Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 2 of 7 FirstFirst 1234 ... LastLast
Results 16 to 30 of 100

Thread: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

  1. #16
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    10,284
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    ہممممممممممم
    ایک اور تحریری مقابلہ اور وہ بھی نئے انداز کا ۔

    اوکے جی کوشش کرتے ہیں تڑکا لگا کے

  2. #17
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad
    Posts
    14,777
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    کوشش کرنے میں کیا ہے۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔:
    اپنے تن دی خبر نہیں.... سجن دی خبر لاوے کون.... نہ میں خاکی نہ میں آتش .....نہ پانی نو پون

  3. #18
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    کوئی پیش رفت؟





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  4. #19
    Severus
    Guest

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    ارے بھئی واہ،ہماری غیر موجودگی میں مقابلہ بھی شروع ہو گیا۔ ظالمو کچھ تو انتظار کر لیتے سابقہ میزبانوں کا۔۔ کچھ صدری نسخے ہی عنایت کر دیتے اسی بہانے آپ لوگوں کو۔

  5. #20
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Dilpasand View Post
    ہممممممممممم
    ایک اور تحریری مقابلہ اور وہ بھی نئے انداز کا ۔

    اوکے جی کوشش کرتے ہیں تڑکا لگا کے

    بالکل جی جناب۔ ۔ لگائیں تڑکہ شڑکہ۔ ۔ ۔

    بلکہ آپ جیسے قابل لوگوں کے مضامین پڑھ کر اس ٹاپک پر بچوں کی کافی ہیلپ ہو جائے گے۔۔ عموماً امتحانات میں ایسے ٹاپکس آتے ہوتے ہیں مضمون لکھنے کے لیے۔ ۔
    بس اب جلد از جلد لکھ کر اپنے جانے پہچانے پتے پر ارسال کر دیں۔ ۔ ۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  6. #21
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by مہرالنساءڈار View Post
    کوشش کرنے میں کیا ہے۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔:


    بالکل جناب۔ ۔ سوالہ آنے ٹھیک بات کی۔ ۔
    پھر آپ بھی کر رہی ہو نا کوشش اپنی ہی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ ۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  7. #22
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Fozan View Post
    کوئی پیش رفت؟


    جہاں پڑھنے پڑھانے کی باتیں آتی ہیں نا یہ بچے غائب ہو جاتے ہیں۔ ۔
    سب کو پکڑ پکڑ کر لانا پڑے گا۔۔

    آپ کے اسٹوڈنٹس کہاں غائب ہو گئے۔ ۔ آپ تو ان کو ایز اے اسائنمنٹ ہی اس ٹاپک پر مضمون لکھنے کے دیں نا۔ لیکن انہیں پی ایم میں تحریر بھیجنے کی یاد دہانی ضرور کرا دینا۔ ۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  8. #23
    Section Managers

    Join Date
    Dec 2008
    Posts
    14,913
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Wish View Post

    بالکل جناب۔ ۔ سوالہ آنے ٹھیک بات کی۔ ۔
    پھر آپ بھی کر رہی ہو نا کوشش اپنی ہی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ ۔

    یہ کون سے آنے ہیں وش جی؟~

    ;d

  9. #24
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    السلام علیکم۔ ۔

    لیں جی ایک ممبر نے تو ہمت کر ڈالی مضمون لکھنے کی۔ ۔ یہ پڑھیں سب اور اپنی تفصیلی رائے ضرور دیں۔ ۔ اور باقی ممبر بھی لکھنے کی سعی کریں اب۔ ۔
    بس بہت ہو گیا ریسٹ۔ ۔
    یہ لیں پہلا مضمون۔ ۔ ۔


    [SIGPIC][/SIGPIC]

  10. #25
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ



    انٹر نیٹ کے فوائد


    ”آج کے دور میں انٹرنیٹ لوگوں کی زندگی میں سب سے زیادہ
    استعمال ہونے والی ایجاد بنتا جا رہا ہے۔“ کریڈٹ کارڈ بل بھرنے کی آخری تاریخ یاد آتے ھی جلدی جلدی آن لائن ادائیگی کے بٹن کلک کرتے ہو ئے میں سوچ رہی ہوں۔ اور سچ تو یہ ہے کہ جب میں غیر جانبداری سے جائزہ لیتی ہوں تو اب مجھے اپنی زندگی انٹرنیٹ کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے۔ آج انٹرنیٹ میری زندگی میں بیسیوں بھیس بدل کر در آیا ہے۔ کبھی یہ تازہ اخبار ہے تو کبھی نوٹنکی۔ کبھی کتب خانہ تو کبھی ڈاک خانہ۔ کبھی درس گاہ تو کبھی بازار۔

    میں عرصہ دراز سے امریکہ میں مقیم ہوں۔ اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے دور ہونے کے ناتے میری ایک بہت بڑی خواہش ان سب سے ملنے ملانے کی ہوتی ہے جو ظاھر ہے آئے دن ممکن نہیں ہے۔ تو انٹرنیٹ مجھے میرے پیاروں سے پل بھر میں ملا لاتا ھے۔ آن لائن ہم سب لوگ ایک دوسرےسے نہ صرف گھنٹوں بات کر لیتے ہیں بلکہ شکلیں بھی دیکھ لیتے ہیں۔ اہم مواقع کی تصاویر بھی دکھا دیتے ہیں۔ دکھ سکھ بانٹ لیتے ہیں۔ تو انٹرنیٹ ایک رابطہ ہے جو پوری نہ سھی آدھی سے تو کچھ زیادہ ہی ملاقات کرواتا ہے۔

    پھر انٹرنیٹ ایک ہرکارہ ہے جو دنیا بھر کی تازہ خبریں لمحہ بہ لمحہ بہم پہنچاتا ہے۔ انٹرنیٹ نے مجھے اخبار، رسائل اور کتب کی ضرورت سے قریبا” بےنیاز کر دیا ہے۔ اب وقت اور موقع ہو تو خواہ میں سی این این پر خبریں دیکھوں یا پیس ٹی وٰی پر حج کی نشریات۔ ون اردو پر ن۔م۔راشد کا مطالعہ کروں یا مقامی لائیبریری میں کیٹس پر ریسرچ ۔ انٹرنیٹ کی بدولت میری پہنچ کا دائرہ عملا” بہت وسیع ہو چکا ہے۔

    انٹرنیٹ نے فنونِ لطیفہ تک رسائی کو بھی اگلے درجے تک پہنچا دیا ہے۔ تھیٹر اور سینما کے بعد ٹی۔وی اور وی۔سی۔آر تفریحی ترقی کا ایک پیمانہ بنا تھا۔ تو کیبل اور ڈش دوسرا۔ مگر انٹرنیٹ نے تو زمانی اور مکانی تمام بندشوں کو بے معانی کر دیا ہے۔ بےشمار مختلف زبانوں اور ملکوں کی فلمیں، گانے، اداکاروں کے حالات، نقادوں کے بیانات اور اگلے پچھلے تمام شمارات آن لائن ہاتھ باندھے کھڑے ہیں۔ جو چاہے جب چاہے حاضر کرلے۔

    انٹرنیٹ کے چند دوسرے بڑے فوائد میں آن لائن مدرسے، دفاتر کے کام کی گھروں سے رسائی، ہوائی ٹکٹوں کی خرید اور پروازوں کے مکمل مندرجات کی فراہمی اور لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ مصدقہ اطّلاعات، بینکینگ اور دوسرے مالیاتی امور کی دیکھ بھال، بلوں کی ادائیگی، وغیرہ شامل ہے۔ پھر لوگوں کی جملہ خدمات مستعار لے کر دینے، شادی کروانے اور گھر بسانے، مکان ادھار پر اٹھانے اور بیچنے کے ہر پہلو میں انٹرنیٹ پیش پیش ہے۔

    لیکن تجارت میں انٹرنیٹ کے ادغام سے الیکٹرانی دکانداری نے جنم لیا ہے۔ جس سے جہان دنیا کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے و ھاں میرا انداز بھی بلکل بدل گیا ہے۔ خاص طور پر ”ونڈو شاپنگ“ کا جو مزہ ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کر، چائے کا کپ سامنے رکھ کر پکوڑے کھاتے ہوئے آتا ہے وہ بازاروں میں مارے مارے پھرتے ہوئے، بھوکے پیاسے دھکے کھانے میں نہیں ہے۔ اور سیل والے دن لمبی لمبی قطاروں سے بچت الگ۔ اپنی پسند کی چیز، اپنی پسند کے دام، اور گھر کا آرام، یہ ھے انٹرنیٹ کا فائدہ۔۔۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹرنیٹ کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں لیکن بلکل ایسے جیسے آگ بہت کارآمد ھے لیکن بےاحتیاطی سے کام لیا جائے تو ہاتھ جل جاتا ہے۔، تو انٹرنیٹ پر کام کرنے والے کو بھی سمجھداری اور احتیاط لازم ہے۔ پھر اپنی اقدار اور مذہبی حدود کو بھی یہ سمجھ کر پس پشت نہ ڈال دیا جائے کہ یہاں کسے خبر۔ کہ سب کی خبر رکھنے والے کو سب خبر ہے۔

    قصہ مختصر، لوگوں کا رابطہ کرانے، خریدنے بیچنے، تفریح اور تعلیم میں مدد دینے، معلومات عام کرنے، اور مختلف معاشرتی خدمات کو برق رفتار بنا کر پیش کرنے میں انٹرنیٹ کے فوائد بے تحاشا ہیں۔ آج روز مرّہ میں یہ اس طرح سے زندگی کا حصہ بن چکا ہے کے اس کے بغیر زندگی بہت ادھوری، بہت بےرنگ سی لگتی ہے۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  11. #26
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    ماشاءاللہ، مقابلے میں مضامین کی ابتدا بھی ہوئی اور ایک مکمل اچھے مضمون سے۔
    اور میں تو بوجھ بھی گئی کہ جس ترتیب سے لکھا گیا ہے۔ یقینا آمنہ جی ہی ہیں۔
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  12. #27
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    ہاہا۔ ۔ ہاں بالکل کائنات سس۔ ۔
    اور باقی سب بھی اندازے ضرور لگائیں کہ یہ کس کی تحریر ہے۔ ۔ کسی کا نام بھی لے لیں۔۔ نقصان تو کچھ نہیں۔ ۔ البتہ ٹھیک تُکا لگانے کا فائدہ یہ ہو گا کہ پوائنٹی انعام ضرور مل جائے گا۔ ۔ تو باقیوں کا کیا خیال ہے کہ یہ تحریر کس کی ہو سکتی ہے؟
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  13. #28
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    بہت اچھا مضمون لکھا ہے جو کوئی بھی صاحب مضمون ہے۔ گریٹ جاب۔
    مجھے نہیں لگتا، یہ آمنہ جی کی تحریر ہے۔
    اور کون کون ہے امریکہ سے???۔۔ اب تو مجھے بہت حساب لگانا پڑے گا۔
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  14. #29
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    واہ واہ میں نے بھی پڑھ لیا مضمون۔ ۔ آپ نے تو واقعی ہر پہلو کو کوور کر لیا۔ ۔ اور اندازِ تحریر بھی نہایت ہی عمدہ اور پختہ ہے۔ ۔ خوبصورت پیرائے میں بات بڑی ہی روانی سے کی۔ ۔ لکھتی/لکھتے رہیں۔ ۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  15. #30
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: 1US-Writers...مضمون نویسی کا پہلا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Sahira View Post
    بہت اچھا مضمون لکھا ہے جو کوئی بھی صاحب مضمون ہے۔ گریٹ جاب۔
    مجھے نہیں لگتا، یہ آمنہ جی کی تحریر ہے۔
    اور کون کون ہے امریکہ سے???۔۔ اب تو مجھے بہت حساب لگانا پڑے گا۔


    بوجھو بوجھو سس۔ ۔ یہ کون آ گیا چپکے چپکے۔ ۔
    اگر آپ بوجھ لیں نا۔ ۔ تو میرے سب پوائنٹس آپ کے۔ ۔



    [SIGPIC][/SIGPIC]

Page 2 of 7 FirstFirst 1234 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •