Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 9 of 10 FirstFirst ... 78910 LastLast
Results 121 to 135 of 146

Thread: میوزک ڈائری

  1. #121
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    41,670
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میری میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    عمران بھائی گانے کے بول بلا شبہ اثر انگیز ہیں لیکن موسیقی اپنا وہ کام نہ کر سکی اور گیت زیادہ پسند نہ کیا گیا ۔ یہ میرا اپنا خیال ہے ۔

    بہت سے گیت موسیقی کے سہارے بھی مقبول عام ہوتے ہیں ۔
    [SIGPIC]http://www.oneurdu.com/forum/image.php?type=sigpic&userid=20170&dateline=122953 3249[/SIGPIC]

  2. #122
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    مجھے کتنا پیار ہے تم سے
    اپنے ہی دل سے پُوچھو تم
    جسے دل دیا ہے وہ تم ہو
    میری زندگی تمہاری ہے

    محمد رفیع اور لتا منگیشکر کا گایا یہ کیوٹ سا گیت جب بھی سنوں۔۔ بار بار سُننا پڑتا ہے کہ ایک دو بار سے دل نہیں بھرتا۔۔ اسے میری مجبوری کہہ لیں۔۔

    فلم: دل تیرا دیوانہ۔ 1962
    موسیقی: شنکر جیکشن
    شاعر: شیلندر
    اداکار۔ شمی کپور۔ مالا سنہا

    http://www.youtube.com/watch?v=be3Gy...eature=related

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  3. #123
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    "ہم نے دیکھا نہیں زندگی کی طرف۔۔"

    احسان دانش کی یہ خوبصورت غزل
    ناہید اختر کی آواز میں۔۔ کبھی ہم بہت بہت بہت سنا کرتے تھے اور اب بھی گردش ِ دوراں سے جب کبھی فرصت ملے۔۔
    آپ بھی سنیئے

    صرف اشک و تبسم میں الجھے رہے
    ہم نے دیکھا نہیں زندگی کی طرف

    رات ڈھلتے جب ان کا خیال آ گیا
    ٹکٹکی بندھ گئی چاندنی کی طرف

    کون سا جرم کِیا ، کیا ستم ہو گیا
    آنکھ اگر اٹھ گئی آپ ہی کی طرف


    جانے وہ ملتفت ہوں کدھر بزم میں
    آنسوؤں کی طرف، یا ہنسی کی طرف

    http://www.youtube.com/watch?v=LorM-RkjcJY

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  4. #124
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    وہ ہمسفر تھا مگر اُس سے ہمنوائی نہ تھی

    عابدہ پروین کی آواز میں
    نصیر ترابی کی ایک غزل:



    وہ ہمسفر تھا مگر اُس سے ہمنوائی نہ تھی
    کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا، جدائی نہ تھی


    عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں مگر
    بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بےوفائی نہ تھی

    نہ اپنا رنج، نہ اپنا دکھ، نہ اوروں کا ملال
    شب فراق کبھی ہم نے یوں گنوائی نہ تھی

    بچھڑتے وقت، اُن آنکھوں میں تھی ہماری غزل
    غزل بھی وہ، جو کسی کو ابھی سنائی نہ تھی

    کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت
    کبھی یہ مرحلہ، جیسے کہ آشنائی نہ تھی

    محبتوں کا سفر کچھ اس طرح بھی گزرا تھا
    شکستہ دل تھے مسافر، شکستہ پائی نہ تھی

    کسے پکار رہا تھا وہ ڈوبتا ہوا دن
    صدا تو آئی تھی، لیکن کوئی دہائی نہ تھی

    عجیب ہوتی ہے راہ سخن بھی دیکھ نصیر
    وہاں بھی آ گئے آخر، جہاں رسائی نہ تھی

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  5. #125
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    میرے قاتل، میرے دلدار۔
    تم میرے پاس رہو


    فیض احمد فیض کی اس خوبصورت نظم کو ملکہ پکھراج نے کیا گایا ہے۔۔ اور کیا موسیقی ہے۔۔ واہ واہ
    سنتے رہیئے اور بار بار سنتے رہیئے۔۔ جی نہیں بھرے گا۔۔


    http://www.youtube.com/watch?v=mn-5-...eature=related


    یہی نظم نیرہ نور کی آواز میں بھی ہے


    http://www.youtube.com/watch?v=fhNWw...eature=related



    میرے قاتل، میرے دلدار

    تم میرے پاس رہو
    میرے قاتل، میرے دلدار، میرے پاس رہو

    جس گھڑی رات چلے
    آسمانوں کا لہو پی کر سیاہ رات چلے
    مرہمِ مشک لئے نشترِ الماس چلے

    بین کرتی ہوئی، ہنستی ہوئی، گاتی نکلے
    درد کی کاسنی پازیب بجاتی نکلے
    جس گھڑی سینوں میں ڈوبتے ہوئے دل
    آستینوں میں نہاں ہاتھوں کی راہ تکنے نکلے
    آس لئے

    اور بچوں کے بلکنے کی طرح قلقلِ مئے
    بحرِ ناآسودگی مچلے تو منائے نہ منے
    جب کوئی بات بنائے نہ بنے
    جب کوئی بات چلے
    جس گھڑی رات چلے
    جس گھڑی ماتمی، سنسان، سیاہ رات چلے
    پاس رہو
    میرے قاتل، میرے دلدار، میرے پاس رہو

    فیض احمد فیض

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  6. #126
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    نی سئیو اسی نیناں دے آکھے لگے


    شاہ حسین کا یہ دل چھو لینے والا کلام
    میری سدا بہار پسند ۔

    نصرت فتح علی کی آواز میں:

    http://www.youtube.com/watch?v=nBmjZ...eature=related

    منیر حسین وزیر آبادی نے بھی یہ کلام عمدگی سے گایا ہے

    http://www.youtube.com/watch?v=BEPFz...eature=related

    اس کے علاوہ پٹھانے خان کی آواز میں بھی

    http://www.youtube.com/watch?v=UA7wu...eature=related

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  7. #127
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    میں شاعری نہ کروں
    میں تجھ سے پیار کروں


    کشور کمار کا گایا ہوا یہ سویٹ سا سونگ جب بھی سنیں، کانوں میں رس گھولتا محسوس ہوتا ہے۔۔ مجھے اس گیت کی شاعری بےحد پسند ہے۔
    اسی گیت کا فیمیل ورژن انورادھا پوڈوال کی آواز میں بھی ہے

    فلم: ٹیلی فون
    موسیقی: راجیش روشن

    اداکار: شترو گھن سنہا۔ پروین بوبی

    http://www.youtube.com/watch?v=9_tdA9up6Wg


    http://www.youtube.com/watch?v=vByB7...eature=related

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  8. #128
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    یاد تمہاری جب جب آئے۔۔

    ایک اداس سی دُھن۔۔۔ نتن مکیش کی آواز میں فلم کھوج سے۔۔

    جب بھی سُنوں، ماضی کے دریچے خود بخود وا ہوتے جاتے ہیں۔۔

    یاد تمہاری جب جب آئے
    بیتے دنوں کی یاد دلائے
    لاکھ بُھلانا چاہوں تجھ کو
    دل دیوانہ بُھول نہ پائے

    پُھول ہی پُھول تھے کل راہوں میں
    قدم قدم پہ آج ہیں کانٹے
    تم بچھڑے تو کون ہے اب جو
    درد یہ میرے دل کا بانٹے

    دو دن پیار کے خواب دکھا کے
    ساری عمر کیوں دل کو رُلائے

    لاکھ بُھلانا چاہوں تجھ کو
    دل دیوانہ بُھول نہ پائے

    تیری تلاش میں در در بھٹکے
    گلی گلی آواز لگائی
    کہاں کہاں نہ ڈھونڈا تجھ کو
    صورت تیری نظر نہ آئی

    آوازیں دے کیوں دل اُس کو
    وقت کبھی جو لوٹ نہ پائے

    لاکھ بُھلانا چاہوں تجھ کو
    دل دیوانہ بُھول نہ پائے

    یہ انہونی کیوں ہو جائے
    جاگی قسمت کیوں سو جائے
    سب کچھ مل کر اک پل میں کیوں
    اک پل میں سب کچھ کھو جائے

    آنسو پی کر کب تک کوئی
    پیاسے دل کی پیاس بُجھائے

    لاکھ بُھلانا چاہوں تجھ کو
    دل دیوانہ بُھول نہ پائے


    http://www.youtube.com/watch?v=5FBPa...eature=related
    http://www.youtube.com/watch?v=ljqr0...eature=related

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  9. #129
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    یہ کیا جگہ ہے دوستو، یہ کونسا دیار ہے


    یہ کیا جگہ ہے دوستو، یہ کون سا دیار ہے
    حدِ نگاہ تک جہاں غبار ہی غبار ہے

    یہ کس مقام پر حیات مجھ کو لے کے آ گئی
    نہ بس خوشی پہ ہے جہاں، نہ غم پہ اِختیار ہے

    تمام عمر کا حساب مانگتی ہے زندگی!
    یہ میرا دل کہے تو کیا ، کہ خود سے شرمسار ہے

    بلا رہا ہے کون مجھ کو چلمنوں کے اس طرف
    میرے لیے بھی کیا کوئی اداس و بے قرار ہے



    فلم: امراؤ جان
    آواز: آشا بھونسلے
    شاعر: شہریار
    موسیقی: خیام

    http://www.youtube.com/watch?v=tRz7L...eature=related

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  10. #130
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    "دو دلوں کی کہانی"

    فلم "دل کیا کرئے" کے ویسے تو بہت سے گیت مقبول ہوئے لیکن یہ میلوڈی سے بھرپور گیت انورادھا پوڈوال اور اُدت نرائن کی آواز میں ہے۔ جتن للت کی موسیقی ہے
    سکون سے سُنیں ۔ یقینآ بہت لطف آئے گا۔

    ان ہواؤں پہ کسی نے لکھ دی دو دلوں کی کہانی
    اُس میں دو نام لکھے ہیں
    اک تیرا ہے اک میرا

    آ گئے ہم کہاں، ابر سا یہ سماں پاگل بنانے لگا، دیکھو
    کیسی یہ خوشبو ہے، کیسا یہ جادو ہے
    جادو سا چھانے لگا، دیکھو
    یہ ہوا ہے یہاں پہ پہلی بار
    دو دل جو مل کے دھڑکے ہیں
    اک تیرا ہے اک میرا

    جاگے ہیں سوئے ہیں، ہم کہاں کھوئے ہیں
    کچھ یاد آتا نہیں، دیکھو
    تیرے نام کے بنا ، تیری یاد کے سوا
    کچھ اور بھاتا نہیں، دیکھو
    ہمارے تمہارے پیار کے
    دو سپنے سچ ہو رہے ہیں
    اک تیرا ہے، اک میرا

    ان ہواؤں پہ کسی نے لکھ دی دو دلوں کی کہانی
    اُس میں دو نام لکھے ہیں
    اک تیرا ہے اک میرا

    http://www.youtube.com/watch?v=59pg2-YDO5g

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  11. #131
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    "یہ دل کیا کرئے"

    کمار سانو اور کویتا کرشنا مورتی کی آوازوں میں ایک اور سوفٹ سا نمبر۔
    جو آپ کے کانوں میں یقینآ رس گھول دے گا۔
    آزمائش شرط ہے

    فلم "کانٹے"
    موسیقی: آنند راج آنند

    جو اچھا لگتا ہے، جو پیارا لگتا ہے
    جب رہنے لگے وہ پرے۔ ۔ ۔
    یہ دل کیا کرئے، یہ دل کیا کرئے

    زندگی میری بن تیرے کیا ہے، دل میرا جانتا ہے
    لاکھ سمجھاؤں اپنے من کو، دیوانہ کب مانتا ہے
    رہ رہ کے یہ آہیں بھرے۔ ۔ ۔
    دل کیا کرئے، یہ دل کیا کرئے

    جو اچھا لگتا ہے، جو پیارا لگتا ہے
    جب رہنے لگے وہ پرے
    یہ دل کیا کرئے، یہ دل کیا کرئے

    ہر گھڑی تُو خیالوں میں میرے، بس تجھے سوچتی ہوں
    جس طرف بھی نظر گھومتی ہے، میں تجھے دیکھتی ہوں
    تیرے پیچھے اگر نہ پھرے۔ ۔ ۔
    یہ دل کیا کرئے، یہ دل کیا کرئے

    جو اچھا لگتا ہے، جو پیارا لگتا ہے
    جب رہنے لگے وہ پرے
    یہ دل کیا کرئے، یہ دل کیا کرئے

    http://www.youtube.com/watch?v=Mnlc6iQgZmk

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  12. #132
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    تصویر تیری دل میں، جس دن سے اتاری ہے
    پھر تجھے سنگ لے کے، نئے نئے رنگ لے کے
    سپنوں کی محفل میں

    ایک بہت ہی سوفٹ دُھن
    محمد رفیع اور لتا کی دل چھو لینے والی آوازیں
    سلیل چودھری کا مدھر میوزک
    اور مجروح سلطان پوری کے خوبصورت بول
    دیو آنند اور مالا سنہا پر فلمایا گیا ایک دلکش گیت

    http://www.youtube.com/watch?v=YAd5Bj9CVog

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  13. #133
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    بےقرار دل تُو گائے جا
    خوشیوں سے بھرے وہ ترانے
    جنہیں سن کے دنیا جھوم اٹھے
    اور جھوم اٹھیں دل دیوانے

    کشورکمار اور سلکھشنا پنڈت کی آواز میں اس گیت کی موسیقی بھی کشورکمار نے خود دی۔ شاعر اے ارشاد۔
    1971 میں ریلیز ہونے والی فلم دور کا راہی میں یہ گیت اشوک کمار،، کشورکمار اور تنوجہ پر فلمایا گیا
    سنیئے۔۔ یقینآ آپ بھی جھوم اٹھیں گے

    http://www.youtube.com/watch?v=v0A1D...eature=related

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  14. #134
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک ڈائری

    دو دل ٹوٹے، دو دل ہارے
    دنیا والو صدقے تمہارے


    لتا منگیشکر کا یہ شاندار گیت اور مدن موہن کی سویٹ دھن، میری پسندیدہ گلوکارہ انورادھا پوڈوال کی زبانی لائیو دیکھئے اور سنیئے۔۔

    کیا آواز ہے جی۔۔۔

    http://www.youtube.com/watch?v=ewP5B...eature=related

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  15. #135
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک ڈائری

    رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ
    آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لئے آ



    احمد فراز کی یہ غزل آپ نے شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے علاوہ اور بہت سے گلوکاروں کی آواز میں سنی ہو گی۔
    یہی غزل انورادھا پوڈوال سے بھی سنیئے




    http://www.youtube.com/watch?v=fDYeG...eature=related

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

Page 9 of 10 FirstFirst ... 78910 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •