Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 2 of 23 FirstFirst 123412 ... LastLast
Results 16 to 30 of 336

Thread: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

  1. #16
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    دو مقابلے ایک وقت میں- اگر آپ اسکی ڈیٹ بڑھا دیں تو شاید کچھ لکھا جاسکے





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  2. #17
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    5,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Fozan View Post
    دو مقابلے ایک وقت میں- اگر آپ اسکی ڈیٹ بڑھا دیں تو شاید کچھ لکھا جاسکے
    آپ لکھیں تو سہی تاریخ کا فکر نہ کریں۔ مزید بڑھا لیں گے۔
    کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق
    ہے مکرّر لبِ ساقی پہ صلا میرے بعد

    -- غالب

  3. #18
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    4,687
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    ادھر کون کون طبع آزمائی کر رہا ھے ؟

    ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ھے
    میرا ذوقِ طلب شاید ابھی تک خام ھے ساقی

  4. #19
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    ???

    سوچنا پڑے گا

    Quote Originally Posted by اشتباہِ نظر View Post
    ادھر کون کون طبع آزمائی کر رہا ھے ؟





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  5. #20
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    5,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Fozan View Post
    ???

    سوچنا پڑے گا

    ویسے میرا خیال ہے کہ خاکہ لکھنا تو افسانہ لکھنے سے بھی آسان کام ہیں۔ اس میں تو صرف وہی بیان کرنا پڑتا ہے جو کسی شخصیت کے بارے میں آپ کے ذاتی احساسات ہیں۔ وہ چاہے مزاحیہ انداز میں لکھیں یا سنجیدہ وہ آپ پر منحصر ہے ۔ بس جو دل میں آیا اسے الفاظ کا جامہ پہنا کر لکھ ڈالیں۔
    کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق
    ہے مکرّر لبِ ساقی پہ صلا میرے بعد

    -- غالب

  6. #21
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    مگر ہر شخص اس قابل نہیں ہوتا کہ اس پر کچھ لکھا جائے ۔۔۔۔۔





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  7. #22
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Fozan View Post
    مگر ہر شخص اس قابل نہیں ہوتا کہ اس پر کچھ لکھا جائے ۔۔۔۔۔


    تو سس کسی ایک کو چنیں نا، ہر ایک پہ تھوڑا لکھنا ہے۔
    کہیں تو ملے گا مطلوبہ بندہ۔


    [SIGPIC][/SIGPIC]

  8. #23
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    تو سس کسی ایک کو چنیں نا، ہر ایک پہ تھوڑا لکھنا ہے۔
    کہیں تو ملے گا مطلوبہ بندہ۔

    شروع تو کیا ہے - دیکھیں کیا بنتا ہے- یہ نا ہو کہ خاکہ لکھتے لکھتے کہانی بن جائے





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  9. #24
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Fozan View Post
    شروع تو کیا ہے - دیکھیں کیا بنتا ہے- یہ نا ہو کہ خاکہ لکھتے لکھتے کہانی بن جائے


    ہاہا کوئی نہیں سس، میں نے ابھی ریسنٹلی ایک خاکہ پڑھا کےکے، وہ بھی کچھ کچھ کہانی نہ سہی لیکن کہانی کی سہیلی ضرور تھا۔
    آپ نے پڑھا کوئی خاکہ یا ایسے ہی شروع کر دیا لکھنا؟
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  10. #25
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    ہاہا کوئی نہیں سس، میں نے ابھی ریسنٹلی ایک خاکہ پڑھا کےکے، وہ بھی کچھ کچھ کہانی نہ سہی لیکن کہانی کی سہیلی ضرور تھا۔
    آپ نے پڑھا کوئی خاکہ یا ایسے ہی شروع کر دیا لکھنا؟
    یہاں اشفاق احمد کا خاکہ پڑھا- ممتاز مفتی نے کمال کی تشبیہات استعمال کی ہیں





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  11. #26
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Fozan View Post
    یہاں اشفاق احمد کا خاکہ پڑھا- ممتاز مفتی نے کمال کی تشبیہات استعمال کی ہیں

    ہاں میں نےبھی پڑھا وہ، واقعی اچھا تھا، اور جامع لکھا گیا، واقعات کم اور ڈسکرپشن زیادہ، چلیں لکھیں آپ بھی، بسم اللہ کریں یہاں آپ۔


    [SIGPIC][/SIGPIC]

  12. #27
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    ابھی کچھ دن لگے گے





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  13. #28
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    5,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    دراصل منٹو کے خاکے کافی سنجیدہ ہیں۔ مجھے یونس بٹ کے لکھے خاکے نہیں مل رہے وہ خاکے بہت ہلکے پھلکے اور مزاحیہ انداز میں لکھے گئے ہیں۔ احمد بشیر (ممتاز مفتی ، اشفاق احمد کے دوست اور بشریٰ انصاری کے والد) نے بھی بہت اچھے خاکے لکھے ہیں۔ ان کی کتاب کا نام ہے "جو ملے تھے راستے میں" وہ کتاب ڈھونڈتا ہوں لیکن سکین کرنا ایک لمبا کام ہوگا بہرحال کچھ اس میں سے انتخاب کل تک پوسٹ کر دوں گا۔
    کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق
    ہے مکرّر لبِ ساقی پہ صلا میرے بعد

    -- غالب

  14. #29
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    بہت شکریہ اگر آپ اس سلسلے میں کچھ کر سکے تو۔
    انتظار رہے گا۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  15. #30
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    5,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: بہترین خاکہ نگاری کا مقابلہ

    یہ بھی ایک قسم کا خاکہ ہی ہے۔

    گُلابوں والی گلی ۔۔۔

    اس وقت کی بات ہے جب لڑکیاں آج کے زمانے سے زیادہ لڑکیاں ہوتی تھیں۔ شعبہِ نفسیات پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نیلم کاغذ پر کچھ لکھ رہی تھی، اچانک احمد بشیر اس کے پاس آیا اور کہا " یہ بعد میں لکھ لینا پہلے ذرا شادی کر لو " اور حیران دیکھتی رہی۔ احمد بشیر کو حیران کرنے کی بُری عادت ہے، یہاں تک کہ لوگ نیلم، سنبل، بشرٰی انصاری اور اسماء وقاص کو اس کی بیٹیاں سمجھتے رہے۔ چاروں ادب و ثقافت میں آئیں تو بیٹا نِکلیں۔
    نیلم احمد بشیر کے گھر کا ماحول ایسا تھا کہ وہ گھر میں نہیں ، لائبریری میں پیدا ہوئی ہے۔ وہ سب بہنوں سے بڑی تھی اور اب تک بڑی ہے۔ بچپن میں اس سے چھوٹی سی غلطی ہو جاتی تو احمد بشیر کہتا " تمھاری یہ جرات ! چھوٹی سی غلطی تو آج تک ہمارے خاندان میں کسی نے کی نہیں۔ " صبح اٹھ کر ناشتہ تیار کر کے ماں کہتی کہ اب آپ اٹھ جائیں، میں نے آپ کے دانت صاف کر دیئے ہیں۔ شکل ایسی کہ منٹو کو پڑھ رہی ہو تو لگتا ہے، بہشتی زیور پڑھ رہی ہے۔ ویسے وہ اتنی معصوم نہیں جتنی شکل سے لگتی ہے، اس سے زیادہ ہے۔ وہ تو اپنے ہاتھ سے اُبالے پانی کو بھی دوسروں سے زیادہ گرم سمجھتی ہے۔ بات ایک کان سے سُن کر دوسرے سے نہیں نکالتی، منہ سے نکالتی ہے۔ بولنے کا اس قدر شوق ہے کہ اس کی بیشتر کہانیاں واحد متکّلم میں ہوتی ہیں۔ سوچتی انگریزی میں، بولتی پنجابی اور لکھتی اُردو میں ہے۔ لیکن سمجھتی کسی زُبان میں نہیں۔
    اتنی نرم دل ہ ٹی وی ڈرامے میں کسی جاننے والے کو بیمار دیکھ لے تو اس کے گھر عیادت کرنے چلی جائے گی اور اگر کوئی سچ مچ بیمار ہو جائے تو اس قدر پریشان ہو جائے گی کہ اس کا چہرہ دیکھ کر بیمار کو اپنے بچنے کی کوئی اُمید نہیں رہے گی۔ یاداشت بہت بُری ہے۔ آپ سوچیں گے، کیا بات بھول جاتی ہے۔ جی نہیں ! ہر بات یاد رکھتی ہے۔ دوسروں کے دُکھ سُکھ میں اس قدر شامل ہوتی ہے کہ موچ کسی کے پاؤں میں آتی ہے اور چلا اس سے نہیں جاتا۔
    مشہور گلوکارہ بننے کے لئے جو کچھ چاہئے، اس کے پاس ہے۔ گا بھی لیتی ہے پینٹینگ بھی کرتی ہے۔ ویسے تو ہر خاتون بُنیادی طور پر پینٹر ہوتی ہے لیکن " ف " کہتا ہے کہ یہ ضروری بھی نہیں، کچھ خواتیں میک اپ نہیں بھی کرتیں۔ اداکاری کا بھی شوق ہے۔ بشرٰی انصاری اور اسماء وقاص نے ت یہ شوق پورا کرنے کہ لئے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور اس نے شادی کرلی۔ اس لحاظ سے وہ اپنی ذات میں انجمن ہے۔ مگر جنھوں نے اسے دیکھا ہے اور " انجمن " کو بھی دیکھا ہے، وہ نہیں مانتے۔
    صبح گھر سے نکلتے وقت پہلے گاڑی تک آئے گی۔ اُسے ہی پتہ ہوتا ہے کہ وہ چابیاں تلاش کر رہی ہے۔ محلّے والے سمجھتے ہیں، جوگنگ کر رہی ہے۔ کہتے ہیں جس دن نوکرانی پر غصّہ آئے تو اسے کچھ کہنے کے بجائے گھر کا سارا کام خود کرنے لگے گی۔ اس حساب سے تو ہر وقت غصّے میں رہتی ہے۔کہتی ہے میں نے ایک دن نوکرانی کو کہہ دینا ہے " میرے سے اب اتنا کام نہیں ہوتا تم کوئی اور مالکن رکھ لو۔ " مالی ہر مہینے والد کی وفات کا بہانا کر کے ایڈوانس اور چُٹھی لے جاتا ہے اور یہ ہر ماہ سخت دل کرکے فیصلہ کرتی ہے کہ اللّہ کرے اب اس کا والد فوت نہ ہو۔ اگر ہو گیا تو ایڈوانس اور چھٹی نہیں دونگی۔
    اس کے گھر میں ہر قسم کا ساز و سامان ہے۔ میں نے اکثر سنا ہے، والدین نے بیٹی کو جہیز میں بڑا ساز و سامان دیا تاکہ اسے نیا گھر چلانے میں آسانی ہو۔ سامان کی تو سمجھ آ جاتی ہے، ساز کیوں دیتے ہیں۔ اس کا پتا نہیں۔ بہرحال اس کے پاس بڑی انٹیک چیزیں ہیں جو اس نے اس وقت خریدیں جب وہ نئی تھیں۔
    پندرہ برس امریکہ اس گھر میں رہی، جہاں اس قدر سردی ہوتی کہ کار اور گفتگو اسٹارٹ کرنے کی کوشش میں گھنٹوں لگ جاتے، تب کہیں جا کر کار اسٹارٹ ہوتی۔ امریکی معاشرہ تو وہ ہے جہان ایک شادی کی تقریب میں ایک نئی آنے والی مہمان سے پوچھا کہ آپ دُلھے کی کون ہیں? تو اس نے جواب دیا کہ میں دُلھے کی بہن ہوں۔ تو پہلی عورت نے کہا " آپ سے مل کر بڑی خوشی ہوئی میں دُلھے کی والدہ ہوں۔ " پندرہ سال ااس معاشرے میں رہنے کے بعد اس کی یہ حالت ہو گئی کہ دن میں دو بار بھی ملے تو یوں ملے گی جیسے پندرہ سال بعد مل رہی ہو۔
    کہتی ہے جھے بچپن ہی سے ادب سے لگاؤ تھا اس لئے جب سائنس ٹیچر نے کہا " مادہ پھیلتا ہے " تو اس نے فورًا تذکیر اور تانیثکی غلطی نکال کر کہا " مادہ پھیلتی ہے۔ " یہی نہیں وہ تو مادہ پرست بھی شادی شدہ کو سمجھتی ہے۔ نیلم کی عمر کے معاملے میں ان سے بہت کم عمر ہے جو اس سے زیادہ عمر کی ہیں اور ان سے تھوڑی سی بڑی ہے جو اس سے بہت کم عمر ہیں۔
    دس سال کا بچّہ بھی اس سے گھنٹہ گفتگو کر لے تو وہ خود کو چالیس سال اور اُسے دس سال کا سمجھنے لگے گا۔ غلطی کرنے کے باوجود اسے پتا نہیں چلتا کہ اس نے غلطی کی ہے اسے تو شادی کے کئی سال بعد پتا چلا کہ شادی شدہ ہے۔
    نیلم پندرہ سال امریکہ میں نامکمل کاغذ پکڑے حیران کھڑی دیکھتی رہی۔ بہر حال ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اُس نے اِس دوران کچھ نہیں کیا، ماشاءاللّہ تین بچّوں کی ماں ہے۔ گزشتہ دو سال میں اس نے پندرہ سال پہلے کا خالی کاغذ رنگوں سے بھرا تو اس کا نام " گلابوں والی گلی " رکھا۔ کہتی ہے میں نے علامتی افسانے لکھے ہیں، غلط کہتی ہے۔ ایک بار امتحان میں ممتحن نے " ف " سے پوچھا کہ انور سجاد کے اس علامتی افسانے کا مطلب کیا ہے؟؟ تو " ف " نے کہا " سر اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ مجھے فیل کرنا چاہتے ہیں۔ " میں نے سنا ہے " گلابوں والی گلی " بڑی ننگی کتاب ہے۔ جب نیلم نے یہ کتاب مجھے دی تو واقعی ننگی تھی یعنی بغیر ٹائیٹل کور کے البتہ اس کو پڑھ کر میں خود کو ننگا محسوس کرنے لگا۔ مجھے لگتا ہے اب نیلم جسے لوگ احمد بشیر کے حوالے سے جانتے ہیں، ایک وقت آئے گا کہ احمد بشیر کو لوگ نیلم کے حوالے سے جانیں گے۔




    ڈاکٹر محمد یونس بٹ کی کتاب " افرتفریح " سے اقتباس
    کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق
    ہے مکرّر لبِ ساقی پہ صلا میرے بعد

    -- غالب

Page 2 of 23 FirstFirst 123412 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •