Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 2 of 22 FirstFirst 123412 ... LastLast
Results 16 to 30 of 319

Thread: 1US-Writers...مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

  1. #16
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ


    بہنوں اور بھائیو،

    مجھے پتہ ہے ۔۔۔
    پہلے تو آپ ون اردو کا سالگرہ میگ پڑھنے میں بزی تھے ۔۔۔۔

    ونی ۔۔۔ پڑھ کر آدھا تو میگ ختم ہو گیا ہو گا ۔۔۔ نی ۔۔۔

    مجھے پتہ ہے ۔۔۔۔ اتنے رائیٹرز کی اور وہ بھی
    کئی نئے رائیٹرز کی تحاریر پڑھ کر آپ کے دل میں بھی
    مصنف بننے کی سوچ چٹکیاں تو ضرور لے رہی ہو گی۔
    موقع آپ کے سامنے ہے ۔۔۔
    اب کوئی کاہل ، لاپرواہ ، سست اور وقت کا ناقدرا ہی اسے مس اور ضائع کرے گا ۔۔۔۔
    اب آپ سوچیں کہ سوچنے میں کوئی حرج نہیں ۔۔۔۔
    اپنے اردگرد کا بھی جائزہ لیں ۔۔۔۔۔
    چاہیں تو کسی کا تنقیدی جائزہ بھی لے لیں ۔۔۔ کیا پتہ
    آپ کو وہاں سے تحریر کے لئے کوئی سرا ہاتھ لگ جائے ۔۔۔۔
    سو جب تک آپ ۔۔۔
    اپنے آپ کو تیار کریں اور لکھیں ۔۔۔۔
    میں ہی قلم اٹھاتی رہوں گی ۔۔۔۔
    شائد کہ آپ کے دل میں اتر جائے میرا خیال۔۔۔۔۔

    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  2. #17
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    ہاہاہا نائس کائناس سس۔ ۔ ۔

    بالکل۔ ۔ ۔مزاحیہ تحاریر تو ایسی ہوتی ہیں کہ آپ اپنے بچپن کے کسی واقع کا ہی ذکر کر دو تو وہ ہے ہی بنی بنائی مزاحیہ تحریر۔
    بچپن تو سب کے ہی کئی واقعات اپنے ساتھ لیے ہوتے ہیں۔

    تو آپ سب بھی کسی ایک واقعہ کا انتخاب کریں اور بس لکھ ڈالیں۔ ۔ ۔
    چاہیں تو کسی بھی ریگولر لکھنے والے کو ایک بار پڑھوا کر درستگی کروا کر پھر مقابلے کے لیے بھیج دیں۔


    [SIGPIC][/SIGPIC]

  3. #18
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Posts
    7,571
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    مجھے یہ تحریر ام فوزان کی کیوں لگ رہی ہے ???

  4. #19
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ



    نوکیلی، چٹکیلی، پھٹکیلی تحریریں۔۔۔




    میری نظر سے





    **********


    پہلے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے سو جھوٹ بولنا پڑتے تھے اور اب ایک سچ چھپانے کے لیے سو جھوٹ بولنا پڑتے ہیں ۔
    وقت وقت کی بات ہے بھیا ۔۔۔۔۔ ہا ہا ہا
    ۔۔۔۔۔۔۔

    جو دوسری شادی کرتا ہے وہ یقینا ابھی عورت ذات کی طرف سے کسی بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہے۔
    غلط فہمی یا خوش فہمی ۔ ۔ ۔ ہی ہی ہی
    ۔۔۔۔۔۔۔

    ہر ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بیٹا سردار بنے لیکن جب بیوی آتی ہے تو اسے غلام بنا لیتی ہے ۔
    کیا کہنے مٹی کے مادھو ۔۔۔۔۔ ھو ھو ھو
    ۔۔۔۔۔۔۔

    ہم مذہب کے نام پر جان قربان کر دیتے ہیں لیکن عمل کرنا گوارا نہیں کرتے۔
    ہے نا عجیب بات۔۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہمارے نوے فیصد مرد گاؤں میں حاکم اور شہر میں محکوم ہیں۔
    بدلی ۔۔۔ ہوا پانی ۔۔۔۔ ہی ہی ہی
    ۔۔۔۔۔۔

    مرد اپنی ماں کا حکم مانیں تو فرمانبردار اور بیوی کا مانے تو زن مرید ۔
    کیسی نا انصافی ہے یہ۔۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔

    یہ سچ ہے کہ مرد میک اپ نہیں کرتے بلکہ : بیوٹی پارلر : سے کرواتے ہیں۔
    پردے میں رہنے دو ۔۔۔۔۔ ھوں ھوں ھوں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  5. #20
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    ہاہاہا نائس کائناس سس۔ ۔ ۔

    بالکل۔ ۔ ۔مزاحیہ تحاریر تو ایسی ہوتی ہیں کہ آپ اپنے بچپن کے کسی واقع کا ہی ذکر کر دو تو وہ ہے ہی بنی بنائی مزاحیہ تحریر۔
    بچپن تو سب کے ہی کئی واقعات اپنے ساتھ لیے ہوتے ہیں۔

    تو آپ سب بھی کسی ایک واقعہ کا انتخاب کریں اور بس لکھ ڈالیں۔ ۔ ۔
    چاہیں تو کسی بھی ریگولر لکھنے والے کو ایک بار پڑھوا کر درستگی کروا کر پھر مقابلے کے لیے بھیج دیں۔


    جی ہاں سسٹر، میں بھی آپ کے خیال سے متفق ہوں ۔۔۔۔ کہ کسی واقعہ، کہانی یا بچپن کی یاد کو مزاحیہ رنگ سے بیان کیا جائے ۔۔۔۔ بس انداز بیان اچھا ہو یہ نہ لگے کہ صرف کہانی جوں کی توں لکھ دی گئی ہے ۔۔۔ جس بات کی نشاندہی لاسٹ مزاحیہ مقابلہ نگاری کے نتیجے میں کی گئی تھی ۔۔۔ واقعہ، سٹوری اپنی جگہ ۔۔۔ لیکن آپ کی اپنی محنت بھی نظر آنی چاہیئے ۔۔۔
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  6. #21
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    ہاہاہاہا کائنات سس کیا بات ہے جناب۔ ۔ ۔
    زبردست

    ;d
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  7. #22
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    ہم اور ہمارے غبارے کی داستان

    وہ کیا ہے نا جی۔۔ہمیں غبارے بچپن سے ہی بہت پسند ہی۔لال،نیلے،پیلے گول مٹول سے غبارے۔۔۔اب تو ہمارا بچپن پلس جوانی چل رہی ہے مگر دل نہیں چاہتا کہ جوان ہوں۔۔۔بس بچوں کی طرح گول مٹول غباروں کے ساتھ زندگی کھیلنے میں گزر جائے۔۔۔پہلے تو ایک ایک روپے کے آتے تھے غبارے۔۔اور ہم امی سے رو رو کہ بھکاریوں کی طرح غبارے کی فرمائیش کرتے تھے۔۔اور ہماری اماں حضور کہتی۔۔۔
    "ارے بد دماغ غبارے کاہے کو لیتی ہے۔۔۔کچھ دیر تک گول مٹول رہتے ہیں پھر پھس۔۔ارے میں پوچھتی ہوں فائدہ ایسی چیزوں کا۔۔۔بندہ کوئی کام کی چیز لے جیسے زیرے والے "بسکوٹ”۔ایک روپے میں پانچ آجاتے ہیں۔بندہ تو پیٹ تو بھر لے۔(ہماری اماں ہر چیز کو نت نئے نام سے نوازتی جیسے ابھی بسکٹ کو بسکوٹ سے نواز دیا)
    "امی کیا ہے بھئ۔۔۔ایک غبارے کی فرمائیش کی تھی مگر آپ اصل موضوع سے ہٹ کر پتہ نہیں کون سے دکھڑے رونے لگتی ہیں۔۔۔
    "اب تو اس موئے غبارے کی خاطر ماں سے زبان درازی کرے گی۔۔آنے دے ابّا کو۔۔مار نا پڑوائی تو میں تیری ماں نہیں۔۔۔”
    ہم بیچارے قسمت کو کوستے منہ بسورتے باہر سہلیوں کے ساتھ کھیلنے چل پڑے۔۔۔اب بھلا زیرے کا بسکوٹ اوہ ہو اماں بھی نا منہ پر بسکوٹ چڑھا گئ۔۔۔۔۔ہاں تو کہا تھے ہم۔۔۔یعنی ہم مابدولت اب زیرے کا بسکٹ کھائے۔۔۔ایک تو اس میں اتنے بڑے بڑے زیرے ہوتے ہیں کہ حلق میں پھنس جائے۔۔خواہ مخواہ گدی میں چماٹ لگوا کر زیرے کو حلق میں اتارنا پڑتا ہے۔۔۔
    "ارے چنی آجاؤں ہم مس مس والا کھیل رہیں ہیں۔۔”یہ آواز ایک بہتی ناک والی سر پر ایک چنی سی چٹیا بنائے (ہم آج تک حیران تھے کہ اتنے بڑے سر پر چنے چنے بالوں میں اتنا ننھا سا پودا کیسے اگا لیتی ہے)اور منہ میں لالی پاپ ڈالے لال منہ کے ساتھ ہماری سہیلی گڑیا کی تھی۔۔۔
    "نہیں گڑیا مجھے نہیں کھیلنا۔۔۔۔۔”ہم نے کچھ زیادہ ہی رکھائی کا مظاہرہ کیا۔۔۔اور ایک سرد آہ بھری کہ اپنے نصیب میں شاید غبارہ نہیں۔۔۔گلی کی بچیاں ہمیں ایسے دیکھ رہی تھی جیسے آج سے پہلے کبھی دیکھا ہی نا ہو۔۔۔بلکہ کچھ تو خوش تھی کہ چلو آج مس کی بننے کی بارے انکی آئے گی۔۔۔
    اچانک ہمیں لگا کہ ہمارے سر پر سے کچھ گزرا ہے۔۔۔۔"ہمم ہوگا کوئی پرندہ ۔۔”مگر جب اوپر سر اٹھا کو دیکھا تو ایک خوبصورت سا لال رنگ کا غبارہ جو شاید دو روپے والا تھا اڑے جا رہا تھا۔۔۔۔ہم پہلے تو اسے حیرانی اور خوشی کے آنسوں کے ساتھ دیکھتے رہے۔۔پھر دل سے اواز آئی۔۔۔"ارے چنی اٹھ اس سے پہلے کہ تیرا محبوب کسی اور کہ پاس چلا جائے اٹھ۔۔”ہائیں یہ دل کی آواز ہماری اماں کی آواز سے کافی مماثلت رکھتی ہے۔۔۔"اوہ ہو اسے چھوڑو کہ میری آواز کس سے ملتی ہے بس کمر کسو اور بھاگ چنی۔۔”
    اوہ ہاں ۔۔یہ دل بڑی عقلمندانہ بات کہہ رہا ہے یہ میری اماں نہیں ہوسکتی۔۔۔خیر جی ہم نے اپنے فراک کی بیلٹ کسی ،چپل کو پاؤں میں مضبوطی سے اڑیسا۔۔اور دے دھنا دھن بھاگ۔۔۔جہاں جہاں غبارہ وہاں وہاں ہم ۔۔۔سر صرف آسمان کی اوپر تھا۔۔"اوئی ماں”اچانک کسی کی پتلی سی آواز آئی۔۔۔۔ارے نہیں یہ تو ہماری برابر والی پان والی خالہ ہیں ۔۔لگتا ہے انکی آواز پان کھا کھا کر اتنی پتلی ہوگئ ہے۔۔۔
    "ارے چنی کی بچی کہاں بھاگے جا رہی ہے ۔۔دیکھ کر نہیں چل سکتی۔۔ٹھیر میں تمھاری امی سے شکایت کرتی ہوں ”مگر ہمیں تو ابھی کسی کا ڈر نہیں تھا خالہ کو پرشان حال چھوڑ کہ بھاگتے گئے۔۔ اور بار بار اچھل کر غبارے کا دھاگا پکڑنے کی کوشش کرتے۔۔۔کہ اچانک دکان والے خالو جو نماز پڑھ کر آرہے تھے ان سے ٹکرا گئے۔۔۔
    "ارے بچی دیکھ کر کدھر کی دوڑ ہے بھئ۔۔۔”خالو ہمیں روکتے ہویئ پوچھنے لگے۔۔۔"ارے خالو بعد میں بتاتی ہوں” ۔۔اور انکے برابر سے دم دبا کر
    بھاگے۔۔۔اچانک وہ غبارہ غائب ہوگیا۔۔۔۔ہیں کہاں گیا۔۔۔نہیں یہی کہی ہونا چاہیے۔۔۔کہاں گیا ۔۔کہاں گیا۔۔۔دل چاہ رہا تھا پھوٹ پھوٹ کر رو دے۔۔۔دو روپے والا غبارہ قسمت والوں کو ملتا ہے۔۔ابھی ہم اسی دکھ میں تھے کہ اچانک ہمارے پیر سے کچھ ٹکرایا۔۔۔ہیں یہ کیا یہ زمین ہمارے منہ کہ قریب بوسہ دینے کیوں آرہی ہے۔۔۔"اوئی اللہ!!!!!!!!”ہم پوری قوت سے چلّائے۔۔۔ہم گلے کے بیچ و بیچ کھڑے تھے کہ ایک سائیکل سوار بچے نے ہمیں ٹھوک دیا۔۔۔"اندھے نظر کا چشمہ لگاؤ۔۔۔۔”ہم نے روتے روتے گلا پھاڑ کے کہاں۔۔ابھی غبارے کا درد کم تھا جو ایک اور درد دے دیا۔۔۔۔ہمارے گھٹنے سے خون نکلنے لگا۔۔۔"تم خود اندھی، بیچ سڑک میں کاہے کو کھڑی ہو۔۔”اس نے تڑاخ سے جواب دیا اور یہ جا وہ جا۔۔۔۔
    گھر تک ہمیں برابر والے سلیم انکل نے گود میں پہنچایا۔۔۔گھر پہنچ کر امی نے جو بے لاگ کی سنائی۔۔۔اچانک ابو نمودار ہوئے ۔۔اور ہمیں اس حالت میں دیکھ کر دوڑے دوڑے آئے۔۔۔"ارے کیا ہوا ہماری لاڈو رانی کو۔۔۔”
    ابو نے جیسے دکھتی رگ پر ہاتھ رک دیا۔۔۔"میں گر گی آآآآ ھااااااامیں بس تھوڑا سا بول کہ پوری قوت سے رو دی۔۔۔"نا نا بچہ ایسے نہیں روتے آؤ ہم مرہم لگا دے۔۔دیکھو آج ہم اپنی چنی کے لیے کیا لائے۔۔۔غبارہ”۔۔ابو نے بغیر پھلا ہوا غبارہ ہماری طرف کیا۔۔۔۔"کیااااا۔۔میں خوشی سے مزید رو دی۔۔۔جلدی سے ابو کے ہاتھ سے جھپٹا اور لگی پھلانے۔۔۔۔"
    "لاؤ چنی میں پھلا دو ۔۔مجھے بڑا مزہ آتا ہے پھلانے میں۔۔”ہمارا بڑا بھائی اسلم بولا۔۔"نہیں کوئی ضرورت نہیں ہے اپنا گندا گندا منہ لگانے کی۔۔”میں نے غصے میں بولا۔۔۔"اللہ کرے تمھارا غبارہ پھٹ جائے۔۔۔۔"اسلم نے ایک بددعا سے بھی نواز دیا۔۔۔"اور اللہ کرے تمھارے سائیکل کا ٹائر بھی پھٹ جائے۔۔"ہم کسی سے کم تھے کیا۔۔۔اور لگے پھلانے غبارہ ۔۔۔پٹاخ!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!اچانک سے دو چیزیں پھٹنے کی آوازیں آئی۔۔۔۔اسلم کی سائیکل کا سامنے والا ٹائیر پنکچر ہو گیا تھا اور ساتھ میں ہمارا غبارہ بھی پھس ہوگیا تھا۔۔۔جی ہمارے قست کی طرح۔۔۔
    ۔
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  8. #23
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    Quote Originally Posted by فائزہ صدف View Post
    مجھے یہ تحریر ام فوزان کی کیوں لگ رہی ہے ???

    کیونکہ وہ بچاری ٹیچر جو ہیں;d۔ اب جو بھی یہاں کچھ بھی ٹیچر یا اسکول کے حوالے سے لکھا جائے گا ہمیشہ سب سے پہلا خیال آمنہ کے بارے میں ہو گا اور دوسرا وش کے بارے میں..
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  9. #24
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    ہم اور ہمارے غبارے کی داستان


    آہا۔ ۔ ویری نائس جی۔
    بہت مزے کی داستان ہے آپ کی اور آپکے غُبارے کی۔۔ ۔ ۔
    اچھا مزے کا انداز ہے۔ اور نہ جانے کیوں مجھے لگ رہا ہے آپ میں اس سے بڑھ کر کچھ لکھنے کی اہلیت بھی موجود ہے۔

    ویری نائس۔

    اسٹائل تو تھوڑا تھوڑا کائنات سس سے ملتا جُلتا ہے۔ ۔ ۔
    لکھتے/لکھتی رہیں۔ ۔ ۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  10. #25
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Posts
    7,571
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    ہاں وش کو تو میں بھول گئی تھی

  11. #26
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    Quote Originally Posted by فائزہ صدف View Post
    ہاں وش کو تو میں بھول گئی تھی

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  12. #27
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Posts
    7,571
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    وش میں یہ بھول گئ تھی کہ آپ بھی تو ٹیچر ہیں ویسے میں نہیں بھولی بھئی

  13. #28
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    Quote Originally Posted by فائزہ صدف View Post
    وش میں یہ بھول گئ تھی کہ آپ بھی تو ٹیچر ہیں ویسے میں نہیں بھولی بھئی



    ہاہاہا اِٹس اوکے۔ ۔ میں نے مذاق ہی کیا تھا۔
    تھینکس جی۔ ۔ ۔
    اور آپ سُنائیں جناب۔ ۔ ۔ کچھ لکھیں نا آپ بھی۔ ۔
    کچھ ہلکی پُھلکی شائستہ سی تحریر۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  14. #29
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2009
    Posts
    2,344
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    اب تک کی دونوں تحریریں خوب مزیدار ہیں۔ پر پہلی والی طبع زاد نہیں بلکہ ترجمہ ہے۔ اگر کمپنی کی پالیسی ترجمے کی اجازت دیتی ہے تب تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن دوسری صورت میں تشویش کا مقام ہے ???

  15. #30
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحاریر کا دوسرا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Nadeem Akhter View Post
    اب تک کی دونوں تحریریں خوب مزیدار ہیں۔ پر پہلی والی طبع زاد نہیں بلکہ ترجمہ ہے۔ اگر کمپنی کی پالیسی ترجمے کی اجازت دیتی ہے تب تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن دوسری صورت میں تشویش کا مقام ہے ???

    آپ بھی تو لکھتے ہیں۔ ۔ ۔
    میں پڑھ چُکی ہوں آپکا۔
    پھر اس مقابلے کے لیے کیا خیال ہے۔ ۔ ۔؟

    [SIGPIC][/SIGPIC]

Page 2 of 22 FirstFirst 123412 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •