Thanks Thanks:  39
Likes Likes:  140
Page 1 of 46 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 682

Thread: آج کی حدیث

  1. #1
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    آج کی حدیث

    یہاں ہر روز ایک حدیث پوسٹ کی جائے گی
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  2. #2
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    JazakAllah Ahmad Bhai

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Location
    پاکستانی ہوں
    Posts
    464
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    جزاک اللہ

    زبردست
    بہت شکریہ
    افراد کے ہاتھوں میں اقوام کی تقدیر
    ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Location
    پاکستانی ہوں
    Posts
    464
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    نیکی صرف اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی
    اطاعت کا نام ہے
    صحیح بخاری میں ایک حدیث ہے کہ تین افراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر تشریف لائے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں موجود نہ تھے ۔ انہوں نے پردے کے پیچھے سے ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی عبادت کے بارے میں پوچھا ، ان کی خواہش تھی کہ ہماری رات کی عبادت اس کا طریقہ اور اس کا وقت بھی نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے طریقہ اور وقت کے مطابق ہو ، بالکل ویسے کریں جیسے اللہ کے پیغمبر کیا کرتے تھے ۔
    حدیث کے الفاظ ہیں : فلما اخبروا تقالوھا
    جب انہیں پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عبادت کے بارے میں بتلایا گیا تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کو تھوڑا سمجھا ۔ پھر خود ہی کہا کہ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام تو وہ برگزیدہ ہستی ہیں جن کے اللہ تعالیٰ نے تمام گناہ معاف کر دئیے ہیں اور ہم چونکہ گناہ گار ہیں لہٰذا ہمیں آپ سے زیادہ عبادت کرنی چاہئیے ۔ چنانچہ تینوں نے کھڑے کھڑے عزم کر لیا ۔

    ایک نے کہا میں آج کے بعد رات کو کبھی نہیں سوؤں گا بلکہ پوری رات اللہ کی عبادت کرنے میں گزاروں گا ۔
    دوسرے نے کہا میں آج کے بعد ہمیشہ روزے رکھوں گا اور کبھی افطار نہ کروں گا ۔
    تیسرے نے کہا میں آج کے بعد اپنے گھر نہیں جاؤنگا اپنے گھر بار اور اہل و عیال سے علیحدہ ہو جاؤں گا تا کہ ہمہ وقت مسجد میں رہوں ۔

    چنانچہ تینوں یہ بات کہہ کر چلے گئے اور تھوڑی دیر بعد نبی علیہ الصلوٰۃ والتسلیم تشریف لے آئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ تین افراد آئے تھے اور انہوں نے یوں عزم ظاہر کیا ۔
    جب امام الانبیاءنے یہ بات سنی تو حدیث کے الفاظ ہیں : فاحمر وجہ النبی کانما فقع علی وجھہ حب الرمان
    ” نبی علیہ السلام کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا یوں لگتا تھا گویا سرخ انار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر نچوڑ دیا گیا ہے اتنے غصے کا اظہار فرمایا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تینوں کو بلا کر پوچھا کہ تم نے یہ کیا بات کی ؟ کیا کرنے کا ارادہ کیا ؟ پھر نبی علیہ الصلوٰۃ والتسلیم نے اپنا عمل بتایا کہ میں تو رات کو سوتا بھی ہوں اور جاگتا بھی ہوں ، نفلی روزے رکھتا بھی ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں اور میرا گھر بار ہے اور میری بیویاں ہیں ۔ میں انہیں وقت بھی دیتا ہوں اور اللہ کے گھر میں بھی آتا ہوں ۔ یہ میرا طریقہ اور سنت ہے جس نے میرے اس طریقے سے اعراض کیا اس کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے ۔ یعنی جس نے اپنے طریقے پر چلتے ہوئے پوری پوری رات قیام کیا ۔ زمانے بھر کے روزے رکھے اور پوری عمر مسجد میں گزار دی اس کا میرے دین سے میری جماعت سے میری امت سے کوئی تعلق نہ ہو گا ۔ وہ دین اسلام سے خارج ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نیکی محنت کا نام نہیں بلکہ اللہ کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا نام نیکی ہے ۔ ایک عمل اس وقت تک ” عمل صالح نہیں ہو سکتا جب تک اس کی تائید اور تصدیق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ فرمادیں ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے عمل کو بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رد کر دیا ۔ کیونکہ وہ عمل اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے اور منہج کے خلاف تھا ۔ یاد رہے کہ کوئی راستہ بظاہر کتنا ہی اچھا لگتا ہو اس وقت تک اس کو اپنانا جائز نہیں جب تک اس کی تصدیق و تائید محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ فرمادیں ۔
    افراد کے ہاتھوں میں اقوام کی تقدیر
    ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا

  5. #5
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    جزاک اللہ بھائی جی
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  6. #6
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    109
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    صرف پانچ منٹ کا مدرسہ ( قسط 94 ): قرآن وحدیث کی روشنی میں
    =====================
    ایک فرض کے بارےمیں : میقات سے احرام باندھ کر گزرنا
    **************************
    رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :"کوئی شخص بغیر احرام باندھے ہوئے میقات سے نہ گزرے "(مصنف ابن ابی شیبہ ج 4/ص 509)
    فائدہ: خانہ کعبہ سے کچھ فاصلوں پر چند جگہیں ہیں ، جہاں سے احرام باندھتے ہیں ، انہیں "میقات " کہا جاتا ہے ۔ یہاں سے گزرتے وقت احرام باندھنا لازم ہے ۔
    ایک سنت کے بارےمیں : احرام سےپہلے خوشبو لگانا
    ***************************
    حضرت عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ سرو رکائنا ت ﷺاحرام سے پہلے اور احرام کھولنے کے بعد خوشبو لگایا کرتے تھے جس میں مشک ملا ہوتاتھا ۔ (مشکوٰۃ 2540)
    ایک اہم عمل کی فضیلت:حج کے دوران گناہوں سے بچنا
    ***************************
    رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :جس نے حج کے دوران بیوی سے نہ جماع کیا اور نہ ہی کسی چھوٹے بڑے گناہ کا ارتکاب کیا، تو اس کے پچھلے سارے گناہ معاف کردیے جائیں گے "۔(ترمذی : 811،عن ابی ہریر ہ رضی اللہ عنہ ) ایک دوسری روایت میں ہے کہ وہ شخص حج سے ایسا واپس ہوتا ہے جیسا اس دن تھا جس دن ماں کے پیٹ سے نکلا تھا ۔ (بخاری :1820،عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ )
    ایک گناہ کے بارےمیں : زنا اور شراب پر وعید
    ************************
    رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص زنا کرتاہے یا شراب پیتاہے ، تو اللہ تعالیٰ اس کے ایمان کو دل سے ایسے نکال دیتاہے جس طرح آدمی قمیص سر کی طرف سے نکال دیتاہے "۔ (مستدرک : 57،عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ )
    دنیا کے بارےمیں: دوخصلتیں
    ***************
    رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :" جو شخص دینی معاملے میں اپنے سے بلند شخص کو دیکھ کر اس کی پیروی کرے اور دنیاوی معاملے میں اپنے سے کمتر کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ فضیلت پر اس کی تعریف کرے ، تو اللہ تعالیٰ اس کو (ان دو خصلتوں کی وجہ سے ) صابر و شاکر لکھ دیتے ہیں ؛ اور جو شخص دینی معاملے میں اپنے سے کمتر کو دیکھے اور دنیاوی معاملے میں اپنے سے اوپر والے کو دیکھ کر افسوس کرے ،تواللہ تعالیٰ اس کو صابر وشاکر نہیں لکھتے ہیں ۔" (ترمذی :2512،عن عبداللہ بن عمرہ رضی اللہ عنہ )
    آخرت کے بارےمیں : دوزخیوں کا کھانا
    ********************
    قرآن میں اللہ تعالیٰ فرمایا ہے :" دوزخیوں کو کھولتے ہوئے چشمہ کا پانی پلایا جائے گا ، ان کو کانٹے دار درخت کے علاوہ کوئی کھانا نصیب نہ ہوگا ، جو نہ موٹا کرے گا اور نہ بھوک کو دور کرے گا "۔ (سورہ غاشیہ : 5 تا 7)
    طب نبوی سے علاج : بیماریوں کا علاج
    ***********************
    حضرت انس رضی اللہ عنہ کے پاس دو شخص آئے ، جن میں سے ایک نے کہا : اے ابوحمزہ ( یہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی کنیت ہے ) مجھے تکلیف ہے ، یعنی میں بیمار ہوں ، تو حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا :" کیا میں تم کو اس دعا سے نہ کردوں جس سے رسول اللہ ﷺ دم کیا کرتے تھے ؟ اس نے کہا جی ہاں ضرور ۔ تو انہوں نے یہ دعا پڑھی :ا ﻟﻠﱠﮭﻢﱠ ربﱠ اﻟﻨﱠﺎس، ﻣُﺬھﺐَ اﻟﺒﺎسَ، اﺷﻒ أﻧﺖَ اﻟﺸﺎﻓﻲ، ﻻ ﺷﺎﻓِﻲَ إﻻﱠ أﻧﺖَ، ﺷﻔﺎءً ﻻ ﯾُﻐﺎدرُ ﺳَﻘَﻤﺎً (بخاری :5742)
    قرآن کی نصیحت :
    **********
    قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے:" اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو ، ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اور تنگ دستی کے خوف سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو ، ہم تم کو بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی ، کھلے اور چھپے بے حیائی کے کاموں کے قریب نہ ہو جاؤ"۔ (سورہ انعام :151)
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    انتخاب : نور محمد
    ‫#‏پانچ_منٹ_کا_مدرسہ‬
    ‪#‎UmmahCyberTeam‬
    twitter.com/UmmahCT
    www.facebook.com/ummahct
    www.facebook.com/seekingummah
    google.com/+UmmahcyberteamUCT

  8. #8
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    جزاک اللہ بھائی جی
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  9. #9
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Location
    پاکستانی ہوں
    Posts
    464
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    مینارہٴ نور

    بسم الله الرحمن الرحيم
    ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نوع کے اعتبار سے بشر؛ بلکہ افضل البشر ہیں اور صفتِ ہدایت کے لحاظ سے ساری انسانیت کے لیے مینارہٴ نور ہیں، یہی وہ نور ہے جس کی روشنی میں انسانیت کوخدا تعالیٰ کا راستہ مل سکتا ہے اور جس کی روشنی تاقیامت درخشندہ وتابندہ رہے گی، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نوع کے اعتبار سے بشر ہیں اور صفتِ ہدایت کے لحاظ سے نور ہیں۔ (اختلاف امت اور صراطِ مستقیم ص۳۷) اور یہ بات صحیح ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نبی ہونا حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق سے پہلے تجویز ہوچکا تھا اور یہ بات بھی صحیح ہے کہ فرشتے حضرت آدم علیہ السلام سے پہلے پیدا کیے جاچکے تھے مگر ان دونوں باتوں سے یہ اخذ کرنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت آدم علیہ السلام سے پہلے وجود پذیر ہوچکے تھے اور آپ اس وقت نور بمعنی فرشتہ تھے غلط ہے؛ کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حضرت آدم علیہ السلام سے پہلے پیدا کیے جانے کی روایت ضعیف ہے، البتہ نبی تجویز ہونے کی روایت صحیح ہے، امام احمد رحمہ اللہ کی کتاب السنة (ص۳۹۸ حدیث نمبر: ۸۶۴) میں ہے: عن میسرة الفجر قال: قلت یا رسول اللہ! متی کتبت نبیًا؟ قال: ”وآدم بین الروح والجسد“، اور حاشیہ میں ہے: ”وإسنادہ صحیح“
    افراد کے ہاتھوں میں اقوام کی تقدیر
    ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا

  11. #11
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    جزاک اللہ نامعلوم بھائی جی
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  12. #12
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  13. #13
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  14. #14
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,584
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Location
    پاکستانی ہوں
    Posts
    464
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    ہر جاندار مخلوق کے سلسلے میں اجر ملتا ہے




    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ایک شخص راستے میں سفر کر رہا تھا کہ اسے پیاس لگی۔ پھر اسے راستے میں ایک کنواں ملا اور وہ اس کے اندر اتر گیا اور پانی پیا۔ جب باہر آیا تو اس کی نظر ایک کتے پر پڑی جو ہانپ رہا تھا اور پیاس کی سختی سے کیچڑ چاٹ رہا تھا۔ اس شخص نے سوچا کہ اس وقت یہ کتا بھی پیاس کی اتنی ہی شدت میں مبتلا ہے جس میں میں تھا۔ چنانچہ وہ پھر کنویں میں اترا اور اپنے جوتے میں پانی بھر کر اس نے کتے کو پلایا۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کا یہ عمل مقبول ہوا۔ اور اس کی مغفرت کر دی گئی۔ صحابہ نے پوچھا، یا رسول اللہ کیا جانوروں کے سلسلہ میں بھی ہمیں اجر ملتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں، ہر جاندار مخلوق کے سلسلے میں اجر ملتا ہے۔ (بخاری)
    افراد کے ہاتھوں میں اقوام کی تقدیر
    ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا

Page 1 of 46 12311 ... LastLast

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •