Thanks Thanks:  1
Likes Likes:  0
Results 1 to 2 of 2

Thread: یہی ہمارا گھر ھے

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    29,003
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    یہی ہمارا گھر ھے

    السلام علیکم
    کل مجھے ایک مکان کو دیکھنے کا اتفاق ھوا_ہر پہلو سے فن تعمیر کا ایک شاندار نمونہ پیش کر رھا تھا مگر بیرونی دیواروں سے بارشوں کے باعث اتر جانے والے رنگ کی وجہ سے اس کی خوبصورتی متاثر ھو رھی تھی_مجھ سے رھا نہ گیا اور میں نے مالک مکان جو کہ میرا دوست اور اس وقت میرا میزبان بھی تھا سے اس خامی کا اظہار کر دیا میرا دوست مسکرانے لگا اور پھر نہ جانے اس کے جی میں کیا آئی کہ مجھے اپنا مکمل مکان دکھانے کی دعوت دی میں فوراً راضی ھو گیا_مکان کے ڈرائنگ روم سے نکل کر میں نے ایک ایک گوشے کو دیکھا_کہیں کوئی کمی بیشی نظر نہ آئی_واپس ڈرائنگ روم میں آئے تو میرا دوست کہنے لگا کہ میرے مکان اور اور میرے پاکستان میں کیا فرق ھے_اس سوال پر میں حیران ھوا اور اس سے پیشتر کے میں کچھ کہتا میرا دوست مسکراتے ھوئے بولا_پاکستان میں بہت خوبصورتی ھے_بہت زندگی ھے ھمیں فرصت نہیں کہ اسے دیکھیں_یہاں خامیاں بھی ہیں لیکن بہت ہی کم_ھم لوگ ان خامیوں کا اتنا ڈھنڈورا پیٹتے ھیں کہ باقی کسی کے لیے وقت ھی نہیں بچتا_وہ بہت دیر تک ایسی ھی باتیں کرتا رھا اور میں اندر ھی اندر اپنے وطن کی محبت سے سرشار ھوتا رھا_
    مثبت پاکستان سیکشن کا مقصد بھی یہی ھے کہ ھم پاکستان کی خوبصورتی کی وسعتوں کا کسی قدر احاطہ کر سکیں_یقین جانیئے ھمارا وطن دنیا کا حسین ترین ملک ھے_یہاں کے لوگ خداداد صلاحیتوں کے مالک اور محبتوں کے امین ھیں_
    ھم سب پاکستان کو ھمیشہ بہتر سے بہتر حالت میں دیکھنا چاھتے ھیں_اس لیے امید رکھتا ھوں کہ یہاں پاکستان کے امیج کو مسخ کرنے والی تحریریں پوسٹ نہیں کی جائیں گ
    ی_

    وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا
    دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے

  2. #2
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    44,611
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    گھر تو یہی ہے لیکن گھر والے کہاں غائب ہیں؟
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •