Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 15 of 21

Thread: نئے فورم پر خوش آمدید

  1. #1
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    نئے فورم پر خوش آمدید



    نئے فورم پر خوش آمدید

    ھم اپنے اور اپنے موڈریٹرز کی ٹیم کی طرف سے آپ سب دوستوں کو نئے فورم پر خوش آمدید کہتے ھیں۔

    ھم ابھی چند دن مذید پُرانے فورم پر گُزارنا چاھتے تھے تاھم کل رات فورم کریش ھو جانے پر فیصلہ کیا کہ اگر رات جاگ کر انسٹالیشن کرنی ھی ھے تو کیوں نہ فورم کی منتقلی کا کام کیا جائے۔

    اُمید ھے اس جگہ پر ھم پہلے سے زیادہ بہتر طور پر اپنی معلومات کا تبادلہ کر سکتے ھیں۔


    Also www.1Urdu.Com has also been reserved for this forum and it would redirect here in 2-3 days.

    Thanks.

  2. #2
    waris9
    Guest

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید


    ایڈمن بھائی صاحب، آپ کے فورم کی مجھے کتنی ایڈکشن ہوگئی ہے اسکا اندازاہ کل رات ہوا جب کریش کا میسج منہ چڑھا رہا تھا۔ پچھلے آٹھ، دس سال سے میرا ہوم پیج کرک انفو تھا لیکن جب سے ادھر کا ممبر بنا ہوں بس یہی ہے۔

    میں، آپ کو اس نئے نام سے فورم شروع کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اسکی دن دوگنی، رات چوگنی ترقی کیلئے دعا گو ہوں


  3. #3
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید



    حُضور پانچوں طرف ھے آگ برابر لگی ھوئی ! مُجھ ناچیز سمیت بہت سارے دیگر افراد کا بھی یہی حال ھے

    Thanks.

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    636
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید

    ہمارے لئیے سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ اس فورم پر سب لوگ ایک دوسرے کی ریسپیکٹ اور حوصلہ افزائی میں پیش پیش ہیں۔ اللہ اس فررم کو بری نظر سے بچائے۔ ہمارے لیے یہ ایک چیلنج ہوگا کہ ہم اس فورم کی فیملی فورم والی حیثیت کو برقرار رکھہ سکیں۔
    Wassalaam<br /><br />KHALIL-UR-REHMAN

  5. #5
    sohailmalik64
    Guest

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید


    سفر ہے شرط مسافر نوز بہتیرے
    ہزارہا شجرِ سایہ دار راہ میں ہین

    میرا خیال ہے کہ شعر اسی طرح ہے اور اگر نہ بھی ہوا تو یہاں کیء قابل لوگ الحندُ للہ موجود ہیں جو ٹھیک کر دیں گے ۔ وجہ وہی ایک تو میری ناقص یاداشت اور دوسرا اردو ادب کے عملی تعلق سے لمبی غیر حاضری ۔ اب وارث بھایء مانتے ہی نہیں ۔ اور طرح یہ کہ وہ تاحال میری تک بندی کو شاعری قرار دینے پر مُصر ہیں اور نہ صرف یہ بلکہ چاہتے ہیں کہ میں اپنی اس تک بندی میں سے کچھ اعلیٰ و ارفع مطالب بھی برآمد کروں تاکہ کل کلاں کو سند کے طور پر انکی اور میری خط و کتابت بطور ریفرینس کے پیش کی جا سکے( کہ انکی وجہ ِ شہرت بنے۔۔۔۔ معذرت کے ساتھ) ۔

    آپ مجھے بڑی مشکل میں ڈال رہے ہیں اب مجھے یہ بھی خود ہی سوچنا پڑے گا کہ ان اشعار میں سے کیا مطالب نکل سکتے ہیں وگرنہ میں تو یہ امید لگاےء بیٹھا تھا کہ پسِ مرگ محققین خود ہی مل بیٹھ کر یہ فریضہ بخوبی سرانجام دے لیں گے (اور شاءد مجھ سے بہتر ہی مفہوم نکال لیں جو میرے خواب و خیال میں بھی نہ ہوں)

    اب یہ نہ کہیے گا کہ آپ کہیں قرب ِ اہرام میں کویء بازار لگاےء بیٹھے ہیں ۔ تو بھایء ان بوڑھی ہڈیوں میں اب اتنا دم (ٹاءپنگ کا ) نہیں ہے کہ جگہ جگہ رونمایء کرتے پھریں درویشوں کا کیا ہے جہیاں چاہا بیٹھے اور چار باتیں کر لیں ۔ امید ہے ایڈمن بھایء بھی خوش آمدید کے ساتھ اس خوشآمدی نوٹ کو چلنے دیں گے ۔ تو دعاءیں ہماری فورم کے ساتھ ہیں اللہ اسے دن دوگنی اور اگلے دن(کہ ہم آپ کی راتیں غارت نہیں کروانا چاہتے) پھر دوگنی ترقی عطا فرماءے آمین

  6. #6
    waris9
    Guest

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید


    شہرت کے کیا کہنے سہیل صاحب، "تیری" وحشت "میری" شہرت ہی سہی


    ٹائپنگ کو لا کر، بریکٹوں میں ہی سہی، پیدا ہونے والی بہت سی غلط فہمیوں کا قلع قمع کردیا، طبیب صاحب۔

    اور حضور، عشق کی اس "چشمک" میں تو ہزاروں شب ہائے ہجر شمار ہو چکیں۔ اب تو فقط اک مرگِ ناگہانی اور ہے


  7. #7
    waris9
    Guest

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید


    مبارک ہو بھائی صاحب، دو ہزار ممبرز ہوگئے، یعنی کہ چار فی صدی ٹارگٹ پورا ہوگیا۔



  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    4,687
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید





    meri taraf se bhi bohat mubaarakbaad aur dua ke yeh forum mazeed taraqi kare aur hamesha achi kitaabein aur achi baatein logon tak pohanchein

    laikin Waris bhai yeh chaar percent ka kia matlab hai?

    ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ھے
    میرا ذوقِ طلب شاید ابھی تک خام ھے ساقی

  9. #9
    waris9
    Guest

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید


    یہ تو آپ کو ٹیم بھائی صاحب ہی بہتر بتائیں گے، لیکن وہ تو ایک دو دن سے نظر ہی نہیں آ رہے، اللہ خیر کرے، کراچی نہ چلے گئے ہوں


  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    4,687
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید




    ohooooooo

    Allah kheir kare laikin samajhdaar logon ka wahaan kiaaaaaa kaam :P

    ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ھے
    میرا ذوقِ طلب شاید ابھی تک خام ھے ساقی

  11. #11
    waris9
    Guest

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید


    آپ صحیح کہہ رہی ہیں اور شاید اسی لیے یہ بات میرے ذہن میں آئی تھی۔



  12. #12
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید



    یہ سب آپ دوستوں کی مُسلسل محنت کا نتیجہ ھے۔ تعداد کے ساتھ ساتھ گروتھ ریٹ اھم ھے اور وہ بھی کافی زیادہ ھے۔

    ۴ فیصد سے مُراد ھماری پچاس ھزار ممبران کی خواھش ھے

    دیگر اعداد و شمار بھی بہت بہتر ھو چُکے ھیں۔ مثلا الیکسا رینک اب ۲۲۶۰۸۱ ھو چُکا ھے
    اور گُوگل پیج رینک ۳ ھو چُکا ھے ۔

    http://www.urduphoto.com/oucache/in/...%3Aoneurdu.com
    Results 1 - 100 of about 1,900 from oneurdu.com.
    گُوگل میں 1900پیجز انڈیکس ھو چُکے ھیں

    اس موقع پر صاحبانِ دانش کی راھنمائی کی اشد ضرورت ھے۔ چنانچہ فرمائیے کہ کیا نیا کام یا زاویہ ھو سکتا ھے جس سے ممبران کے لیے یہ فورم مذید دلچسپ اور مفید ھو جائے۔


    Thanks.

  13. #13
    waris9
    Guest

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید

    [color=blue]
    بھائی صاحب یہ اس فورم کی محبت ہی ہے کہ ہم آپکی خواہشیں بھی یاد رکھے ہوئے ہیں، اور یہ خواہش انشاءاللہ ایک روز حقیقت بھی بن جائے گی۔

    گوگل سرچ تو سمجھ میں آ گیا ہے، لیکن یہ الیکسا اور گوگل پیج رینک کیا بلائیں ہیں۔

    محنت رنگ لاتی ہے، لا رہی ہے اور لائے گی، انشاء اللہ


  14. #14
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید



    گُوگل پیج رینک صفر سے لے کر دس تک کا درجہ ھوتا ھے جو گُوگل کسی ویب پیج کو عطا کرتا ھے جس کا یہ درجہ زیادہ ھو گا اُتنا ھی وہ ویب پیج زیادہ مشہور ھو گا ۔ اس سے ھم کسی ویب سائٹ کو اُسی طرح کے دیگر ویب سائٹس سے کمپیئر کر سکتے ھیں۔

    الیکسا امیزون ڈاٹ کام کا ایک ذیلی ادارہ ھے جو ھر ویب سائٹ کو ایک درجہ عطا کرتا ھے۔ مثلا یاھو کا درجہ ایک ھے اور اسی طرح گوگل کا درجہ دو باقی ویب سائٹس کا درجہ اسی طرح چلتا ھے ۔ ھمارے عدد کا شاید مطلب یہ ھے کہ دنیا میں دو لاکھ چھبیس ھزار اسی ویب سائٹس اس ویب سائٹ سے آگے ھیں اور باقی پیچھے اس لحاظ سے یہ کافی بہتر ھے۔ الیکسا کے بقول پاکستانی ویب سائٹس میں ھمارا رینک دو سو چھبیس ھے یعنی دو سو پچیس ویب سائٹس اس سے مشہور موجود ھیں۔ ان میں بی بی سی اور جنگ وغیرہ بھی شامل ھیں۔ تفصیلات ملاحظہ کریں

    http://www.alexa.com/data/details/tr...ww.oneurdu.com

    Thanks.

  15. #15
    waris9
    Guest

    Re: نئے فورم پر خوش آمدید


    بہت شکریہ، بھائی صاحب، معلومات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

    الیکسا کے اعداد و شمار کافی حوصلہ افزا ہیں، اگر چار مہینوں میں ہم یہاں تک پہنچ گئے ہیں تو یہ دو سو پچیس تو کوئی چیز ہی نہیں ہے، انشاءاللہ۔


Page 1 of 2 12 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •