Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 3 of 10 FirstFirst 12345 ... LastLast
Results 31 to 45 of 146

Thread: میوزک ڈائری

  1. #31
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری پسند

    یہ مانا میری جاں، محبت سزا ہے


    یہ مانا میری جاں، محبت سزا ہے
    مزہ اس میں اتنا مگر کِس لئے ہے


    وہ اک بے قراری جواب تک اُدھر تھی
    وہی بےقراری اِدھر کِس لئے ہے

    بہلنا نہ جانے، بدلنا نہ جانے
    تمنا مچل کے سنبھلنا نہ جانے
    قریب اور آؤ، قدم تو بڑھاؤ
    جھکادوں نہ میں سـَر تو، سَر کس لئے ہے


    نطارے بھی دیکھے، اشارے بھی دیکھے
    کئی خوبصورت سہارے بھی دیکھے
    جو مہہ خانے جا کے نشہ میں اٹھاؤں
    تو پھر یہ نشیلی نظر کس لئے ہے

    تمہی نے سنوارا، تمہی نے سجایا
    میرے سُونے دل کو تمہی نے بسایا
    تمہارے قدم سے ہے گھر میں اجالا
    اگر تم نہیں تو یہ گھر کس لئے ہے


    یہ مانا میری جاں، محبت سزا ہے
    مزہ اس میں اتنا مگر کِس لئے ہے


    فلم۔ ہنستے زخم

    گلوکار۔ محمد رفیع
    شاعر۔ کیفی اعظمی
    موسیقی۔ مدن موہن

    YouTube - ye mana meri jaan (hanste zakhm)

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  2. #32
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    1,413
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میری پسند

    عمدہ کولیکشن ہے بھائی
    ایک سے بڑھ کر ایک سانگ ہے
    عکس ِخوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی

  3. #33
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری پسند

    نیلا آسماں سو گیا

    نیلا آسماں سو گیا
    نیلا اسماں سو گیا

    آنسوؤں میں چاند ڈوبا ، رات مرجھائی
    زندگی میں دور تک پھیلی ہے تنہائی
    جو گزرے ہم پہ وہ کم ہے
    تمہارے غم کا موسم ہے

    نیلا آسماں سو گیا
    نیلا آسماں سو گیا

    یاد کی وادی میں گونجیں بیتے افسانے
    ہمسفر جو کل تھے، اب ٹھہرے وہ بیگانے
    محبت آج پیاسی ہے
    بڑی گہری اداسی ہے

    نیلا آسماں سو گیا
    نیلا آسماں سو گیا

    فلم۔۔ سلسلہ
    گلوکارہ۔ لتا منگیشکر
    شاعر، جاوید اختر

    موسیقی۔ شیو۔ ہری


    YouTube - Neela Aasmaan (Silsila) - Lata, Javed Akhtar, Shiv Hari


    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  4. #34
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری پسند

    دیپک راگ ہے چاہت اپنی کاہے سنائیں تمہیں
    ہم تو سلگتے ہی رہتے ہیں کیوں سلگائیں تمہیں

    ترکِ محبت، ترکِ تمنا کر چکنے کے بعد
    ہم پہ یہ مشکل آن پڑی ہے کیسے بھلائیں تمہیں

    دل کے زخم کا رنگ تو شاید آنکھوں میں بھر آئے
    روح کے زخموں کی گہرائی کیسے دکھائیں تمہیں

    سناٹا جب تنہائی کے زہر میں گھلتا ہے
    وہ گھڑیاں کیونکر کٹتی ہیں، کیسے بتائیں تمہیں

    جن باتوں نے پیار تمہارا نفرت میں بدلا
    ڈر لگتا ہے وہ باتیں بھی بھول نہ جائیں تمہیں

    اڑتے پنچھی، ڈھلتے سائے، جاتے پل اور ہم
    بیرن شام کا تھام کے دامن روز بلائیں تمہیں

    دور گگن پر ہنسنے ولے نرمل کومل چاند
    بے کل من کہتا ہے آؤ، ہاتھ لگائیں تمہیں



    رنگ برنگے گیت تمہارے ہجر میں ہاتھ آئے
    پھر بھی یہ کیسےچاہیں کہ ساری عمرنہ پائیں تمہیں

    پاس ہمارے آکر تم بیگانہ سے کیوں ہو؟
    چاہو تو ہم پھرکچھ دوری پر چھوڑ آئیں تمہیں


    گلوکارہ۔ شاہدہ پروین
    شاعر۔ ظہور نظر

    YouTube - Deepak Raag HAy Chahat Apni Kahay Sunaeen, Shahida Parveen





    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  5. #35
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری پسند

    جو نہ مل سکے وہی بے وفا

    جو نہ مل سکے وہی بے وفا، یہ بڑی عجیب سی بات ہے
    جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر، وہی آج تک میرے ساتھ ہے



    جو کسی نظر سے عطا ہوئی ، وہی روشنی ہے خیال میں
    وہ نہ آ سکے، رہوں منتظر ، یہ خلش کہاں تھی وصال میں
    میری جستجو کو خبر نہیں ، نہ وہ دن رہے ، نہ وہ رات ہے
    جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر، وہی آج تک میرے ساتھ ہے



    کرے پیار لب پہ گِلہ نہ ہو ، یہ کِسی کِسی کا نصیب ہے
    یہ کرم ہے اُس کا جفا نہیں ، وہ جُدا بھی رہ کے قریب ہے
    وہی آنکھ ہے میرے روبرو ، اُسی ہاتھ میں میرا ہاتھ ہے
    جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر،وہی آج تک میرے ساتھ ہے



    میرا نام تک جو نہ لے سکا ، جو مجھے قرارنہ دے سکا
    جِسے اختیار تو تھا مگر، مجھے اپنا پیار نہ دے سکا
    وہی شخص میری تلاش ہے ، وہی درد میری حیات ہے
    جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر ،وہی آج تک میرے ساتھ ہے


    گلوکارہ۔ نورجہاں

    YouTube - jo na mil sakey wohi bewafa - noor jehan


    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  6. #36
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری پسند

    جِس دن سے پیا دل لے گئے

    جس دن سے پیا دل لے گئے، دکھ دے گئے
    اس دن سے گھڑی، پل، ہائے، چین نہیں آئے

    گھٹتیں نہیں دل کی دوریاں ،مجبوریاں
    میرا تم بن جی گھبرائے ،چین نہیں آئے

    جس دن سے پیا دل لے گئے، دکھ دے گئے

    جب چہکیں پنچھی شام کے
    رہ جاؤں میں دل کو تھام کے
    کروں بین تمہارے نام کے
    آنسو اب کِس کام کے
    لوٹا ہے تمہارے پیار نے، اقرار نے
    بیٹھی ہوں میں آس لگائے، چین نہیں آئے

    جس دن سے پیا دل لے گئے۔ دکھ دے گئے
    اس دن سے گھڑی، پل، ہائے، چین نہیں آئے

    آرام نہیں میرے بھاگ میں
    میں تو کھوگئی غم کے راگ میں
    دل جلتے جلتے، جل گیا
    پیار کی ٹھنڈی آگ میں
    جب یاد تمہاری آگئی ، تڑپا گئی
    میرے دکھیا نیّن بھر آئے، چین نہیں آئے

    جس دن سے پیا دل لے گئے۔ دکھ دے گئے
    اس دن سے گھڑی، پل، ہائے، چین نہیں آئے

    فلم۔ انتظار ۔1956
    اداکارہ و گلوکارہ۔ نورجہاں
    نغمہ نگار۔ قتیل شفائی
    موسیقار۔ خواجہ خورشید انور

    YouTube - Intezar (1956) - jis din se piyaa


    اور یہی گیت بہت سالوں بعد اسٹوڈیو ریکارڈنگ میں



    YouTube - jis din se piya dil le gaye - noor jehan

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  7. #37
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری پسند

    دشت تنہائی میں

    دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں
    تیری آواز کے سائے، ترے ہونٹوں کے سراب
    دشتِ تنہائی میں، دُوری کے خس و خاک تلے
    کَھل رہے ہیں، تیرے پہلو کے سمن اور گلاب
    دشت تنہائی میں۔۔۔۔
    اٹھ رہی ہے کہیں قربت سے تری سانس کی آنچ
    اپنی خوشبو میں سلگتی ہوئی مدھم مدھم
    دور۔۔۔افق پار، چمکتی ہوئی، قطرہ قطرہ
    گر رہی ہے تری دلدار نظر کی شبنم
    دشت تنہائی میں۔۔۔۔
    اس قدر پیار سے، اے جانِ جہاں، رکھا ہے
    دل کے رخسار پہ اس وقت تری یاد نے ہات
    یوں گماں ہوتا ہے، گرچہ ہے ابھی صبح فراق
    ڈھل گیا ہجر کا دن آ بھی گئی وصل کی رات


    نظم۔۔۔ یاد از فیض احمد فیض
    گلوکارہ۔۔۔ اقبال بانو
    موسیقی۔ مہدی ظہیر

    YouTube - DASHT-E-TANHAE MEIN (IQBAL BANO)


    اسی نظم کو بہت بعد میں ٹینا ثانی نے بھی گایا

    YouTube - Dasht e tanhai - Tina Sani

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  8. #38
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری پسند

    ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد

    ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد
    پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد


    کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار
    خون کے دھبّے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد


    دل تو چاہا پر شکستِ دل نے مہلت ہی نہ دی
    کچھ گلے شکوے بھی کر لیتے، مناجاتوں کے بعد


    تھے بہت بے درد لمحے، ختمِ دردِ عشق کے
    تھیں بہت بے مہر صبحیں، مہرباں راتوں کے بعد


    اُن سے جو کہنے گئے تھےفیض جاں صدقہ کئے
    اَن کہی ہی رہ گئی وہ بات سب باتوں کے بعد

    نظم۔ ڈھاکہ سے واپسی پر از فیض احمد فیض
    گلوکارہ۔ نیئرہ نور

    YouTube - ham keh Thehre ajnabii itnii 2 - nayyara noor

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  9. #39
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری پسند

    سن چرخے دی مٹھی مٹھی کُوک۔ نصرت فتح علی خاں

    سن چرخے دی مٹھی مٹھی کُوک
    ماہیا مینوں یاد آؤندا
    میرے دل وچوں اٹھ دی اے ہُوک
    ماہیا مینوں یاد آؤندا
    سن چرخے دی مٹھی مٹھی کُوک

    میری عید والا چن کدوں چڑھے گا
    اللہ جانے ماہی کدوں ویڑے وڑھے گا
    دکھ ڈاڈھے نے تے جندڑی ملوک
    ماہیا مینوں یاد آؤندا
    سن چرخے دی مٹھی مٹھی کُوک
    ماہیا مینوں یاد آؤندا


    ماہی آوے گا تے خوشیاں مناواں گی
    اودھے راہواں وچ اکھیاں وچھاواں گی
    جان چھڈی اے وچھوڑیاں نے پھُوک
    ماہیا مینوں یاد آؤندا
    سن چرخے دی مٹھی مٹھی کُوک
    ماہیا مینوں یاد آؤندا


    طعنے مار دے نے اپنے شریک وے
    لکھ چٹھی وچ آون دی تریخ وے
    کالی رات والی ڈنگے مینوں شُوک
    ماہیا مینوں یاد آؤندا
    سن چرخے دی مٹھی مٹھی کُوک
    ماہیا مینوں یاد آؤندا

    کتاں پوریاں تے ہنجو میرے وگدے
    ہُن ہاسے وی نئیں مینوں چنگے لگدے
    کیویں بھل جاواں اودھے میں سلُوک
    ماہیا مینوں یاد آؤندا
    سن چرخے دی مٹھی مٹھی کُوک
    ماہیا مینوں یاد آؤند
    ا




    YouTube - Sun Charkhe Di mithi mithi- Nusrat Fateh Ali Khan


    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  10. #40
    Diya
    Guest

    Re: میری پسند

    نائیس چوائس۔۔۔

  11. #41
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری پسند

    شکریہ دیا سس
    جیتی رہیئے

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  12. #42
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2009
    Posts
    1,417
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میری پسند

    بہت عمدہ کولیئکشن ھے آپ کی، بیسڈ اف لک۔

    سب سونگز تو نیہں لیکن کافی مقدار میں آپ کی چوائس مجھے پسند آئی۔
    کیپ اٹ اپ

  13. #43
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری پسند

    اے اجبنی

    اے اجنبی ، تُو بھی کبھی ،آواز دے کہیں سے

    میں یہاں ٹکڑوں میں جی رہا ہوں
    تُو کہیں ٹکروں میں جی رہی ہے

    اے اجنبی ، تُو بھی کبھی ،آواز دے کہیں سے

    روز روز ریشم سی ہوا
    آتے جاتے کہتی ہے بتا، ریشم سی ہوا
    کہتی ہے بتا
    وہ جو دودھ دھلی معصوم کلی ،
    وہ ہے کہاں ، کہاں ہے
    وہ روشنی کہاں ہے، وہ جان سی کہاں ہے
    میں ادھورا ، تُو ادھوری جی رہی ہے

    اے اجنبی ، تُو بھی کبھی ، آواز دے کہیں سے

    تُو تو نہیں ہے لیکن تیری مسکراہٹیں ہیں
    چہرہ کہیں نہیں ہے پر تیری آہٹیں ہیں
    تُو ہے کہاں ، کہاں ہے
    تیرا نشاں کہاں ہے، میرا جہاں کہاں ہے
    میں ادھورا ، تُو ادھوری جی رہی ہے

    اے اجنبی ، تو بھی کبھی ،آواز دے کہیں سے
    میں یہاں ٹکڑوں میں جی رہا ہوں
    تُو کہیں ٹکروں میں جی رہی ہے

    اے اجنبی ، تُو بھی کبھی ،آواز دے کہیں سے


    فلم۔ دل سے
    آواز ۔ ادت نرائن
    شاعر۔ گلزار
    موسیقی۔ اے آر رحمٰن

    YouTube - Ai Ajnabi - From Dil Se - Hindi Movie

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  14. #44
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میری پسند

    کہنا ہی کیا یہ نین اک انجان سے جو ملے


    کہنا ہی کیا یہ نین اک انجان سے جو ملے
    چلنے لگے محبت کے جیسے یہ سلسلے
    ارماں نئے ایسے دل میں کھلے، جن کو کبھی میں نہ جانوں
    وہ ہم سے، ہم ان سے کبھی نہ ملے ، کیسے ملے دل نہ جانوں
    اب کیا کریں، کیا نام لیں، کیسے انہیں میں پکاروں

    پہلی ہی نظر میں کچھ ہم ،کچھ تم ہوجاتے ہیں یوں گُم
    نینوں سے برسے رم جھم، رم جھم ہم پہ پیار کا ساون
    شرم تھوڑی تھوڑی ہم کو آئے تو نظریں جھک جائیں
    ستم تھوڑا تھوڑا ہم پہ شوخ ہوا بھی کرجائے
    ایسی چلی آنچل اڑے، دل میں ایک طوفاں اٹھے
    ہم تو لٹ گئے کھڑے ہی کھڑے

    کہنا ہی کیا یہ نین اک انجان سے جو ملے

    اِن ہونٹوں نے مانگا سرگم، سرگم تُو اور تیرا ہی پیار ہے
    آنکھیں ڈھونڈیں ہیں جس کو ہردم، ہردم تُو اورتیرا ہی پیارہے
    محفل میں تنہا ہے دل ایسے، دل ایسے
    تجھ کو کھو نہ دے ڈرتا ہے یہ ایسے، یہ ایسے
    آج ملی ایسی خوشی ، جھوم اُٹھی دنیا یہ میری
    تم کو پایا تو پائی زندگی

    کہنا ہی کیا یہ نین اک انجان سے جو ملے
    چلنے لگے محبت کے جیسے یہ سلسلے
    ارماں نئے ایسے دل میں کھلے، جن کو کبھی میں نہ جانوں
    وہ ہم سے ، ہم ان سے کبھی نہ ملے ، کیسے ملے دل نہ جانوں
    اب کیا کریں، کیا نام لیں، کیسے انہیں میں پکاروں

    فلم۔ بمبئی
    گلوکارہ۔ چترا
    موسیقی۔ اے آر رحمٰن


    YouTube- Kehna Hi Kya

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  15. #45
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    479
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میری پسند

    بہت اچھی کولیکشن ہے بھائی
    بسٹ آف لک
    [SIGPIC][/SIGPIC]

Page 3 of 10 FirstFirst 12345 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •