Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 12 of 12

Thread: کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط

  1. #1
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    کوئز بورڈ ون اردو کے مصروف ترین بورڈوں میں سے ایک ہے اور بہت سے ممبران کی توجہ کا مرکز ہے۔ چونکہ یہ بورڈ باقی بورڈز سے کچھ مختلف قسم کا ہے تو اس کے قوانین بھی کچھ خاص ہونے چاہییں۔
    چند اصول و ضوابط درج ذیل ہیں۔ براہِ کرم ان کی پابندی کیجئے

    ۱۔ ۔ ۔ ۔ ایک ٹاپک میں نیا سوال اس وقت تک نہ کریں جب تک کہ پچھلے کا جواب نہ آ جائے یا پچھلے سوال کو کافی عرصہ نہ ہو چکا ہو۔ اگر پچھلا سوال جواب طلب ہے اور اس کو کافی عرصہ بھی ہو چکا ہے تو بھی سوال کرنے سے پہلے ایک پوسٹ کر کے پوچھ لیں کہ کیا یہاں نیا سوال پوسٹ کر دوں۔

    ۲۔ ۔ ۔ ۔ اگر ایک ممبر سوال پوچھنے کے بعد کچھ عرصے کے لئے کسی بھی وجہ سے فورم پہ نہیں آ سکتا اور نہ ہی دیئے گئے جوابات کے صحیح یا غلط ہونے کے بارے میں بتا سکتا ہے تو اس کے سوال پہ دیئے گئے جواب کے بعد تین دن تک انتظار کیا جائے گا، اس کے بعد اس سوال کو اسی طرح پینڈ کر کے اگلا سوال پوچھا جا سکے گا۔

    ۳۔ ۔ ۔ ۔ اس مسئلے سے بچنے کے لئے سوال پوچھنے والا ممبر ایسا کر سکتا ہے کہ اس سوال کا جواب موڈریٹرز کو پی ایم میں بتا دے، کہ اگر میں نہ آ سکا تو اس سوال کے جوابات پہ فیصلہ دے سکیں۔

    ۴۔ ۔ ۔ ۔ کوئز بورڈ کے سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کے لئے ممبران گوگل سمیت انٹرنیٹ پہ موجود دیگر ذرائع سے کام لے سکتے ہیں۔ اس لئے یہ سوال پوچھنے والے ممبر کی ہوشیاری پہ منحصر ہے کہ وہ سوال کو کس طرح سے پوچھتے ہیں۔ ایک ہی سوال کو مختلف طرح سے پوچھنے سے سوال کو آسان یا مشکل بنایا جا سکتا ہے۔ مثلا"
    سوال: دریائے جہلم کی لمبائی کیا ہے؟ (اس کا جواب ایک منٹ سے کم میں آ جائے گا)
    کس دریا کی لمبائی 930 کلومیٹر ہے.(یہ اس سے کچھ مشکل ضرور ہو گا)
    وغیرہ

    ۵۔ ۔ ۔ ۔ کوئز سینٹر میں ہر قسم کے موضوع پہ تھریڈز موجود ہیں۔ ان میں اسی کے مطابق ہی سوال کیجئے۔

    ۶۔ ۔ ۔ ۔ بعض سوالات دو موضوعات کا احاطہ کر سکتے ہیں، اس صورت میں دیکھ لیں کہ کس تھریڈ میں پہلے سوال موجود نہیں ہے۔ اس میں سوال کر لیں۔

    ۷۔ ۔ ۔ ۔ اگر کسی سوال کے بارے میں طے نہیں کر پا رہے تو موڈریٹر سے پی ایم میں پوچھ سکتے ہیں کہ اس سوال کو کہاں پوسٹ کروں۔ اس بورڈ کے موڈریٹر کے طور پہ مجھ سے یا ہما جی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    ۸۔ ۔ ۔ ۔ مستقل سلسلے درج ذیل ہیں
    معلومات عامہ کے سوالات
    سائنس کوئز
    قرآنی سوالات
    اسلامی سوالات
    تاریخی سوالات
    پاکستان کوئز
    ادبی سوالات
    سپورٹس کوئز
    حساب کے سوالات
    فلمی یا شو بزنس کے سوالات
    طبی سوالات
    ذہنی آزمائش کے سوالات (آئی کیو ٹیسٹ)
    پچاس یا سو پوائنٹ کے سوالات (صرف انتہائی مشکل سوالات کے لئے)

    ۹۔ ۔ ۔ ۔ درج بالا ٹاپکس سے ہٹ کر اگر کوئی سوال ہو تو نیا ٹاپک بنا سکتے ہیں۔ اگر کوئی نیا ٹاپک انہی ٹاپکس کے مطابق ہوا تو اس نئے تھریڈ کو پچھلے میں مرج کر دیا جائے گا۔

    ۱۰۔ ۔ ۔ ۔ ہر ٹاپک کو ایک خاص سائز تک پہنچنے کے بعد لاک کر دیا جائے گا اور اس ٹاپک میں سب سے زیادہ شرکت کرنے والے ممبر سے نیا ٹاپک بنانے کی درخواست کی جائے گی۔

    ۱۱۔ ۔ ۔ ۔ جو سوالات پہلے پوچھے جا چکے ہیں، ان کو دوبارہ مت پوچھئے۔ ہاں اگر کوئی کافی پرانا سوال دوبارہ سے پوچھ لیا جائے تو اس کو درست مانا جا سکتا ہے۔

    ۱۲۔ ۔ ۔ ۔ درست جوابات پر ممبران کو پوائنٹس کا انعام ضرور دیں۔ اس سے ان کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی اور مزید شرکت کا بھی امکان رہے گا۔

    ١۳۔۔۔۔ انگلش میں لکھنے کی بجائے اردو میں تحریر کریں
    دوسری بات براہ راست کسی سائٹ سے کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے اپنے لفظوں میں جواب لکھیں۔


    ۔ ۔ ۔ ۔ مزید نکات ذہن میں آئے تو یہاں لکھ دوں گا۔

    برائے مہربانی ان اصول و ضوابط کی پابندی کیجئے تا کہ اس بورڈ کو منظم طریقے سے چلایا جا سکے۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط کی پابندی کیجئے

    ایک نقطہ یہ ھے جو میں بار بار دہرا بھی چکا ھوں کہ کوئز سینٹر کو ایک موڈیریٹر کی ضرورت ھے
    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    7,798
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط کی پابندی کیجئے

    میں آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں بھائ۔ اتنے بڑے سیکشن کے لیے صرف ایک موڈریٹر کافی نہیں ہے ۔

  4. #4
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    4,211
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط کی پابندی کیجئے

    Quote Originally Posted by Taaliah View Post
    میں آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں بھائ۔ اتنے بڑے سیکشن کے لیے صرف ایک موڈریٹر کافی نہیں ہے ۔

    جب ہی تو ہما جی بھی ساتھ ہیں۔ ۔ ۔ ۔




    اس بورڈ کے موڈریٹر کے طور پہ مجھ سے یا ہما جی سےرابطہ کر سکتے ہیں۔
    ***اللھم انک عفو کریم تحب العفو فعف عنی***


  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط کی پابندی کیجئے

    Quote Originally Posted by عبداللہ View Post
    ایک نقطہ یہ ھے جو میں بار بار دہرا بھی چکا ھوں کہ کوئز سینٹر کو ایک موڈیریٹر کی ضرورت ھے
    السلام علیکم عبداللہ بھائی
    کیا ابھی بھی دہرانے کا عمل جاری و ساری ہے؟

    ویسے آپ غائب کہاں تھے؟
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط کی پابندی کیجئے

    جی ہان بدستور جاری ھے موڈیریٹرکا مطالبہ

    اور یازغل بھائی ایک بات اورآپ کانوں کے گوشوار کر دوںکے بعض دفعہ ممبران کسی سوال کا جواب دیتے ھوئے مزاح شروع کر دیتے ھیں جس سے مجھے بہت غصہ آتا ھے

    لیکن وہ کیا کہتے ھیں کہ سعادت مندی کت تقاصے بعض اوقات بہت مہنگے پڑتے ھیں بس یہی سو کر کسی کو ٹوکتا نہیں لیکن آپ کچھ کریں

    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  7. #7
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط کی پابندی کیجئے

    Quote Originally Posted by عبداللہ View Post
    جی ہان بدستور جاری ھے موڈیریٹرکا مطالبہ

    اور یازغل بھائی ایک بات اورآپ کانوں کے گوشوار کر دوںکے بعض دفعہ ممبران کسی سوال کا جواب دیتے ھوئے مزاح شروع کر دیتے ھیں جس سے مجھے بہت غصہ آتا ھے

    لیکن وہ کیا کہتے ھیں کہ سعادت مندی کت تقاصے بعض اوقات بہت مہنگے پڑتے ھیں بس یہی سو کر کسی کو ٹوکتا نہیں لیکن آپ کچھ کریں

    السلام علیکم عبداللہ بھائی

    ارے بھائی، اس میں غصہ آنے کی کیا بات۔ وہ ممبران تو اپنی جانب سے بلڈ ڈونیشن کر رہے ہوتے ہیں۔ وہ کیا کہتے ہیں نا کہ مزاح اور ہنسنے ہنسانے سے خون بڑھتا ہے۔ ہیں جی
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    6,869
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط

    اسلام و علکیم یاز بھائی ، امید ہیں مزاج اچھے ہوں گے۔

    ایک عرض ہے کہ برائے مہربانی اگر ایک ممبر کوئی سوال کرتا ہے اور پھر اسکے جوابات آتے ہیں اور 6 ، 6 دن یا اس سے بھی زیادہ تو جواب دینے والے ممبران کو یہ انتظار کرنا پڑتا ہے کہ کب سوال کرنے والا ممبر دوبارہ آئے اور انکو بتائے کہ سوال کا جواب ٹھیک ہے یا غلط۔

    برائے مہربانی اسکا بھی کوئی طریقہ وضع کریں۔ اس طرح بہت سے دوسرے ممبران نہ تو کوئی اگلا سوال کر سکتے ہیں اور انکو انتظار کرنا پڑتا ہے ۔

    بہت سے ایسے سوالوں کے جوابات پوسٹ ہو چکے ہیں مگر کوئی ان کو بتانے والا نہیں کہ یہ جواب درست ہے یا غلط ۔

    اگر کوئی نان ریگولر یا ایسا ممبر جو مہینہ میں ایک دو دفعہ ہی آن لائن ہوتا ہے اور سوال کر کے پھر غائب ہو جاتا ہے یا اسکے پاس ٹائم کی کمی ہوتی ہے تو اس کو چاہے کہ اپنا سوال اور اسکا جواب یا تو یاز بھائی کے زریعے پوسٹ کروا دے یا پھر کسی اور ریگولر ممبر کے ذریعے ۔ تک کہ ایک جو تسلسل ہے وہ برقرار رہے۔
    اس طرح سے معلومات عامہ سیکشن کی ایکٹویٹی بھی بڑھ جائے گی ۔

    جیتے رہیں

    رضوان

  9. #9
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط

    وعلیکم السلام اور بہت شکریہ رضوان بھائی۔
    آپ نے اچھی نشاندہی کی ہے۔ اس کو بھی میں نے اصول و ضوابط میں شامل کر لیا ہے۔

    ۲۔ ۔ ۔ ۔ اگر ایک ممبر سوال پوچھنے کے بعد کچھ عرصے کے لئے کسی بھی وجہ سے فورم پہ نہیں آ سکتا اور نہ ہی دیئے گئے جوابات کے صحیح یا غلط ہونے کے بارے میں بتا سکتا ہے تو اس کے سوال پہ دیئے گئے جواب کے بعد تین دن تک انتظار کیا جائے گا، اس کے بعد اس سوال کو اسی طرح پینڈ کر کے اگلا سوال پوچھا جا سکے گا۔

    ۳۔ ۔ ۔ ۔ اس مسئلے سے بچنے کے لئے سوال پوچھنے والا ممبر ایسا کر سکتا ہے کہ اس سوال کا جواب موڈریٹرز کو پی ایم میں بتا دے، کہ اگر میں نہ آ سکا تو اس سوال کے جوابات پہ فیصلہ دے سکیں۔


    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط

    السلام علیکم ! زرداری صاحب ایک نقطہ جسے ھم گاہے بگاہے عوام کے سامنے پیش کرتے رھتے ھیں لیکن حسب معمول کوئی پیش رفت نیہ ھوتی لیکن پھر آپ اس نقطے کو اصول و ضوابط میں شامل کر لیں

    پہلی بات یہ کہ انگلش میں لکھنے کی بجائے اردو میں تحریر کریں
    دوسری بات براہ راست کسی سائٹ سے کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے اپنے لفظوں میں جواب لکھیں
    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  11. #11
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط

    شامل کر دیا ہے یہ نکتہ بھی عبد اللہ بھائی۔

  12. #12
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کوئز بورڈ کے اصول و ضوابط

    اچھا ایک اور شق کا اضافہ بھی کرتے ہیں کہ جب بھی موقع ملے گا تو فالتو کی گپ شپ ساتھ ساتھ ڈیلیٹ کریں گے۔وہاں جہاں زیادہ ہو۔کیونکہ پھر تو جلدی جلدی ٹاپک لاک ہونے لگیں گے اگر صفائی نہ ہوئی تو۔~

    تو بالکل ساتھ میں تھوڑی بہت گپ شپ لگا سکتے ہیں کہ بعض اوقات بات سے بات نکل آتی ہے مگر جب وہ کچھ وقت بعد ڈیلیٹ ہو تو پریشان نہ ہوں۔

    اس کے علاوہ یہ اعتراض بھی نہ کرے کوئی کہ فلاں ٹاپک میں تو گپ موجود ہے تو کیا میری ہی پوسٹس غیر ضروری تھیں۔کیونکہ جہاں موقع ملے گا تو ڈیلیٹ کریں گے نا۔یہ دوستی دشمنی کی بات ہرگز نہیں۔ہم سب بہن بھائی ہیں۔کیا غلط کہا۔~

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •