Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 22 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 319

Thread: 1US-Writers...مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    1US-Writers...مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ





    السلام علیکم پیارے دوستو

    یہ تو آپ سب لوگ بھی جانتے ہیں زندگی کس قدر تیزرفتاری سے بھاگتی چلی جا رہی ہے۔ وہی تیز ہوا کے گھوڑے پر سوار صبحیں اور وہی اداس شامیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک سے مشینی شب و روز۔دن مہینوں میں اور مہینے تیزی سے سالوں میں بدل رہے ہیں۔ کبھی کبھی تو ایسا محسوس ہوتا ہے ہم بھی کولہو کے بیل کی طرح آنکھوں پر مصروفیت کی پٹی باندھے ایک ہی دائرے میں گھوم رہے ہیں۔
    ایسے حالات میں تو دل سے مسکرانا بھی جیسے بہت بڑی عیاشی کہلایا جا سکتا ہے، وہ بھی ایسی عیاشی جو ہر ایک کے حصے میں نہیں آ سکتی۔
    ہماری پوری کوشش ہے کہ پل بھر کے لئے ہی سہی مگر چند سچی مسکراہٹیں آپکے حصے میں بھی ضرور آئیں ۔ آپ بھی ایک منٹ رک کر۔۔تھوڑا سستا لیں اور ایک اچھی سی پیاری سی مسکراہٹ لے کر اس تھریڈ سے باہر جائیں۔

    جی ہاں آپ بالکل ٹھیک سمجھے۔ ہم مزاحیہ تحاریر کے دوسرے مقابلے کے ساتھ آپکی خدمت میں حاضر ہیں ۔اس مقابلے کے لئے آپکی میزبان ہیں ساحرہ اور چٹکلوں کی ملکہ کائنات جی۔ تالیاں۔۔۔۔۔

    مقابلہ تو بس نام کا ہے در حقیقت ہمیں تو ٹیلینٹ ہنٹ کرنا ھے۔ آپکو حوصلہ دلانا ہے۔۔ ہمت دینی ہے اور آپکی جھجھک کو دور کرنا ہے۔ آپ میں سے جو بھی فسٹ سیکنڈ یا تھریڈ آئیں گے وہ تو اچھے ہوں گے ہی لیکن جو پہلی پانچ پوزیشن میں نہ آسکے۔۔۔اسکا یہ مطلب یہ ہرگز نہ سمجھیں کہ وہ اچھا نہیں لکھ سکتے بلکہ کبھی کبھی تو بہت ٹیلینٹڈ بندے کا اچھا لکھنے کا چانس ہی نہیں بن پاتا۔ ہو سکتا ھے اگلی بار وہ فسٹ پوزینشن لے سکتے ہوں۔ اس لئے ہمت نہیں ہارنا اور گھبرانا بھی نہیں چاہیئے۔
    آپکی ہر قسم کی مدد کے لئے میں اور کائنات ہر وقت موجود رہیں گے ۔۔صرف ایک پی ایم کے فاصلے پر۔۔۔۔
    ۔
    آپ سب لوگ اپنی اپنی تحاریرصرف مجھے یا کائنات کو ہی بھیج سکتے ہیں۔ ڈائرکٹ اس تھریڈ میں پوسٹ نہیں کر سکتے کیونکہ ہم دونوں کے علاوہ ججز سمیت کسی کو بھی معلوم نہیں ہو گا کہ کونسی تحریر کس مصنف نے لکھی ھے۔ نتیجہ آ جانے کے بعد البتہ یہ راز کھول دیا جائے گا۔

    آپکی مدد کے لئے ایک معیاری تحریر کی چیدہ چیدہ خصوصیات بتا دیتی ہوں جنکا خیال رکھنے سے آپکی تحریر بہتر نمبر لا سکتی ہے۔

    1 تحریر نا تو بہت بڑی ہو نا بہت چھوٹی ۔ پانچ پانچ لائینز کے سات اور دس پیراگراف کے درمیان کہیں سیٹ کر لیں۔
    2 تحریر ہمیں بھیجنے سے پہلے کم سے کم پانچ بار خود پروف ریڈنگ کر لیں۔ غلط اردو لکھنے سے بھی آپ کے نمبر کم ہو سکتے ہیں۔
    3 اسپیس، کومہ، فل اسٹاپ وغیرہ درست لگے ہوں گے تو ذیادہ نمبر ملنے کے چانسز ہیں۔

    4 کوشش کریں آپکے مزاح میں شائستگی کا عنصر مفقود نہ ہونے پائے۔

    5 تحریر کی طرح عنوان کا بھی دلچسپ ہونا آپکے لکھے میں چار چاند لگا سکتا ہے۔


    تحاریر موصول ہونے کی آخری تارخ 30 اپریل پاکستانی وقت ،رات بارہ بجے تک طے پائی ہے۔

    پہلی پوزیشن۔۔۔۔۔۔۔10،000 سلور پوائنٹس
    دوسری پوزیشن۔۔۔۔7،500 سلور پوائنٹس
    تیسری پوزیشن----5،000 سلور پوائنٹس
    چوتھی پوزیشن----3،000 سلور پوائنٹس
    پانچویں پوزیشن---2،000 سلوار پوائنٹس

    مقابلے کے شرکاء کے لئے 1،000، ہر ایک کے لئے۔

    بہترین نیا مصنف (جس نے پہلی بار شرکت کی ہو) 2،500 سلور پوائنٹس۔
    تو جناب بسمہ اللہ کریں ہم آپکے منتظر رہیں گے۔
    وش یو آل دا بیسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گڈ لک۔


    اب مائک جاتا ہے کائنات جی کے پاس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بچ کر رھیئے گا کہیں ڈائٹینگ کرنے کے بھی اعزازی نمبر نہ شامل کر دیں اس مقابلے میں۔;d۔۔۔


    1...ایک سکول کی آنسرنگ مشین
    2...ہم اور ہمارے غبارے کی داستان
    3...کھلتا کسی پہ کیوں نہ
    4...مفت مشورہ
    5...حسرت ان غنچوں پہ ہے
    6...چاند بابو چلے شہری چال
    7۔۔۔ میری نظر میں میرے لوگ
    8۔۔۔ نیم باز آنکھوں سے
    9۔۔۔ ایک مزاحیہ تحریر
    10... خندہ ہائے لب
    11۔۔۔ قصہ آج کے درویش کا
    12۔۔۔ کبھی ہیرو ہے کوئی
    13۔۔۔ آتش کی جوانی
    14...نفسیاتی مسائل اور انکا حل
    15۔۔۔ سہارا
    16۔۔۔ بدہضمی اور پاپ میوزک
    17... شریر مانو
    18... انوکھا چیلینج
    19۔۔۔ ایک میں اور ایک تم
    20... تم کو خبر ہونے تک
    21... اور جب بڑھاپا چھا گیا
    22۔۔۔ چاند گاڑی ان شارجہ





    پوزیشن اور رزلٹ


    نیو اینٹری
    2،000 سلوار پوائنٹس
    حسرت ان غنچوں پہ ہےاز عائشہ مزمل۔۔
    تم کو خبر ہونے تکاز کوثر بیگ۔۔

    آتش کی جوانی از فریدوں۔۔


    پانچویں پوزیشن---2،000 سلوار پوائنٹس
    انوکھا چیلینج از روشنی۔۔
    نفسیاتی مسائل اور انکا حل از غالب خستہ۔۔


    چوتھی پوزیشن----3،000 سلور پوائنٹس
    ایک مزاحیہ تحریر از ندیم اختر۔


    تیسری پوزیشن----5،000 سلور پوائنٹس
    کبھی ہیرو ہے کوئیاز درنایاب ۔۔


    دوسری پوزیشن۔۔۔۔7،500 سلور پوائنٹس
    کھلتا کسی پہ کیوں نہاز حرا قریشی۔۔
    ایک میں اور ایک تم از کائنات


    پہلی پوزیشن۔۔۔۔۔۔۔10،000 سلور پوائنٹس
    اور جب بڑھاپا چھا گیا از کشتاج ۔۔
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  2. #2
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ



    کہتے ہیں ۔۔۔۔
    روزانہ ایک سیب کھانا آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے ۔۔۔۔

    اسی طرح ہنسنا، مسکرانا
    آپ کو آپ کی ذات کی الجھنوں سے دور رکھتا ہے ۔۔۔
    نہیں یقین تو ذرا مسکرائیے،
    جی ہاں تھوڑا سا کھل کر ہنس لیجئے
    ۔۔۔ بلکہ ایک قہقہہ لگانے میں تو بالکل بھی حرج نہیں ۔
    کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا ۔۔۔
    آخر مسز ھما تنویر بھی تو اتنے قہقہے لگاتی ہیں،
    اورپھر اس قہقہے کا کمال بھی تو دیکھیے۔

    اگر مشکل لگ رہا ہے تو ایک لطیفہ
    یا ایک مزاحیہ کالم
    یا انجم انصار کا لکھا جلترنگ ہی پڑھ دیکھیے
    یا ابن انشاء کی نوکیلی چٹکیلی تحریر
    یا منوں بھائی، مستنصر حسین تارڑ
    کا انداز بیاں ملاحظہ کیجئے اور اگر
    ان سے بھی زیادہ آسان ادب چاہیئے تو
    مرزا ادیب کو پڑھ کر دیکھیں ۔۔۔
    آپ کیا سمجھتے ہیں کہ
    یہ سب پیدائشی ہنستے مسکراتے اس دنیا میں آ گئے ہیں ۔۔
    اور باقی سب کچھ ان کے لیے اللہ اللہ خیر صلا ہے ۔ ۔
    جی نہیں، یہ بھی ہماری ہی طرح کے لوگ ہیں ۔
    انھیں بھی مسائل کا سامنا رہتا ہے،
    زندگی ان کے لیے بھی ایک طوفان بے تمیزی تھی،
    جسے انھوں نے اپنے کارہائے نمایاں سے باتمیز بنا لیا ہے۔
    فرق اتنا ہے کہ انھوں نے جینے کا راز پا لیا ہے۔
    یہ ہنسنا اور ہنسانا سیکھ چکے ہیں۔
    اور اگر یہ اپنی زندگی اتنی ہمت
    سے گزار سکتے ہیں تو آپ کیوں نہیں ؟
    آپ بھی قلم اٹھائیے۔۔
    مزاحیہ تحاریر کا مقابلہ شروع ہو رہا ہے۔
    آزمائیے اپنے آپ کو ۔
    لکھیئے کوئی مزاحیہ تحریر
    جس سے آپ کے دل کا شگوفہ بھی کھل اٹھے،
    اور دوسروں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ آئے۔


    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    ارے اتنی دیر ہوگئ اور کسی نے بھی کوئ مزاحیہ پوسٹ چھوڑ، کوئی بات بھی نہیں لکھی ابھی تک۔؟ مزاحیہ تحاریر تو جب لکھیں گے تب ہی پوسٹ کریں گے۔۔۔۔۔ابھی کم سے کم باتیں تو شروع کر سکتے ہیں ناں۔
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    10,284
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    ساحرہ سس پریشان کیوں ہوتی ہیں میں آگیا ہوں نا تڑکا لگانے
    باقی لوگ بھی ادھر کا چکر لگائیں ابھی تو سب سالگرہ کے ہنگامے میں مصروف ہیں نا


  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    May 2009
    Posts
    17,348
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Sumara View Post
    او ہو میں تو کائنات کے چٹکلوں کا انتظار کر رہی تھی۔ کہ میزبان سے پہلے مہمان کیا بولنا شروع کر دیں۔ پہلے وہ ہمیں ویلکم تو کر لیں۔
    واقعی واقعی۔ بالکل صحیح کہا آپ نے۔

    ٹانگ کھینچنے سے پہلے ٹانگ کا وجود ہونا ضروری ہے۔

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Dilpasand View Post
    ساحرہ سس پریشان کیوں ہوتی ہیں میں آگیا ہوں نا تڑکا لگانے
    باقی لوگ بھی ادھر کا چکر لگائیں ابھی تو سب سالگرہ کے ہنگامے میں مصروف ہیں نا
    اوہ اچھا اچھا پھر ٹھیک ھے ورنہ میں تو سمجھی سالگرہ میں مزاحیہ لکھ لکھ کر کر کہیں سب کی ہمت ہی نہ ختم ہو چکی ہو۔۔
    چلیں ٹھیک ہے ٓاپ جلدی سے تڑکا لگانے کی تیاری کر لیں۔
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Sumara View Post
    او ہو میں تو کائنات کے چٹکلوں کا انتظار کر رہی تھی۔ کہ میزبان سے پہلے مہمان کیا بولنا شروع کر دیں۔ پہلے وہ ہمیں ویلکم تو کر لیں۔
    جناب کائنات لکھ چکی ہیں اس لئے اب آپ بھی بولنا شروع کر سکتے ہیں بے فکری سے۔
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  8. #8
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ




    آنا ہے تو آ راہ میں کچھ دیر نہیں ہے
    ون اردو کا میگزین ہے اوروہاں سبھی ہیں
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  9. #9
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ


    جی ہاں ۔۔۔۔ سجنوں تے مترو،

    ادھر مزاحیہ تحریرکے مقابلہ کی جیسے ہی اناؤسمنٹ ہوئی ۔۔۔
    ساتھ ہی ادھر ون اردو میگزین کی آمد ہو گئی۔ جس کا سب کو ہی انتظار تھا۔۔۔
    اور وہ بھی ۔۔۔ سالگرہ اسپیشل ۔۔۔۔ کا،
    سو سبھی ادھر رخ کر گئے
    ۔۔۔ اچھی بات ہے ۔۔۔
    آپ لوگوں کو بھی کوئی مصروفیت مل گئی ۔۔۔۔
    اور آپ لوگ مقابلے سے روٹھی حسینہ کی طرح رخ موڑ گئے ۔۔۔۔

    اب ایک اچھی بات میں آپ سب کو بتاتی ہوں ۔۔۔۔۔
    بہنوں تے بھراؤ
    ذرا اگے اگے آو


    اب میں ناول ۔۔۔۔ دل آباد ۔۔۔۔ بھی تب ہی پوسٹ کروں گی
    جب آپ سب میگزین پڑھ کر بالکل فارغ ہو جائیں گے ۔۔۔۔
    اور مزاحیہ تحریرنگاری کے مقابلے میں اپنی تحریر بھی بھیج دیں گے۔۔۔۔
    سو جلدی جلدی اپنا قلم اٹھائیے ۔۔۔۔
    اور کچھ ہلکا پھلکا مزاح لکھنے کی کوشش کیجئے۔۔۔
    یہ اتنا مشکل تو نہیں ۔۔۔ جتنا آپ سمجھ رہے ہیں ۔۔۔
    ڈائٹ کی طرح اس سے مت گھبرائیے۔۔۔۔
    کسی مزاحیہ بات یا سوچ کو افسانوی رنگ دے دیجیے ۔۔۔۔
    آپ کی تحریر مکمل ۔۔۔۔۔
    اور رائیٹرز کی صف میں آپ بھی کھڑے ہو سکتے ہیں ۔۔۔
    اپنی زندگی بامقصد بنائیے ۔۔۔۔
    اب ایک موقع آپ کے سامنے ہے ۔۔۔ اسے مس مت کیجیے۔۔۔۔۔ گڈ لک




    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  10. #10
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ



    مزاحیہ تحریر نگاری کے مقابلے کا آغاز ہو رہا ہے ۔۔۔
    ایک تحریر آ چکی ہے ۔۔۔
    شامل کرنے جا رہی ہوں ۔۔
    ویلڈن جہنوں نے ابتدا کی
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  11. #11
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    یہ تحریر ۔۔۔۔ ماخوذ ۔۔۔۔ ہے دور جدید کے چند ایشوز میں سے



    ایک سکول کی آنسرنگ مشین


    ہائی سکولوں کے طلباء کی غیر حاضری سے تنگ آ کر یہ طریقہ کار نافذ کیا گیاکہ اگر کوئی طالب علم ایک سمسٹر میں پندرہ سے تیس دن غیر حاضر ہو گا اور غیر حاضری میں کیا گیا کام مکمل نہیں کرے گا تو وہ اگلے سمسٹر یا جماعت میں نہیں جاسکے گا۔

    جب سے یہ بات نافذالعمل ہوئی تھی والدین غصے سے آپے سے باہر ہو رہے تھے اور اساتذہ اور پرنسپل کو والدین کی طرف سے فون اور ای میلز کے ذریعے مقدموں کی دھمکیاں مل رہی تھی۔ ساری دنیا کی طرح امریکی اساتذہ بھی بے بسی کی منہ بولتی تصویر ہیں۔ جب بات حد سے بڑھ گئی تو ایک ہائی سکول کے اساتذہ نے سر جوڑ کر فیصلہ کیا کہ اس لغویات کا کوئی سد باب ہو نا چاہئے۔

    اب کیونکہ یہ امریکی سکول تھا، امریکی اساتذہ تھے ، اور امریکی ہی والدین اور شاگرد تو مسئلے کے حل کیلئے بھی امریکی طریقہ کار ہی ڈھونڈا گیا مگر کہیں کہیں آپکو اس میں اپنے ہاں کی بھی جھلک نظر آئے گی کہ جیسا ہمارے ہاں آپ کسی دفتر میں فون کریں تو آپکو کوئی پلا ہی نہیں پکڑاتا۔ خیر ملاحظہ کریں کہ اساتذہ کرام اور پرنسپل نے ملکر کیا لائحہ عمل تیار کیا۔


    فیصلہ ہوا کہ گراہم بیل کی روح کو دعائیں دیتے ہوئے اور نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیلی فون کی جوابی سروس پر یہ پیغام ریکارڈ کروا دیا جائے۔ لیجئے آپ بھی یہ پیغام پڑھیں اور دنیا کی سپر طاقت کے اساتذہ کے علمی استعدلال پر سر دھنیں:


    "ہیلو ! آپ سکول کی خود کار جوابی سروس سے مخاطب ہیں۔ آپکی صحیح جگہ تک راہنمائی کے لئے ضروری ہے کہ آپ اس پیغام کو بغور سنیں اور درست نمبر کا انتخاب کریں۔"



    "اگر آپ اپنے بچے کی غیر حاضری کے متعلق جھوٹ بولنا چاہتے ہیں تو ایک کا ہندسہ دبائیں"۔



    "اگر آپ نے بچے کے سکول کا کام مکمل نا کرنے کے متعلق کوئی بہانہ گھڑنا ہے تو دو کا ہندسہ دبائیں"۔



    " اگر آپ نے ہمارے طریقہ کار کے متعلق شکایت کرنی ہے تو تین کا ہندسہ دبائیں"۔



    " اگر آپ نے ہمارے ملازمین اور اساتذہ کو بد دعاؤں اور گالیوں سے نوازنا ہے تو چار کا ہندسہ دبائیں"۔



    " اگر آپ نے ہم سے یہ پوچھنا ہے کہ آپکو وہ معلومات کیوں نہیں ملی جو آپکو بار بار آپ کے گھر کے پتے پر بھیجی گئیں تو بانچ کے ہندسے کو دبائیں"۔



    " اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپکے بچے کی پرورش کا ذمہ لے لیں تو چھ کا ہندسہ دبائیں"۔



    "اگر آپ ہاتھ بڑھا کر کسی کا گلا دبانا چاہتے ہیں یا کسی کو تھپڑ مارنا چاہتے ہیں تو سات کا ہندسہ دبائیں"۔



    " اگر اس سال میں آپ تیسری بار اپنے بچے کے استاد کی تبدیلی چاہتے ہیں تو آٹھ کا ہندسہ دبائیں"۔



    " اگر آپ سکول کی بس ویگن کی سروس کے متعلق شکایت کرنا چاہتے ہیں تو نو کا ہندسہ دبائیں"۔



    " اگر آپ کو سکول کی کنٹین کے متعلق شکایت کرنی ہے تو صفر کا ہندسہ دبائیں"۔



    " اگر آپکو ادراک ہو گیا ہے کہ یہ حقیقی دنیا ہے اور اس دنیا میں بچے کو اپنے افعال، سکول کے کام، گھر کے کام کا خود ذمہ دار ہونا چاہئے اور یہ استاد کی غلطی نہیں کہ آپ کا بچہ محنت نہیں کرتا ہے تو پھر فون بند کر دیں اور ایک خوش گوار دن گزاریں"۔



    " اگر آپ اس پیغام کو سمجھنے کے قابل ہیں تو اپنے اساتذہ کے شکر گزار ہوں"۔


    *********
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2009
    Posts
    2,062
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ



    مزاح کی بڑی سنجیدہ کوشش رھی ،مجھے شک ھے یہ کہیں ھماری استانی جی نے تو نہیں لکھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  13. #13
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ


    " اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپکے بچے کی پرورش کا ذمہ لے لیں تو چھ کا ہندسہ دبائیں"۔




    "اگر آپ ہاتھ بڑھا کر کسی کا گلا دبانا چاہتے ہیں یا کسی کو تھپڑ مارنا چاہتے ہیں تو سات کا ہندسہ دبائیں"۔

    مجھے تو یہ دو لائنیں بہت پسندآئی ہیں;d;d۔





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    ہاہاہا زبردست بہت اچھی تحریر ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکن اسکول میں ٓآنسرنیگ مشین پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور بالکل ٹھیک بھی ھے۔ دنیا میں کہٰیں کتنا ضروری فون کرنا ہو بدلے میں وہ ٓادھے پونے گھنٹے تک ہمیں صرف نمبر ہی بتاتے رھتے ہیں یہ دباؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ دباؤ فلاں ڈھمکان۔ اکثر تو اکتا کر ہم ویسے ہی فون پٹخ دیتے ہیں۔
    اوہ ہاں یاد آیا سچ سچ بتانا ۔۔۔۔۔۔ کہیں یہ میری تحریر ہی تو نہیں ھے کائنات؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کسی کو بتانا مت بس مجھے بتا دینا کان میں بس۔۔۔۔۔;d۔

    اور ہاں جب تک سب لوگ یہاں حصہ نہیں لیں احتجاجاً وہ والا ناول آہستہ آہستہ اسکین کرنا۔ کسی کو بتانا نہیں کہ یہ میرا سجیشین ھے ورنہ سب میرا حقہ پانی بند کر دیں گے یہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاید ٓیک دو توہما سے چٹاخی رابطہ بھی کر ڈالیں;d۔
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  15. #15
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    ایک سکول کی آنسرنگ مشین



    ہممممم اسکول کی آنسرنگ مشین۔ زبردست جی۔ ۔ ۔
    کیا طریقہ ہے دوسروں کو شرمندہ کرنے کا۔

    بہت اچھا لکھا جی۔ ۔ ۔
    اور کون لکھ سکتا ہے ایسی تحریر۔ ۔ ۔


    ہاہاہا یہاں پہ اُستادوں کے نام گنواوٴ جی۔ ۔ ۔
    ;d
    [SIGPIC][/SIGPIC]

Page 1 of 22 12311 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •