جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ تھریڈ انتہائی قدیم موسیقی کے لئے بنایا گیا ہے۔ پرانے گانوں کے شائقین یہاں پر پرانے گانے شیئر کر سکتے ہیں، دیکھ سکتے ہیں۔

اس تھریڈ میں فلمی دنیا کے ابتدائی دور سے لے کر 1980 تک کے کسی بھی گلوکار یا گلوکارہ کے نغمے شیئر کئے جا سکتے ہیں۔ اس کی کوئی قید نہیں ہے۔ البتہ 1980 کے بعد کے نغمے شامل نہیں کئے جا سکتے۔

امید ہے پرانی موسیقی کے شائقین اس سلسلے کو پسند فرمائیں گے۔