Thanks Thanks:  1
Likes Likes:  0
Results 1 to 3 of 3

Thread: سوال کا جواب لینے کا طریقہ

  1. #1
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    سوال کا جواب لینے کا طریقہ

    سوال کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھا جائے تو جلد جواب مل سکتا ھے۔
    Thanks.

  2. #2
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سوال کا جواب لینے کا طریقہ

    عنوان صاف اور واضح لکھیے
    سوال کا صاف اور واضح عنوان سب سے بڑی تکنیک ھے مگر اس کا بہت کم استعمال کیا جاتا ھے۔
    بدترین عنوانات کی مثال کچھ یوں ھے۔ ایک سوال؟ ، کوئی بتائے گا؟



    سوال اردو رسم الخط میں لکھیے
    اگر سوال ھی اردو رسم الخط میں لکھیں تو زیادہ لوگ پڑھیں گے اور جواب ملنے کے امکانات زیادہ ھیں۔ اگر پورا سوال اردو میں لکھنا ممکن نہ ھو تو کم از کم عنوان اردو میں ضرور لکھیے۔



    پیشگی شکریہ ادا کیجیے
    جواب دینے والوں کا پیشگی شکریہ ادا کیجیے۔ یوں لوگوں کے اندر آپ کی مدد کا جذبہ بڑھ جائے گا۔



    جواب کی ضرورت لکھیے
    آپ کو جواب کی کیوں اور کتنی زیادہ ضرورت ھے۔ اس بارے میں لکھیے تاکہ کوئی زیادہ محنت کر سکے۔
    Thanks.

  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: سوال کا جواب لینے کا طریقہ

    ۔ ۔ ۔ سوال کی تحریر یعنی ٹیکسٹ ایسا ہو کہ اس سے یہ واضح ہو سکے کہ سوال کرنے والا کیا پوچھنا چاہ رہا ہے۔

    ۔ ۔ ۔ سوال پوچھتے وقت جتنی زیادہ تفصیلات بتا سکیں اتنا ہی بہتر جواب ملے گا۔ جیسے سوال کیا جائے کہ لاہور میں اچھا کمپیوٹر کتنے کا ملے گا؟ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کی بجائے اگر اسی سوال میں ہی یہ پوچھ لیا جائے کہ میں ایک پی سی لینا چاہ رہا ہوں۔ اس میں کم سے کم ایک گیگا بائٹ ریم ہو اور چالیس جی بی ہارڈ ڈسک ہو۔ کیا کوئی مدد کر سکتا ہے کہ یہ کتنے تک کا مل سکتا ہے اور کہاں سے۔

    ۔ ۔ ۔ اگر ہو سکے تو سوال کے ساتھ جس حد تک بتا سکیں، یہ بھی بیان کر دیں کہ سوال پوچھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ جیسے پچھلے سوال سے متعلق ہی یہ بھی بتا دیا جائے کہ مجھے خود تو کمپیوٹر خریدنے کا بالکل بھی تجربہ نہیں ہے، نہ ہی گھر میں اور کوئی ایسا فرد ہے جو اس معاملے میں مدد کر سکے۔

    ۔ ۔ ۔ اور جیسا کہ ٹیم بھائی نے بھی کہا ہے، سب سے ضروری چیز ہے کہ سوال کے تھریڈ کا عنوان بالکل واضح اور ٹو دی پوائنٹ ہو۔ "مدد کیجئے" یا "ہلیپ" یا "ایسا کیسے ہوتا ہے" کی بجائے کوشش کریں کہ اپنے تھریڈ کا ٹائٹل کم سے کم الفاظ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ واضح کر سکیں۔ مثلا" "لاہور میں کمپیوٹر خریدنے میں مدد چاہئے" وغیرہ وغیرہ
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •