Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 8 of 10 FirstFirst ... 678910 LastLast
Results 106 to 120 of 146

Thread: میوزک ڈائری

  1. #106
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کچھ میوزک میری کولیکشن سے۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    اچھی کولیکشن چل رہی ہے عمران بھائی۔

    چونکہ یہ بورڈ بنیادی طور پہ شاعری کا ہے تو اس سے متعلق ایک عدد تجویز نما گزارش ہے کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ کچھ مشہور شعرا کے گیتوں کے الگ الگ تھریڈز شروع کر لئے جائیں جیسے گلزار، ساحر، مجروح سلطانپوری، جاوید اختر، کیفی اعظمی وغیرہ۔

    ان کے بہت سے گیت تو یہاں مختلف تھریڈز میں شیئر ہو ہی چکے ہیں۔ ان کو بھی یہاں کاپی (موو نہیں،، کاپی) کیا جا سکتا ہے اور جو شیئر نہیں کئے گئے، ان کو بھی ایسے تھریڈز میں پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  2. #107
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ میوزک میری کولیکشن سے۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    Quote Originally Posted by یازغل View Post
    اچھی کولیکشن چل رہی ہے عمران بھائی۔

    چونکہ یہ بورڈ بنیادی طور پہ شاعری کا ہے تو اس سے متعلق ایک عدد تجویز نما گزارش ہے کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ کچھ مشہور شعرا کے گیتوں کے الگ الگ تھریڈز شروع کر لئے جائیں جیسے گلزار، ساحر، مجروح سلطانپوری، جاوید اختر، کیفی اعظمی وغیرہ۔

    ان کے بہت سے گیت تو یہاں مختلف تھریڈز میں شیئر ہو ہی چکے ہیں۔ ان کو بھی یہاں کاپی (موو نہیں،، کاپی) کیا جا سکتا ہے اور جو شیئر نہیں کئے گئے، ان کو بھی ایسے تھریڈز میں پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔
    شکریہ یاز بھائی
    شاعری بورڈ کی وجہ سے بھی میں اس تھریڈ میں لنک کے علاوہ لیرکس بھی ساتھ کمپوز کر دیتا ہوں تاکہ لوگوں کو سننے کے ساتھ ساتھ پڑھنے کا لطف بھی حاصل ہو۔۔

    بالکل۔۔۔ میں آپ کی تجویز سے متفق ہوں۔۔
    نغمہ نگاروں کے الگ سے تھریڈز شروع کئے جا سکتے ہیں۔۔
    موسیقاروں اور گلوکاروں کے تھریڈز تو چل ہی رہے ہیں۔۔

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  3. #108
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ میوزک میری کولیکشن سے۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    پانی جیسا پیار ہے تیرا

    پانی جیسا پیار
    پانی جیسا پیار ہے تیرا
    کھارا انتظار ہے تیرا
    پینا پڑ جاتا ہے آنسو دھیرے دھیرے
    ساون آئے جائے، بجھے نہ من کی پیاس
    پانی جیسا پیار ہے تیرا

    کبھی چُھونا بھی چاہوں تو سایہ لگتا ہے
    کوئی اپنا بھی ہو کے پرایا لگتا ہے
    جلتے لمحوں کی جلن
    دل سے جاتی بھی نہیں
    بارش آتی بھی نہیں
    کچا اعتبار ہے تیرا
    پانی جیسا پیار ہے تیرا
    کھارا انتظار ہے تیرا

    تیرے ہونٹوں پہ رکھی خاموشی جھیلی ہے
    تیری آہٹ سے اپنی تنہائی سِی لی ہے
    جانے کیسی ہے خلش
    تُو یہ جانے ہی نہیں
    تُو یہ مانے ہی نہیں
    جیون بےقرار ہے میرا
    پانی جیسا پیار ہے تیرا
    کھارا انتظار ہے تیرا

    گلوکارہ۔ صنم ماروی، ابو محمد
    موسیقی۔ وقار علی

    شاعر: ایس کے خلش
    http://www.youtube.com/watch?v=wKFkL...025750A58594FA

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  4. #109
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    752
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میری پسند

    Quote Originally Posted by IN Khan View Post
    آج جانے کی ضد نہ کرو

    آج جانے کی ضد نہ کرو
    یونہی پہلو میں بیٹھے رہو
    ہائے مرجائیں گے، ہم تو لٹ جائیں گے
    ایسی باتیں کیا نہ کرو


    تم ہی سوچو ذرا کیوں نہ روکیں تمہیں
    جان جاتی ہے جب اٹھ کے جاتے ہو تم
    تم کو اپنی قسم جاں ِجاں
    بات اتنی میری مان لو
    آج جانے کی ضد نہ کرو


    گیسوؤں کی شکن ہے ابھی شبنمی
    اور پلکوں کے سائے بھی مدہوش ہیں
    حسن ِمعصوم کو جاں ِجاں
    بے خودی میں نہ رسوا کرو
    آج جانے کی ضد نہ کرو


    کتنا معصوم و رنگین ہے یہ سماں
    حسن اور عشق کی آج معراج ہے
    کل کی کس کو خبر جاں ِجاں
    روک لو آج کی رات کو
    آج جانے کی ضد نہ کرو


    وقت کی قید میں زندگی ہے مگر
    چند گھڑیاں یہی ہیں جو آزاد ہیں
    ان کو کھو کر کہیں جاں جاں
    عمر بھر نہ ترستے رہو
    آج جانے کی ضد نہ کرو


    فلم۔ بادل اور بجلی
    آواز۔ حبیب ولی محمد
    شاعر۔ فیاض ہاشمی
    موسیقی۔ سہیل رعنا
    اداکار۔ ندیم۔ شبنم






    یہی غزل فریدہ خانم نے بھی گائی ہے




    thanx for sharing pardesi

    isi song ko Asha Bhonsley ne bhi slow version per gaya hain jo piano base hian .. usey bhi sunein .. woh bhi pasand aayega aap logo ko

  5. #110
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    752
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کچھ میوزک میری کولیکشن سے۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    Quote Originally Posted by IN Khan View Post
    پیار مجھ سے جو کیا تم نے تو کیا پاؤ گی

    پیار مجھ سے جو کیا تم نے تو کیا پاؤ گی
    میرے حالات کی آندھی میں بکھر جاؤ گی
    پیار مجھ سے جو کیا تم نے تو کیا پاؤ گی

    رنج اور درد کی بستی کا میں باشندہ ہوں
    یہ تو بس میں ہوں کہ اس حال میں بھی زندہ ہوں
    خواب کیوں دیکھوں وہ، کل جس پہ میں شرمندہ ہوں
    میں جو شرمندہ ہوا، تم بھی تو شرماؤ گی

    پیار مجھ سے جو کیا تم نے تو کیا پاؤ گی

    کیوں میرے ساتھ کوئی اور پریشان رہے
    میری دنیا ہے جو ویران تو ویران رہے
    زندگی کا یہ سفر تم پہ تو آسان رہے
    ہمسفر مجھ کو بناؤ گی تو پچھتاؤ گی

    پیار مجھ سے جو کیا تم نے تو کیا پاؤ گی

    ایک میں کیا ابھی آئیں گے دیوانے کتنے
    ابھی گونجیں گے محبت کے ترانے کتنے
    زندگی تم کو سنائے گی فسانے کتنے
    کیوں سمجھتی ہو مجھے بھول نہیں پاؤ گی

    پیار مجھ سے جو کیا تم نے تو کیا پاؤ گی


    فلم۔ ساتھ ساتھ
    گلوکار۔ جگجیت سنگھ
    موسیقی۔ کلدیپ سنگھ

    نغمہ نگار۔ جاوید اختر

    YouTube- Pyaar jo Mujhe Kiya to kya payogi - Hindi Film Saath Saath (1982)
    zabardastttttttt hain yeh song to

    but isi film ka dosra song "Tum dekha to yeh khyaal aaya.. Zindagi dhoop tum ghana saya" is fil ki jaan hian .. on of the best track sang by Ghazal King Jagjit sing

  6. #111
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    752
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کچھ میوزک میری کولیکشن سے۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    Quote Originally Posted by IN Khan View Post
    راحت فتح علی کی آواز میں بہت کیچی سی دھن

    میں تینوں سمجھاواں کی

    میں تینوں سمجھاواں کی
    نئیں تیرے باہجوں لگدا جی
    توں کی جانے پیار میرا
    میں کراں انتظار تیرا
    توں دل، توئیوں جان میری
    میں تینوں سمجھاواں کی

    میرے دل وچ رہ کے میرے دل دا حال نہ جانے
    تیرے باہجوں کلیاں بہہ کے روندے نین نمانے
    جینا میرا، مرنا میرا۔۔ نال تیرے سی
    تو کر اعتبار میرا، میں کراں انتظار تیرا
    توں دل، توئیوں جان میری
    میں تینوں سمجھاواں کی

    سُنجیاں سُنجیاں، دل دیاں گلیاں
    سُنجیاں میرئیاں بانہواں
    آجا تیری خشبُواں نوں
    لبھدیاں میرئیاں سانہواں
    تیرے بنا، کیویں کراں دور اداسی
    توں دل، توئیوں جان میری
    میں تینوں سمجھاواں کی

    http://www.youtube.com/watch?v=YAyuB...5F5A2&index=72

    http://www.youtube.com/watch?v=En4aZ...eature=related
    best sharing

    shayada yaha aisa koi hi ho jise yeh song pasand nahin ... lajawab song

  7. #112
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    752
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کچھ میوزک میری کولیکشن سے۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    Bohat hi acchi collection hian

    but ek baat poocho bura na maney to .. aap k collection main zayada tar tragic song hian

    aapko romantic songs pasand nhain? aap ki pasand bht hi acchi hian.. but main aap k collection mian romantic songs bhi dekhna chahongi

  8. #113
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ میوزک میری کولیکشن سے۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    Quote Originally Posted by Sanober View Post
    Bohat hi acchi collection hian

    but ek baat poocho bura na maney to .. aap k collection main zayada tar tragic song hian

    aapko romantic songs pasand nhain? aap ki pasand bht hi acchi hian.. but main aap k collection mian romantic songs bhi dekhna chahongi

    پسندیدگی کا شکریہ صنوبر
    جی بالکل برا نہیں منایا میں نے۔۔
    رومینٹک سونگز بھی شامل ہیں اس کولیکشن میں۔۔
    اور آف کورس مجھے پسند ہیں رومینٹک بھی۔۔
    بہرحال آئندہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی کچھ شیئر کروں گا۔۔
    ایک بار پھر سے شکریہ

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  9. #114
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ میوزک میری کولیکشن سے۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    زندگی کے سفر میں اکیلے تھے ہم

    فلم ۔ افسانہ زندگی کا۔۔۔
    ماضی کی خوبصورت اور یادگار فلموں میں سے ایک ہے۔۔
    اس میں میرے پسندیدہ گلوکار احمد رشدی نے ایک لازوال گیت گایا۔۔
    آپ کی خدمت میں۔۔۔
    محمدعلی اور زیبا پر فلمبند ہوا۔۔

    زندگی کے سفر میں اکیلے تھے ہم
    آپ جیسا ہمیں مہربان مل گیا
    اپنی قسمت پہ ہم کو بڑا ناز ہے
    ہمسفر مل گیا، کارواں مل گیا
    زندگی کے سفر میں اکیلے تھے ہم

    تم نے بخشی ہے ہم کو نئی زندگی
    ورنہ دنیا میں کوئی ہمارا نہ تھا
    تھی اندھیروں میں بھٹکی ہوئی زندگی
    اور جینے کا کوئی سہارا نہ تھا
    تم اندھیروں میں بن کر ملے روشنی
    جگمگاتا ہوا آشیاں مل گیا
    زندگی کے سفر میں اکیلے تھے ہم

    تم اگر اک اشارہ کرو گے ہمیں
    چاند تارے بچھا دیں گے ہم راہ میں
    آز ما کر ہمیں دیکھ لینا کبھی
    جان دے دیں گے ہم آپ کی چاہ میں
    اور کچھ اب خدا سے نہ مانگیں گے ہم
    مسکراتا ہوا گلستاں مل گیا

    زندگی کے سفر میں اکیلے تھے ہم

    http://www.youtube.com/watch?v=TJ1Pw1jY8Gs


    یہی گیت میڈم نورجہاں کی آواز میں زیبا پر فلمایا گیا

    http://www.youtube.com/watch?v=nGf7yX7Zxfg

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  10. #115
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ میوزک میری کولیکشن سے۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    گلزار جی ہمیشہ سے میرے پسندیدہ رہے ہیں۔
    پچھلے سال ان کی یہ نظم بلاگ میں آپ سے شیئر کی تھی۔
    لیجئے اب اسے سن بھی لیں

    کتنی گرہیں کھولی ہیں میں نے

    کتنی گرہیں کھولی ہیں میں نے
    کتنی گرہیں اب باقی ہیں

    پاؤں میں پائل
    بانہوں میں کنگن
    گلے میں ہنسلی
    کمربند، چھلے اور پِِچھوے
    ناک، کان چِھدوائے گئے
    اور زیور زیور کہتے کہتے
    ریت رواج کی رسیوں سے میں جکڑی گئی
    اف۔۔۔۔۔۔۔ کتنی طرح میں پکڑی گئی

    اب چھِلنے لگے ہیں ہاتھ پاؤں اور کتنی خراشیں اُبھری ہیں
    کتنی گرہیں کھولی ہیں میں نے، کتنی رسیاں اُتری ہیں
    کتنی گرہیں کھولی ہیں میں نے
    کتنی گرہیں اب باقی ہیں


    انگ انگ، میرا روپ رنگ
    میرے نقش، نین، میرے بولے بین
    میری آواز میں کوئل کی تعریف ہوئی
    میری زلف سانپ
    میری زلف رات
    زلفوں میں گھٹا
    میرے لب گلاب، آنکھیں شراب
    غزلیں اور نظمیں کہتے کہتے
    میں حسن و عشق کے افسانوں میں جکڑی گئی
    اف۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنی طرح میں پکڑی گئی

    میں پوچھوں ذرا
    آنکھوں میں شراب دِکھے سب کو
    آکاش نہیں دیکھا کوئی
    ساون بھادوں تو دِکھے مگر
    کیا درد نہیں دیکھا کوئی
    فن کی چِھینی سے چادر میں
    بت چِھیلے گئے عریانی کے
    تاگا تاگا کرکے پوشاک اتاری گئی
    میرے جسم پہ فن کی مشق ہوئی
    اور آرٹ کا نام کہتے کہتے
    سنگ مرمر میں جکڑی گئی
    اف۔۔۔۔۔ کتنی طرح میں پکڑی گئی


    بتلائے کوئی، بتلائے کوئی
    کتنی گرہیں کھولی ہیں میں نے
    کتنہ گرہیں اب باقی ہیں


    شاعر۔ گلزار
    گلوکارہ۔ متالی سنگھ


    http://www.youtube.com/watch?v=lxT75oUsqcg

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  11. #116
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک کولیکشن ۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    ملکہ ترنم نورجہاں نے سینکڑوں خوبصورت اور دل موہ لینے والے گیت اور غزلیں گائی ہیں۔۔
    انہی میں سے خواجہ پرویز کا لکھا ہوا یہ گیت مجھے بےحد اچھا لگتا ہے۔۔
    آپ نے بھی یقینآ سنا ہوگا۔۔

    میں نے ہر کانٹا تیری راہ کا پلکوں سے چُنا

    میں نے ہر کانٹا تیری راہ کا پلکوں سے چُنا
    لوگ کہتے ہیں میں دشمن ہوں ترا، تُو نے سُنا


    جانے کیا سوچ کے ہر ظلم رَوا رکھا ہے
    کیا میں پتھر ہوں کہ قدموں میں سدا رکھا ہے؟
    میں نے رکھا ہے فقط اپنی محبت کا بھرم
    ورنہ ہرجائی ترے پیار میں کیا رکھا ہے؟

    میں نے ہر کانٹا تیری راہ کا پلکوں سے چُنا
    لوگ کہتے ہیں میں دشمن ہوں ترا، تُو نے سُنا


    بےوفائی کا گلہ لب پہ نہیں لاؤں گا
    تو مقدر میں نہیں دل کو یہ سمجھاؤں گا
    حال دل سننے کی شاید تجھے فرصت نہ ملے
    تیری دنیا سے بہت دور چلا جاؤں گا

    میں نے ہر کانٹا تیری راہ کا پلکوں سے چُنا
    لوگ کہتے ہیں میں دشمن ہوں ترا، تُو نے سُنا


    یہ مقدر کا لکھا ہے کوئی تکرار نہیں
    میری قسمت میں کہیں سایہء دیوار نہیں
    اب میں تجھ سے بھی عنایت کا طلبگار نہیں
    یہ گناہ سب سے بڑا ہے کہ گناہ گار نہیں

    میں نے ہر کانٹا تیری راہ کا پلکوں سے چُنا
    لوگ کہتے ہیں میں دشمن ہوں ترا، تُو نے سُنا

    http://www.youtube.com/watch?v=HrEoV...eature=related

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  12. #117
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک کولیکشن ۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    آج بچھڑے ہیں کل کا ڈر بھی نہیں

    گلزار صاحب کی یہ نظم جتنی کمال کی ہے
    اتنی ہی خوبصورتی سے بھوپندر نے اسے گایا اور خیام نے موسیقی دی ہے۔
    فلم ہے تھوڑی سی بےوفائی


    آج بچھڑے ہیں کل کا ڈر بھی نہیں
    زندگی اتنی مختصر بھی نہیں




    زخم دِکھتے نہیں ابھی لیکن
    ٹھنڈے ہوں گے تو درد نکلے گا
    طیش اُترے گا وقت کا جب بھی
    چہرہ اندر سے زرد نکلے گا



    آج بچھڑے ہیں کل کا ڈر بھی نہیں


    کہنے والوں کا کچھ نہیں جاتا
    سہنے والے کمال کرتے ہیں
    کون ڈھونڈے جواب دردوں کے
    لوگ تو بس سوال کرتے ہیں



    آج بچھڑے ہیں کل کا ڈر بھی نہیں


    http://www.youtube.com/watch?v=iSo1aYa-mg4


    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  13. #118
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری کولیکشن ۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    خوبرویئوں سے یاریاں نہ گئیں

    حسرت موہانی کی یہ غزل بہت ہی خوبصورت ہے۔
    اور اسی خوبصورتی سے میڈم نورجہاں نے اس کے چند اشعار کو گایا بھی ہے
    موسیقی حسن لطیف لالک کی ہے


    خُوبرُوئیوں سے یاریاں نہ گئیں
    دل کی بےاختیاریاں نہ گئیں


    عقلِ صبر آشنا سے کچھ نہ ہوا
    شوق کی بےقراریاں نہ گئیں


    دن کی صحرا نوردیاں نہ چُھٹیں
    شب کی اخترشماریاں نہ گئیں


    ہوش یاں سدِ راہِ علم رہا
    عقل کی ہرزہ کاریاں نہ گئیں


    تھے جو ہمرنگِ ناز اُن کے ستم
    دل کی اُمید واریاں نہ گئیں


    حُسن جب تک رہا نظارہ فروش
    صبر کی شرمساریاں نہ گئیں


    سب نے چھوڑا تجھے مگر حسرت
    درد کی غمگساریاں نہ گئیں


    طرزِ مومن میں مرحبا حسرت
    تیری رنگیں نگاریاں نہ گئیں


    http://www.youtube.com/watch?v=NBsox7ODDY8

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  14. #119
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک کولیکشن

    اس کو میں نے دیکھا تھا

    منیر نیازی کی ایک دلکش نظم طاہرہ سید کی آواز میں۔۔۔

    اس کو میں نے دیکھا تھا

    ہر کسی کے چہرے میں
    اک ضیاء سی ہوتی ہے
    رُخ کے ایک حصے میں*
    حسن کے علاقے کی
    اک ادا سی ہوتی ہے
    اس کو میں *نے دیکھا تھا

    گرم خو مہینوں میں
    اک خوشی کی محفل میں
    شہر کے مکینوں* میں*
    اک طرف کھڑے تنہا
    جس طرف کو رستے تھے
    جن کے ساتھ گلیاں *تھیں
    جن میں لوگ بستے تھے
    بے کشش مکانوں* میں*
    جیسے چاند راتیں تھیں
    اس کے سرد چہرے میں
    خوشگوار آنکھیں* تھیں!!


    http://www.youtube.com/watch?v=edWmH...eature=related




    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  15. #120
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری میوزک کولیکشن۔۔۔ نظمیں، غزلیں ، گیت

    فلم عکس کے سبھی گیت گلزار نے لکھے تھے جو ہمیشہ سے میرے پسندیدہ شاعر رہے ہیں۔
    اس فلم کے اکثر گیت زبان زد عام ہوئے۔۔
    لیکن ایک گیت جو بہت ہی پیارا سا تھا۔۔ اسے وہ مقبولیت حاصل نہ ہوئی جس کا وہ مستحق تھا۔

    اے ہری ہرن کی آواز میں یہ گیت سننے میں بہت ملائمت لیے ہوئے ہے
    انو ملک کی موسیقی ہے۔۔ آپ بھی سنیئے

    ہم بھول گئے ہیں رکھ کے کہیں
    وہ چیز جسے دل کہتے تھے
    وہ چیز جسے دل کہتے ہیں

    امید بھی اجنبی لگتی ہے اور درد پرایا لگتا ہے
    آئینے میں جس کو دیکھا تھا، بچھڑا ہوا سایہ لگتا ہے

    ہم بھول گئے ہیں رکھ کے کہیں

    نہ جانے کہاں چھوڑ آئے ہیں وہ شخص جسے ہم جانتے تھے
    آہٹ بھی سنائی دیتی نہیں، پرچھائیں سے ہم پہچانتے تھے

    ہم بھول گئے ہیں رکھ کے کہیں


    فلم۔ عکس۔ 2001
    موسیقی۔ انو ملک
    شاعر۔ گلزار
    گلوکار۔ اے ہری ہرن

    http://www.youtube.com/watch?v=oh-wpa0llOI

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

Page 8 of 10 FirstFirst ... 678910 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •