکھتی نا
    لیکن خیر چلو کوئی بات نہیں
    شاباش
    مزید ایسے ہی لکھتی رہو




    ;d;d
    بھئی یہ تحریر زبردست ہو یا نہ ہو زبردستی لکھی ہے۔ ۔ ۔ ۔ بور ہو ہو کر لکھی ہے ہاہاہا
    شکریہ سس

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


  15. #15
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    21,997
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: انٹرویوز پر احتجاج

    Quote Originally Posted by Khusroo View Post
    ;d ;d

    یہ پیرا گراف کافی مزے کا تھا۔

    لکھتی رہو۔

    خدا کرے زور قلم اور زیادہ۔
    ~
    ہی ہی ہی
    شکریہ بھائی
    آمین

    *****

    اے کشور ذرا میری لالچ تو دیکھو
    سوالی ہوں قلب کشادہ کے آگے!!!!۔


    *****


Page 1 of 3 123 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •