السلام علیکم!۔
نوشین قریشی صاحبہ یہاں بہت خوبصورت انداز میں مسائل حل کر رہی ہیں ۔
کچھ سوالات میرے بھی ۔
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں ۔ جو یہ تصور کرتے ہیں کہ وہ دنیا میں کوئی بڑا کام نہیں کر سکتے ۔اور چند لوگوں کو بہت زیادہ بلند تصور کرتے ہوئے ان کی غلطیوں کو بھی درست سمجھتے ہیں ۔
وہ ایسے لوگوں کے ہمیشہ معتقد ہی رہتے ہیں ۔
وہ ایسے لوگوں سے کبھی بھی کھل کر بات نہیں کرتے ۔ بلکہ ہمیشہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ اپنی خامیوں کو چھپاتے رہیں یا ان کے سامنے کھل کر اظہار نہ کریں ۔ اپنی بہت سی باتیں بھی ان سے چھپاتے ہیں ۔
ایسے لوگوں سے دوستی بھی نہیں کرتے ۔
ان لوگوں کو برابری کی سطح پر لانے کا کیا طریقہ کار ہو سکتا ہے۔ ہم ان کو کیسے ڈیل کریں کہ ان کے اندر سے وہ احساس ختم ہو جائے جس کے تحت وہ دوسروں کو اعلٰی گردانتے ہیں ۔ اور ان سے کھل کر بات نہیں کرتے ۔
Bookmarks