Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 10 of 10 FirstFirst ... 8910
Results 136 to 146 of 146

Thread: میوزک ڈائری

  1. #136
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک ڈائری

    یار کو ہم نے جا بجا دیکھا


    بہت ہی دل موہ لینے والا کلام اور اندازِ گائیکی ہے۔
    یقینآ آپ کو پسند آئے گا یہ کلام

    یار کو ہم نے جا بجا دیکھا
    کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا

    کہیں ممکن ہوا کہیں واجب
    کہین فانی، کہیں بقا دیکھا

    کہیں وہ بادشاہِ تخت نشیں
    کہیں کاسہ لئے گدا دیکھا

    کہیں وہ در لباسِ معشوقاں
    برسرِ ناز اور ادا دیکھا

    کہیں عاشق نیاز کی صورت
    سینہ گریہ و دل جلا دیکھا

    گلوکارہ: عابدہ پروین
    کلام: حضرت شاہ نیاز
    موسیقی:مظفر علی



  2. #137
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک ڈائری

    سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام
    اپنے من کی میں جانوں اور پی کے من کی رام


    یہ قوالی نصرت فتح علی کی آواز میں یقینآ سبھی نے سنی ہو گی۔۔

    اس کا دوسرا روپ آپ کے لیے۔۔
    اور یقینآ اسے سن کے بھی آپ جھوم اٹھیں گے

    گلوکارہ: تعشقہ شاہ

    http://www.youtube.com/watch?v=cDD3K_x45fk

  3. #138
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک ڈائری

    اب کے ساون میں برکھا نہیں

    1996ء میں لکشمی کانت پیارے لال کی موسیقی میں ایک فلم ریلیز ہوئی "بھیرویں"
    اس فلم کا میرا فیورٹ سونگ جو دل کو اداس سا کر دیتا ہے۔ اور یہ اداسی بہت کچھ یاد دلا جاتی ہے

    آپ بھی سنیئے

    اب کے ساون میں برکھا نہیں
    سُونا ہے من ، کچھ اچھا نہیں
    اب کے ساون میں برکھا نہیں

    کرئے کس پہ بھلا کوئی بھروسہ
    دے سکتا ہے کوئی بھی دھوکہ
    اس رات کی صبح نہیں
    اب کے ساون میں برکھا نہیں

    آنگن کی تلسی ہے روئی
    آنسو کی مالا پروئی
    اب کے پونم میں چندا نہیں
    اب کے ساون میں برکھا نہیں

    ٹوٹ کر مالا بکھر گئی رے
    عمر ساری گزر گئی رے
    اس سے گہرا کوئی صدمہ نہیں
    اب کے ساون میں برکھا نہیں
    سونا ہے من ، کچھ اچھا نہیں
    اب کے ساون میں برکھا نہیں




    http://www.youtube.com/watch?v=5xm27WmshO4

  4. #139
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک ڈائری

    رات چلی ہے جُھوم کے
    راہوں کو تیری چُوم کے
    آ بھی جا ، آ بھی جا


    فلم: جوش۔ 1966
    گلوکار: احمد رشدی۔ ناہید نیازی
    موسیقی: مصلح الدین
    اداکار۔ وحید مراد۔ روزینہ

    یہ میلوڈی سے بھرپور گیت مجھے بہت پسند ہے۔ آپ بھی سنیئے

    http://www.youtube.com/watch?v=NEcTK...eature=related

  5. #140
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک ڈائری

    جب رات ڈھلی، تم یاد آئے
    ہم دور نکل آئے کسی یاد کے سائے سائے



    احمد رشدی نے ویسے تو طربیہ گیت زیادہ سہولت سے گائے ہیں لیکن ان کے المیہ گیت سنیں تو وہ بھی دل چھو لینے والے ہیں۔۔ ورسٹائلیٹی شاید اسے ہی کہتے ہیں


    فلم۔ کنیز۔ 1967
    گلوکار۔ احمد رشدی۔ مالا
    اداکار۔ زیبا۔ وحید مراد




    http://www.youtube.com/watch?v=zHsra...eature=related


    http://www.youtube.com/watch?v=a2qqb...eature=related

  6. #141
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک ڈائری

    تمہاری نظر کیوں خفا ہو گئی
    خطا بخش دو گر خطا ہو گئی


    رفیع اور لتا کے اس چنچل گیت کو جس خوبصورتی سے پکچرائز کیا گیا ہے وہ قابل دید ہے۔۔
    ساحر لدھیانوی کے دلکش بولوں کو روی کی موسیقی نے جاندار بنا دیا ہے۔۔
    مالا سنہا اور بسواجیت کی اداکاری نے اس گیت کو امر بنا دیا ہے




    http://www.youtube.com/watch?v=OWQ6t...eature=related


    سیڈ ورژن:


    http://www.youtube.com/watch?v=qrIOj...feature=relmfu

  7. #142
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک ڈائری

    جینا یہاں مرنا یہاں، اس کے سِوا جانا کہاں
    جی چاہے جب ہم کو آواز دو، ہم ہیں وہیں، ہم تھے جہاں
    اپنے یہیں دونوں جہاں، اس کے سوا جانا کہاں

    فلم" میرا نام جوکر" میں مکیش کے گائے اس گیت سے بہت سی دلی یادیں وابستہ ہیں۔۔
    کسی کے ہمیشہ کے لئے جدا ہو جانے والی یادیں۔۔
    ایسی دائمی جدائی کہ جس کے بعد صرف اور صرف یادیں ہی رہ جاتی ہیں۔

    کل کھیل میں ہم ہوں نہ ہوں، گردش میں تارے رہیں گے سدا
    ڈھونڈو گےتم، ڈھونڈیں گے وہ، پر ہم تمہارے رہیں گے سدا
    ہوں گے یہیں اپنے نشاں، اِس کے سوا جانا کہاں

    دل چھو لینے والے یہ بول پلکوں کے گوشے نم کر جاتے ہیں۔


    http://www.youtube.com/watch?v=19GVn...feature=fvwrel

  8. #143
    Section Managers

    Join Date
    Dec 2008
    Posts
    14,913
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کچھ میوزک میری کولیکشن سے۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    بہتتتت بہترین، شاندار۔ خوبصورت شاعری اور خوبصورت ترین آواز۔ کمال شیئرنگ کا بہت شکریہ عمران بھائی۔

    Quote Originally Posted by IN Khan View Post
    میرے اس پسندیدہ گیت کی شاعری پر ذرا غور کیجئے گا
    اک اک لفظ۔۔۔ جیسے موتی پروئے ہوں۔۔۔
    دل کے حساس تاروں کو چھیڑنے والا یہ گیت لتا منگیشکر کی آواز میں ہے


    آج دل پہ کوئی زور چلتا نہیں
    مسکرانے لگے تھے، مگر رو پڑے

    روز ہی کی طرح آج بھی درد کو
    ہم چھپانے لگے تھے، مگر رو پڑے

    اور اب کیا کہیں ، کیا ہوا ہے ہمیں
    تم تو ہو بے خبر ہم بھی انجان ہیں
    بس یہی جان لو تو بہت ہوگیا
    ہم بھی رکھتے ہیں دل، ہم بھی انسان ہیں
    مسکراتے ہوئے ہم بہانہ کوئی
    پھر بنانے لگے تھے، مگر رو پڑے

    آج دل پہ کوئی زور چلتا نہیں
    مسکرانے لگے تھے، مگر رو پڑے

    ہیں ستارے کہاں اتنے آکاش پر
    ہر کسی کو اگر اک ستارہ ملے
    کشتیوں کے لئے، یہ بھنور بھی تو ہیں
    کیا ضروری ہے سب کو کنارہ ملے
    بس یہی سوچ کے، ہم بڑے چین سے
    ڈوب جانے لگے تھے، مگر رو پڑے

    آج دل پہ کوئی زور چلتا نہیں
    مسکرانے لگے تھے، مگر رو پڑے

    عمر بھر کاش ہم یونہی روتے رہیں
    آج کیونکہ ہمیں یہ ہوئی ہے خبر
    مسکراہٹ کی تو کوئی قیمت نہیں
    آنسوؤں سے ہوئی ہے ہماری قدر
    بادلوں کی طرح ، ہم تو برسے بِنا
    لوٹ جانے لگے تھے، مگر رو پڑے

    آج دل پہ کوئی زور چلتا نہیں
    مسکرانے لگے تھے، مگر رو پڑے

    YouTube- Aaj dil pe koi zor chalta nahi (Lata)
    Hazrat ALI A.S. Said

    Sermon 126:

    With regard to me, two categories of people will be ruined, namely he who loves me too much and the love takes him away from rightfulness, and he who hates me too much and the hatred takes him away from rightfulness.

    Nahjul Balagha.

  9. #144
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کچھ میوزک میری کولیکشن سے۔۔۔۔۔ صرف آپ کے لئے

    Quote Originally Posted by NaimaAsif View Post
    بہتتتت بہترین، شاندار۔ خوبصورت شاعری اور خوبصورت ترین آواز۔ کمال شیئرنگ کا بہت شکریہ عمران بھائی۔

    پسندیدگی پر بےحد مشکور ہوں ناعمہ سس
    خوش رہیئے

  10. #145
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    5,277
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک ڈائری

    such a nice song

    http://youtu.be/B4VkmV-D-0A


    Quote Originally Posted by IN Khan View Post
    آج سوچا تو آنسو بھر آئے

    مدتیں ہوگیئیں مسکرائے


    دل کی نازک رگیں ٹوٹتی ہیں
    یاد اتنا بھی نہ کوئی آئے


    رہ گئی زندگی درد بن کے
    درد دل میں چھپائے چھپائے


    ہر قدم پر ادھر مڑ کے دیکھا
    ان کی محفل سے ہم اٹھ تو آئے

    فلم۔ ہنستے زخم
    گلوکارہ۔ لتا منگیشکر
    موسیقی۔ مدن موہن
    شاعر۔کیفی اعظمی
    اداکارہ۔ پریہ راج ونش


    ہم نہ نکہت ہیں نہ گل کہ مہکتے جاویں

  11. #146
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: میوزک ڈائری

    کی سمجھایئے سجناں ایناں نین کملیاں نوں
    کہندے تینوں ویکھے بنا گزارہ نئیں ہوندا

    گلوکار: امریندر گل
    موسیقی: ڈاکٹر زیوس
    شاعر: نما لوہارکا




    http://www.youtube.com/watch?v=Ct9e00Cts94

Page 10 of 10 FirstFirst ... 8910

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •