Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 4 123 ... LastLast
Results 1 to 15 of 451

Thread: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    فہرست

    خواتین کا عالمی دن
    اس نے جب گھونگٹ اٹھایا۔تو۔
    چاچا کبا دروازہ کھولنا


    ون اُردو ممبران کی صبح
    ھاشمی نامہ
    ساجدہ ایوب کا کارنامہ


    دیسی کڑی بدیسی جاب۔
    ایک سچی محبت کی داستان
    آپ کے خوابوں کی تعبیر


    ارے ناراض نہ ہونا۔ میں تو ہوں ہی ایسا
    مسئلہ نمبر تین
    سسرالی میٹنگ


    ْڈاکومینڑی فلم چاچا عاشق اور اسکی پریشانی
    بلاعنوان از محمدقرطاس مرزا الکشمیری
    سارے جہاں کا درد (حصہ اول) از فاطمہ
    سارے جہاں کا درد (حصہ دوم) از فاطمہ


    ڈرپوک از زھرہ
    بکری اور چاکلیٹ از لبنی علی
    چاچو/بھائی/ماسٹر عتیق از عتیق ماسڑ


    سیوں نی میرا ماہی از مججنانی کڑی
    ڈرپوک از زھرہ
    بکری اور چاکلیٹ از لبنی علی


    چاچو/بھائی/ماسٹر عتیق از عتیق ماسڑ
    سیوں نی میرا ماہی از مججنانی کڑی
    مولانا فتوری از بونگا


    ویر میرا گھوڑی چڑھیا از مججنانی کڑی
    مشن امپاسیبل ون اُر ۔۔ ۔دُو از منہا ملک
    مائی بیسٹ فرینڈ از بابر ندیم


    دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا از فاطمہ
    ڈرائیور اناڑی گاڑی بیچاری از بابر ندیم
    "کاکا ریوڑی " از دلپسند


    بھوت بھیا کی ڈریم گرل از مس پنکی


    فہرست اپ ڈیٹ 7 جنوری 2010 بشکریہ رضوان بھائی۔





    محترم اراکین السلام علیکم
    میری آرزو ھے کہ یہ پیام آپ کو بہترین حال میں ملے




    آج کل آپ کو اخبارات اور ٹی وی چینل پر بہت کچھ سننے اور پڑھنے کو مل رہا ہو گا لیکن یہ سب دُکھ اورتکلیف سے بھری ہوئی خبریں ہیں ۔ٹی وی چلائیں تو آپ کو ایک ٹینشن سی ہونے لگتی ہے تو اس قسم کے ماحول میں ایک ایسا مقابلہ بھی ہونا چاہے جو پڑھنے والوں کو ایک نئی تازگی کا احساس دلائے اور ان کے پریشان حال چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردے
    آج آپ کے سامنے ایک نہایت دلچسپ مقابلہ لے کر حاضر ھوا ھوں۔



    اس مقابلے میں آپ ساتھیوں نے مزاحیہ تحریر لکھنی ہے ۔ کسی کو رلانا تو بہت آسان ہے لیکن کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا بہت مشکل ہے اور آج کل کے دور میں جب ہر ٹی وی چینل مسکراہٹ چھیننے پر لگا ہوا ہے تو ہم اداسی کے اس سمندر میں ہنسی اور قہقہوں کی چھوٹی چھوٹی لہریں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ میں سب ساتھیوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں ،



    اس مقابلے کے چند اصول ہیں
    ١- کوشش کریں کہ تحریر آپ کی اپنی ہو
    ٢- تحریر میں کسی کی دل آزاری نہ ہو( ہمارے معاشرے میں بہت ٹاپک ہیں جن پر اچھا اور مزاح سے بھرپور طنز کیا جا سکتا ہے )
    ٣- مقابلے کے نتائج ججوں کے پینل بتائے گا
    ٤- اس میں مزاحیہ تحریر لکھنی ہے مزاحیہ شعر و شاعری نہیں ہو گی



    مقابلے سے متعلق کسی بھی قسم کی تجویز یا مسئلے کی صورت میں برادر فرخ منیر سے بذریعہ پرسنل میسیج رابطہ کریں۔ نیز تحریر پوسٹ کرنے کے بعد اس کا لنک مجھے میسیج میں بھی بھیجیں تاکہ ان تحریروں کی لسٹ کو مینٹین کیا جا سکے۔



    پہلا انعام : 25000 پوائنٹس
    دوسرا انعام : 15000 پوائنٹس
    تیسرا انعام : 10000 پوائنٹس

    ارسال کرنے کی آخری تحریر : 5 جنوری 2010



    اس انوکھے اور دلچسپ مقابلے کی تجویز فرخ بھائی نے پیش کی ھے۔ امید ھے اس سے اداس چہروں پر مسکراھٹ لانے میں کامیابی ھو گی۔




    اپنی خاص دعا میں یاد رکھیے
    اگر میں آپ کی کچھ بھی اور مدد کر سکوں تو ضرور حُکم کیجیے گا
    بصد خلوص
    ٹیم اردو
    مدیر اعلٰی
    ون اردو

    Thanks.

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Sumara View Post
    بہت اچھی تجویز ہے۔ امید ہے ساتھی اس مقابلے میں بھر پور حصہ لیں گے۔ اور اچھی اچھی اور دلچسپ تحریریں پڑھنے کو ملیں گی۔
    بہت اچھا ٓائیڈیا ھے۔میں بھی ان شااللہ کچھ کوشش کرتی ہوں اگر وقت مل جائے۔۔
    تحریر کو لکھ کر یہاں پر ہی پوسٹ کرنا ھے یا صرف میل میں بھیا کو بھیج دینا ھے؟

  3. #3
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Sahira View Post
    بہت اچھا ٓائیڈیا ھے۔میں بھی ان شااللہ کچھ کوشش کرتی ہوں اگر وقت مل جائے۔۔
    تحریر کو لکھ کر یہاں پر ہی پوسٹ کرنا ھے یا صرف میل میں بھیا کو بھیج دینا ھے؟
    جی یہیں پوسٹ کر دیں۔
    Thanks.

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    5,200
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    وعلیکم السلام
    میں بھی اس مقابلے میں شرکت کر رہا ہوں انشاءاللہ گو اپنی سب بہترین مزاحیہ تحریریں تو میں یازغل بھائی کو بھیجوا چکا ہو ون اردو میگزین کے لئے،لیکن یہ بھاری بھر کم انعامی رقم دیکھ کر تو میری رال ہی ٹپک پڑی ہے ۔۔۔۔۔۔
    All good things to those who wait.





  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2009
    Posts
    2,131
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    جس طرح ٹیم بھائی نے کہا کے یہ مقابلہ بہت دلچسپ ہو گا اور ماشاء الله یہاں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے
    بہت کچھ مزیدار پڑھنے کو ملے گا انشاء الله
    رازداروں سے بچ کے چلتا ہوں
    غمگساروں سے بچ کے چلتا ہوں
    مجھ کو دھوکہ دیا سہاروں نے
    اب سہاروں سے بچ کے چلتا ہوں




    موسم بدلتے رہتے ہیں

  6. #6
    Sisters Society

    Join Date
    Jun 2008
    Location
    lahore
    Posts
    14,048
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    7 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    لیں جی۔ ۔ ۔
    پبلسٹی تو کیا کریں۔ ۔ ۔
    میں تو آج دیکھ رہی ہوں یہ تھریڈ۔ ۔ ۔
    مجھے کسی سے محبت نہیں کسی کے سوا
    میں ہر کسی سے محبت کروں کسی کے لئے
    جذبات کی صداقت کو آزمائش سے مربوط نہیں کرتے کیونکہ آزمائش پر پورا اترنا یا نہ اترنا ہمیشہ جذبات کی پرکھ کا پیمانہ ثابت نہیں ہوتا۔ بعض اوقات جذبوں کی صداقت کے باوجود آزمائش کے وقت دعوے ادھورے رہ جاتے ہیں۔
    ***************************
    Please forgive me but dont forget..

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by سلمان سلّو View Post
    وعلیکم السلام

    میں بھی اس مقابلے میں شرکت کر رہا ہوں انشاءاللہ گو اپنی سب بہترین مزاحیہ تحریریں تو میں یازغل بھائی کو بھیجوا چکا ہو ون اردو میگزین کے لئے،لیکن یہ بھاری بھر کم انعامی رقم دیکھ کر تو میری رال ہی ٹپک پڑی ہے ۔۔۔۔۔۔
    جب ہی کہوں ون اردو کے میٹینگ روم میں سیلاب سا کیوں آیا ہوا ھے;d۔

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2007
    Posts
    2,123
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Sahira View Post
    جب ہی کہوں ون اردو کے میٹینگ روم میں سیلاب سا کیوں آیا ہوا ھے;d۔
    عزیزم شہزاد/ عزیزم فرّخ!
    کیا ساحرہ کے اس ایک جملہ کو مزاحیہ تحریری مقابلہ میں شریک سمجھا جاسکتا ہے؟
    اتنی Spontenity (برجستگی) پر میری جانب سے 500 پوائنٹس۔
    مگر یہ کس طرح دئے جائن۔ مہربانی کرکے طریقہ بتایا جائے۔
    قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے
    دہر میں اسم محمد سے اجالا کردے

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    3,065
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Sahira View Post
    بہت اچھا ٓائیڈیا ھے۔میں بھی ان شااللہ کچھ کوشش کرتی ہوں اگر وقت مل جائے۔۔
    تحریر کو لکھ کر یہاں پر ہی پوسٹ کرنا ھے یا صرف میل میں بھیا کو بھیج دینا ھے؟
    اے اللہ ! ميری عزت کيلۓ يہی کافی ہے کہ ميں تيرا بندہ ہوں اور ميرے فخر کيلۓ يہی کافی ہے کہ تو ميرا پروردگار ہے- تو ويسا ہی ہےجيسا ميں چاہتا ہوں- پس تو مجھے ويسا بنا لے جيسا تو چاہتا ہے

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Qartaas View Post

    کیوں جی کیوں
    ایسے کیوں مسکرا رھے ہیں جی اس بات پر؟

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Posts
    18,629
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by TeamUrdu View Post
    محترم اراکین السلام علیکم
    میری آرزو ھے کہ یہ پیام آپ کو بہترین حال میں ملے



    آج کل آپ کو اخبارات اور ٹی وی چینل پر بہت کچھ سننے اور پڑھنے کو مل رہا ہو گا لیکن یہ سب دُکھ اورتکلیف سے بھری ہوئی خبریں ہیں ۔ٹی وی چلائیں تو آپ کو ایک ٹینشن سی ہونے لگتی ہے تو اس قسم کے ماحول میں ایک ایسا مقابلہ بھی ہونا چاہے جو پڑھنے والوں کو ایک نئی تازگی کا احساس دلائے اور ان کے پریشان حال چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردے
    آج آپ کے سامنے ایک نہایت دلچسپ مقابلہ لے کر حاضر ھوا ھوں۔



    اس مقابلے میں آپ ساتھیوں نے مزاحیہ تحریر لکھنی ہے ۔ کسی کو رلانا تو بہت آسان ہے لیکن کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا بہت مشکل ہے اور آج کل کے دور میں جب ہر ٹی وی چینل مسکراہٹ چھیننے پر لگا ہوا ہے تو ہم اداسی کے اس سمندر میں ہنسی اور قہقہوں کی چھوٹی چھوٹی لہریں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ میں سب ساتھیوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں ،



    اس مقابلے کے چند اصول ہیں
    ١- کوشش کریں کہ تحریر آپ کی اپنی ہو
    ٢- تحریر میں کسی کی دل آزاری نہ ہو( ہمارے معاشرے میں بہت ٹاپک ہیں جن پر اچھا اور مزاح سے بھرپور طنز کیا جا سکتا ہے )
    ٣- مقابلے کے نتائج ججوں کے پینل بتائے گا
    ٤- اس میں مزاحیہ تحریر لکھنی ہے مزاحیہ شعر و شاعری نہیں ہو گی



    مقابلے سے متعلق کسی بھی قسم کی تجویز یا مسئلے کی صورت میں برادر فرخ منیر سے بذریعہ پرسنل میسیج رابطہ کریں۔ نیز تحریر پوسٹ کرنے کے بعد اس کا لنک مجھے میسیج میں بھی بھیجیں تاکہ ان تحریروں کی لسٹ کو مینٹین کیا جا سکے۔



    پہلا انعام : 25000 پوائنٹس
    دوسرا انعام : 15000 پوائنٹس
    تیسرا انعام : 10000 پوائنٹس

    ارسال کرنے کی آخری تحریر : 5 جنوری 2010



    اس انوکھے اور دلچسپ مقابلے کی تجویز فرخ بھائی نے پیش کی ھے۔ امید ھے اس سے اداس چہروں پر مسکراھٹ لانے میں کامیابی ھو گی۔



    اپنی خاص دعا میں یاد رکھیے
    اگر میں آپ کی کچھ بھی اور مدد کر سکوں تو ضرور حُکم کیجیے گا
    بصد خلوص
    ٹیم اردو
    مدیر اعلٰی
    ون اردو
    وعلیکم السلام
    بڑا دلچسپ مقابلہ ہے۔ مزاحیہ تحاریر بیشک مشکل ٹاسک ہے، مگر یہاں کافی ٹیلنٹ ہے۔ مزہ آئے گا اور انتظار رہے گا تحاریر کا
    I m an uneducated graduate.
    A dull! with genious inspirations.
    A 32 years OLD man that looks young.
    I get really upset and think often, poeple who look at my signature have nothing to do!!!!

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ


    ارے کیوں نہیں لکھ رھی مجاجنی۔ پلیز ضرور لکھو۔ مجھے یقین ھے سبکو ہنسانے کا بہت اچھا انتظام کر سکتی ہو تم

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    16,873
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    واو اتنا مزہ آیا پڑھ کر
    اسپیشلی نام پڑھ کر بہت مزہ آیا
    چاچا جھگڑا
    گھوری بادشاہ
    جزباتی شبو
    تاڑو مبلغ
    شفقت چیمہ
    'مس مبالغہ آرائی'
    UBL
    پاکستانی مدر ٹریسا

    آور آخر میں
    ایندھن
    ھآھھآھآھآ
    ازبردست
    اتنا مزہ آیا
    شروع سے آخر تک میں ہنستی ہی رہی

    ;d;d
    آپکے لکھنے کا انداز بہت دلچسپ ہے

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    6,226
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    ڈرپوک
    مجھے لکھنا وکھنا نہں آتا اور یہ میری پہلی کوشش ہے امید ہے آپ سب کو پڑھ کر مزا آئے گا
    اس تحریر کا ٹائٹل ڈرپوک اس لیے ہے کہ میں پچپن سے بہت ڈرپوک رہی ہوں اور اب تک ہوں - یہ لکھنے کا خیال مجھے کیسے آیا یہ آج کا تازہ واقع ہے سنیے ذرا
    میں آج یونیورسٹی جا رہی تھی ، میں پیدل جاتی ہوں کہ 15 منٹ کی واک ہے گھر سے یونی کی ، ایک بڑے بارک سے ہو کر گزرنا پڑتا ہے کافی رونق ہوتی ہے گرمیون میں تو پر آج سردی کافی زیادہ تھی تو سنسان ہی تھا پارک ، اپنی سوچوں چلتی چلی جا رہی تھی کہ ایک کالے کتے نے میرا راستہ روک لیا ، میں راستہ بدل کر جانے لگی تو پھر اُس نے راستہ روکا ، میں نے ادھر اُدھر دیکھا پر کتے صاحب کا مالک مجھے نظر نہں آیا
    میرا تو اُوپر کا سانس اُوپر اور نیچے کا نیچے ہی رہ گیا اور وہ کالا کتا مستقل میرا راستہ روک رہا تھا میرا دل کر رہا تھا کہ بھاگنا شروع کر دوں پر میں اُس کتے سے تیز تو نہں بھاگ سکتی تھی ، میں نے آیت الکرسی پڑھنی شروع کردی اور اتنا رونا آ رہا تھا کہ بس نہں - جب اُس کالے کتے نے زیادہ تنگ کیا تو میں نے زور زور سے چیخنا شروع کردیا تو اُس کا مالک پتا نہں کہاں سے نکل کر آیا اور کتے کو ڈانٹا اور مجھ سے سوری کی ، مجھے اتنا غصہ تھا کہ میں کہا کہ جب سمبھالنا نہں آتا تو لے کر کیوں نکلتے ہو ، اس کے گلے میں پٹا ڈال کر رکھا کروں
    اب سوچ کر ہنسی آرہی ہے
    اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا ، میں اور میری دو یونی کی فیرنڈز کو رات ہو گئ تھی یونی میں تو ہم نے ساتھ واپس جانا تھا ، تینوں کے گھر قریب ہیں - اُس رات ہوا اتنی تیز تھی کہ اگر ہم ایک دوسرے کا ہاتھ نہ پکڑ کے چلتے تو ہوا کے دھکے کھاتے - اسی پارک سے گزر کر جانا تھا اور رات کیوجہ سے نظر بھی صاف نہں آرہا تھا ، سامنے سے ایک کپل لڑکھڑاتے ہوئے آ رہا تھا اور ہم ان پر تبصرے کر رہے تھے کہ اچانک ایک دبلا مرگیلا سا کتا ہوا کیوجہ سے لڑکتا ہوا ہماری طرف آیا تو میری تو چیخ نکل گئ ایسا لگا کہ اُس نے بھی پی رکھی ھے اور کتے نے جو مجھے چیختے ہوئے دیکھا تو نکل لیا اپنے پیے ہوئے مالکون کیطرف
    اُس وقت میری فرینڈز مجھ پر ھنس رہی تھی
    یہ ایک واقعہ کچھ ٹائم پہلے کا ھے جب میں ون اردو کی سائلنٹ ریڈر تھی ، اکثر رات کو پڑھتی تھی - پرُاسرار واقعات میں ہمزاد والی تحریر پڑھ رہی تھی ، جیسے جیسے پڑھتی گئ میرا تو حالت خراب ہونے لگی ، شدید پیاس لگی پر بیڈ سے اُٹھ کر کچن میں جانے کی ہمت بھی نہں رہی ، بیڈ سے دروازہ صرف 3 قدم کے فاصلے پر ھے اور ساتھ ہی لاونج اور کچن ہے ، لاونج کی لائٹ بھی آف تھی اور اسٹیریٹ لائٹ کا شیڈ پڑ رہا تھا مجھے لگا میرا ہمزاد لاونج میں ہے میرا تو ڈر کے مارے بُرا حال ہوگیا ، میں نے اپنے میاں جی کو نیند سے اُٹھایا کہ مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے آپ پلیز مجھے پانی لادیں اور یہ دروازہ بند کر دیں ، اُنہوں نے پوچھا کیوں ڈر لگ رہا ہے پر میں نے نہں بتایا ، خیر وہ رات میں نے خوف میں گذاری ، صبح جب اُن کو بتایا تو میرا اتنا مذاق بنایا کہ شرمندگی ہونے لگی پر میں خود بھی ہنس رہی تھی
    ایک بچپن کا واقعہ ہے ، ہم سب ہمشہ گرمیوں میں چھت پر سوتے تھے ، میں ڈرپوک ہونے کیوجہ سے اپنی دو بنہوں کے بیچ میں سوتی تھی - ابو کا بزنس دوسرے شہر میں تھا تو وہ ھفتے میں ایک دن کے لیے ہی آتے تھے ، امی کے ساتھ سب سے چھوٹی بہن جو اُس وقت 6 سال کی تھی وہ سوتی تھی - چھت پر چڑنے کے لیے لکڑی کی سیڑھیاں تھی پتا نہں کیا کہتے ہیں اُسے ہلکی سے ہوتی ہیں ایک وقت میں ایک ہی چھڑ سکتا ہے - میری سب سے چھوٹی بہن جلدی سو جایا کرتی تھی ، جب سب نے جانا ہو چھت پر تو اُس کو اُٹھاتے تھے جانے کیلے ، وہ ہر زینے پر سو جاتی ، پر اُسے جگانا پڑتا خیر بہت مشکل سے اُس کو چھت تک لے کر جاتے
    ایک دفعہ میرے ماموں کی طبعیت خراب ہو گئ تو امی کو ہم کو چھوڑ کر گاوں جانا پڑا ، ابو تو تھے نہں ، میری بڑی بہن اُس وقت 18 سال کی تھی اور بھائی چھوٹے تھے امی بہن کو ہمارا خیال رکھنے کا کہہ کر سمجھا کر چلی گئ -
    ہمارے محلے میں ایک ہندو فیلمی رہتی تھی ، ویسے تو کافی اچھے لوگ تھے پر ۔۔۔۔۔ اور ہمارے مین گیٹ اُوپر سے آدھا سلاخوں والا تھا ، چھت پر جانے کے لیے سیڑھیاں گیٹ کے قریب تھیں
    اُس دن رات کو جب سونے کے لیے چھت پر جانے لگے ، میری چھوٹی بہن جو کہ ایک ایک سیڑھی پر سو جاتی تھی ، پہلی سیڑھی پر سو گئ اور ہم سب اُس کے ساتھ تھے کہ یہ چھڑھے تو ہم بھی چھڑھیں ، اچانک ایک خوفناک آواز گیٹ کی طرف سے آئی ، ہم نے مڑ کر دیکھا تو کوئی بھوت تھا اور خوفناک آواز نکال رہا تھا ، میری چھوٹی بہن جو سیڑھی پر سو گئ تھی ایک سیکنڈ کے اندر پانچ چھ سیڑھیاں چھڑ کر چھت پر پنچ گئ اور پیچھے ہم سب بھی ، خوف کے مارے رونے لگے ہم سب
    بڑی بہن سمجانے لگیں ، اب مسلہ سونے کا تھا کہ سائڈ پر کون اور بیچ میں کون سوئے ، خیر وہ رات روتے اور ڈرتے گزر گئ یاد رہا تو چھوٹی بہن کا بے اختیار چھ سیڑھیاں ایک سیکنڈ میں چڑھ جانا جو عام حالات میں 10 منٹ میں چھڑتی تھی ، اس پر ہم اب تک ہنستے ہیں
    صبح پتا لگا کہ جن کو امی ہمارا خیال رکھنے کا کہہ کر گئ تھی انہوں نے ہی ماسک پہن کر ڈرایا تھا
    واقعات تو بہت ہیں پر لکھنا مشکل لگ رہا ہے ، یہ میری ون اردو کی سب سے لمبی پوسٹ ہے ، امید ھے میں آپ کو ھسنانے کی نہں تو مسکرانے کی وجہ بنی ہوگی تھوڑی دیر کے لیے ہی سہی
    اگر آپ کو ہنسی نہں آئی تو رو لیجئے
    کمنٹس کا انتظار رہے گا

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزاحیہ تحریروں کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by زھرہ View Post
    ڈرپوک

    مجھے لکھنا وکھنا نہں آتا اور یہ میری پہلی کوشش ہے امید ہے آپ سب کو پڑھ کر مزا آئے گا
    اس تحریر کا ٹائٹل ڈرپوک اس لیے ہے کہ میں پچپن سے بہت ڈرپوک رہی ہوں اور اب تک ہوں - یہ لکھنے کا خیال مجھے کیسے آیا یہ آج کا تازہ واقع ہے سنیے ذرا

    اگر آپ کو ہنسی نہں آئی تو رو لیجئے
    کمنٹس کا انتظار رہے گا

    جناب آپکی پہلی ہی کوشش کافی کامیاب ھے ھم سب بری طرح مسکرا رھے ہیں ;d۔ رونے کی نوبت نہیں آئی۔
    کتوں کے اور تمھارے سفارتی تعلقات کافی خراب لگتے ہیں مجھے;d۔
    میں بھی کتے،اندھیرے اور جنوں بھوتوں سے اتنا ہی ڈرتی ہوں جتنا کہ تم۔
    اب ڈرنا تھوڑا کم کر دو ورنہ زینب کیا سوچے گی اپنی مام کے بارے میں;d؟

Page 1 of 4 123 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •