Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 3 of 3

Thread: اردو لطیفوں کے سب سے بڑے پروجیکٹ کا تعارف

  1. #1
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    اردو لطیفوں کے سب سے بڑے پروجیکٹ کا تعارف

    محترم اراکین السلام علیکم
    میری آرزو ھے کہ یہ پیام آپ کو بہترین حال میں ملے


    1۔ اس پروجیکٹ کا مقصد اردو لطیفوں کا سب سے بڑا مجموعہ تیار کرنا ھے۔
    2۔ اس کام کے لیے ایک سوفٹ وئر تیار کیا گیا ھے۔ دنیا کا کوئی بھی شخص اس پروجیکٹ کے مخصوص سائٹ فری اردو جوکس ڈاٹ کام سمیت ڈاؤن لوڈنگ کے مشہور سائٹس سے اس سوفٹ وئر کو ڈاؤن لوڈ کر سکے گا۔
    3۔ پہلے دن سے اس سوفٹ وئر میں 101101 (ایک لاکھ ایک ھزار ایک سو ایک) لطیفے موجود ھوں گے۔
    4۔ آپ اسے ڈاؤن لوڈ کر کے آسانی سے مطالعہ کر سکیں گے اور آن لائن رھنے کی ضرورت بھی نہیں ھو گی۔
    5۔ آپ اسے اپنے دوستوں کو بھی بھیج سکیں گے۔
    6۔ کوئی بھی شخص اس سوفٹ وئر میں نئے لطیفے شامل کر سکے گا۔
    7۔ کوئی بھی شخص لطیفوں کی درجہ بندی کوالٹی ، اخلاقیات ، لسانیات ، قومیت ، مذھب وغیرہ کے لحاظ سے کر سکے گا۔ یوں نسبتا کم کوالٹی کے لطیفوں کو آسانی سے سسٹم سے باھر نکالا جا سکے گا۔
    8۔ محتاط اندازے کے مطابق ھم پہلے سال ھی دس لاکھ سے زائد ڈاؤن لوڈز کا ھدف حاصل کرنے میں کامیاب ھو جائیں گے۔ یوں یہ لطیفے عوام کی اتنی بڑی تعداد تک پہنچ جائیں گے جہاں تک ھم ون اردو کی مدد سے انتہائی کثیر سرمایہ اور انفرااسٹرکچر قائم کر کے بھی بھی نہیں پہنچ سکتے۔
    9۔ عوام کے لیے پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ستمبر 2009 میں کیا جائے گا۔
    10۔ پروجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم ان شااللہ 22 اگست 2009 سے اپنا کام شروع کر چکی ھے۔


    اپنی خاص دعا میں یاد رکھیے
    اگر میں آپ کی کچھ بھی اور مدد کر سکوں تو ضرور حُکم کیجیے گا
    بصد خلوص
    شہزاد قیس
    مدیر اعلٰی
    ون اردو
    Thanks.

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    12,993
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اردو لطیفوں کے سب سے بڑے پروجیکٹ کا تعارف

    اگر ابھی تک 101 پورے نہیں ہوتے تو ہمیں بھی گن لیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    مسکراہٹیں بکھیر تو ہم دیں گے پر انہیں اکٹھا کرنے کے لئے بھی تو بندے بھرتی کریں۔ ایسا نہ ہو ماحولیات والے چالان ہی کر دیں، گڈی بند، بندہ اندر، وارنٹ ناقابل گرفتاری ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


    مزے مزے کے مضامین: ٭ پاء جی ٭ ٹونٹی فور ٭ واپسی ٭ مرزا جی کی منگنی ٭ واہ، گُڈ ٭

    Motivation is Magic_________________________میرا بلاگ
    مثبت سوچئیے، مثبت بات کیجئیے، مثبت نتائج کی امید رکھئیے۔

  3. #3
    Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    65
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اردو لطیفوں کے سب سے بڑے پروجیکٹ کا تعارف

    السلام علیکم
    کیا یہ سوفٹ ویر تیار ہوچکا ہے؟

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •