یار کو ہم نے جا بجا دیکھا


بہت ہی دل موہ لینے والا کلام اور اندازِ گائیکی ہے۔
یقینآ آپ کو پسند آئے گا یہ کلام

یار کو ہم نے جا بجا دیکھا
کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا

کہیں ممکن ہوا کہیں واجب
کہین فانی، کہیں بقا دیکھا

کہیں وہ بادشاہِ تخت نشیں
کہیں کاسہ لئے گدا دیکھا

کہیں وہ در لباسِ معشوقاں
برسرِ ناز اور ادا دیکھا

کہیں عاشق نیاز کی صورت
سینہ گریہ و دل جلا دیکھا

گلوکارہ: عابدہ پروین
کلام: حضرت شاہ نیاز
موسیقی:مظفر علی