Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 6 123 ... LastLast
Results 1 to 15 of 90

Thread: 1US-Writers...نثری تحریروں کا مُقابلہ

  1. #1
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    1US-Writers...نثری تحریروں کا مُقابلہ



    السلام علیکم مُعزز ممبران۔ اُمید کرتی ہوں کہ سب خیریت سے ہوں گے۔

    آج کل فورم پر لکھنے لکھانے کا ایک ٹرینڈ سا چل پڑا ہے۔ کہیں کوئی افسانے لکھ رہا ہے تو کہیں مزاحیہ تحریریں، کہیں جا بجا بلاگز لکھے جا رہے ہیں تو کہیں شاعر لوگ بھی اپنی محفل جمائے بیٹھے ہیں۔ اس سب میں کچھ ممبرز ہیں جو شاید لکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ کسی بڑے موضوع پر قلم اُٹھانے سے ہچکچاتے ہیں۔

    ایسے ہی ممبران کے لیے اور باقی ریگولر لکھنے والوں کے لیے بھی۔ ۔ ۔ایک ایسے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے جو آپ کو سنجیدہ تلخ اور گہری باتوں سے کچھ دیر کو نکال کر کچھ ہلکا پُھلکا پڑھنے کو دے گا۔ تو آئیں اس مُقابلے میں کیا اور کیسے لکھنا ہے یہ جانتے ہیں۔

    یہ نثری مُقابلہ ہے اور موضوع کی کوئی قید نہیں۔ لیکن اگر کسی کو موضوع سمجھ نہ آئے تو وہ "یادیں" موضوع پر کچھ لکھنے کی کوشش کرے۔ ورنہ ہر کوئی اپنا نثر پارہ اپنے پسند کے موضوع پر لکھنے کے لیے آزاد ہے۔

    کسی بھی نثر پارے میں کوشش یہ کی جائے کہ بات آپ کی ہو
    اور پڑھنے والا یہ سمجھے کہ ۔ ۔ ۔ جو لفظ بھی وہ پڑھ رہا ہے اُس کی آواز اُس کے اپنے دل سے نکل رہی ہے۔ الفاظ کے چناؤ کی بات کی جائے تو آپ نے خوبصورت الفاظ کو جملوں میں پرو کر موسیقیت پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ نثر پارہ سنجیدہ، مزاحیہ، رومانوی (نیچر لوو) یا اسلامی کسی بھی طرح ہو سکتا ہے۔

    مُقابلے کے قوانین:

    1۔ تحریر آپ کی ذاتی لکھی گئی ہو۔
    2۔ صرف اُردو میں لکھی گئی تحاریر ہی شاملِ مُقابلہ ہوں گی۔
    3۔ ایک ممبر زیادہ سے زیادہ دو تحاریر شامل کر سکتا ہے۔
    4۔ تحریر مُناسب سائز میں ہو۔ 10 سطروں سے کم کی تحریر مُقابلے میں شامل نہ ہو پائے گی۔
    5۔ ججز کا فیصلہ حتمی اور ناقابلِ اعتراض ہو گا۔

    انعاماتۛ

    پہلا انعام 1000 پوائنٹس۔
    دوسرا انعام 700 پوائنٹس۔
    تیسرا انعام 500 پوائنٹس۔
    تمام شامل ہونے والوں کے لیے 100 پوائنٹس کا تحفہ۔



    تحریر جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 مارچ ہے۔



    آپ سب کی شمولیت کا انتظار رہے گا۔


    نوٹ: اگر کچھ لوگ اپنی تحریر جمع کروانے سے ہچکچائیں تو وہ اپنی تحریر مجھے بطور پرسنل میسج میں بھیج دیں۔ وہ اُن کے نام کے بغیر مُقابلے میں شامل ہو جائے گی۔ بعد میں اگر وہ چاہیں تو جب مرضی بتانے کے لیے آزاد ہیں کہ وہ اُن کی تحریر ہے۔ شُکریہ

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  2. #2

  3. #3
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ

    نمونے کے طور پر لکھا جانے والا پہلا نثر پارہ میری طرف سے۔



    یادیں


    یہ زندگی ایک مسافت ہے اور انسان اس کا راہی ہے۔ جب انسان یہ مُسافت طے کرنے نکلتا ہے تو اُس کے سامنے بہت سی راہیں آتی ہیں۔ ۔ اُن راہوں میں ان گِنت موڑ۔ ان بے شمار راہوں اور موڑ میں کچھ تو انسان کو اُس کی منزل کی طرف لے جاتی ہیں اور کچھ اُسے اُس کی منزل سے بھٹکا بھی دیتی ہیں۔

    لیکن کبھی کبھی اِن راہوں میں ایک تیسری قسم کی راہ بھی آ جاتی ہے۔ جس پر آپ صرف کچھ لمحوں کے لیے چلتے ہو اور واپس اپنی راہ پر آ جاتے ہو۔ جیسے صُبح کی سیر کے لیے ایک جاگنگ ٹریک ہوتا ہے۔ ہم سارا وقت اُس پر چلتے رہتے ہیں۔ لیکن کبھی اچانک جب باغ میں کسی خُوبصورت پھول پر نظر پڑے تو ہم اپنے اصل ٹریک سے اُتر کر اُس کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ صرف چند ثانیوں کے لیئے اُسے دیکھنے۔ ۔ ۔چُھونے۔ ۔ ۔یا اُسے توڑ کر اپنا بنا لینے کو۔ اور پھر واپس اپنے ٹریک پر آ جاتے ہیں۔ یہ ایک ذرا سا فعل ہمیں ایک انجانی سی خوشی دے جاتا ہے۔ وہ سارا دن ہماری اُس ایک چھوٹی سی حرکت ایک چھوٹی سی distraction کی وجہ سے بہت اچھا گُزرتا ہے۔ ہم اپنے اس فعل کو سوچتے ہیں مُسکراتے ہیں اور پھر اپنے کام میں مگن ہو جاتے ہیں۔

    یہ ہوتی ہیں یادیں۔ خوشگوار یادیں۔ انسان کو اس زندگی میں دو طرح کی یادیں ملتی ہیں۔ خوشگوار بھی۔ ۔ تلخ بھی۔ ۔ ۔ جیسے پچھلی مثال کو ہی لیں تو ہو سکتا ہے پُھول توڑتے وقت آپ کے ہاتھ میں کانٹا چُبھ جائے۔ پھر کُچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو پُھول پانے پر ملنے والی خوشی کو فراموش کر کے اپنی تکلیف کے احساس کے ساتھ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اور کچھ لوگ اپنی تکلیف کو بُھلا کر خوبصورت یادیں اپنے دامن کے ساتھ باندھ لیتے ہیں۔

    یہی کہانی ہے انسان کی۔ زندگی آپ کو ہر طرح کی یاد دیتی ہے۔ اب یہ انسانوں پر ہے کہ وہ کس یاد کو اپنی تنہائیوں کا ساتھی بنائے۔ تکلیف دہ یاد کو یا خُوبصورت احساس خُوبصورت یاد کو۔



    [SIGPIC][/SIGPIC]

  4. #4
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    19,779
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    نمونے کے طور پر لکھا جانے والا پہلا نثر پارہ میری طرف سے۔



    یادیں


    یہ زندگی ایک مسافت ہے اور انسان اس کا راہی ہے۔ جب انسان یہ مُسافت طے کرنے نکلتا ہے تو اُس کے سامنے بہت سی راہیں آتی ہیں۔ ۔ اُن راہوں میں ان گِنت موڑ۔ ان بے شمار راہوں اور موڑ میں کچھ تو انسان کو اُس کی منزل کی طرف لے جاتی ہیں اور کچھ اُسے اُس کی منزل سے بھٹکا بھی دیتی ہیں۔




    وش بہت خوب بہت اچھا لکھا ہے
    بہت مختصر الفاظ میں بہت بڑی بات کو بیاں کردیا ویلڈن ڈیئر

  5. #5
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ

    Quote Originally Posted by Raising Moon View Post
    وش بہت خوب بہت اچھا لکھا ہے
    بہت مختصر الفاظ میں بہت بڑی بات کو بیاں کردیا ویلڈن ڈیئر


    بہت شُکریہ مون۔ ۔ ۔
    تمھارے بھی کسی ایسے بیان کا انتظار رہے گا۔ ۔ ۔
    کیا خیال ہے پھر؟

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  6. #6
    Sisters Society

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    21,589
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    نمونے کے طور پر لکھا جانے والا پہلا نثر پارہ میری طرف سے۔





    یادیں


    یہ زندگی ایک مسافت ہے اور انسان اس کا راہی ہے۔ جب انسان یہ مُسافت طے کرنے نکلتا ہے تو اُس کے سامنے بہت سی راہیں آتی ہیں۔ ۔ اُن راہوں میں ان گِنت موڑ۔ ان بے شمار راہوں اور موڑ میں کچھ تو انسان کو اُس کی منزل کی طرف لے جاتی ہیں اور کچھ اُسے اُس کی منزل سے بھٹکا بھی دیتی ہیں۔



    واؤ بہت نائس ماشی
    یادیں کہاں سے کہاں لے جاتی ہیں
    A winner listens, a loser just waits untill it is their turn to talk!!!

  7. #7
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ

    Quote Originally Posted by گل رعنا View Post
    واؤ بہت نائس ماشی
    یادیں کہاں سے کہاں لے جاتی ہیں


    تھینکسس سس۔ ۔ ۔
    کہ آپ نے پڑھا اور پسند کیا۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  8. #8
    Section Managers

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    20,573
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ

    وش سس یہ کیا "یادیں" موضوع ہے

    آپکی تحریر بھی زبردست رہی سس۔۔

  9. #9
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ

    Quote Originally Posted by سوبی View Post
    وش سس یہ کیا "یادیں" موضوع ہے

    آپکی تحریر بھی زبردست رہی سس۔۔


    نہیں سوبی کوئی ٹاپک نہیں ہے۔
    یہ تو اُس صورت میں کہا کہ اس پر لکھ لیں جب کچھ سمجھ نہ آئے کہ کیا لکھیں۔
    کیا خیال ہے لے رہی ہو حصہ؟


    [SIGPIC][/SIGPIC]

  10. #10
    Section Managers

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    20,573
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    نہیں سوبی کوئی ٹاپک نہیں ہے۔
    یہ تو اُس صورت میں کہا کہ اس پر لکھ لیں جب کچھ سمجھ نہ آئے کہ کیا لکھیں۔
    کیا خیال ہے لے رہی ہو حصہ؟



    سمجھ آ گئی۔

    کوشش تو کروں گی کچھ لکھنے کی۔

  11. #11
    Section Managers

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    20,573
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ

    Quote Originally Posted by Khuloos View Post
    ہاں چھوٹی۔ ۔ ۔! عنوان دوں میں کیا؟۔ ۔ ۔ جو پوائنٹس دے اس کا بھی بھلا۔ ۔ ۔ جو نہ دے اس کا بھی بھلا۔ ۔ ۔ ۔

    ;d;d
    پھر میں فٹافٹ لکھ لو گی اگر یہ
    موضوع
    ہو تو ہی ہی ۔۔;d

  12. #12
    Section Managers

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    20,573
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ

    واہ واہ کتنی چالاک ہو;d ۔

    تم دوں نا کتنے سالوں سے مجھ کو پوائنٹس نا دیے یہ کیا بات ہوئی الٹا مانگ رہی ہو ۔

  13. #13
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ


    لیں جی ایک تحریر بطور پی ایم موصول ہوئی ہے جس میں مصنفہ سامنے نہیں آنا چاہتیں۔ لیکن یہ رہا اُن کا نثر پارہ۔ آپ لوگ پڑھ کر اپنی رائے سے آگاہ ضرور کیجیئے گا۔ کہ کسی کی پہلی تحریر آپ کے ایک کمنٹ کی مُنتظر ہے۔




    خاموشی بات کرتی ہے
     
    کہتے ہیں کہ شور لہروں کی عادت ہوتی ہے ۔ تو خاموشی چٹان کی طاقت،، اگر آپ خاموشی کے ساتھ رہنا سیکھ جاو تو یہ ساتھ آپ کو کبھی اپنی ذات میں تنہا نہیں کرتا۔۔۔ کبھی آنکھیں موند کر اس کی موجودگی کا احساس کر کے دیکھیں تو بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یہ خود ہی اپنے احساسات کو زبان دیتی ہے۔ اس کی اپنی ایک زبان ہے اور جب یہ بولنا شروع کرتی ہے تو آپ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے اور آپ چاہ کے بھی اس سے باہر نہیں نکل پاتے۔۔۔
    کبھی چوڑیوں کی چھنکار میں اور کبھی پائل کی کھنک میں چپکے سے یہ کچھ گنگناتی جاتی ہے۔۔اور کبھی خزاں میں پارک میں پھیلے سوکھے پتوں پر تنہا چلتے ہوئے یہی خاموشی ہمارے ساتھ چلتی ہے اور ہمیں احساس دلاتی ہے کہ ہم تنہا نہیں ، خاموشی، خاموشی کے ساتھ ہماری ہمسفر ہے۔
    میں اکثر اپنے آپ کو چار دیواری میں قید محسوس کرتی ہوں ایسا لگتا ہے کہ باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ، کوئی روشنی نہیں، بس کسی زندان میں قید ہوں،،، تب یہی خاموشی تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند آکے اپنے ہونے کا احساس دلاتی ہے اور کہتی ہے کہ "میں ہوں ناں" ۔۔۔۔ میرا ہاتھ تھام کرمیرے احساسات کو جگاتے ہوئے اور میرے ہونے کا یقیں دلاتی مجھے اس زندان سے نکالتی ہے۔۔
    میرے چاروں طرف پھیلی یہ خاموشی اپنے پر پھیلائے اس انتظار میں بیٹھی رہتی ہے کہ میں کب تنہا ہوں اور یہ اپنی باتوں سے مجھے بہلائے، مسکرائے، گنگنائے اور میں اس کی کھلکھلاہٹ میں کھو کر اور اس کے ساتھ بے معنی باتیں کرتے ہوئے اپنے ارد گرد سے بےنیاز ہو جاوں۔۔ کبھی بات کر کے دیکھیے گا اس سے، کیسے آپ کے احساسات کو یہ خود ہی لفظوں میں ڈھال لے گی
    بس یہی ہوں میں اور میری ہمسفر میری خاموشی۔



    [SIGPIC][/SIGPIC]

  14. #14
    Section Managers

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    20,573
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ

    Quote Originally Posted by Khuloos View Post
    چچ۔ ۔ ۔ چالاکی کی کیا بات ہے بھلا؟۔ ۔ ۔
    کتنے سالوں سے بھئی؟۔ ۔ ۔ ۔جلدی سے تصحیح کرو۔ ۔ ورنہ میں موضوع دیتی ہوں کسی اور کو کہ۔ ۔ ۔ چھوٹی اور جھوٹی میں۔ ۔ ۔ صرف دو نقطوں کا فرق ہے۔ ۔ ۔ ۔
    ........;d

  15. #15
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: نثری تحریروں کا مُقابلہ

    خاموشی بات کرتی ہے

    کہتے ہیں کہ شور لہروں کی عادت ہوتی ہے ۔ تو خاموشی چٹان کی طاقت،، اگر آپ خاموشی کے ساتھ رہنا سیکھ جاو تو یہ ساتھ آپ کو کبھی اپنی ذات میں تنہا نہیں کرتا۔۔۔ کبھی آنکھیں موند کر اس کی موجودگی کا احساس کر کے دیکھیں تو بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بہتتت ہی خُوب۔ ۔۔
    ایک خُوبصورت اور منفرد سوچ کو نہایت ہی خُوبصورتی سے جملوں کی لڑی میں پرویا ہے۔ بالکل نہیں لگتا کہ کسی کی پہلی کاوش ہے۔
    بہت ہی پُختگی سے لکھی گئی ایک عُمدہ تحریر سے یہ احساس دلایا گیا کہ انسان کبھی بھی اکیلا نہیں ہوتا۔ اُس کی ذات خاموشی بن کر اُس کے ساتھ رہتی ہے۔
    اور پھر وہ کیا کہتے ہیں "جس کا جتنا ظرف ہے اتنا وہ خاموش ہے." جو خاموشی کی زبان سمجھ لیتا ہے اُسے کبھی لفظوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

    ویل ڈن جی۔ اب قلم اُٹھایا ہے تو کہیں نہ کہیں لکھتیں ضرور رہیئےگا۔
    شُکریہ


    [SIGPIC][/SIGPIC]

Page 1 of 6 123 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •