Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 2 of 10 FirstFirst 1234 ... LastLast
Results 16 to 30 of 141

Thread: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

  1. #16
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by IhsanSehar View Post
    لکھنے کے لیے کوشش کی جا سکتی ہے اور اگر رہنمائی بھی ملے تو کیا ہی بات ہے۔ لیکن اگر کوئی فرد اگر صرف اور صرف شاعری پر طبع آزمائی کرے تو کیا اس کے لیےموقعہ اور پوائنٹس ہوں گے۔؟؟
    احسان بھائی یہ تو خالص تعداد پر منحصر ھے۔ اگر شاعروں کی تعداد سوسائٹی میں زیادہ ھو گئی تو نثر لکھنے والوں کو بھاگنا پڑے گا ورنہ شاعر آگے آگے ھوں گے اور ’’نثرانی‘‘ پیچھے پیچھے۔
    ;d
    Thanks.

  2. #17
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by TeamUrdu View Post
    احسان بھائی یہ تو خالص تعداد پر منحصر ھے۔ اگر شاعروں کی تعداد سوسائٹی میں زیادہ ھو گئی تو نثر لکھنے والوں کو بھاگنا پڑے گا ورنہ شاعر آگے آگے ھوں گے اور ’’نثرانی‘‘ پیچھے پیچھے۔
    ;d


    نہ نہ بھائی جی۔ ۔ ۔ ابھی آپکو اُن طریقوں کا نہیں پتہ جن کا ہمیں پتہ ہے۔ ۔ ۔ شاعری زیادہ ہو گئی تو بھی فکر ناٹ۔ ۔ ۔ ہم چند ’’نثرانی‘‘ اُس شاعری کا ہی ترجمہ شروع کر دیں گے۔ ۔ ۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  3. #18
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    اور اسکی فیس کچھ کم ہونی چاہیے۔ اور جو بھی لکھنے والے ہیں اُن کو اُن کا پچھلا ریکارڈ دیکھ کر بھی کچھ گولڈن پوائینٹس ضرور ملنے چاہیں۔ ۔ ۔ اور اب بھی جو تحریری مقابلے ہو رہے ہیں ان میں بھی شامل ہونے والوں کے لیے گولڈن پوائینٹس کا انعام ہونا چاہیے۔ ۔ ۔
    عملی زندگی کی طرح یہاں بھی مہنگائی کم ھونے کی توقع نہ رکھیے۔ آمدن بڑھانے کا سوچیے۔ اُردو کے لیے کئے گئے کسی بھی مفید کام کی حوصلہ افزائی ھونی چاھیے۔ ابھی بہت سی فنی مشکلات درپیش ھیں جس کی وجہ سے کچھ رکاوٹیں پیش آ رھی ھیں لیکن آھستہ آھستہ ھر ترقی کرنے کے خواھشمند کے لیے ھموار راستہ دستیاب ھو گا۔


    لیکن یہ سب سوسائٹیز کا سلسلہ شروع کب سے ہو رہا ہے؟
    ای شاپ بھی اوپن ہو گئی لیکن کوئی خرید و فروخت دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ ۔ ۔ ۔???
    ون اردو سمیت ھمارے تمام پروجیکٹس ھماری ٹیم کے فارغ اوقات کو فروغ اردو کے لیے استعمال کرنے کا نتیجہ ھیں تاھم چونکہ فراغت میں اتار ، چڑھاؤ آتا رھتا ھے اس لیے یکساں رفتار اور معینہ مدت سے سفر نہیں ھو سکتا۔ جیسے جیسے ممکن ھوا تمام کام پایہ تکمیل تک پہنچتے جائیں گے۔


    اس ضمن میں ایک دوست نے ایک دلچسپ تجزیہ کیا کہ جتنی افرادی قوت ھمارے مختلف پروجیکٹس پر کام کر رھی ھے اگر ان کے وقت کی قیمت کو ان کے مقامی ملک کی اوسط ورکنگ فورس کی قیمت کے لحاظ سے شمار کیا جائے تو ھمارے تمام پروجیکٹس پر کام کرنے والوں کے کام کی اوسط ماھانہ قیمت ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر بنتی ھے۔ یعنی کسی کمپنی کو اگر ادائیگی کر کے یہ سارے کام کروانے ھوتے تو اسے کم از کم اتنی قیمت ماھانہ ادا کرنی پڑتی۔ کسی بھی زاوئیے سے فروغ ِ اردو کے لیے یہ بہت بڑی ورک فورس ھے اور اسی لیے نتائج بھی اتنے حوصلہ افزا ھیں۔
    Thanks.

  4. #19
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by فریدون View Post
    بہت ہی اچھا خیال ہے ۔ بطور قاری میں اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کا خواہاں ہوں مگر ایک سوال ہے۔
    اس جمیعت کی تحاریر ون اردو پہ مطالعے کے لئے دستیاب ہوں گی یا اس کے لئے رکنیت لینی پڑے گی؟
    فریدون بھائی اس ساری زحمت کا آخری فائدہ تو قارئین کو ھی ھونا چاھیے ورنہ یہ سب بے کار ھے اس لیے قارئین پر کوئی پابندی نہیں ھو گی اور ون اردو پر مختلف سیکشنز کے ساتھ ساتھ دیگر ویب سائٹس پر بھی یہ تحریریں موجود ھوں گی تاکہ جو ممبران نہیں ھیں ان تک بھی پہنچا جا سکے۔
    Thanks.

  5. #20
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    12,993
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    اچھا اور صحت مند قدم ہے۔

    میری ذاتی خواہش ہے کہ پرانے بابوں اور نئے لکھنے والوں خصوصاً نوجوانوں میں رابطہ بڑھے تاکہ قدم قدم اصلاح سے اچھے "اوریجنل رائیٹرز" تیار کئے جا سکیں۔

    ون اردو کا یہ قدم لائق ستائش اور بھرپور تعاون کا متقاضی ہے۔

    میں اس سوسائٹی میں شمولیت کا خواہش مند ہوں۔


    مزے مزے کے مضامین: ٭ پاء جی ٭ ٹونٹی فور ٭ واپسی ٭ مرزا جی کی منگنی ٭ واہ، گُڈ ٭

    Motivation is Magic_________________________میرا بلاگ
    مثبت سوچئیے، مثبت بات کیجئیے، مثبت نتائج کی امید رکھئیے۔

  6. #21
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by Kazmi View Post
    میں اس سوسائٹی میں شمولیت کا خواہش مند ہوں۔


    سر جی آپ لکھیں گے ہا سکھائیں گے؟ یا اصلاح کریں گے؟ یا صرف سپورٹ؟

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  7. #22
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    12,993
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by TeamUrdu View Post
    فیس اور تعداد دونوں کارکردگی ناپنے کا پیمانہ ھیں۔ فیس کی ادائیگی کے لیے یہاں کوئی پروجیکٹ شروع کیا جا سکتا ھے مثلا ھر نئے افسانے/مضمون کے لکھنے پر کچھ گولڈن پوائنٹس رکھے جا سکتے ھیں۔ اسی طرح ھو سکتا ھے دس ، پندرہ افراد ھی اتنی کارکردگی دکھا سکیں کہ ھزاروں انسانوں کے لیے مفید ھو جیسے میگزین والوں نے کیا ھے تو اس صورت میں صرف دس ، پندرہ لوگوں کے لیے بھی سوسائٹی باقی رکھی جا سکتی ھے تاھم ٹارگٹ تو کچھ مناسب ھی ھونا چاھیے۔

    معروف مصنفین کی شمولیت
    گزشتہ کچھ عرصے سے بہت سے (پہلے سے) معروف مصنفین نے ون اردو کو جوائن کیا ھے۔ جہاں ان کی شمولیت ھمارے لیے باعث اعزاز ھے وھیں یہ اندازہ بھی ھوا ھے کہ اپنی مصروفیات کی بناء پر یہ مصنفین پہلے ھی سے اوورلوڈڈ ھیں چنانچہ ان کو بھرتی کی خاطر سوسائٹی میں شامل نہیں کیا جانا چاھیے۔ ھاں کوئی اپنے قیمتی وقت میں سے چند لمحے نکال کر ھمارے نئے مصنفین کی راھنمائی کر سکے تو ان کا شکریہ ادا کرنا واجب ھے۔

    مصنف بننے کے لیے صرف افسانہ یا شاعری ضروری نہیں۔
    بعض ممبران اس لیے ھچکچا رھے ھیں کہ انہیں افسانہ یا شاعری پر عبور یا پھر دلچسپی ھی نہیں تو اس کے علاوہ بھی بے شمار اصناف ھو سکتی ھیں جن کے ذریعے آپ اپنی ذات کا اظہار اور تعمیر ِ انسان کا کردار ادا کر سکتے ھیں۔ جب تک کوشش نہیں کریں گے پتہ کیسے چلے گا کہ آپ کے اندر یہ صلاحیت موجود ھے۔ ناکامی کے خوف سے کوشش ترک نہیں کرنی چاھیے۔ اگر کسی مشین کی طاقت کا اندازہ کرنا ھو تو اس پر اس وقت تک بوجھ ڈالتے رھتے ھیں جب تک وہ جواب نہ دے جائے۔ چنانچہ اس اصول کی روشنی میں جب تک آپ ناکام نہیں ھوں گے اپنے فل پوٹینشیل تک نہیں پہنچ پائیں گے۔

    ڈیجیٹل اکانومی کی طاقتور لہروں کو محسوس کیجیے۔
    اس وقت پوری دنیا تیزی سے بدلتی ھوئی اقتصادیات کی لپیٹ میں ھے اور جو نئی اقتصادیات جنم لے رھی ھے اسے ڈیجیٹل اکانومی کہا جاتا ھے۔ اس کی بدولت مصنفین بے پناہ فائدہ اٹھا سکتے ھیں۔ جلد ھی مائیکروٹرانزیکشنز عام ھو جائیں گی تو مثلا پچاس سینٹ کسی کو بھیجنے میں ایک سینٹ خرچ آئے گا۔ ایسی صورت میں ڈیجیٹل معلومات کی تخلیق کرنے والے افراد نہ صرف ایک شاندار روزگار کما سکتے ھیں بلکہ لاکھوں انسانوں سے محبت ، شہرت اور عزت بھی وصول کر سکیں گے۔ آزمائش شرط ھے۔
    --

    میری پہلی کتاب 1987 میں بازار میں آئی تھی جس کا مجھے بھاری معاوضہ بھی ملا تھا کیونکہ یہ اپنے موضوع کے لحاظ سے اردو میں پہلی کتاب تھی۔ اس کتاب کے درجن سے زیادہ ایڈیشن آ چکے ہیں۔

    اس کے بعد کتابوں اور "پرائیویٹ پبلیکیشنز" کا ایک طویل سلسلہ ہے۔

    اگرچہ میری تمام تر تصنیفات ٹیکنیکل اور پروفیشنل نوعیت کی ہیں مگر ان میں سے بیشتر ایسی ہیں جنہیں عام زندگی پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے، جیسے "ٹونٹی فور" اور "بھاء جی" جیسے مضامین جو کہ ون اردو پر پہلے ہی شیئر کئے جا چکے ہیں۔

    2000 میں پاکستان کا ماحولیات اور توانائی پر پہلا اور جامع میگزین بھی میں نے ہی شروع کیا جس کے متوازی سیمینارز اور ورکشاپس کا طویل سلسلہ بھی نتھی رہا۔

    اور اس وقت بھی بہت سارے پراجیکٹس چل رہے ہیں اور بقول شخصے "سِر کھُرکن دا ویہل" نہیں ہے مگر کیا میں اپنی مصروفیات کو بہانا بنا کر اس قرض اور فرض سے اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دے سکتا ہوں جو نئی نسل کا میرے ذمے ہے؟

    دو لفظی جواب ہے ۔ ۔ ۔
    قطعاً نہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ آپ مجھے اکثر آن لائن اور متحرک پائیں گے۔ انشاء اللہ۔

    لہذا میرا مشورہ ہے کہ کہنہ مشق شعراء اور مصنفین کو "ڈھیل" دینے کی بجائے ان پر ذمہ داریوں کا بوجھ ڈالیں۔ ان سے کام لیں، یہ آپ کا اور نوجوان نسل کا حق ہے۔

    دَب کے رکھو !
    سمجھے ؟


    مزے مزے کے مضامین: ٭ پاء جی ٭ ٹونٹی فور ٭ واپسی ٭ مرزا جی کی منگنی ٭ واہ، گُڈ ٭

    Motivation is Magic_________________________میرا بلاگ
    مثبت سوچئیے، مثبت بات کیجئیے، مثبت نتائج کی امید رکھئیے۔

  8. #23
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    12,993
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    سر جی آپ لکھیں گے ہا سکھائیں گے؟ یا اصلاح کریں گے؟ یا صرف سپورٹ؟

    بیٹا جی ہم "اویلیبل" رہیں گے، یہ اب آپ لوگوں پر ہے کہ ہمیں کیسے "ورتتے" ہیں۔

    جس کو جو مدد یا رہنمائی درکار ہو گی انشاء اللہ پوری کوشش کریں گے، علاوہ ازیں کچھ نئی کچھ پرانی نگارشات بھی پیش کرتے رہیں گے۔

    دیکھیں، جو بھی پالیسیاں بنیں گی ان کے مطابق ہر سطح پر سر گرم رہنے کی کوشش ہو گی، انشاء اللہ۔

    ویسے مجھے لگتا ہے کہ یہ فیصلہ میری ہی کسی پوسٹ سے شہ پا کر دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے کیونکہ میں نوجوانوں میں اوریجنل رائیٹنگ کی بہت قدر اور حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور جا بہ جا زبردستی اپنے کمنٹس بھی گھسیڑتا رہتا ہوں۔


    مزے مزے کے مضامین: ٭ پاء جی ٭ ٹونٹی فور ٭ واپسی ٭ مرزا جی کی منگنی ٭ واہ، گُڈ ٭

    Motivation is Magic_________________________میرا بلاگ
    مثبت سوچئیے، مثبت بات کیجئیے، مثبت نتائج کی امید رکھئیے۔

  9. #24
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by Kazmi View Post
    ویسے مجھے لگتا ہے کہ یہ فیصلہ میری ہی کسی پوسٹ سے شہ پا کر دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے کیونکہ میں نوجوانوں میں اوریجنل رائیٹنگ کی بہت قدر اور حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور جا بہ جا زبردستی اپنے کمنٹس بھی گھسیڑتا رہتا ہوں۔

    لو جی۔ ۔ ۔ فوزان سس بلاگ لکھ لکھ تھک گئیں ۔ ۔ ۔ میرا اور سُمارا کا سگنیچر نئے مصنفوں کی تحریروں کے لنکس سے اوور برڈن ہو گیا۔ ۔ ۔ اور کسی نے اِک نگاہ نہ کی۔ ۔ ۔

    اور آپ اب۔ ۔ ۔ اب کہہ رہے ہیں کہ آپ زبردستی کمنٹ کرتے ہیں؟ اور ہماری تو آواز تک نہ سُنی۔ ۔ ۔
    یہ کیسا تضاد ہو گیا۔ ۔ ۔؟؟
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  10. #25
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    لو جی۔ ۔ ۔ فوزان سس بلاگ لکھ لکھ تھک گئیں ۔ ۔ ۔ میرا اور سُمارا کا سگنیچر نئے مصنفوں کی تحریروں کے لنکس سے اوور برڈن ہو گیا۔ ۔ ۔ اور کسی نے اِک نگاہ نہ کی۔ ۔ ۔

    اور آپ اب۔ ۔ ۔ اب کہہ رہے ہیں کہ آپ زبردستی کمنٹ کرتے ہیں؟ اور ہماری تو آواز تک نہ سُنی۔ ۔ ۔
    یہ کیسا تضاد ہو گیا۔ ۔ ۔؟؟
    متفق
    کاظمی بھائی آپ ابھی تک افسانوں کے مقابلے تک تو نہیں پہنچے۔
    ہماری حوصلہ افزائی کون کرے گا پھر۔۔:

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  11. #26
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by TeamUrdu View Post
    محترم ممبر السلام علیکم
    ھماری آرزو ھے کہ یہ پیام آپ کو بہترین حال میں ملے




    جیسا کہ مختلف تحریری مقابلوں کے دوران بارھا انکشاف ھوا ھے کہ ھمارے بہت سے ممبران میں اچھا لکھنے کی صلاحیت پائی جاتی ھے۔ اس صلاحیت کی بہتر نشوونما کے لیے ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام عمل میں لانے کا ارادہ ھے۔



    سوسائٹی کی صورت میں تمام نئے مصنفین ایک دوسرے کی مدد کرتے ھوئے ستائش ِ باھمی کا کام بھی انجام دیں گے اور ایک دوسرے کی تحریروں کو بہتر بنانے میں بھی مدد کریں گے۔ اگر کوئی مومینٹم بن گیا تو مصنفین کی کتب کی اشاعت اور آن لائن مارکیٹنگ کا کام بھی کیا جا سکتا ھے۔



    پہلے بھی ایک سے زائد مرتبہ یہ کام کرنے کی کوشش ھو چکی ھے لیکن موجودہ فضا سے اس مشکل کام کی کامیابی کی توقع ھے۔



    صرف وہ افراد جو لکھنے میں سنجیدہ ھوں وھی اس سوسائٹی کی رکنیت لیں بصورت دیگر سب کا وقت ضائع ھو گا۔ غیر مفید ممبران کی سوسائٹی رکنیت کینسل کر دی جائے گی اور سال کے آخر تک پچاس مفید ممبران نہ ھونے کی صورت میں سوسائٹی کو ھی تحلیل کر دیا جائے گا۔



    سوسائٹی کی سالانہ فیس 5000 گولڈن پوائنٹس ھو گی۔ تاھم شروع میں صرف 1000 ادا کرنے ھوں گے باقی سال کے آخر تک کما کر ادا کر دیں۔



    اب جس کے جی میں آئے وھی پائے روشنی
    ھم نے تو دل جلا کے سر ِ عام رکھ دیا



    اگر آپ اس کی ممبرشپ میں دلچسپی رکھتے ھیں تو یہاں مطلع فرمائیں تاکہ چند دن تک کام شروع کیا جا سکے۔



    سب کے ذھن میں بہت سے سوالات ھوں گے تاھم فی الحال صرف اھم بات یہ ھے کہ کیا کچھ افراد لکھنے کا جذبہ رکھتے ھیں تاکہ انہیں اضافی سہولیات اور ماحول فراھم کیا جا سکے۔ باقی تمام چیزیں آھستہ آھستہ واضح ھو جائیں گی۔ ھو سکتا ھے یہ ایک بالکل ناکام تجربہ ثابت ھو یا پھر ھو سکتا ھے اس سے اردو دنیا کو سینکڑوں نئے مصنفین میسر آئیں۔ انجام خدا پر چھوڑتے ھوئے بسم اللہ کرتے ھیں۔



    اپنی خاص دعا میں یاد رکھیے
    اگر ھم آپ کی کچھ بھی اور مدد کر سکیں تو ضرور حُکم کیجیے گا
    بصد خلوص
    ٹیم اردو
    وعلیکم السلام ،
    اس سب کا پراسیس کیا ہوگا ٹیم بھائی ۔۔
    مطلب کب اور کیسے شروع ہورہی ہے یہ ممبر شپ۔ اور کیا پروسیجر ہے۔ کہا نام لکھوانا ہے اور کس کو لکھوانا ہوگا۔
    اور ٹاسک کیا ہوگا۔۔ کم سے کم کتنی تحاریر ہوں فی ممبر؟
    اسکریننگ کیسے ہوگی ایک تحریر کی؟
    اور رہے سوالات تو وہ ڈھیروں ڈھیر ہیں۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  12. #27
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    12,993
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    لو جی۔ ۔ ۔ فوزان سس بلاگ لکھ لکھ تھک گئیں ۔ ۔ ۔ میرا اور سُمارا کا سگنیچر نئے مصنفوں کی تحریروں کے لنکس سے اوور برڈن ہو گیا۔ ۔ ۔ اور کسی نے اِک نگاہ نہ کی۔ ۔ ۔

    اور آپ اب۔ ۔ ۔ اب کہہ رہے ہیں کہ آپ زبردستی کمنٹ کرتے ہیں؟ اور ہماری تو آواز تک نہ سُنی۔ ۔ ۔
    یہ کیسا تضاد ہو گیا۔ ۔ ۔؟؟
    آپ بھی ہماری "جبری اصلاح" کی بمباری کی رینج میں رہی ہیں۔
    بادام کھایا کریں۔

    آپس کی بات ہے، اُسی سے بات کر سکتے ہیں ناں جس سے امید ہو کہ سن لے گا اور مان بھی جائے گا۔ ڈر بھی لگتا ہے ناں کہ کوئی کہ دے "تم کون ہوتے ہو" !

    اب یہاں باقاعدہ سلیقے سے بات ہو گی تو یہ دھڑکا تو نہیں ہو گا۔


    مزے مزے کے مضامین: ٭ پاء جی ٭ ٹونٹی فور ٭ واپسی ٭ مرزا جی کی منگنی ٭ واہ، گُڈ ٭

    Motivation is Magic_________________________میرا بلاگ
    مثبت سوچئیے، مثبت بات کیجئیے، مثبت نتائج کی امید رکھئیے۔

  13. #28
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by Kazmi View Post
    آپ بھی ہماری "جبری اصلاح" کی بمباری کی رینج میں رہی ہیں۔
    بادام کھایا کریں۔

    آپس کی بات ہے، اُسی سے بات کر سکتے ہیں ناں جس سے امید ہو کہ سن لے گا اور مان بھی جائے گا۔ ڈر بھی لگتا ہے ناں کہ کوئی کہ دے "تم کون ہوتے ہو" !

    اب یہاں باقاعدہ سلیقے سے بات ہو گی تو یہ دھڑکا تو نہیں ہو گا۔

    ہیں۔ ۔ ۔ ۔میرے بادام کھانے کی کیا بات ہوئی یہاں؟

    اور سر جی میرے سگنیچر نہیں دیکھے؟ اوپن انویٹیشن ہے تنقید نگاروں اور کمنٹ پاسرز کو۔ ۔ ۔ کیونکہ سبھی یہی چاہتے ہیں کہ کوئی آ کر اُن کی درستگی کر دے۔ تو دھڑکے والی کیا بات؟
    اور ہم اس تھریڈ میں ذرا پٹری سے اُتر رہے ہیں تو افسانے کی باتیں اُسی کے تھریڈ میں کرتے ہیں۔ ۔ ۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  14. #29
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by TeamUrdu View Post

    اس ضمن میں ایک دوست نے ایک دلچسپ تجزیہ کیا کہ جتنی افرادی قوت ھمارے مختلف پروجیکٹس پر کام کر رھی ھے اگر ان کے وقت کی قیمت کو ان کے مقامی ملک کی اوسط ورکنگ فورس کی قیمت کے لحاظ سے شمار کیا جائے تو ھمارے تمام پروجیکٹس پر کام کرنے والوں کے کام کی اوسط ماھانہ قیمت ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر بنتی ھے۔ یعنی کسی کمپنی کو اگر ادائیگی کر کے یہ سارے کام کروانے ھوتے تو اسے کم از کم اتنی قیمت ماھانہ ادا کرنی پڑتی۔ کسی بھی زاوئیے سے فروغ ِ اردو کے لیے یہ بہت بڑی ورک فورس ھے اور اسی لیے نتائج بھی اتنے حوصلہ افزا ھیں۔
    یہ تو بڑی زبردست بات ہے۔

    اور ون اردو کا مقصد اور کوشش بھی یہی ہے کہ یہاں موجود ساتھیوں کو اپنا فارغ وقت بہترین، مثبت اور مفید انداز میں گزارنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ اور اس کام میں ہم سب ہی ایک دوسرے کے مددگار ہیں۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  15. #30
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: ون اردو رائٹرز سوسائٹی کا قیام

    Quote Originally Posted by Kazmi View Post
    --

    اور اس وقت بھی بہت سارے پراجیکٹس چل رہے ہیں اور بقول شخصے "سِر کھُرکن دا ویہل" نہیں ہے مگر کیا میں اپنی مصروفیات کو بہانا بنا کر اس قرض اور فرض سے اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دے سکتا ہوں جو نئی نسل کا میرے ذمے ہے؟

    دو لفظی جواب ہے ۔ ۔ ۔
    قطعاً نہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ آپ مجھے اکثر آن لائن اور متحرک پائیں گے۔ انشاء اللہ۔

    لہذا میرا مشورہ ہے کہ کہنہ مشق شعراء اور مصنفین کو "ڈھیل" دینے کی بجائے ان پر ذمہ داریوں کا بوجھ ڈالیں۔ ان سے کام لیں، یہ آپ کا اور نوجوان نسل کا حق ہے۔

    دَب کے رکھو !
    سمجھے ؟
    ماشاء اللہ۔

    امید ہے مختلف پراجیکٹس کے دوران آپ کا مثبت تعاون شامل رہے گا۔

    جو اللّٰہ کا حکم



Page 2 of 10 FirstFirst 1234 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •