Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 2 of 2 FirstFirst 12
Results 16 to 30 of 30

Thread: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

  1. #16
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    اس مقابلے کی آخری تاریخ میں اضافہ کیا جا رہا ہے
    آخری تاریخ 31 جولائی ۔2010 ہوگی۔

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  2. #17
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    اور جو شاعری مقابلہ پہلے ہوا تھا ۔۔۔ محبت اک سمندر ہے ۔۔۔۔۔ کیا اس کا رزلٹ آ چکا ۔۔۔۔ اس لیے کہ اب نیا مقابلہ شروع ہو رہا ہے نا۔۔۔
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  3. #18
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by کائنات View Post
    اور جو شاعری مقابلہ پہلے ہوا تھا ۔۔۔ محبت اک سمندر ہے ۔۔۔۔۔ کیا اس کا رزلٹ آ چکا ۔۔۔۔ اس لیے کہ اب نیا مقابلہ شروع ہو رہا ہے نا۔۔۔

    جی سس
    اس مقابلے کا رزلٹ آ چکا ہے
    اس لنک پر ملاحظہ فرمایئے

    http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=76283

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  4. #19
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2010
    Posts
    135
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    JALDI KAREIN NA JI.................meri tou sari shaayeri mohabbat mein doobi hoi hai.......koi pairaak ghota lagaye aur dhoond laye.....)))

  5. #20
    Section Managers

    Join Date
    Dec 2008
    Posts
    14,913
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ


    محبت حادثہ ہے

    محبت حادثہ ہے
    حادثے سے بچ نکلنے کی
    کوئی تدبیر کر لو، اس سے پہلے کہ خواب ہو جاؤ
    جسے ہم حادثہ کہتے ہیں
    جیون کو گھڑی بھر میں
    مِٹا کر خاک کرتا ہے
    کوئی الزام دھرتا ہے
    کبھی معذوریوں کے جال میں قیدی
    بنا کر چھوڑ دیتا ہے
    یہ بندھن توڑ دیتا ہے
    محبت حادثہ ہے
    حادثے سے بچ نکلنے کی کوئی تدبیر کر لو
    اس سے پہلے خواب ہو جاؤ

    فاخرہ بتول

  6. #21
    Section Managers

    Join Date
    Dec 2008
    Posts
    14,913
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    محبت روٹھ جائے تو۔ ۔ ۔

    وفا جب مصلحت کی شال اوڑھے
    سرد رت کا روپ دھارے
    دل کے آنگن میں اترتی ہے
    تو پلکوں پر ستاروں کی دھنک مسکانے لگتی ہے
    کبھی خوابوں کے ان چھوئے ہیولون سے بھی
    ان دیکھی سی، انجانی سی خوشبو آنے لگتی ہے
    کسی کے سنگ بیتے، ان گنت لمحوں کی زنجیریں
    اچانک ذہن میں جب گنگناتی ہیں
    نفس کے تار میں سناٹا یک دم چیخ اٹھتا ہے
    تو یوں محسوس ہوتا ہے
    ہوائیں آ کے سرگوچی سی کرتی ہیں
    محبت کا تمہیں ادراک اب تو ہو گیا ہو گا؟
    یہ جو بھی زخم دیتی ہے کبھی سینے نہیں دیتی
    محبت روٹھ جائے تو کبھی جینے نہیں دیتی

    فاخرہ بتول

  7. #22
    Section Managers

    Join Date
    Dec 2008
    Posts
    14,913
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    عمران بھائی دو شیئرنگ تو بہت کم ہیں۔ زیادہ شیئرنگ کی جانے کی اجازت دینی تھی نا۔ اتنی ی ی ی ی نظمیں ہیں فاخرہ جی کہ اس موضوع پر اور ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔

  8. #23
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by NaimaAsif View Post
    عمران بھائی دو شیئرنگ تو بہت کم ہیں۔ زیادہ شیئرنگ کی جانے کی اجازت دینی تھی نا۔ اتنی ی ی ی ی نظمیں ہیں فاخرہ جی کہ اس موضوع پر اور ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔

    یہ تو درست کہا سس

    پر اسی لیے تو فاخرہ جی نے کہا نا کہ پیراک غوطہ لگائیں اور سچے موتی چن کر لائیں۔۔

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  9. #24
    Member

    Join Date
    Jun 2010
    Posts
    45
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    محبت پاکے دل کھونا پڑے گا، کب یہ سوچا تھا
    ہمیں پتھر نما ہونا پڑے گا، کب یہ سوچا تھا

    کبھی کی بُجھ گئیں آنکھوں میں روشن ساری تحریریں
    ہمیں ظلمت زَدہ ہونا پڑے گا کب یہ سوچا تھا
    [SIGPIC][/SIGPIC]
    _______________یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
    "{{~* |--* G*~}}"

  10. #25
    Member

    Join Date
    Jun 2010
    Posts
    45
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ


    ذرا سا مجھ کو اگر اختیار مل جائے
    محبتوں کا ہر اک ضابطہ بدل ڈالوں
    [SIGPIC][/SIGPIC]
    _______________یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
    "{{~* |--* G*~}}"

  11. #26
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    اس مقابلے کا وقت ختم ہو چکا ہے
    جلد ہی اس کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  12. #27
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    السلام علیکم

    اس مقابلے کے نتائج کے ساتھ حاضر ہوں۔۔

    تیسرے نمبر پر ہے
    پوسٹ نمبر 11۔ می مانو
    محبت ریت جیسی ہے

    دوسرے نمبر پر ہے
    پوسٹ نمبر 21۔ ناعمہ آصف
    محبت روٹھ جائے تو


    اور اول پوزیشن حاصل کی ہے
    پوسٹ نمبر05۔ عنادل
    محبت کو نہ جانے دو

    آپ سب کو بہت بہت مبارکباد
    بالترتیب 500،400،300 سلور پوائنٹس آپ کی خدمت میں روانہ کر دیئے گئے ہیں

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  13. #28
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2009
    Location
    کراچی
    Posts
    25,116
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    بہت مبارک تمام جیتنے والوں کو۔۔۔۔

  14. #29
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    1,742
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    اوہ میری پہلی پوزیشن ہے مجھے یقین نہیں ہو رہا۔ ججز کا شکریہ اور تمام جیتنے والوں کو مبارک ہو۔

  15. #30
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2010
    Posts
    135
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: لفظ "محبت" پر فاخرہ بتول کے اشعار کا مقابلہ

    محبت کو نہ جانے دو


    محبت کو نہ جانے دو
    اگر تم چاروں جانب غور سے دیکھو
    تو تم کو یہ خبر ہوگی
    زمانہ ایک مُٹھی خاک سے بڑھ کر نہیں جاناں!
    اگر آنکھوں میں ڈالو گے،
    تو بینائی گنواؤ گے
    اگر دل میں سنبھالو گے، تو تم جینے سے جاؤ گے
    زمانہ ایک مُٹھی خاک سے بڑھ کر نہیں جاناں!
    چھوؤ تو ہاتھ میلے ہوں
    چلو اس پر، تو دونوں پیر چھالے ہوں
    ہوٌس نے جال چاروں سمت ڈالے ہیں،
    اور اس کے روگ کالے ہیں
    سنبھل کر جو چلے، مانو مقٌدر کا سکندر ہے
    زمانہ ایک مُٹھی خاک سے بڑھ کر نہیں جاناں!
    مگر اس خاک میں جب دل کی آنکھوں سے کوئی دیکھے
    تو اِک انمول ہیرا، سامنے اپنے وہ پائے گا
    ہزاروں چاند سے بڑھ کر اُجالے لے کے آئے گا
    اُسے حیران کر دے گا
    بڑی سےہو بڑی مُشکل، اُسے آسان کر دے گا
    اُسی انمول ہیرے کا محبت نام ہے جاناں!
    محبت دل پہ دستک دے تو آنے دو،
    محبت کو نہ جانے دو
    مقٌدر سے اگر تم کو یہ مل جائے، گنوانا مت
    اُسے مُٹھی میں بند رکھنا، گِرانا مت
    یہ وہ دولت ہے جو اک بار،
    گُم ہو کر نہیں ملتی
    یہ وہ خوشبو ہے جو ہر پھول کے در پہ نہیں جاتی
    محبت جب چلی جائے کبھی واپس نہیں آتی
    محبت کو نہ جانے دو

    فاخرہ بتول

Page 2 of 2 FirstFirst 12

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •