Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 2 of 2

Thread: افسانوی مقابلے کے اصول و ضوابط

  1. #1
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Post افسانوی مقابلے کے اصول و ضوابط

    السلام علیکم معزز ممبران۔
    اُمید کرتی ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔

    افسانہ نگاری کے مقابلے میں حصہ لینے کے چند اصول و ضوابط مندرجہ ذیل ہیں۔

    1۔ افسانہ آپ کا اپنا ہو۔

    2۔ افسانہ کسی بھی معروف یا غیر معروف مصنف کے افسانے کی نقل نہ ہو۔

    3۔ افسانہ کسی بھی دوسری سائیٹ سے کاپی شدہ نہ ہو، اگر کہیں اور آپ کے نام سے موجود ہو تو حوالہ دے دیجئے۔

    4۔ ماخوذ شُدہ افسانے کے آخر میں ماخوذ شُدہ لکھ دیں۔

    5۔ نامعلوم مصنفوں کے افسانے پڑھنے کے لیے پوسٹ تو کیے جائیں گے لیکن مقابلے میں شامل نہ ہوں گے۔

    6۔ ایک تحریری مقابلے کے نتیجے میں حاصل ہونے والے تجربے کی روشنی میں کئی دن کی بحث اور عرق ریزی کے بعد مقابلے کے قوانین میں ایک اہم شق کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    ججز کا فیصلہ حتمی ہو گا، اسے تھریڈ وغیرہ بنا کر یا کہیں بھی تنقید کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں ہے۔۔ اگر آپ کو نتائج پہ اعتراض ہے تو فورم مینیجر وش یا سائٹ مینیجر سُمارا سے رابطہ کریں۔ کُھلے عام تنقید کا نشانہ بنانے سے اجتناب کریں۔

    اس اصول کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ تمام مقابلوں میں شرکت کے لیے نا اہل قرار پائیں گے۔

    براہِ کرم اسے سمجھنے کی کوشش کریں۔۔منصف کے عہدے کا ایک وقار ہوتا ہے جسے بہر حال قائم رہنا چاہیے نیز ججز کا انتخاب ایک پراسس ہے جس میں قابلیت سب سے ضروری شرط سمجھی جاتی ہے اور اس کے بعد احترام کا نمبر ہے۔ اگر آپ کو فیصلے پر اعتراض ہے تو وضاحت ہمارا فرض ہے مگر اس کا ایک طریقہ کار ہے۔


    آپ کے شکریہ کو یہاں آپ کے دستخط کے طور پر لیا جائے گا۔ مقابلے کے قوانین پر اعتراض کی صُورت میں یہیں میسج کیجیئے۔ یہ تھریڈ آپ کے تمام اعتراضات سُننے کے لیے کُھلا ہے۔

    شُکریہ


    [SIGPIC][/SIGPIC]

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    109
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانوی مقابلے کے اصول و ضوابط

    اچھی بات ہے ایک تہ شدہ منصوبہ بندی بہترین نتائج لاتی ہے ،
    علم کیا علم کی حقیقت کیا
    جیسی جس کے گمان میں آئی
    QartaaS/

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •