Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 3 of 7 FirstFirst 12345 ... LastLast
Results 31 to 45 of 100

Thread: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

  1. #31
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    مون، ھوشربا یا حرف دعا~؟
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  2. #32
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Wish View Post



    انٹرنیٹ کے فوائد



    آج کے دور میں انٹرنیٹ لوگوں کی زندگی میں سب سے زیادہ استعمال ھونے والی ایجاد بنتا جا رہاھے۔" کریڈٹ کارڈ بل بھرنے کی آخری تاریخ یاد آتے ھی جلدی جلدی آن لائن ادائیگی کے بٹن کلک کرتے ھو ئے میں سوچ رہی ہوں۔ اور سچ تو یہ ھے کہ جب میں غیر جانبداری سے جائزہ لیتی ہوں تو اب مجھے اپنی زندگی انٹرنیٹ کے بغیر ادھوری محسوس ھوتی ھے۔ آج انٹرنیٹ میری زندگی میں بیسیوں بھیس بدل کر در آیا ھے۔ کبھی یہ تازہ اخبار ھے تو کبھی نوٹنکی۔ کبھی کتب خانہ تو کبھی ڈاک خانہ۔ کبھی درس گاہ تو کبھی بازار۔


    بہت اچھا، عام فہم اور سادہ سے انداز میں لکھا گیا ہے۔ انٹر نیٹ کے مثبت فوائد اور استعمال کو جس طرح بیان کیا گیا ہے اس سے مضمون کی افادیت بہت بڑھ گئی ہے اور آخر میں آگ کی مثال دے کر احتیاط کی طرف اشارہ کرکے مضمون نویس نے موضوع کا حق ادا کر دیا ہے۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  3. #33
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    اس مقابلے میں شامل تمام مضامین جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں پیش کی جائیں گے۔ ان مضامین کو بہتر انداز میں پڑھنے کے لئے یہ فونٹ آپ یہاں سے انسٹال کر سکتے ہیں۔

    اس فونٹ کے متعلق تفصیلات یہاں سے دیکھی جا سکتی ہیں۔

    شکریہ۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  4. #34
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Sumara View Post
    بہت اچھا، عام فہم اور سادہ سے انداز میں لکھا گیا ہے۔ انٹر نیٹ کے مثبت فوائد اور استعمال کو جس طرح بیان کیا گیا ہے اس سے مضمون کی افادیت بہت بڑھ گئی ہے اور آخر میں آگ کی مثال دے کر احتیاط کی طرف اشارہ کرکے مضمون نویس نے موضوع کا حق ادا کر دیا ہے۔





    بہت شکریہ۔۔ فونٹ پر بھی تو کچھ کمنٹ کریں نا
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  5. #35
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    السلام علیکم۔

    لکھا تو مجھے اپنا ہی لگ رہا ہے مگر یہ میرا مضمون نہین ہے۔ میرا شک تو کاشفین سس کی طرف جا رہا ہے۔

    بہت بہترین لکھا ہے۔ ٹاپک کو سامنے رکھتے ہوئے تعارف سے لیکر اختتام تک، مضمون نویسی کے تمام اصولوں کا خیال رکھا گیا ہے۔





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  6. #36
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    بہت شکریہ۔۔ فونٹ پر بھی تو کچھ کمنٹ کریں نا
    فونٹ سے تحریر کی خوبصورتی بڑھ گئی ہے۔ اور اب پڑھنے میں مضمون کی لک کسی پروفیشنل تحریر کی طرح کی آ رہی ہے۔

    ہم سب شروع سے اسی فانٹ میں پڑھنے کے عادی ہیں تو مجھے زیادہ ایزی لگا ہے اس طرح پڑھنے میں۔

    میرا تو یہی مشورہ ہو گا کہ اگر کسی کے پاس یہ فانٹ انسٹال نہین ہے تو وہ دئے گئے لنک سے اس کو ضرور ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کر لے اور پھر تحریر کو صحیح انداز میں پڑھے۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  7. #37
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Fozan View Post
    السلام علیکم۔

    لکھا تو مجھے اپنا ہی لگ رہا ہے مگر یہ میرا مضمون نہین ہے۔ میرا شک تو کاشفین سس کی طرف جا رہا ہے۔

    بہت بہترین لکھا ہے۔ ٹاپک کو سامنے رکھتے ہوئے تعارف سے لیکر اختتام تک، مضمون نویسی کے تمام اصولوں کا خیال رکھا گیا ہے۔
    وعلیکم السلام آمنہ سس!

    اگر آپ نے نہیں لکھا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا مضمون نویسی کا کورس کامیاب ہو گیا ہے اور آپ کے کسی شاگرد نے آپ کا اسلوب اختیار کرتے ہوئے مضمون لکھ لیا ہے۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  8. #38
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,833
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Sumara View Post
    اس مقابلے میں شامل تمام مضامین جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں پیش کی جائیں گے۔ ان مضامین کو بہتر انداز میں پڑھنے کے لئے یہ فونٹ آپ یہاں سے انسٹال کر سکتے ہیں۔

    شکریہ۔
    مناسب ہوتا کہ فونٹ بنانے والوں کا حوالہ اور انکی سائٹ سے لنک دیا جاتا۔
    http://ur.wikipedia.org/wiki/جمیل_نوری_نستعلیق_نویسہ
    http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=20002
    http://downloads.urduweb.org/fonts/J...Nastaleeq2.zip

    سید فراز محمود
    Ph.D, MS, MBBS, FRCS,
    FCPS, MBA, MSc. Chem.,
    MSPD, FDDI, TCP, HDMI

    ڈگری ڈگری ہوتا ہے ،اصلی ہو یا جعلی

    زنبیل


    http://s.faraz.mahmood.googlepages.com/website-2-24.pnghttp://www.linkedin.com/img/webpromo/btn_in_20x15.gif http://s.faraz.mahmood.googlepages.com/blog-24.png

    ┐─────────┌

    └─────────┘

  9. #39
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by فراز View Post
    مناسب ہوتا کہ فونٹ بنانے والوں کا حوالہ اور انکی سائٹ سے لنک دیا جاتا۔
    http://ur.wikipedia.org/wiki/جمیل_نوری_نستعلیق_نویسہ
    http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=20002
    http://downloads.urduweb.org/fonts/J...Nastaleeq2.zip
    یہ معلومات میرے پاس نہیں تھیں۔ نشاندہی کے لئے شکریہ، میں یہ حوالہ شامل کر لیتی ہوں۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  10. #40
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,833
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Sumara View Post
    یہ معلومات میرے پاس نہیں تھیں۔ نشاندہی کے لئے شکریہ، میں یہ حوالہ شامل کر لیتی ہوں۔
    ڈاون لوڈ لنک اردو محفل والی سائٹ کا دے دیں

    سید فراز محمود
    Ph.D, MS, MBBS, FRCS,
    FCPS, MBA, MSc. Chem.,
    MSPD, FDDI, TCP, HDMI

    ڈگری ڈگری ہوتا ہے ،اصلی ہو یا جعلی

    زنبیل


    http://s.faraz.mahmood.googlepages.com/website-2-24.pnghttp://www.linkedin.com/img/webpromo/btn_in_20x15.gif http://s.faraz.mahmood.googlepages.com/blog-24.png

    ┐─────────┌

    └─────────┘

  11. #41
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    سمارا سس وہ کیا کہتے ہیں

    ؎ دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

    جو اچھا مضمون لکھے گا، میں اس میں سے کچھ کریڈٹ لینے کو تیار ہوں۔;d۔





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  12. #42
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Fozan View Post
    سمارا سس وہ کیا کہتے ہیں

    ؎ دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

    جو اچھا مضمون لکھے گا، میں اس میں سے کچھ کریڈٹ لینے کو تیار ہوں۔;d۔
    ویسے مجھے تو ابھی بھی شک ہے کہ آپ نے واقعی نہیں لکھا۔۔۔۔ چلیں دیکھتے ہیں کس کا نام آتا ہے اس مضمون کے لئے۔۔۔۔

    شاگرد کے اچھے مضمون لکھ لینے پہ شاباش تو آپ کی بنتی ہے لیکن اب آپ کو شاباش دیتی میں کیسی لگوں گی۔

    آپ کب تک لکھ رہی ہیں۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  13. #43
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ




    انٹرنیٹ کے فوائد



    سائنسدانوں نے کمپیوٹر کو ایک بہت بڑی ایجاد قرار دیا ہے۔ اور کمپیوٹر کا ترقی یافتہ قدم انٹرنیٹ ہے، جس کے ذریعے ہم دنیا کے ہر گوشے سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ اور ہمارا پیغام چند لمحوں میں دوردراز جگہوں تک پہنچ جاتا ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کا آغاز انیس سو پچانوے میں ہوا۔ انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کے لیے صرف ایک عدد کمپیوٹر، ایک موڈیم اور ایک ٹیلی فون پوائنٹ کی ضرورت ہے۔

    موجودہ دور معلومات کا دور ہے اور انٹرنیٹ کا بنیادی مقصد معلومات کا ایک دوسرے سے تبادلہ ہے۔ انٹرنیٹ ایک ایسا دریچہ ہے، جو آپ کے لیے دنیا دیکھنے کی خاطر ایک کھڑکی کھول دیتا ہے۔ یہ معلومات کا ایک ایسا خزانہ ہے جو کبھی خالی نہیں ہوتا۔ بلکہ ہر سیکنڈ بعد آپ ایک نئی دنیا دریافت کر رہے ہوتے ہیں۔ اور یہ ان سب لوگوں کے لیے اہم ہے، جنہیں معلومات کے حصول کی پیاس ہے۔

    یہ سچ ہے کہ انٹرنیٹ کی آمد نے ایک انقلاب سا برپا کر دیا ہے۔ خاص کر نئی نسل کے لیے نئے فکرونظر کی نئی دنیائیں پیش کر دی ہیں۔ دنیا بھر کی تہذیب و ثقافت اور اندازحیات واضح کر دئیے ہیں۔ علم کا ایک سمندر ان کے لیے پیش کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے ہر اس کتاب تک بآسانی رسائی ہو جاتی ہے، جس کا خریدنا ناممکن ہو۔ محنتی طالب علم اس کے ذریعے اپنی تحقیق کو آگے بڑھا رہے ہیں اور شکر ادا کر رہے ہیں کہ اس ایجاد کے ذریعے انھیں گھر بیٹھے دنیا بھر کی جدید معلومات مہیا ہو رہی ہیں۔

    جو لوگ اعلی تعلیم کے حصول کے لیے بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں۔ انھیں اس کے ذریعے دنیا کی تمام یونیورسٹیوں میں پڑھائے جانے والے مضامین کے بارے میں پوری واقفیت ہو سکتی ہے۔
    ڈاکٹر، ڈیزائینر، انجینیئرزاور ماہرین ارضیات وغیرہ دوسرے ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے گفتگو کر سکتے ہیں۔ طبی ماہرین بعض پیچیدہ امراض اور ان کے علاج کے بارے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اور ان سے مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔

    موجودہ دور میں پوسٹ یا فیکس کے ذریعے ڈاک بھیجنا اور اپنی باری کا انتظار کرنا اب قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ دستاویزات کے عکسی خاکے یہاں تک کہ تصاویر بھی ای میل کے ذریعے برق رفتاری سے دنیا کے کسی بھی حصے میں بھیج سکتے ہیں۔ انٹر نیٹ اب ہر بزنس مین اور تاجر کی ضرورت بن گیا ہے۔ اور دنیا میں ہر طرح کا کاروبار بغیر زمان و مکاں کے فرق کے انٹر نیٹ پر ہو رہا ہے۔

    مصنفین اپنے مسودے دنیا کے کسی بھی ناشر کو بھیج سکتے ہیں۔ ترسیل کے اس طریقے سے وہ نہ صرف وقت اور روپے کی بچت کرتے ہیں، بلکہ ماحولیات کے لیے بھی یہ مفید ہے۔ کیونکہ اس طرح بہت سا کاغذ بچا لیتے ہیں۔ اور اگر آپ کے اندربھی کچھ لکھنے کی خواہش انگڑائی لیتی ہے تو آپ اپنا بلاگ بنا کر وہاں یہ شوق پورا کر سکتے ہیں۔ اور آپ کو وہاں قارئین بھی آسانی سے میسر آ جائیں گے۔ اور ان کی تعریف و تنقید آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

    گھر کے کام کاج سے فارغ ہونے کے بعد خواتین انٹر نیٹ سے بہت کچھ حاصل کر سکتی ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی تربیت کی ضرورت نہیں، کیونکہ آج کے کمپیوٹر خود ہی یہ سب سکھا دیں گے۔ ویسے بھی انٹرنیٹ پر سرچ انجن گوگل، یا ہو، لائیکوس کسی مددگار سے کم نہیں۔ انھیں صرف لاگ ان ہونا سیکھنا ہے۔ اور پھر اپنی پسندیدہ کرسی پر بیٹھ کربس دنیا کی سیر کرنی ہے۔ اور اگر چاہیں تو انٹرنیٹ سے ہی یو ٹیوب سائٹ سے اپنا پسندیدہ میوزک سننے کے لیے کانوں پر ہیڈ فون بھی لگا لیں، آپ کا سفر اور بھی پر رونق دوبالا ہو جائے گا۔

    انٹرنیٹ ہماری زندگی کا ایک اہم آلہ، مددگار بن چکا ہے۔ اگر کھانا پکانے سے دلچسپی ہے تو ایسی بہت سی سائیٹس ملیں گی۔ جہاں روایتی کھانوں سے لے کر کانٹی نینٹل کھانے بنانے تک سیکھے جا سکتے ہیں۔ اور ان سے متعلقہ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ پھر چاہے وہ کھانا پکانا ڈاٹ کام ہو یا کھانا خزانہ ڈاٹ کام، ترلا دلال کی سائٹ ہو یا مصالحہ چینل کی، ماہرین طرح طرح کے کھانے پکانے کی ترکیبیں بتاتے ہیں۔ شیف راحت، شیف گلزار، شیف ذاکر تک کے پروگرامز آپ آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ ان پروگرامز سے جہاں خاتون خانہ فائدہ اٹھا سکتی ہے، وہاں بہت سے کنوارے، سنگل حضرات، سٹوڈنٹس کی بھی مدد ہو جاتی ہے۔

    اچھا کھانے کے بعد یقینا وزن بھی بڑھ سکتا ہے، لیکن فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ہیلتھ اور ڈائٹ کے حوالے سے مختلف سائٹس مل جاتی ہیں، جو ڈائٹ کے چارٹس اور ٹپس بتاتی ہیں۔ کسی کسی سائیٹ پر ڈائٹیشن تک موجود ہوتے ہیں۔ جو آن لائن آپ کے پرابلمز کے حل بتاتے ہیں۔ زیادہ انفارمیشن فری میں ہی موجود ہوتی ہیں۔ مگر کچھ سائیٹس پر وہ اپنی پروفیشنل ایڈوائس اور مشورہ جات کے لیے فیس کی ڈیمانڈ بھی کرتے ہیں۔ سو اگر آپ کو وہ بھروسہ کے قابل لگیں تو بھی آپ گھر بیٹھے کچھ معاوضے کے عوض اپنا مقصد پا لیتے ہیں اور وقت کی بچت بھی۔

    اس کے علاوہ خواتین کو فیشن سے لے کر گھر کو ڈیکوریٹ کرنےاور اپنے پسندیدہ ہر ٹاپکس تک رسائی ہو سکتی ہے۔ گھر بیٹھے ہی لیڈیز نئے شوز، بیگز، جیولری اور ڈریسز بارے معلومات کی جانکاری لے لیتی ہیں۔ انٹرنیٹ کو ہولیڈے کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کسی ٹریول ایجنٹ کو بیچ میں ڈالے بغیر آپ اپنی چھٹیاں گزارنے کے منصوبے خود پلان کر سکتے ہیں۔ آپ صرف اس ملک، جگہ پر کلک کر دیں، جہاں آپ جانے کے خواہشمند ہوں۔ پھر آپ کو ساری معلومات حاصل ہو جائیں گی۔ جن میں ہوٹل اور گھومنے کی جگہیں بھی شامل ہیں۔

    انٹرنیٹ کے ذریعے آپ آن لائن بینکنگ کر سکتے ہیں۔ کسی ٹریول ایجینسی میں جائے بغیر گھر بیٹھے اپنے ٹکٹس بک کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ شاپنگ کر سکتے ہیں۔ مختلف کورسز کر سکتے ہیں۔ موبائل کے بعد اب کمپیوٹر، انٹرنیٹ کا استعمال بھی لوگوں کی زندگیوں میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ جوں جوں لوگوں کو اس کی افادیت کا علم ہو رہا ہے تو لوگوں کا رحجان بھی اس کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اب کس کا دل چاہے گا بل جمع کروانے کے لیے لمبی لمبی لائینوں میں جا لگنے کا۔ اگر ان کے پاس متبادل آن لائن سہولت ہے تو۔

    آج کل تو اخبار بھی انٹرنیٹ پر پڑھا جا سکتا ہے۔ بس انٹرنیٹ پر جا کر صرف نیوزپیپر کے انٹرنیٹ نمبر لکھتے ہیں، جس کے بعد پورا کا پورا اخبار کمپیوٹر کی اسکرین پر ظاہر ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ معلوماتی، تفریحی، تعلیمی، کھیلوں کی خبریں، موسم کی خبریں اور اس جیسی دوسری بہت سی اہم ضرورتوں کو حاصل کرلیتے ہیں۔ پردیس میں بیٹھ کر آپ اپنے دیس سے جڑے رہتے ہیں۔ ہزاروں میلوں کے فاصلے سیکنڈوں، منٹوں میں بدل گئے ہیں۔ بلاشبہ کمپیوٹر کی ایجاد اور انٹرنیٹ کی سہولت نے انسانی زندگی کو بہت سہل بنا دیا ہے۔ وقت اور پیسے کی بچت دی ہے۔ یہ انٹرنیٹ کے مثبت پہلو ہیں، جن سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

    کوئی بھی چیز بذات خود اچھی یا بری نہیں ہوتی بلکہ اس کا استعمال اسے اچھا یا برا بناتا ہے۔ انٹرنیٹ ایک بحربیکنار ہے۔ جس کے کچھ تاریک پہلو بھی ہیں۔ نو عمر بچے جو ابھی اچھائی برائی کے دوراہے پر کھڑے ہوتے ہیں۔ مناسب رہنمائی کے بغیر اس کا بے جا استعمال ان کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ اور ایسی عمر میں اگر ان کو یہ چیزیں بآسانی دستیاب ہوں گی تو یہ انھیں ان کی راہ سے بھٹکا دیں گی۔ ایک سروے کے مطابق کافی والدین نے کہا کہ ان کے بچے اپنی پڑھائی سلسلے انٹرنیٹ سے مستفید ہو رہے ہیں اور ان کے سکول کی رپورٹس بھی شاندار ہیں۔ وہ اپنے سکول میں بہترین کارکردگی کے حامل ہیں۔ جبکہ بہت سارے والدین نے یہ بھی کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود خرافات نے بچوں کو متاثر کیا ہے۔

    انٹرنیٹ نے زندگی ضرور آسان بنا دی ہے، وقت کی بچت کروا دی ہے۔ تنہائی اور بوریت بھی ایک حد تک دور کر دی ہے۔ مگر اس سے کچھ جذباتی نقصانات بھی ہو رہے ہیں۔ ایک محبت بھری اشتراکیت جو انسان کی اپنے بزرگوں سے فیملی سے دوستوں سے ہونی چاہیئے، وہ کم ہو رہی ہے۔ ہم اپنے آپ میں ہی گم ہوتے جا رہے ہیں۔ خوشی تو تبھی ملے گی جب ہم خود اسے بانٹیں گے۔

    *********************




    [SIGPIC][/SIGPIC]

  14. #44
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ



    یہ لیں جناب ۔ ۔ ۔ ۔ ایک اور مضمون حاضر ھے۔ ۔ ۔ پڑھیں اور رائے دیں


    [SIGPIC][/SIGPIC]

  15. #45
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Location
    Kharian, Gujrat, Punjab, Pakistan
    Posts
    2,500
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    لو جی میں آج سے بادام کھانا شروع کر دیتا ہوں۔ آخر کب سے دماغ بند پڑا ہے۔???

    آپ سے تو سوچنے والا کام دے دیا۔
    "Tolerance means to bear pain and hardships with patience"

Page 3 of 7 FirstFirst 12345 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •