Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 3 of 15 FirstFirst 1234513 ... LastLast
Results 31 to 45 of 220

Thread: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

  1. #31
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    ویسے تو میری بہت سی دوست ہیں سائیٹ پر۔مگر یہاں سب کا ذکر تو نہیں کر سکتی جن کے بارے میں سب کو پتا ہے کہ کیسے ممبرز ہیں تو ان کو چھوڑ کر باقی کا لکھونگی ،یعنی کہ ٹیم بھائی اور سائیٹ مینجرز کے بارے میں سب کے جو اچھے والے خیالات ہیں وہی رائے میری بھی ہے۔ہاں مسکان کے بارے میں لکھونگی۔~

    مسکانۛ:مسکان سے میری دوستی 2007 میں ہی ہوئی کوئز بورڈ میں ۔مسکان ایک ڈیسنٹ سی ،اپنے کام سے کام رکھنے والی اور مخلص دوست ہے۔جو کہ مشکل میں کام آتی ہے ۔پہلے گیمز بورڈ میں پائی جاتی تھی مگر مینجر بننے کے بعد مجبورا” بڑا بننا پڑا اسے بھی۔آج کل بے تحاشا مصروفیت کی وجہ سے غیر حاضر ہے ورنہ بہت ایکٹو ہوا کرتی تھی سو فیصد ایکٹوٹی والوں میں نام تھا اس کا۔

    مینا:اس سے جان پہچان کمپوزنگ گروپ ممبر بننے پر ہوئی۔مینا بہت ایکٹو اور اپنے کام سے بہت لگاؤ رکھنے والوں میں شامل ہے۔اس نے اتنی رفتار سے اسکیننگ کی کہ نمبر ون تھی اب تک۔اس کی ایک خوبی یہ ہے کہ کتنی بھی مصروف ہو اس سے کسی کام کا کہو تو انکار کبھی نہیں کرے گی کہے گی او کے کر دونگی۔مجھے اس کی یہ عادت بہت پسند ہے۔اگرچہ جاب بھی کرتی ہے اور ناول بورڈ بھی سنبھال رکھا ہے مگر میرے کمپوزنگ گروپ کے بیشتر کام بھی سنبھال رکھے ہیں اور تو اور کمپوزنگ میں بھی نمبر ون ہے ماشاء اللہ۔یہ میرے گروپ کا فخر ہے۔

    مون:اس کو اخروٹ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ اوپر سے جتنی سخت لگتی ہے اندر سے اتنی ہی نرم اور صاف دل ہے۔اور صاف دل ہی سخت دکھتے بھی ہیں نا۔اس کو گفتگو میں شکست دینا بہت مشکل کام ہے۔یہ میرے گروپ کا راکٹ ہے۔جب کرنے پر آتی ہے تو نہ دن دیکھتی ہے نہ رات اور اول آ کے دکھاتی ہے۔بہت پراعتماد ہے، ۔کسی کی بات آسانی سے نہیں مانتی مگر جانے کیا بات ہے جب میں کسی بات کا کہوں تو فورا” مانتی ہے کبھی مجھ سے بحث نہیں کرتی۔مونی اس مان کے لیے بہتتتتتت شکریہ۔

    باقی آئندہ

  2. #32
    Durre Nayab
    Guest

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    لبنی اور ھما تنویر دونوں خواتین کی کچھ کچھ صفات ملتی ہیں۔ دونوں سنجیدہ باتوں کے بیچ اچانک ایک آد چٹکلہ چھوڑ دیتی ہیں۔ جس سے بات کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ جیسے سئریسلی متوجہ ہوکر پڑھنے کے بیچ اچانک بے اختیار منہ سے قہقہہ نکل جائے۔ دونوں ہی اپنے بچوں کے معاملے میں سئریس حد تک سئریس ہیں۔ اور ان کی یہ ہی بات مجھے بہت اچھی لگتی ہے۔
    کائنات جب کوثر 56 کی آئی ڈی سے آتی تھیں۔ تب کچن کارنر میں ان کی رنگ برنگی فونٹ میں لکھی ہوئی فش نما ناگن کی داستان پڑھ کر میں پورا دن اس ناگن کو یاد کر کر کے ہنسی تھی۔ اس دن سے مجھے ان کی مزے مزے کی پوسٹس پڑھنے میں کچھ الگ ہی مزہ آتا ہے۔

  3. #33
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    14,166
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    السلام علیکم
    میں بھی لکھنے لگی ہوں۔۔۔۔ سوچا تھا کچھ سوچ کر لکھوں گی اچھا اچھا مگر سوچنے کا میرے کول ٹیم نہیں تے فیر میں ایویں ای دل سے بڑے پیار نال لکھ رئی آں(مجھے تو پنجابی بھی ٹھیک نہیں آتی)۔۔۔۔۔۔ مگر شروع کہاں سے کروں۔۔۔۔???
    **********
    ہمم ون اردو پر اپنی پہلے فرینڈ سے۔۔۔ بلکلہ انٹرنیٹ پر میری پہلی فرینڈ انیلہ"۔۔۔۔
    ایک دفعہ کا ذکر ہے ۔ہم ون اردو پر نئے نئے آئے تھے۔۔۔۔ فرحت اشتیاق کے لیے۔۔۔۔ ان کے ناول پڑھنے۔۔۔خیر وہ پہلا بورڈ تھا جہاں ہم جاتے تھے۔۔ایک دن ہم نے وہاں موجود لوگوں کی پروفائل کھولی۔۔۔اتنے اتنے فرینڈ ساروں کے۔۔۔اپنی کھول کر دیکھی۔۔۔لکھا تھا

    choclate has not made any friends yet

    اب میرے جیسی فرینڈلی لڑکی فرینڈ اِک وی نئیں۔۔۔خیر ہم واپس آگئے ۔۔فرحت اشتیاق والے علاقے میں۔۔وہاں ہم نے ایک تھریڈ بنایا کہ ہمیں فرحت اشتیاق کا ناول چاہیے یہ والا۔۔وہاں پر مجھے ایک بہتتتتت پیارا ،پر خلوص دل رکھنے والی لڑکی نے ریپلائے کیا۔۔۔ ریپلائے میں اس کی اور میری سوچ ملتی جلتی تھی۔۔بس ہم ٹھہرے باتیں کرنے کا شوقیں ،خواہ مخواہ بات سے بات نکالی اور مزے کیے۔۔۔ دوستی ہو گئ الحمداللہ۔۔۔اس ٹائم ہمیں خود حی اندازا نہیں تھا کہ کتنی لولی فرینڈ بنا دی ہے اللہ نے میری۔۔۔۔ جس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتے نہیں تھکتی۔۔
    انیلہ کے پی-ایمز نے مجھے ون اردو پر میری گاڑی چلوائی ہے۔۔۔وہ مجھے ناولز کے لنک دیتی ہے،مجھے ادھر ادھر بلاتی۔۔۔ میرے سے بہتتت پیار سے باتیں کرتی۔۔۔وہ اتنی اچھی ہے کہ کسی زبان میں اس کی تعریف کے لیے الفاظ ہی نہیں۔۔
    ایک دم وفا دار ،غم گسار ،چارہ ساز دوست ہے میری۔۔۔۔
    میرے ان باکس میں تقریباً دو ہزار ای میلز ہیں۔۔۔اور دو ہزار میں سے کوئی دس ٹیم بھائی کی ہوں گی ،لاگ ان وغیرہ کے چکر کی۔۔چھ سات میلز اور ہوں گی۔۔باقی ساری انیلہ کی ہیں
    میرا ہر دم ساتھ دینے والی، میری باتیں سنے والی اور ہر جمعہ کو مجھے جمعہ مبارک کہنے والی۔۔
    ون اردو اسے بھی بہتتتتت پیارا ہے۔۔مگر اتنے مہینوں سے وہ نہیں آئی یہا٘ کیونکہ اس کے بابا کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔۔اب الحمداللہ تحیک ہیں پھر بھی ہر وقت ان کا خیال رکھتی ہے۔۔آپ پلیز اس کے بابا کے لیے دعا کریں۔۔۔

    انیلہ میری جان۔۔۔آئی لو یو سو مچ۔۔۔۔ میں انتظار کر رہی ہوں اس دن کا جب میرے سیل فون پر تمہارا مسیج آئے کا اسماء آن لائن ہو جاو، آج میں بھی ائی ہوئی ہوں۔۔

    میری دعا ہے کہ تمہیں زندگی کی ہر خوشی ملے، بہتتت سا پیار ،بہتت سی کامیابیاں اور اللہ تم پر اپنا بہتتت رحم کرم کرئے۔۔۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی تم سے محبت کریں ۔۔تمہیں آخرت میں کامیابی عطا فرمائے اور ہماری دوستی کو ہمیشہ اسی طرح قائم رکھے۔۔۔آمین

    I MISS U ANEELA..... I M INCOMPLETE WITHOUT U...
    محنتی کے سامنے پہاڑ کنکر ہیں اور سست کے سامنے کنکر پہاڑ

  4. #34
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    14,166
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    ہمممم سکینڈ شکار۔۔۔۔۔۔ "حرفِ دعا"۔۔۔۔
    ویسے دعا آپ کے لیے تو میں نے سمائیلی بنا دی۔۔۔وہی دیکھ لیں سب۔۔مجھے دعا کیسی لگتی ہیں۔۔۔ مگر پھر بھی میں فیل کیا کرتی تھی پہلے جب دعا سے ہائے ہیلو بھی نہیں تھی۔۔
    پریم کہانی ;d شروع ہوتی ہے فرحت اشتیاق والے تھریڈ سے۔۔۔۔
    وہاں پر دعا کا ایک تھریڈ تھا جس میں دعا نے ایک بہتت اچھا سگنچر ٹنگا ہوا تھا ۔۔۔۔ وہ جو نیوی بلیو کلر میں دعا لکھی ہوئی ہے۔۔اینمیشن تھا۔۔۔
    میں ٹھہری معصوم سی بچی۔۔۔ میں نے دیکھی تھی پہلی بار کوئی انیمشن۔۔(ان دنوں نیا نیا انٹرنیٹ سٹارٹ کیا تھا۔۔ڈائریکٹ ون اردو پر لینڈ ہو گئ الحمداللہ۔۔)۔۔۔خیر مجھے دعا اور دعا کی پوسٹس اور دعا کا سگنیچر بڑا اچھا لگا۔۔میں نے کافی سوچا کہ یہ سگنیچر کیسے بنا ہوگا۔۔۔۔بڑا دل کیا ۔کبھی سیکھ گئی تو میں بھ ایسی انیمشن لگاوں گی۔۔۔وہ اور بات ہے کہ کیسے اینمیشن لگی تھی میری جب مجھے بنانا آگئی۔۔
    ڈیزائننگ سیکشن۔۔۔۔۔۔۔میں ہم اور دعا۔۔۔ نہیں اس پر کچھ اور کرنا چاہیے۔۔۔:
    اچھا بس اوپر والی لائنز پڑھیں اور بقیہ حصہ ود دعا کا انتظار کر لیں۔۔۔

    شکریہ۔۔
    محنتی کے سامنے پہاڑ کنکر ہیں اور سست کے سامنے کنکر پہاڑ

  5. #35
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    14,166
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    ہممم آگے ۔۔میری پیاری رفعت اپیا!!

    السلام علیکم۔۔۔
    ایک دن میں نے رفعت آپی کو پی-ایم کیا ہے آپ کے اوتار کی لڑکی بالکل میرے جیسی ہے۔۔۔رفعت آپی نے آگے سے بہتت پیار سے ریپلائے کیا۔۔پھر میں اکثر رفعت آپی کو پی-ایم کرتی تھی۔۔ہم نے کافی باتیں بھی کیں۔۔اور میں نے ہمیشہ رفعت آپی کو بہتتتتتت سویٹ ،بہتت کئیرنگ، بہتت ڈیسنٹ پایا۔۔۔اتنی اچھی لگتی ہیں مجھے کہ دل چاہتا ہے ان سے مل کر آوں۔۔۔

    اب پی-ایم تو نہیں کرتی انہیں۔۔پر رفعت اپیا کے لیے میرے دل ہمیشہ جگہ ہے۔۔۔۔سچ آپ کے بیٹے کی خبر سن کر مجھے بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت تتتتتتتتت خوشی ہوئی۔۔ رئیلی میں ایسا لگا کہ خالہ بنی ہوں۔۔۔

    ہمیشہ خوش رہیں اپیا اور پی-ایم کر کے میں پھر آپ کو تنگ کروںگی۔۔ذرا پیپر دے لوں۔۔۔
    اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے اور دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطا فرمائے۔۔۔
    آمین
    محنتی کے سامنے پہاڑ کنکر ہیں اور سست کے سامنے کنکر پہاڑ

  6. #36
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    14,166
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    آگے چلتے ہیں۔۔۔۔نہیں واپس چلتے ہیں فرحت اشتیاق والے تھرڈ میں۔۔۔(فرحت نے مجھے صرف اچھی کہانیاں نہیں ،بہتتت اچھے دوست بھی دیے ہیں)۔
    تو جی اب میں بلاتی ہوں سٹیج پر اپنی پیاری سی فرینڈ "JEEYA" کو۔۔

    جیا آپی اور میرے میں پہلی کامن چیز یہی تھی "فرحت اشتیاق کا فین ،اے سی ، کولر ، نہیں یو پی ایس یا جنریٹر ہیں۔۔۔"
    فرحت اشتیاق کے علاقے میں ہی ہم نے فرحت اشتیاق کو ڈھونڈنے کے پلانز بنائے۔۔۔ بلکہ شاید جیا آپی نے تو فرحت اشتیاق کو دیکھا ہوا ہے۔۔(وہ لڑکی فرحت اشتیاق ہی ہوں گی۔۔ائم شیور)۔۔
    جیا آپیا۔۔بہتتت سویٹ۔۔بہتت کئیرنگ اور بہتتتت نائس لولی ہاوس وائف ہیں۔۔مجھے تو آپ سے زیادہ آپ کے بچے اچھے لگتے ہیں۔۔۔;d
    آپ کبھی کبھی ریپلائے کرتی ہیں گوشہ خواتین میں۔۔مگر جب بھی کرتی ہیں مجھے بہتتت اچھی اور کیوٹ لگتی ہیں۔۔۔
    آپ بہتت اچھی ہیں ۔مگر آپ کئیر لیس بھی ہیں۔۔۔ اپنے پیچھے بہتت کچھ چھوڑ جاتی ہیں۔۔۔ بھلا کیا؟؟ جب بھی آپ سے بات ہوتی ہے ۔۔آپ میرے چہرے پر پیاری سی مسکراہٹ چھوڑ جاتی ہیں۔۔اپنی سویٹنس کی وجہ سے۔۔۔۔
    آپ ہمیشہ میری دعاوں میں شامل ہیں۔زیادی اکٹو میمبر نہیں ہیں ناں۔۔مگر ذرا میرے پیپر ہو لیں۔۔پھر میں اور بھی لوگوں کی خوش قسمت بنواوں ی ۔ان کی آپ سے دوستی کروا کر۔۔۔
    ;d

    خوش رہیں ہمیشہ اور میرے بھانجے بھانجوں کو بہتت سا پیار دیں
    محنتی کے سامنے پہاڑ کنکر ہیں اور سست کے سامنے کنکر پہاڑ

  7. #37
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    14,166
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    یہ سب میرے سٹارٹ کے فرینڈ ہیں۔۔تو اب میں ان فرینڈ کا ذکر کر رہی ہوں ۔۔جن کو فرینڈ بنا کر میں اتنی خوش تھی کہ روزانہ اپنی پروفائل کھول کر دیکھا کرتی تھی کہ وہ میری فرینڈ ہیں۔۔۔

    انہوں نے میری ایک پوسٹ کا ریپلائے کیا تھا پہلے۔۔۔اس میں انہوں نے مجھے سویٹ ہارٹ کہا۔۔آج تک ہمیشہ اتنے پیار سے بات کرتی ہیں کہ میں سچ میں آپ کو آئیڈیلائز کرتی ہوں اکثر۔۔
    انہوں نے اس پوسٹ میں مجھے بہتت اچھے سے گائیڈ کیا۔۔۔بہتت پیار سے۔۔
    مجھے وہ کیسی لگتی ہیں۔۔یہ بتاتی ہوں۔۔۔
    سویٹ
    انٹیلجنٹ
    بہادر
    منفرد
    ہمت والی۔۔۔ کچھ کچھ تو قائد اعظم کی صفات لگتی ہیں مجھے ان میں۔۔
    اور چھوٹوں سے پیار کرنے والی۔۔یعنی کہ میرے سے۔۔
    مخنتی بھی
    ان لوگوں میں سے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔۔انہوں نے کائمبنگ بھی کی ہوئی ہے۔۔۔
    اور مجھے بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت اچھی لگتتی ہیں یہ پیاری سی آپی۔۔

    اور


    یہ



    ہیں



    میری




    بہتتت




    اچھے



    لمبے




    بالوں




    والی




    آپی




    ون





    اینڈ




    اونلی





    مون آپی
    محنتی کے سامنے پہاڑ کنکر ہیں اور سست کے سامنے کنکر پہاڑ

  8. #38
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    14,166
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    اب۔۔۔۔۔ اب کس کے بارے میں لکھوں۔۔۔ ہمم چلیں بھائیوں کے بارے میں لکھتے ہیں۔۔۔ ایک تو مجھے بہن بھائی کا رشتہ حد سے زیادہ پسند ہے۔۔۔ابھی میں سوچ رہی تھی "صدیقی بھائی" سے سٹارٹ کروں کہ شاید انٹرنیٹ کی دنیا میں یہ پہلے "بندے" ہیں جن سے میری بات ہوئی تھی۔۔۔مگر پھر مجھے کچھ یاد آیا اور میں "ٹیم بھائی " کی طرف divert ہو گئی۔۔

    ہوا یہ کہ شروع شروع کے دن تھے ون اردو پر۔۔۔۔ جس طرح فرینڈز لسٹ خالی ہونے کادکھ تھا ویسے پی-ایم باکس خالی ہونے کا بھی دکھ تھا۔۔خود کسی کو پی -ایم کرنا نہیں آتا تھا(یہ بھی انیلہ نے سکھایا تھا)۔۔۔
    خیر ایک دن مجھے ایک مسیج آیا کہ جس میں لکھا تھا کہ شہزاد ْیس صاحب نامی شخص نے مجھے 500 ڈونیشن دیے ہیں۔۔(ایسا ہی تھا شاید)۔۔۔
    اب میں پریشان کہ میں تو کوئی این جی او نہیں چلا رہی ،ناں میں نے ڈونیشن مانگا،۔فیر اے کی اے۔۔۔
    خیر میں نے اپنی امی کو بتایا کہ مجھے 500 کا ڈونیشن ملنے کا مسیج آیا ہے۔۔۔۔ مما نے کہا چھوڑو ۔۔اگنور کر دو۔۔
    ہمم بھی بھول بھال گئے۔۔۔بہر حال وہ تو بعد میں سسٹم سمجھ آیا اور میں نے مما کو بتایا تو ہم نے بڑا انجوائے کیا۔۔۔یہ اور بات ہے مما کو کچھ فکر لاحق ہوئی کہ اتنی سمجھدار بیٹی کو انٹنیٹ پر چھوڑ دیا ہے۔۔خطرناک جو ہے کچھ کچھ۔۔۔ پھر میں نے اپنی مما کو ون اردو کا چکر لگوایا اور بات وہی ہے کہ ٹیم بھائی کی بنائی ہوئی یہ ویب سائیٹ کا چکر لگا کر مما بھی مطمئن ہو گئی کہ ہاں اسماء یہ بیسٹ ہے ۔۔۔ تم چلی جایا کرو وہاں۔۔۔خیر اب تو میرے گھر میں سب ون اردو کے فین ہیں۔۔

    اس دنیا میں ،میں کچھ لوگوں کو اپنا محسن مانتی ہوں۔۔۔۔ ان کچھ میں سے 70 فیصد لوگ ون اردو کے ہی ہیں اور ٹیم بھائی آپ تو سرِ فہرست ہیں ماشاءاللہ۔۔
    کتنی خوبصورت دنیا سجائی ہوئی ہے آپ نے ون اردو پر۔۔۔۔اتنے اچھے اور بیسٹ فرینڈز دیے ہیں آپ نے۔۔۔۔ڈیزائننگ سیکشن دیا ہے آپ نے۔۔۔(ڈیزائنرز کو مشنری میمبرشپ کب دیں گے؟)۔;d

    ٹیم بھائی آپ بہتت ہی اچھے ہیں۔۔مجھے تو آپ کا مسیج کرنے کا سٹائل بہتتت اچھا لگتا ہے۔۔میں سوچتی ہوں کاش میرے ہاتھ میں ہوتا ناں تو میں پاکستان کا انتظام آپ کو پکڑا دیتی ۔۔آپ اور آپ کی ٹیم ہمارے پیارے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتے۔۔سچ میں آپ کی انتظامی صلاحیتیں تو بہتتتتتتت اعلیٰ ہیں۔۔
    اللہ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔۔۔ اور اردو کی جو خدمت آپ کر رہے ہیں ۔۔اس پر آپ کو جزائے خیر دے۔۔۔آمین
    محنتی کے سامنے پہاڑ کنکر ہیں اور سست کے سامنے کنکر پہاڑ

  9. #39
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    14,166
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    اچھا جی!! تو اب اسد بھائی عرف صدیقی بھائی کی باری ہے۔۔۔۔
    ان کی کہانی بھی وہی سے شروع ہوتی ہے جہاں سے تقریباً باقی سب کی ہوتی ہے۔۔۔جی جی وہی میری پیاری "فرحت اشتیاق" سے۔۔۔۔

    تو ایک دفعہ کا ذکر ہے سانیو جی نے فرحت کا ناول پوسٹ کیا "تیرے لیے ہی میرا دل"۔۔وہاں پر میں نے پوسٹ کیا کہ مجھے بھی اردو لکھنی ہے۔۔۔۔ومن نہیں لکھنا،اردو میں اردو لکھنی ہے۔۔سب لکھتے ہیں تو میں کیوں نہ لکھوں۔۔۔۔ صدیقی بھائی اللہ جانے کیسے آن نکلے وہاں پر۔۔۔۔ خیر میری پوسٹ کا ریپلائے۔۔۔۔ میں نے جلدی سے ریپلائے پڑھا۔۔۔کچھ کچھ سمجھ آیا مگر وہ سب "اڑ" گیا جب میں نے دیکھا کہ یہ تو کسی بندے نے ریپلائے کیا ہے۔۔۔سچ بتاوں میں تو ڈر گئی تھی۔۔۔;d
    حالانکہ یہ نہیں ہے کہ میں نے کبھی کسی "صاحب" سے بات نہیں کی۔۔۔ بابا کے ائرفورس میں ہونے کی وجہ سے بہتتت سے انکلز،بہتت سے بھائی۔۔۔ پھر ہمیشہ کو ایجوکیشن میں پڑھا۔۔مگر پھر بھی میں تو ڈر گئی تھی۔۔۔۔۔ بھلا کیوں۔۔۔ڈرنے کی عادت ہے ناں اس لیے۔۔۔
    خیر انہوں نے جو سمجھایا وہ الٹا سمجھ آیا ۔۔۔ میں نے پھر پوسٹ کی کہ صدیقی بھائی مجھے تو کوئی نہیں آئی سمجھ۔۔پھر انہوں نے بالکل سٹیپ بائے سٹیپ سمجھایا۔۔۔اور اینڈ پر لکھا تھا
    "اب آپ کا کام ہو جائے گا،آتے ہوئے مٹھائی لیتی ائیے گا"
    مجھے تو یہ لائن بہتتتت اچھی لگی۔۔۔۔ خیر اردو انسٹال ہو گئی مگر مٹھائی کیسے لاتی۔۔۔ پکچر اٹیچ کرنا بھی نہیں آتی تھی۔۔۔
    (اب بتا دیں کونسی مٹھائی کھائیں گے۔۔کہیں تو ڈیزائن کی ہوئی سپیشل مٹھائی لاوں)

    خیر تب یہ مجھے بہتتت ڈیسنٹ لگے۔۔بہتتتت تحمل والے۔۔۔میرا دل چاہا میں ان کی ریسپیکٹ کروں۔۔(پھر میں کرنے بھی لگی آپ کا احترام)۔۔۔

    اس وقت میں انہیں زیادہ تو نہیں جانتی تھی۔۔ پھر ایک دم مجھے خیال آیا۔۔خیال بھی فرحت اشتیاق کے ناول سے آیا کہ اسماء کیسی فین ہو تم فرحت کی اتھو اور جا کر ناول کمپوز کرو ان کا۔۔۔
    اگلی صبح میں نے سوچا کس کو پی-ایم کھڑ کاوں۔۔۔اور میں نے صدیقی بھائی کو پی ایم کر دیا۔۔۔
    پھر انہوں نے مجھے اتنے سارے لنک دیے۔۔میری بہتت حوصلہ افزائی کی۔۔مجھے بہتت کچھ سمجھایا۔۔۔۔میں نے بتایا ناں کہ میں ان کا بہتت احترام کرنے لگی تھی تو اس طرح سب کچھ سمجھانے پر میں نے تو انہیں ٹیچر ہی مان لیا۔۔۔ اور جب مجھے مشنری میمبر شپ مل گئی اور دعا نے کہاں کے چوزن فیو میں جانا ہے تو میں تو جاتے ہوئے ڈر رہی تھی۔۔تو انہوں نے مجھے کہا کہ "دو دو ٹیچرز کے ڈربے میں ہوتے ہوئے ڈرنے کی کیا ضرورت ہے۔۔" ہم ہیں ناں وہاں۔۔
    سچ میں سیروں خون بڑھا گیا میرا۔۔
    اب تو ڈربے میں مجھے ان کے سلام کا اتنظار ہوتا ہے۔۔۔واقعی جس دن نہ آئے گل آپی کی طرح میں بھی پریشان ہو جاتی ہوں۔۔۔

    مجھے ہمیشہ بڑے بھائی کی کمی محسوس ہوتی تھی۔۔۔آپ نے میری لائف میں کمی پوری کر دی۔۔۔۔
    آپ اور جرار بھائی ہمیشہ مجھے اپنے بڑے بھائی جیسے لگتے ہیں۔۔۔۔میں سوچتی ہوں میرا بڑا بھائی ہوتا تو ان جیسا ہوتا۔۔۔

    خوش رہیں ہمیشہ،دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹیں ۔۔۔آمین
    محنتی کے سامنے پہاڑ کنکر ہیں اور سست کے سامنے کنکر پہاڑ

  10. #40
    Section Managers

    Join Date
    Dec 2007
    Posts
    8,593
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    Quote Originally Posted by گل رعنا View Post
    صدیقی بھائی

    صدیقی بھائی مجھے پتا نہیں کیوں ہمیشہ سے بڑے بھائی جیسے لگتے ہیں۔ ان سے میری پہلی ملاقات چوزن فیو میں ہی ہوئی۔ میرےساتھ ساتھ ہی انہوں نے جوائن کیا تھا۔
    صبح جب میں آفس آتی ہوں تو سب سے پہلے جو سلام لکھا ہوتا ہے وہ صدیقی بھائی یا مونا کا ہوتا ہے۔ اور اگر کبھی کسی وجہ سے صدیقی بھائی نے سلام نہیں کیا تو بس جی پھر میں اور میری فکریں اسٹارٹ کہ ہیں جی آج ہوا کیا ہے بھائی آئے نہیں سلام نہیں کیا۔ سب خیر تو ہو
    میں ایک دن اپنی امی کو بتا رہی تھی سب کے بارے میں اور صدیقی بھائی کا بھی بتایا کہ صبح سب سے پہلے بھائی کا سلام ہوتا ہے، پتا نہیں کیا بات ہے آج وہ نہیں آئے۔ امی کہتی ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہتم اس فورم کی دادی اماں ہو۔۔ سب کی فکریں تمہیں لگی رہتی ہیں۔۔
    بہت ہی لونگ اور کئیرنگ صدیقی بھائی میری باتوں سے جلد ہی بلیک میل ہو جاتے ہیں لیکن ویسے مانتے نہیں ہیں کہ وہ بلیک میل ہو جاتے ہیں۔۔
    اکثر ضد کر کے ان سے پوائنٹس وصول کرتی ہوں اور وہ ہمیشہ دے بھی دیتے ہیں۔

    صدیقی بھائی آپ کے لیے یہ بات کہنی ہے کہ آپ بہت اچھے ہیں ، ہمیشہ ایسے ہی رہیے گا۔۔ آپ کے لیے ڈھیر ساری دعائیں
    کیایہ کھلاتضاد نہیں
    بہت خوب لکھاآپ نےآپاجی
    ظاہر ہے اچھاہوں تو اچھاہی لگوں گا اور پھر یہ کہ جو جیسا ہوتاہے ویسا ہی دوسروں کو بھی سمجھتاہے۔بس ایک خراب عادت ہے آپ میں بہت جلد اموشنل ہونے کی۔ذرادیر میں اموشنل ہواکیجئے۔
    Quote Originally Posted by اسماء View Post
    اچھا جی!! تو اب اسد بھائی عرف صدیقی بھائی کی باری ہے۔۔۔۔
    ان کی کہانی بھی وہی سے شروع ہوتی ہے جہاں سے تقریباً باقی سب کی ہوتی ہے۔۔۔جی جی وہی میری پیاری "فرحت اشتیاق" سے۔۔۔۔

    تو ایک دفعہ کا ذکر ہے سانیو جی نے فرحت کا ناول پوسٹ کیا "تیرے لیے ہی میرا دل"۔۔وہاں پر میں نے پوسٹ کیا کہ مجھے بھی اردو لکھنی ہے۔۔۔۔ومن نہیں لکھنا،اردو میں اردو لکھنی ہے۔۔سب لکھتے ہیں تو میں کیوں نہ لکھوں۔۔۔۔ صدیقی بھائی اللہ جانے کیسے آن نکلے وہاں پر۔۔۔۔ خیر میری پوسٹ کا ریپلائے۔۔۔۔ میں نے جلدی سے ریپلائے پڑھا۔۔۔کچھ کچھ سمجھ آیا مگر وہ سب "اڑ" گیا جب میں نے دیکھا کہ یہ تو کسی بندے نے ریپلائے کیا ہے۔۔۔سچ بتاوں میں تو ڈر گئی تھی۔۔۔;d
    حالانکہ یہ نہیں ہے کہ میں نے کبھی کسی "صاحب" سے بات نہیں کی۔۔۔ بابا کے ائرفورس میں ہونے کی وجہ سے بہتتت سے انکلز،بہتت سے بھائی۔۔۔ پھر ہمیشہ کو ایجوکیشن میں پڑھا۔۔مگر پھر بھی میں تو ڈر گئی تھی۔۔۔۔۔ بھلا کیوں۔۔۔ڈرنے کی عادت ہے ناں اس لیے۔۔۔
    خیر انہوں نے جو سمجھایا وہ الٹا سمجھ آیا ۔۔۔ میں نے پھر پوسٹ کی کہ صدیقی بھائی مجھے تو کوئی نہیں آئی سمجھ۔۔پھر انہوں نے بالکل سٹیپ بائے سٹیپ سمجھایا۔۔۔اور اینڈ پر لکھا تھا
    "اب آپ کا کام ہو جائے گا،آتے ہوئے مٹھائی لیتی ائیے گا"
    مجھے تو یہ لائن بہتتتت اچھی لگی۔۔۔۔ خیر اردو انسٹال ہو گئی مگر مٹھائی کیسے لاتی۔۔۔ پکچر اٹیچ کرنا بھی نہیں آتی تھی۔۔۔
    (اب بتا دیں کونسی مٹھائی کھائیں گے۔۔کہیں تو ڈیزائن کی ہوئی سپیشل مٹھائی لاوں)

    خیر تب یہ مجھے بہتتت ڈیسنٹ لگے۔۔بہتتتت تحمل والے۔۔۔میرا دل چاہا میں ان کی ریسپیکٹ کروں۔۔(پھر میں کرنے بھی لگی آپ کا احترام)۔۔۔

    اس وقت میں انہیں زیادہ تو نہیں جانتی تھی۔۔ پھر ایک دم مجھے خیال آیا۔۔خیال بھی فرحت اشتیاق کے ناول سے آیا کہ اسماء کیسی فین ہو تم فرحت کی اتھو اور جا کر ناول کمپوز کرو ان کا۔۔۔
    اگلی صبح میں نے سوچا کس کو پی-ایم کھڑ کاوں۔۔۔اور میں نے صدیقی بھائی کو پی ایم کر دیا۔۔۔
    پھر انہوں نے مجھے اتنے سارے لنک دیے۔۔میری بہتت حوصلہ افزائی کی۔۔مجھے بہتت کچھ سمجھایا۔۔۔۔میں نے بتایا ناں کہ میں ان کا بہتت احترام کرنے لگی تھی تو اس طرح سب کچھ سمجھانے پر میں نے تو انہیں ٹیچر ہی مان لیا۔۔۔ اور جب مجھے مشنری میمبر شپ مل گئی اور دعا نے کہاں کے چوزن فیو میں جانا ہے تو میں تو جاتے ہوئے ڈر رہی تھی۔۔تو انہوں نے مجھے کہا کہ "دو دو ٹیچرز کے ڈربے میں ہوتے ہوئے ڈرنے کی کیا ضرورت ہے۔۔" ہم ہیں ناں وہاں۔۔
    سچ میں سیروں خون بڑھا گیا میرا۔۔
    اب تو ڈربے میں مجھے ان کے سلام کا اتنظار ہوتا ہے۔۔۔واقعی جس دن نہ آئے گل آپی کی طرح میں بھی پریشان ہو جاتی ہوں۔۔۔

    مجھے ہمیشہ بڑے بھائی کی کمی محسوس ہوتی تھی۔۔۔آپ نے میری لائف میں کمی پوری کر دی۔۔۔۔
    آپ اور جرار بھائی ہمیشہ مجھے اپنے بڑے بھائی جیسے لگتے ہیں۔۔۔۔میں سوچتی ہوں میرا بڑا بھائی ہوتا تو ان جیسا ہوتا۔۔۔

    خوش رہیں ہمیشہ،دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹیں ۔۔۔آمین
    آمین۔
    لیکن کمپوزنگ کاآسیب ایسا ہے کہ ابھی تک فرحت پر چھری چلانے کاموقع ہی نہیں دیاگیا۔
    میری لائف میں نہ بھائی کی کمی ہے نہ بہنوں کی الحمد للہ بہر حال
    لگتاہے پھر کوئی کام آن پڑاہے۔



    میں دوستوں کے معاملے میں بہت ریزرو قسم کابندہ ہوں اسلئے بدقسمتی سے میرے دوستوں کی فہرست انتہائی مختصر ہے یعنی صرف ایک جس سے میں اپنی ہر بات چھوٹی یابڑی شیئر کرتاہوں اور وہ بھی ہربات چاہے جیسی ہو شیئر ہوتی ہے۔۔اصل میں میری دوستی والی شرطیں اتنی سخت ہیں کہ عموماً کوئی ان پرپورانہیں اترتااور شاید میں بھی نہ اتر پاتاہوں۔ بس ڈربے میں جتنے لوگ ہیں ان ہی سے سلام دعاہے باقی تو شاید مجھے جانتے بھی نہ ہونگے اس لئے کس کے بار ےمیں لکھوں۔البتہ سب سے پہلی باقاعدہ بات چیت جویہاں ہوئی وہ سماراجی ہیں، جن سے ایک صفحے کی کتابت میں ملاقات ہوئی تھی اور اس کاخمیازہ ابھی تک بھگت رہاہوں۔وہیں میم جی سے بھی ملاقات کاشرف حاصل ہوا۔ ڈربے میں گل آپا، سعد بھائی اور اسماء وغیرہ سے تو اکثرباتیں ہوئیں، خلوص جی سے بھی کچھ ایک بار بات ہوئی۔
    قصہ مختصر کہ ون اردو صرف کہنے کونہیں بلکہ حقیقتاً خوبصورت لوگوں کی سرزمین ہے۔

  11. #41
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    14,166
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    اب پھر آتی ہوں اپنی ایک پیاری بہنا کی طرف۔۔۔

    میں سوچ رہی تھی ڈیزائننگ سیکشن کا الگ ذکر کروں گی ،مگر ان کے بارے میں تو ہر جگہ بھی لکھوں تو کم ہے۔۔۔۔

    مجھے سمجھ نہیں آ رہی میں کیسے بتاوں ہوشربا آپی کے آپ میرے لیے کیا ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
    کسی عقلمند نے فرمایا ہے۔۔۔۔ کہ دوست زندگی میں نہیں دوستوں میں زندگی ہوتی ہے۔۔۔۔
    یہ میری ایسی ہی فرینڈ ہیں۔۔ ان کے ساتھ کی گئ باتیں
    ان کے ساتھ بنایے گئے پلان
    ان کا مجھے دیا گیا مان
    اپنائیت
    محبت
    خلوص

    اس سے بڑھ کر کچھ ہے جو کوئی کسی کو دے سکتا ہے۔۔۔مجھے میری اس اپیا نے یہ سب دیا ہے۔۔۔

    یہ میری وہ فرینڈ ہیں جو میری ہر مشکل حل کر لیتی ہیں۔۔۔
    ڈیزائننگ دعا نے سکھائی ۔۔۔مگر اڈوب فوٹو شاپ مجھے میری ان اپیا نے ڈاونلوڈ کر کے دیا۔۔۔کتنا کھپایا تھا میں نے ان کو
    اور جب میں نے ان کو تھینکس کہا تو انہوں نے بہت مان والی دھمکی کے ساتھ کہا کہ اب کوئی تھینکس کہا ناں تو میں آئندہ ہیلپ نہیں کروں گی۔۔
    مجھے دن ہو ی یا رات۔۔جب بھی کوئی پرابلم ہوتی ہے ،میں انہیں پی-ایم کھڑکاتی ہوں اور یہ ہمیشہ میری مدد کرتی ہیں۔۔۔
    آپ جیسی دوست ہونا میری خوش قسمتی ہے۔۔۔۔

    ڈیزائننگ سیکشن کی ایسی مایہ ناز ڈیزائنر ہیں کہ ڈیزاءننگ سیکشن کو خود فخر ہو ان پر۔۔سو سے زیاد ڈیزائنز بنا چکی ہیں۔۔
    انٹیلجنٹ بہتت ہیں اور ہر دلٰزیز بھی۔۔۔
    مجھے خیر سے ان کا پارٹنر ہو نے کا شرف حاصل ہے
    نت نئے آئیڈیاز تو ان کے سامنے آ کر حاضری دیتے ہیں۔۔
    جیسے کہ گرافکس شاپ کا آئیڈیا،، بکروں کی مہندی،،، عید کارڈز بنانا۔۔۔۔۔ مگر یہ مجھے سب سے اچھی تب لگتی ہیں جب مجھے اپنے ساتھ شامل کرتی ہیں۔۔۔
    i love u aapi

    میرے لیے آپ بہتتتتت سپیشل ہیں۔۔۔میں کسی صورت آپ کو کھونا نہیں چاہتی ۔۔۔۔ اس لیے اپنا ای- میل آئ ڈی مجھے پی-ایم کر دیں۔۔۔۔~

    آپ کو شاعری میں بہتت انٹرسٹ ہے ناں تو آپ کے لیے یہ شعر۔۔۔(یہی ملے ہیں مجھے)۔۔
    مسکرا کر پڑھیں۔۔پسند نہ آئے تو خیر ہے۔۔ ;d

    تیری خوشبو نہیں ملتی ،تیرا چہرہ نہیں ملتا
    ہمیں تو شہر میں کوئی ،تیرے جیسا نہیں ملتا

    ایک یہ بھی۔۔۔۔ مسکر ا کر پڑھیں۔۔

    تو وہ لفظ ہے میرے قصے کا
    جو فراموش ہو نہیں سکتا

    پہلے شعر کا اوریجنل مطلب مجھے نہیں آتا۔۔۔میرے لیے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جیسا کوئی نہیں ہے

    دوسرے کی تشریح بائی اسماء: میں آپ کو کبھی نہیں بھول سکتی۔۔

    خوش رہیں سدا۔۔۔ اللہ آپ کو سکون و اطمینان عطا فرمائے۔۔مشکلوں اور پریشانیوں سے بچائے اور آپ پر اپنا رحم فرمائے۔۔

    i love u alot aapi

    محنتی کے سامنے پہاڑ کنکر ہیں اور سست کے سامنے کنکر پہاڑ

  12. #42
    Sisters Society

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    21,589
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    فراز بھاء

    فراز بھاء آج کل کی مصروف ترین شخصیت ہیں، کم ہی دکھائی دیتے ہیں
    ماشاءاللہ سے انتہائی سست بھائی ہی٘ں۔ پہلے جب یہ یو اے ای میں ہوتے تھے تو میں اکثر سوچتی کہ یہاں تو پکا پکایا مل جاتا ہے امریکہ جا کے بھاء کا کیا بنے گا۔ یہ فکر مجھے اکثر لگی رہتی تھی لیکن اب خاصی حد تک دور ہو چکی ہے وہ اس لیے کہ آج کل یہ محترم کوکنگ کلاسز لے رہے ہیں ناں۔۔

    فراز بھاء اپنی سستی کے باوجود ہر وقت میرے بات سننے کو تیار ہوتے ہیں یا ہوتے نہیں میں ذبردستی سنا دیتی ہوں ہاہاہاہاہا۔
    فورم کا کوئی مسلہ ہو فراز بھاء کو بتایا جاتا۔ لیپ ٹاپ نیا لیا وہ اب چلاوں کیسے اوہو کوئی بات نہیں فراز بھاء ہیں ناں
    افففف ابھی اردو بھی انسٹال کرنی ہے یہ کام بھی انہوں نے ہی کروانا ہے ایک دو بار سعد نے بھی کر کے دیا تھا
    دس بار سمجھانے کے بعد پوچھا جاتا کہ گل باجی سمجھ آگئی ناں اور میں اپنی ازلی معصومیت کے ساتھ کہتی وہ بھاء ابھی سمجھ نہیں آِیا تو بیچارے بھاء نے پھر نئے سرے سے سمجھانا اسٹارٹ کر دینا ہوتا تھا سو سویٹ آف ہم

    فراز بھاء کی ایک اور بات یہ ڈراتے بہت ہیں ، انہیں پتا ہے ناں کہ میں بہت ڈرپوک ہوں تو اکثر ڈرایا بھی جاتا تھا اور میں پھر رات کو تارے گنا کرتی کہ اگر میں سو جاوں اور گھر میں کوئی آ جائے تو ہاہاہاہاہاہا
    آج کل بھاء محترم خاصے مصروف ہیں اور کم ہی نظر آتے ہیں۔

    فراز بھاء جسٹ وانٹ ٹو سے
    کہ آپ بہت اچھے اور سویٹ ہو
    ہمیشہ خوش رہیں اور جس مقصد کے لیے آپ گھر سے دور ہیں
    اللہ آپ کو کامیاب کرے آمین
    A winner listens, a loser just waits untill it is their turn to talk!!!

  13. #43
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    14,166
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    اب میں "دل سے نکلے ہیں جو لفظ" لکھنے جا رہی ہوں کس کے لیے۔۔۔۔۔اپنی میم آپا کے لیے۔۔۔۔
    میم آپا سے پہلا انٹروڈکشن۔۔۔۔ میں نے ایک تھریڈ بنایا تھا کہ نمرہ احمد کا ناول پڑھنا ہے "قراقرم کا تاج حل" کوئی اپلوڈ کر دے پلیز۔۔۔۔ تب مجھے میم آپی کا ریپلائے آیا کہ یہ رہا لنک۔۔یہاں سے پڑھ لیں۔۔۔
    لنک بعد میں دیکھا تھا اور میم آپا کا سگنیچر پہلے۔۔۔" کام کرتے جائیں ،وقت آپ کے لیے دوستیاں اور محبتیں خود پیدا کر دے گا"
    مجھے تو بہتتت اچھا لگا یہ۔۔۔
    پھر میم آپا کے سکینڈ پیج مجھے بڑے اچھے لگتے تھے۔۔۔بات ان سے ابھی نہیں ہوئی تھی زیادہ۔۔۔
    ایک بار میں ڈائجسٹ والے کا اتنظار کر رہی تھی کہ وہ لائے ڈاءجسٹ۔۔۔اس میں فرحت اشتیاق کی کہانی آنی تھی۔۔میرے پاس خواتیں دس تک آتا تھا مگر مونا آپی نے سات کو ہی فرحت اشتیاق کی کہانی پوسٹ کر دی۔۔۔ تب میم آپا مجھے حد سے زیادہ پیاری لگیں۔۔۔
    میم آپا سے امپریس ہونے کے لیے روزانہ میں ان کے تھینکس ٹیب دیکھتی ۔۔ہزاروں میں۔۔۔۔شاید دنیا میں اس سے زیادہ تھینکس کسی کو نہ کہے گئے ہوں۔۔50 ہزار ہوں گے ناں تو میم آپا۔۔ہم چوزے آپ سے ٹریٹ لیں گے۔۔۔

    میں پہلی بار ڈربے میں آتے ہوئے ڈر رہی تھی ۔۔مگر صدیقی بھائی نے پہلے ہی وہاں اناونس کر دیا تھا کہ میں نے آنا ہے تو میم آپا نے باقاعدہ مجھے ویلکم امیج سینڈ کیا ہوا تھا۔۔
    مجھے بہتتتت اچھا لگا ۔۔بہتتتت سویٹ۔۔۔ بہتت نائس۔۔
    مجھے آپ ہمیشہ اچھی لگتی تھیں اور اب آپ کے ساتھ کام کروں گی کا احساس مجھے بہتتتت خوش کیے دے رہا تھا۔۔۔
    پھر ڈربے میں کام تو خیر میں نے کچھ خاس نہیں کیا مگر میم آپا نے ہمیشہ مجھے بہتتت پیار اور اپنا پن دیا۔۔۔ پڑھائی سے تنگ آ کر میں نے سوچا کہ ڈربے سے چلی جاتی ہوں ،پھر آ جاوں گی 25 پیجز کر کے۔۔۔مگر میم آپء نے بہتتتت پیار سے کہا کہ نہیں تم ابھی چھٹیاں کر لو۔۔ایگزیمز کے بعد کر لینا۔۔۔

    میم آپا آپ تو سنہرے دل کی مالک ہیں۔۔۔ بہتتتت ڈیسنٹ اور بہتتتت سمجھدار۔۔میں نے بہتت کچھ سیکھا ہے آپ سے۔۔۔ اور آپ ہمیشہ میری دعاوں میں شامل ہیں۔۔۔آپ سے ملنے تو میں نے کراچی بھی آنا ہے۔۔۔

    مجھے بہتتتت بہتتتت اچھی لگتی ہیں آپ۔۔۔۔بلکہ جس طرح آپ سب مینج کرتی ہیں مجھے آپ پر رشک آتا ہے۔۔۔
    ہمیشہ اسی طرح ہمارے ساتھ رہیں۔۔۔۔ خوش رہیں۔۔۔مجھے برداشت کریں;d

    اللہ آپ کو اطمینان قلب،بہتت سی خوشیاں اور دنیا و آخرت میں عزت و کامرانی عطا فرمائے۔۔

    میم آپی زندہ باد
    محنتی کے سامنے پہاڑ کنکر ہیں اور سست کے سامنے کنکر پہاڑ

  14. #44
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    کچھ ذکر میرے منیجمنٹ کے دوستوں کا۔ اگر اںصاف پسند، بااصول اور قابل اعتماد ساتھیوں کی فہرست بنائی جائے تو یہ سر فہرست پر ہیں۔ ہمارے مینیجمنٹ گروپ کا حال بہت ہی انوکھا ہے۔ یاز بھائی کی بتائی ہوئی تعریف کے مطابق یہاں کا ہر ممبر جینئس کی کیٹیگری میں شامل ہے۔ یہاں نہ کبھی کسی نے کسی کا حال پوچھا ہے اور نہ ہی کبھی موسم کے تغیرات کا ذکر ہوا۔ ڈائریکٹ کام کی بات کی جاتی ہے۔ ویسے بھی اس سیکشن میں کسی پوسٹ کی موجودگی کا مطلب ہے معاملہ کہیں گڑبڑ ہے۔ اس لئے پورے فورم پر ایکٹیویٹی بڑھانے کی خواہش رکھنے کے باوجود سب کی خواہش ہوتی ہے کہ اس جگہ خاموشی ہی رہے۔ باالفاظ دیگر فورم پر سب معاملات ٹھیک سے چلتے رہنے کی خواہش۔

    ساحل بھائی اس سیکشن میں موجود نہیں لیکن یاز بھائی ان کی کمی کا احساس ہونے نہیں دیتے جونہی کوئی پٹری سے اترا وہ فوراً رسم ساحلیت کو یاد کرنا شروع کر دیتے ہیں، گویا ساحل بھائی کے اسسٹنٹ کا کام ان ہی کے پاس ہو۔

    اس کے باوجود یہاں بہت کام ہوتا ہے۔ فورم کو کس ڈائریکشن میں لے کر جانا ہے، پالیسیز، کسی نئے فیچر کی جانچ وغیرہ سب یہاں ہی ہوتی ہے۔ یہ لوگ فورم کے بانیوں میں سے ہیں۔ فورم کو ابتدائی شکل دینے والے۔ آج فورم کی جو بھی شکل ہے وہ ان ہی کی سوچ اور پرسنالٹی کی عکاس ہے۔ پیار محبت، اپنایت، علم، کھوج، جستجو، ادب، اور دیگر کئی پودے جو آج فورم پر پھل پھول رہے ہیں، انہی کے ہاتھوں لگے ہوئے ہیں بلکہ ان پودوں کی انتہائی احتیاط کے ساتھ آبیاری اور نگہداشت بھی یہی لوگ کرتے ہیں۔ اور سب سے زیادہ کانٹے بھی انہی کے ہاتھوں میں چبھتے ہیں۔

    قیس بھائی کے ساتھ ساتھ میں مینیجمنٹ کے تمام ساتھیوں کی بے حد شکرگزار ہوں کہ ان کی انتھک محنت اور لگن کی وجہ سے آج میں یہ جملے لکھنے کے قابل ہوں یعنی اگر یہ لوگ ون اردو کو اس قابل نہ بناتے تو یہ الفاظ بھی کبھی جنم نہ لے پاتے۔



    جاری ہے۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  15. #45
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    14,166
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اُردو ممبرز آپکی نظر میں؟

    جی اب میں لکھوں گی "دل سے نکے ہیں جو لفظ" گل رعنا آپی کے لیے۔۔۔
    چوں کہ ہم سب کی پیاری راج دلاری آپی بہتتت ایموشنل ہیں ۔۔۔ اور رونے لگ جاتی ہیں۔۔میں نہیں چاہتی کہ ایسا ہو تو میں تو آپ کو ایموشنل کروں گی ہی نہیں۔۔۔
    سب نے آپ کو بتایا ناں کہ وہ آپ سے بہتت پیار کرتے ہیں۔۔۔ میں کچھ اور بتاوں گی۔۔

    دل تھام لیں۔۔۔۔

    میں بتاوں گی کہ آپ مجھے کب اچھی نہیں لگتیں۔۔۔

    بتا دوں؟؟


    ہوتا ہے ناں کہ کسی میں کچھ اچھا نہیں لگتا۔۔۔


    تو ایسا کچھ آپ میں بھی ہے۔۔۔



    آپ مجھے بالکل اچھی نہیں لگتیں جب پیاری پیاری باتیں کرتی ہیں۔

    آپ بالکل اچھی نہیں لگتیں جب اتنے مان سے پوائنٹس لیتی ہیں سب سے

    آپ بالکل اچھی نہیں جب اچھا کھانا بھی پکا لیتی ہیں

    آپ بالکل اچھی نہیں لگتی جب نیا دن چڑھنے پر ڈربے میں آپ کا پیارا سلام ہوتا ہے۔
    ۔
    آپ بالکل اچھی نہیں لگتیں جب میرے سے اتنے پیار سے بات کرتی ہیں۔

    بالل اچھی نہیں لگتیں جب اپنے معصوم اور سادہ سے انداز سے سب کا دل موہ لیتی ہیں

    آپ مجھے بالکل اچھی نہیں لگتی جب آپ سے فون پر بات کرتے ہوئے مجھے ادحڈر ادھر کا ہوش نہیں رہتا۔

    آپ بالکل اچھی نہیں لگتی جب ہمیں اپنی پیاری باتیں بتاتی ہیں۔

    آپ بالکل اچھی نہیں لگتی جب کمپوزنگ کی فکر کر رہی ہوتی ہیں۔

    آپ بالکل اچھی نہیں لگتی جب جراار بھائی کو "جرار کے بچے" کہتی ہیں

    آپ بالکل اچھی نہیں لگتیں جب اتنے مان سے عمران بھائی کو "بھیا" کہتی ہیں۔۔

    آپ مجھے اچھی ہی نہیں لگتیں

    مگر پھر بھی میں آپ سے بہتتتتتتتتتتتتتتت پیار کرتی ہوں کیونکہ آپ ڈیزرو کرتی ہیں کہ آپ کو بہتتتت سی خوشیاں اور پیار ملے۔۔۔۔


    محنتی کے سامنے پہاڑ کنکر ہیں اور سست کے سامنے کنکر پہاڑ

Page 3 of 15 FirstFirst 1234513 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •