Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 7 123 ... LastLast
Results 1 to 15 of 100

Thread: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

  1. #1
    Member

    Join Date
    Jul 2010
    Posts
    98
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    السلام علیکم۔

    اُمید کرتی ہوں کہ سب خیریت سے ہوں گے۔

    آج میں "ون اُردو رائٹرز سوسائٹی" کی طرف سے ایک اور تعمیری مقابلہ لے کر حاضر ہوئی ہوں۔ تو جناب سب کاغذ قلم اور کی بورڈ سنبھال کر بیٹھ جائیں۔

    اُمید ہے آپ سب ہی کسی نہ کسی وقت میں زمانہ طالب علمی سے منسلک رہے ہوں گے۔ ۔ بہت سے تو اب بھی طالب علم ہی ہیں۔ تو اس زمانے میں ایک چیز ہے جو سب کا ہی دردِ سر رہتی ہے وہ ہے مضمون نویسی۔ ۔

    اس مقابلے کے میں آپ سب کی بھر پور شمولیت کے لیے "رائٹرز سوسائٹی" کی طرف مضمون نویسی پر ایک شارٹ کورس بھی کروایا گیا ہے۔ آپ میں سے جس کو بھی مضمون لکھنے میں مشکل در پیش ہو وہ یہاں سے رہنمائی حاصل کر کے ایک مضمون ضرور لکھے۔ ۔ اور مقابلے میں شامل ہوں۔ اس مقابلے کی میزبانی وش اور رمیصہ کر رہے ہیں۔

    موضوع
    (انٹرنیٹ کے فوائد/ آن لائن پرائیویسی/ ڈیجیٹل سیکیورٹی)

    لکھنے کے دوران درج زیل نکات کا بھی خیال رکھیں۔

    1- تحریر آپ کی اپنی ہو۔
    2- اپنی تحریر لکھ کر اسے کچھ دن بعد دوبارہ ضرور پڑھیں، اس طرح اس میں مزید بہتری کے مقامات نظر آجاتے ہیں۔
    3- جملوں کی ساخت اور بناوٹ پر توجہ دیں۔ تاکہ وہ شکستگی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ محسوس ہوں۔
    4- تحریر کی پروف ریڈنگ کریں اور املاء کی اغلاط حتی الامکان ٹھیک کریں۔
    5-تحریر اردو میں لکھیں۔ انگریزی کا استعمال صرف ضرورتاً کریں۔
    6-پیش کرنے سے پہلے کسی قابل اعتماد دوست کو تحریر دکھا کر اس پر رائے ضرور لیں۔

    قوانین:

    1۔ آپ اپنا مضمون صرف اور صرف مقابلے کے میزبان وش یا رمیصہ کو پی ایم کریں گے اور وہ بنا نام کے پوسٹ ہو گا۔

    2۔ ججز کا فیصلہ حتمی ہو گا، اسے تھریڈ وغیرہ بنا کر یا کہیں بھی تنقید کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں ہے۔۔ اگر آپ کو نتائج پہ اعتراض ہے تو مقابلے کی میزبان وش یا سائٹ مینیجر سُمارا سے رابطہ کریں۔ کُھلے عام تنقید کا نشانہ بنانے سے اجتناب کریں۔

    اس اصول کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ تمام مقابلوں میں شرکت کے لیے نا اہل قرار پائیں گے۔

    انعامات
    :

    پہلا انعام 10000 سلور پوائنٹس
    دوسرا انعام 7500 سلور پوائنٹس
    تیسرا انعام 5000 سلور پوائنٹس
    چوتھا انعام 3000 سلور پوائنٹس

    آپ اپنی تحریر 31 جولائی پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے تک بھیج سکتے ہیں۔

  2. #2

  3. #3
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    مقابلہ شروع کرنے کے لئے بہت شکریہ۔ امید ہے یہاں بہت اچھے مضامین پڑھنے کو ملیں گے اور ہماری معلومات میں قابل قدر اضافے کا باعث بنیں گے۔

    سب شرکا کو خوش آمدید۔

    جو اللّٰہ کا حکم

  4. #4
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    بالکل جناب۔۔
    اور سب جو جو طالب علم رہ چُکے ہیں اور خاص طور پر جو موجودہ ہیں وہ تو تیاری کر ہی رکھیں نا۔ ۔ اس مقابلے سے اُن کی جان کسی طور نہیں چھوٹنے والی۔ ۔ بلکہ یوں تو امتحان کی تیاری کا بھی ایک 10 نمبر کا سوال تیار ہو جائے گا۔ ۔
    چانچہ بچوں اور بڑوں۔ ۔ سب ہی تیار رہو۔ ۔ :

    بڑے کیوں۔ ۔ ؟ ارے تو کیا آپ اپنے بچوں کو مضمون لکھنا نہیں سکھائیں گے۔ ۔
    تو پہلے خود تو لکھیں نا۔ ۔ ۔~

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  5. #5
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    السلام علیکم۔

    ماشاءاللہ سوسائٹی کے زیر نگرانی ایک اور مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔ گو کہ کمپیوٹر کے مضمون پر میں دسترس نہیں رکھتی مگر کسی بھی ممبر کے مضمون کی اصلاح کیلئے حاضر ہوں۔ اگر مناسب سمجھیں تو مجھے پی ایم کردیں۔ چوبیس گھنٹوں میں آپکے مضمون پر رائے مل جائے گیا، ان شاءاللہ۔

    The most common way people give up their power

    is by thinking they don't have any.

    ~ Alice Walker ~

    Courage is like a muscle.

    We strengthen it with use.

    ~ Ruth Gordon ~

  6. #6
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    یہ مقابلہ آپ سب کا متظر ہے!۔۔۔

    The most common way people give up their power

    is by thinking they don't have any.

    ~ Alice Walker ~

    Courage is like a muscle.

    We strengthen it with use.

    ~ Ruth Gordon ~

  7. #7
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    یہ تین علیحدہ موضوع ہیں یا ایک ہی مضمون میں تینوں باتیں ہونی لازمی ہیں؟
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  8. #8
    Member

    Join Date
    Jul 2010
    Posts
    98
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by AhmedLone View Post
    یہ تین علیحدہ موضوع ہیں یا ایک ہی مضمون میں تینوں باتیں ہونی لازمی ہیں؟
    یہ تینوں الگ موضوعات ہیں، آپ ان میں سے کسی ایک کے بارے میں مضمون لکھ دیں، اگر چاہیں تو تینوں موضوعات پر تین مضامین لکھ سکتے ہیں۔

  9. #9
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    لو جی طالب علموں کہاں گئے ہیں بھئی سب۔ ۔
    کہانیوں سے ذرا باہر نکلیں سب کچھ دیر کو اور پڑھنے پڑھانے کی بات بھی کریں۔ ۔
    اب کیا سب کو پی ایم کھڑکاؤں۔ ۔
    تو چلیں پھر تھوڑی اسپیس بنائیں اپنے ان باکس میں۔ ۔ ۔ کیونکہ پی ایم کر کر کے ہی سب سے مضمون لکھواؤں گی اب تو۔ ۔
    >

    کمپیوٹر سینٹر والے بھائی بھی متوجہ ہوں۔ ۔ ۔
    :

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2008
    Posts
    13,631
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    مضمون ۔۔۔۔۔ ہمممممممم ۔۔۔۔۔ سوچتے ہیں کچھ ۔

    ٹاپکس تو اچھے ہیں۔

    اور لکھنے والے تو بہت ہی اچھے ہیں مجھ سمیت۔

    چلیں کوشش کرتے ہیں کچھ ۔ وش می گڈ لک۔
    ************

    I was upset .. I could not sleep ..
    You came .. I cried .. Got light ..
    And slept ...

  11. #11
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    ویسے کمپیوٹر اور دیئے گئے ٹاپک پر اگر سب ممبر نیٹ سرفنگ سے ڈھونڈ ڈھنوڈ کر تھوڑی تھوڑی معلومات بھی شیئر کریں گے تو کافی مواد یہاں جمع ہو جائے گا۔ ۔ اور شاید اسی مواد کو پڑھ کر کسی کے ذہن کو کوئی گائیڈ لائن مل جائے کہ کیا اور کیسے لکھنا ہے۔ ۔

    تو پھر کون حامی بھر رہا ہے مواد ڈھنوڈنے میں مدد کرنے کی؟
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2008
    Posts
    13,631
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Wish View Post

    اچھا مش جی وعدہ نہیں مگر کوشش کرتا ہوں پرووائڈ کرنے کی۔
    ************

    I was upset .. I could not sleep ..
    You came .. I cried .. Got light ..
    And slept ...

  13. #13
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Silversand. View Post
    مضمون ۔۔۔۔۔ ہمممممممم ۔۔۔۔۔ سوچتے ہیں کچھ ۔

    ٹاپکس تو اچھے ہیں۔

    اور لکھنے والے تو بہت ہی اچھے ہیں مجھ سمیت۔

    چلیں کوشش کرتے ہیں کچھ ۔ وش می گڈ لک۔

    ہاہا اچھا جی آپ کو یہ غلط فہمی کہاں سے ہو گئی کہ آپ اچھے ہیں۔ ۔
    مزاحیہ لکھنا تو آپ کا بائیں ہاتھ کا کھیل ٹھہرا۔ ۔ ۔ اس میں تو منجھے ہوئے ہیں ہی۔ ۔
    یہاں پر ہاتھ صاف کریں تو ہم بھی مانیں۔ ۔

    :
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2008
    Posts
    13,631
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    ہاہا اچھا جی آپ کو یہ غلط فہمی کہاں سے ہو گئی کہ آپ اچھے ہیں۔ ۔
    مزاحیہ لکھنا تو آپ کا بائیں ہاتھ کا کھیل ٹھہرا۔ ۔ ۔ اس میں تو منجھے ہوئے ہیں ہی۔ ۔
    یہاں پر ہاتھ صاف کریں تو ہم بھی مانیں۔ ۔

    :

    سوچ لیں مش جی کہیں مجھے کان پکڑوا کر باہر کھڑا نہ کر دینا پھر۔

    اچھا اگر اچھا نہیں مان رہی مجھے تو جاو میں مقابلے کے لیے کوئی مضمون نہیں لکھوں گا۔

    اچھا ایسی ہی بات ہے تو چلیں لکھتا ہوں ۔ ویسے ایک ممبر کتنے مضمون لکھ سکتا ہے؟ میکسیمم
    ************

    I was upset .. I could not sleep ..
    You came .. I cried .. Got light ..
    And slept ...

  15. #15
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Silversand. View Post
    سوچ لیں مش جی کہیں مجھے کان پکڑوا کر باہر کھڑا نہ کر دینا پھر۔

    اچھا اگر اچھا نہیں مان رہی مجھے تو جاو میں مقابلے کے لیے کوئی مضمون نہیں لکھوں گا۔

    اچھا ایسی ہی بات ہے تو چلیں لکھتا ہوں ۔ ویسے ایک ممبر کتنے مضمون لکھ سکتا ہے؟ میکسیمم

    جتنے مرضی لکھیں جناب۔ ۔ کوئی پابندی نہیں ہے۔ ۔
    لیکن مقابلے میں ایک ہی شامل کیا جائے گا۔ ۔
    ہاں ضرور لکھنا۔ ۔ اور کچھ نہیں تو مزحیہ مضمون ہی لکھ کے سب کو حیران و پریشان کر دینا۔ ۔
    اس میں تو ماہر ہو ہی۔ ۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]

Page 1 of 7 123 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •