Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 23 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 336

Thread: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    4,687
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    مقابلہ ء خاکہ نگاری







    خاکہ نگاری ادب کی اہم صنف ھے اور خوش قسمتی سےون اردو پہ بہت سے ایسے لکھاری بھی موجود ہیں جو خاکہ نگاری میں کافی کمال رکھتے ہیں لیکن پھر وہی بات کہ دبی ہوئی اور پوشیدہ صلاحیتوں کو جب تک ابھارنے کا بندوبست نہ کیا جائے تب تک فرد خود بھی اپنے کمالات سے ناآشنا ہی رہتا ھے ، اس سلسلے میں فرخ بھائی کے تعاون سے خاکہ نگاری کا یہ مقابلہ بھی منعقد کروایا جا رہا ھے ۔

    خاکہ نگاری کا دائرہ فلحال ون اردو تک وسیع کیا گیا ھے یعنی آپ ون اردو کی کسی بھی شخصیت کو تختہءمشق بناتے ہوئے ان کا شخصی خاکہ تحریر کر سکتے ہیں ، اسطرح یہ ایک دلچسپ مقابلہ بھی ہو گا اور امید ھے کہ بہت سے شوقین دوست اس میں حصہ بھی لیں گے ۔
    اس مقابلے کیلئے آپ اپنی تحریریں 25 جون تک جمع کروا سکتے ہیں ۔


    بہترین خاکے کا فیصلہ آپ کے شکریہ اور فرخ بھائی کی مشاورت سے کیا جائے گا اور بہترین خاکہ نگار کو پوائنٹی نذرانہ پیش کیا جائے گا ۔

    اس مقابلے کا کامیاب ممبر گولڈ ممبر شپ کی قرعہ اندازی میں شامل ہوگا

    1-حسن نظر از کوثر بیگ
    2-استاد جی از قرطاس
    3-نام نہیں نک ہے جی از مونا
    4-ہمارے ننھے بھائی از عتیق ماسٹر
    5-جنرل سیکریٹری از سجاد سرور
    6-کم گو بھائی از حفیظ بندھانی
    7-لاڈلی بنو از روشنی
    8-میری دوست از ماہ بانو
    9-میڈم جی از وش
    10-
    ذکر اس پری وش کا اور بیان میرااز ماظق
    11-آپ سب سے کیا پردہ از کوثر 56
    12-ایک خاتون از سعد
    13-نکی کے نخرے از عمران نئر خان
    14-ون اردو پولیس از سمارا
    15-ان سے ملئے از خلوص
    16-گواچے بھائی از منہا ملک
    17-جنکے پاس ناراض ہونے اور کرنےکا خصوصی ڈپلومہ ہےاز ساحرہ

    ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ھے
    میرا ذوقِ طلب شاید ابھی تک خام ھے ساقی

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    5,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    خاکہ نگاری کیا ہے؟
    وکیپیڈیا سے لیا گیا۔

    خاکہ نگاری کسی انسان کے بارے میں ایک ایسی تحریر ہوتی ہے جس میں اس شخصیت کے گفتار و کردار کا اس انداز سے مطالعہ کیا جاتا ہے کہ وہ شخص ایک زندہ آدمی کی طرح تخیل کے سہارے متحرک ہو کر چلتی پھرتی روتی ہنستی اور اچھے برے کام کرتا نظرآئے ۔جتنے جانداز اور بھر پور انداز سے شخصیت ابھر ے گی اتنا ہی خاکہ کامیاب نظرآئے گا۔خاکہ نگاری ایک بہت مشکل صنف ادب ہے۔ ڈاکٹر احسن فاروقی خاکہ نگاری کو بال سے باریک ، تلوار سے تیز صراط مستقیم کا نام دیتے ہیں اور محمد طفیل اسے ایک ایسی تلوار سمجھتے ہیں جس خود لکھنے والا بھی زخمی ہوتا ہے۔“
    اردو ادب میں خاکہ نگاری زیادہ قدیم نہیں لیکن اس کی ابتدائی شکل مختلف تذکروں اور بالخصوص محمد حسین آزاد کی کتاب ” آب حیات“ میں نظرآتی ہے۔ اس کے بعد ایک بھر پور خاکہ” نذیر احمد کی کہانی“ فرحت اللہ بیگ کا کارنامہ ہے۔ لیکن اتنی عمدہ ابتداءہونے کے باوجود آج خاکہ نگاری کی وہ شکل نظر نہیں آتی ۔ جو جیتے جاگتے انسان کو ہمارے سامنے لا سکے۔اس ليے اردو ادب میں خاکہ نگاری ایک ایسی صنف ہے جس میں بہت زیادہ کام کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس صنف ادب میں اس کمی کی وجہ صرف یہ ہے کہ خاکہ نگار شخصیت کا نہ تو تفصیلی مطالعہ کرتا ہے اور نہ ہی مبالغہ آمیز واقعات سے گریز کرتا ہے۔ اس شخصیت کی خلوت اور جلوت کی مثالیں بھی بہت کم ملتی ہے۔ بلکہ شخصیت اُس طرح پیش ہوتی ہے جس طرح خاکہ نگار چاہتا ہے۔ اور اس طرح شخصیت کے خدوخال نمایاں نہیں ہو پاتے اور خاکہ تشنہ رہ جاتا ہے۔

    کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق
    ہے مکرّر لبِ ساقی پہ صلا میرے بعد

    -- غالب

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    4,687
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    بہت شکریہ فرخ بھائی خاکہ نگاری کا مختصر اور جامع تعارف پیش کرنے کیلئے ۔

    ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ھے
    میرا ذوقِ طلب شاید ابھی تک خام ھے ساقی

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    4,687
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    کیا خاکہ نگاری کے مقابلے میں کوئی دوست حصہ لینے کا خواہشمند نہیں ، مجھے لگتا ھے ابھی بھی رائٹر حضرات کچھ جھجک رہے ہیں ۔
    ???

    ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ھے
    میرا ذوقِ طلب شاید ابھی تک خام ھے ساقی

  5. #5
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by اشتباہِ نظر View Post
    کیا خاکہ نگاری کے مقابلے میں کوئی دوست حصہ لینے کا خواہشمند نہیں ، مجھے لگتا ھے ابھی بھی رائٹر حضرات کچھ جھجک رہے ہیں ۔
    ???


    رائیٹر حضرات جھجکیں گے تو ہم جیسوں کا کیا بنے گا؟

    اچھا سس میں کوشش ضرور کروں گی، انشا اللہ۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  6. #6
    Durre Nayab
    Guest

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    اگر ان مندرجہ بالا خاکہ نگاروں کا ایک خاکہ بطور سیمپل پیش کیا جائے تو شاید اس میں دلچسپی لے کر ایک شخصیت کو تختہ مشق بنانے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    5,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Durre Nayab View Post
    اگر ان مندرجہ بالا خاکہ نگاروں کا ایک خاکہ بطور سیمپل پیش کیا جائے تو شاید اس میں دلچسپی لے کر ایک شخصیت کو تختہ مشق بنانے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔
    منٹو کے لکھے گئے کچھ خاکے جو ون اردو پر ہی اپ لوڈ کئے گئے ہیں۔

    1۔ کے کے
    2- انور کمال پاشا
    3-پارو دیوی
    4- رفیق غزنوی
    5- چراغ حسن حسرت
    6- ستارہ
    7- نواب کاشمیری
    8- دیوان سنگھ مفتون
    کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق
    ہے مکرّر لبِ ساقی پہ صلا میرے بعد

    -- غالب

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    5,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    محمد یونس بٹ نے کچھ لوگوں کے مزاحیہ خاکے کافی اچھے لکھے تھے لیکن افسوس اس وقت کتاب کا نام یاد نہیں آ رہا۔ اگر کسی کے پاس وہ کتاب ہو تو ضرور شئیر کرے۔
    کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق
    ہے مکرّر لبِ ساقی پہ صلا میرے بعد

    -- غالب

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    5,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق
    ہے مکرّر لبِ ساقی پہ صلا میرے بعد

    -- غالب

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    16,115
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    بہت ہی دلچسپ سلسلہ ہو گا۔اگر ممبران دلچسپی لیں تو۔دو سوال ہیں
    ایک کہ کم از کم کتنا طویل ہو خاکہ
    دوسرا ہر کوئی اپنی فیورٹ ہستی کا خاکہ لکھے گا تو اس طرح یہ جاننے مشکل ہو گا کہ کتنا یا کس لیول کا خاکہ لکھا گیا ہے
    تو بہتر ہو گا کوئی مشہور ممبر یا ہردلعزیز ممبر کے بارے میں خاکہ لکھنے کا کہا جائے۔
    باقی آپ ماشاءاللہ بہتر سوچ سکتے ہیں۔
    شکریہ



  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    5,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Kashfeen View Post
    بہت ہی دلچسپ سلسلہ ہو گا۔اگر ممبران دلچسپی لیں تو۔دو سوال ہیں
    ایک کہ کم از کم کتنا طویل ہو خاکہ
    دوسرا ہر کوئی اپنی فیورٹ ہستی کا خاکہ لکھے گا تو اس طرح یہ جاننے مشکل ہو گا کہ کتنا یا کس لیول کا خاکہ لکھا گیا ہے
    تو بہتر ہو گا کوئی مشہور ممبر یا ہردلعزیز ممبر کے بارے میں خاکہ لکھنے کا کہا جائے۔
    باقی آپ ماشاءاللہ بہتر سوچ سکتے ہیں۔
    شکریہ
    خاکہ آپ جتنا چاہے طویل لکھ سکتے ہیں لیکن بہرحال اتنا طویل نہ ہو کہ قاری اکتاہٹ کا شکار ہوجائے اور یہ قدغن بالکل نہیں ہونا چاہیے کہ کس پر خاکہ لکھا جائے۔ خاکے کی تحریر ہی اس بات کی گواہی دے گی کہ خاکہ کتنا بہتر ہے، ورنہ ہو سکتا ہے کہ تمام خاکے ایک ہی شخصیت پر لکھے نظر آئیں اور یکسانیت کا شکار ہو کر رہ جائیں۔
    کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق
    ہے مکرّر لبِ ساقی پہ صلا میرے بعد

    -- غالب

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    ھممممم
    سلسلہ تو بہت اچھا ھے مگر ایک پریشانی کی بات ھے۔ حس مزاح سب لوگوں میں ایک سی نہیں ہوتی اور نا ہی سب لوگ خود پر لکھے کو انجوائے کرنے کی صلاحیت سے مستفید ھو سکتے ہیں
    ایسے حالات میں تو ون اردو پر بہت سے لوگ دوسرے لوگوں سے ناراض ھو جائیں گے؟
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    5,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by ساحرہ View Post
    ھممممم
    سلسلہ تو بہت اچھا ھے مگر ایک پریشانی کی بات ھے۔ حس مزاح سب لوگوں میں ایک سی نہیں ہوتی اور نا وہ خود پر لکھے کو انجوائے کرنے کی صلاحیت سے مستفید ھو سکتے ہیں
    ایسے حالات میں تو ون اردو پر بہت سے لوگ دوسرے لوگوں سے ناراض ھو جائیں گے؟
    جنہیں یہ خدشہ ہے وہ ون اردو کے علاوہ جس شخصیت پر چاہیں لکھیں لیکن اگر کوئی مشہور شخصیت ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ میری طرف سے آپ کو ایسا خدشہ نہیں ہونا چاہیے مجھے کوئی بھی تختۂ مشق بنا سکتا ہے۔
    کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق
    ہے مکرّر لبِ ساقی پہ صلا میرے بعد

    -- غالب

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    29,003
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    یہ اچھا پوائنٹ اٹھایا ھے سخنور بھائی __یکسانیت سے تو ھم سب جلد اکتا جائیں گے__اور دلچسپی بھی کم ھو گی__
    Quote Originally Posted by سخنور View Post
    خاکہ آپ جتنا چاہے طویل لکھ سکتے ہیں لیکن بہرحال اتنا طویل نہ ہو کہ قاری اکتاہٹ کا شکار ہوجائے اور یہ قدغن بالکل نہیں ہونا چاہیے کہ کس پر خاکہ لکھا جائے۔ خاکے کی تحریر ہی اس بات کی گواہی دے گی کہ خاکہ کتنا بہتر ہے، ورنہ ہو سکتا ہے کہ تمام خاکے ایک ہی شخصیت پر لکھے نظر آئیں اور یکسانیت کا شکار ہو کر رہ جائیں۔

    وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا
    دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    4,687
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by سخنور View Post





    بہت خوب فرخ بھائی ، یہ کافی مفید کام کیا آپ نے ، شکریہ !


    ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ھے
    میرا ذوقِ طلب شاید ابھی تک خام ھے ساقی

Page 1 of 23 12311 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •