Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 3 of 37 FirstFirst 1234513 ... LastLast
Results 31 to 45 of 541

Thread: افسانہ نگاری کا مقابلہ

  1. #31
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    بہت اچھی کوشش کی ہے وش ۔۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  2. #32
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    24,453
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    بہت اچھا لکھا ہے وش۔ گڈ جاب۔

    ویسے کیا ایسا ہوسکتا ہے کے سب اپنے افسانے ابھی پوسٹ کرنے کے بجائے اشتباہ کو پی ایم کردیں؟ کیونکہ اس طرح اگر دو لوگ کسی ملتے جلتے ٹوپک پر لکھتے ہیں تو ایسا نہیں لگے گا کے کسی نے کسی کو کاپی کیا ہے۔ یہ صرف ایک سجیسشن ہے۔

    ویسے میں بھی کوشش کروں گی۔ اگر کچھ اچھا لکھ پائی تو ضرور شئر کروں گی اِن شاءاللہ۔

  3. #33
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    8,178
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by حرفِ دُعا View Post
    بہت اچھا لکھا ہے وش۔ گڈ جاب۔

    ویسے کیا ایسا ہوسکتا ہے کے سب اپنے افسانے ابھی پوسٹ کرنے کے بجائے اشتباہ کو پی ایم کردیں؟ کیونکہ اس طرح اگر دو لوگ کسی ملتے جلتے ٹوپک پر لکھتے ہیں تو ایسا نہیں لگے گا کے کسی نے کسی کو کاپی کیا ہے۔ یہ صرف ایک سجیسشن ہے۔

    ویسے میں بھی کوشش کروں گی۔ اگر کچھ اچھا لکھ پائی تو ضرور شئر کروں گی اِن شاءاللہ۔
    ایک سجیشن میں بھی دینا چاہ رہی تھی
    سب کے افسانے جب پوسٹ کیے جائیں ون اردو ممبراان کے پڑھنے کے لیے تو صرف عنوان سب کو نظر آئے اور لکھنے والے کا نام پوشیدہ رکھا جائے تو قارئین پڑھ کر بتاءیں کہ افسانہ کیسا تھا اور کس کا لکھا ہوا لگ رہا ہے
    اور پھر مون کے اور باقی سب کے چٹ پٹے تبصرے بھی پڑھنے ہیں نا ورنہ کوءی بھی تبصرہ کرتے ہوئے سوچے گا کہ ارے انکو تو جانتے ہیں کیا خامی نکالیں نیکسٹ ٹائم خود ہی بتا دیں گے
    آگے جیسے یہاں کے ماڈیریٹرز کو مناسب لگے:

  4. #34
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    8,178
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    وش بہت اچھا لکھا ہے ماشاءاللہ

  5. #35
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    5,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    جو لوگ بیتاب ہیں پوسٹ کرنے کے لئے وہ یہاں پوسٹ کر دیں اور جو صبر کر سکتے ہیں وہ اشتباہ کو پی ایم کر دیں۔ اور جو تبصرے کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں اور جنہیں دوستی کا خیال ہے وہ نہ کریں۔

    کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق
    ہے مکرّر لبِ ساقی پہ صلا میرے بعد

    -- غالب

  6. #36
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    ایمیزنگ- وش جی اتنے حساس موضوع کو اتنی خوبصورتی سے الفاظ دینا آسان نہیں- بہت اچھے، کیپ اٹ اپ-





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  7. #37
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    کچھ پس منظر اس کہانی کے لکھنے کے بارے میں- آج سے پانچ سال پہلے میرے ایک انگلش کے پروفیسر نے کلاس کے آخر میں کہا کہ دنیا میں صرف ایک اصل کہانی ہے اور باقی سب اسکی ورژنز ہیں- ساتھ میں پروفیسر نے کہا کہ آپ اس بات کو فیری ٹیلز کے تناظر میں دیکھیں اور ہم اگلی کلاس میں اس پر بات کریں گے- جب میں نے اس پر سوچا تو یہ سچ لگا بلکہ ادراک ہوا کہ اصل میں ہر کہانی کی بنیاد ہی حضرت آدم اور حضرت حوا سے لی گئی ہے اور ہیر رانجھا جیسے مشہور قصے بھی آسمانی صحیفوں سے انسپاریشن ہیں، یعنی اصل صرف ایک ہے باقی سب نقل- خیراگلی کلاس میں پروفیسر نے ڈسکشن کے بعد کہا کہ اب آپ فیری ٹیلز کو سامنے رکھ کر اسکی ماڈرن ورژن لکھیں- تو یہ کہانی میں نے اس تناظر میں لکھی تھی -یہ اس کہانی کا اردو ترجمہ ہے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ-

    مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ انسپاریشن اشفاق احمد کا ڈرامہ "سنڈریلا اور سکینہ" تھا-


    کوما ( Coma)



    ہسپتال کے بستر پر لیٹی بظاہر وہ سوتی نظر آ رہی ہے مگر وہ سب آوازیں سن رہی ہے اور اپنی نیم وا آنکھوں سے کمرے کا کچھ حصہ دیکھ بھی رہی ہے- اب سے کچھ دیر پہلے ڈاکٹر اسکے شوہر سے تفصیلی بات چیت کر کے گیا ہے جو کے کمرے سے باہر ہوئی- مگر کچھ حصہ اس نے بھی سن لیا کیونکہ نرس کمرے سے جاتے ہوئےدروازہ پوری طرح بند کرنا بھول گئی ہے-



    ڈاکٹر اسکے شوہر کو بتا رہا ہےکہ ایسے مریض کبھی کبھی دیکھ اور سن سکتے ہیں مگر نا تو ہل سکتے ہیں نا ہی بول- ایسی صورت میں ڈاکٹر کا اسکے شوہر کو مشورہ تھا کہ وہ جس قدر ہو سکے اپنی بیوی کا خیال رکھے، ذیادہ سے ذیادہ وقت اسکے ساتھ گزارنے کی کوشش کرے، اور اسے اس بات کا یقین دلاتا رہے کہ وہ اسکے لئے بہت اہم ہے-



    آج اسکا شوہر ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے دو گھنٹے اسکا ہاتھ پکڑ کر بیٹھا رہا ہے- اور وہ ہنس رہی ہےکہ دیکھا کیسا قابو کیا ہے- اسے تو ایک پل آرام سے بیٹھنے کی عادت نہیں ہے- ہر وقت کچھ نا کچھ نیا ہوتے رہنا چاہئے - یہ جو وہ ہسپتال کے بستر پر ہے، یہ بھی تو اسکے شوہر کے ایک ایڈونچرکا نتیجہ ہے- وہ اسے کہنا چاہتی ہےکہ وہ بہت مزے میں ہے اوراسے گھر جا کر آرام کرنا چاہئےمگر آواز سوچ کا ساتھ نہیں دے رہی ہے اور ہونٹوں تک آتے آتے گم ہو جاتی ہے- وہ اسکا ہاتھ دبا کر اسے اپنے ہونے کا یقین دلانا چاہتی ہے مگرلمس میں حدت نہیں- پھر وہ اسکے ساکت وجود اورنیم وا آنکھوں کودیکھتے دیکھتے تھک کر خود ہی اٹھ گیا یہ کہہ کر کے وہ کچھ دیر میں آتا ہے-



    شام رات میں ڈھل رہی ہے- مہمانوں کے اوقات ختم ہونے کے بعد اب ہسپتال کے کاریڈور سنسان ہو چلے ہیں- سارے دن کی گھما گہمی کے بعد نرسز اور ڈاکٹرز بھی اب کچھ سکون سے ہیں- اسے بھی یہ خاموشی اچھی لگ رہی ہے - اب تو وہ ان مشینوں کی آواز کی بھی عادی ہو گئی ہے- گھر میں بھی جب وہ جاب پر چلا جاتا تھا تو وہ کافی کا مگ لیکر، ٹی وی بند کر کے لاؤنج کی کھڑکی میں آکر بیٹھ جاتی تھی اور خاموشی سے لان کے سبزے کو تکا کرتی تھی-



    اب بھی وہ یہی کر رہی ہے-نرس کھڑکی کے پردے برابر کرنا بھول گئی ہے، مگراسکا خیال ہے کہ وہ اسکے شوہر کی ہدایات کے نتیجے میں کھڑکی کے پردے برابر کیے بغیر چلی گئی ہے- "اسے میرا کتنا خیال ہے" اس نے سوچا- اور اب وہ کھڑکی پر جھکے درخت اور آسمان پر ٹمٹماتے ستاروں کو دیکھتے ہوئے اس دن کے بارے میں سوچ رہی ہے جب سال پہلے وہ ایک دوسرے سے پہلی بار ملے تھے- وہ مسکرانے لگی مگر اسکے ہونٹ کسی بھی تاثر سے عاری ہیںجسکا احساس اسے نہیں ہے- وہ بہت کچھ یاد کرتی اور سوچتی رہی، یہاں تک کے اسے اپنے ایکسیڈنٹ کا دن یاد آگیا- اس دن بھی اس نے جلدی جلدی تیار ہونے کا شور مچایا ہوا تھا- پھر وہ ڈرائیونگ بھی ریش کر رہا تھا ہمیشہ کی طرح اور پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔- اسنے جہرجھری لی –اسکے ماتھے پر پسینہ آ گیا- اسے اسکا بھی احساس نہیں ہے-


    ------------------------------------



    وہ ہسپتال سے نکل کر پیدل چلنے لگا- مہینہ پہلے یہ سب کچھ ایسا نا تھااور وہ دونوں بہت خوش تھے-" وہ اسکی ہر بات ماننے والی آئیڈیل بیوی تھی"، " نہیں ، ہے"، اسنےگھبرا کر اپنی تصحیح کی- اس پر قنوطیت طاری ہونے لگی- چلتے چلتے وہ کافی دور نکل آیا اور اسے احساس بھی نا ہوا- وہ حیران ہو گیا- یہ تو ٹیوب سٹیشن کا وہی ایگزٹ ہے جہاں اسنے پہلی بار اسے دیکھا تھا- وہ بہت تیزی میں تھی- وہ بھی آفس سے گھر جا رہا تھا اور یہ ٹرین مس نہیں کرنا چاہتا تھا- سیڑھیاں اتر کر سامنے ہی ٹرین کھڑی تھی- وہ تیزی سے کھلے دروازے سے کوچ کے اندرداخل ہوئی اور اسنے دیکھا کہ اس تیزی میں اسکا چمکیلا سلور اور گلاس کا بنا سلیپر پلیٹفارم پر رہ گیا-



    اسکی آنکھوں میں چمک آ گئی- "سنڈریلا" اس نے زیرلب کہا اور بڑھ کر سلیپر اٹھا لیا تھا- وہ ٹرین کے بند ہوتے دروازے سے بمشکل دوسری کوچ میں چڑھ سکا- اسکے بعد آخری سٹیشن تھا- وہ اطمینان سے بیٹھ گیا سٹیشن کے انتظار میں- سٹیشن پر اسے ڈھونڈنا کوئی مشکل نہیں تھا- ظاہر ہے وہ واحد لڑکی تھی جسکے پاؤں میں ایک سلیپر نہیں تھا- یہ انکی پہلی ملاقات تھی- چھ ماہ بعد انہوں نے شادی کر لی اور اس ایکسیڈنٹ تک وہ ایک مثالی زندگی گزار رہے تھے- "آہ! ہر فیری ٹیل کا انجام اور وہ ہنسی خوشی رہنے لگے نہیں ہوتا"- اس نے دکھ سے سوچا-



    وہ آتےجاتے لوگوں اور ٹرینوں کوبے مقصد دیکھتا رہا- ایک دم وہ چونک گیا- وہ بہت تیزی میں تھی ٹرین پر سوار ہونے کیلئے- اور اس تیزی میں اس کے ہاتھ سے ایک شاپنگ بیگ گر گیا- اس نے لاشعوری طور پر وہ بیگ اٹھا لیا اور پچھلی کوچ میں چڑھ گیا- بیگ کھول کر دیکھا تو اسکے ہونٹوں پر مسکراہٹ آ گئ- "اس بار گلاس اور سلور جوتوں کا جوڑا ہے"- وہ اس بار بھی اطمینان سے بیٹھ گیا-


    ---------------------------------



    آج ڈاکٹر نے اسے پھر کہا تھا کہ فیصلہ اسکے ہاتھ میں ہے- چاہے تو وہ لائف سپورٹ ہٹا دے، چاہے تو رہنے دے، ویسے کچھ مریض اس سے لمبے عرصے بعد بھی کومے سے باہر نکل آتے ہیں- آج سے پہلے وہ ڈاکٹر کی رائے سے اختلاف کرتا آیا تھا- "اب اور نہیں" وہ دل میں مسکرایا- اس نے ڈاکٹر سے اجازت مانگی کہ وہ یہ کام خود کرنا چاہتا ہے- ڈاکٹر نے سر ہلا دیا- فاسٹر ہوم میں پلنے والی لڑکی کا تو باپ کیا سوتیلی ماں بھی نہیں- وہ ہنسا-


    ---------------------------------



    وہ آج بہت بیچین ہے- وہ بہت دنوں سے آیا نہیں ، مگر آج اسے یقین ہے کہ وہ ضرور آئے گا، اور وہ آگیا- اسکے ہاتھ میں سرخ گلابوں کا بوکےہے، اس نے اپنی ادھ کھلی آنکھوں سے دیکھا- وہ حیران ہوئی، وہ تو سفید گلاب پسند کرتی ہے- ایک دفعہ جب وہ سرخ گلاب لایا تو اس نے ناراض ہو کر کہا تھا " میرے مرنے پر سرخ گلاب لانا"- "آج کیوں" اسکی آنکھیں پھیل گئی، جو اُس نے بھی دیکھیں-اسنے اسکو غور سے دیکھتے ہوئے گلاب اسکے سینے پر رکھ دیے-



    "تو کیا وہ ناامید ہو گیا"- اس نے گھبرا کر سوچا-" نہیں اتنی جلدی نہیں، دیکھو میری آنکھوں کی طرف، دیکھو میری انگلیاں ان گلابوں کو محسوس کر رہی ہیں"- اس نے اپنی پوری طاقت صرف کرکےبولنے کی کوشش کی-" دیکھو پہلے میں تمھاری سنڈریلا تھی، اب میں سلیپنگ بیوٹی ہوں- تم میرے ماتھے پے بوسہ تو دو، میں جی اٹھوں گی- دیکھو تو، تم میری آنکھوں میں دیکھو تو---------" وہ آکسیجن ٹیوب کی طرف بڑھتے اسکے ہاتھ کو روکنا چاہ رہی ہےمگر روک نا پائی-



    وہ اپنی آنکھوں کے بھیگے ہوئے گوشے محسوس کر رہی ہے-



    وہ اس پر جھکا اور سرگوشی میں بولا"تم پہلے میری سنڈریلا تھی، اب سلیپنگ بیوٹی ہو- الوداع میری سلیپنگ بیوٹی الوداع میری سنڈریلا- میں تمھارے ماتھے پے بوسہ نہیں دوں گا کیونکہ مجھے تمھیں جگانا نہیں ہے"- وہ ہلکے سے ہنسا- اس نے آہستہ سے آکسیجن کی نالی نکال دی-



    ایک نئی سنڈریلا اسکی منتظر تھی-





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  8. #38
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    6,239
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    زبردست آمنہ۔۔۔۔تو نوما کا خیال ٹھیک ہی نکلا۔۔۔۔۔
    اس قدر پیار سے اے جان جہاں رکھا ہے
    دل کے رخسار پے اس وقت تیری یاد نے ہاتھ
    یوں گماں ہوتا ہے گرچہ ہے ابھی صبح فراق
    ڈھل گیا ہجر کا دن آ بھی گئی وصل کی رات

  9. #39
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Fozan View Post
    کچھ پس منظر اس کہانی کے لکھنے کے بارے میں- آج سے پانچ سال پہلے میرے ایک انگلش کے پروفیسر نے کلاس کے آخر میں کہا کہ دنیا میں صرف ایک اصل کہانی ہے اور باقی سب اسکی ورژنز ہیں- ساتھ میں پروفیسر نے کہا کہ آپ اس بات کو فیری ٹیلز کے تناظر میں دیکھیں اور ہم اگلی کلاس میں اس پر بات کریں گے- جب میں نے اس پر سوچا تو یہ سچ لگا بلکہ ادراک ہوا کہ اصل میں ہر کہانی کی بنیاد ہی حضرت آدم اور حضرت حوا سے لی گئی ہے اور ہیر رانجھا جیسے مشہور قصے بھی آسمانی صحیفوں سے انسپاریشن ہیں، یعنی اصل صرف ایک ہے باقی سب نقل- خیراگلی کلاس میں پروفیسر نے ڈسکشن کے بعد کہا کہ اب آپ فیری ٹیلز کو سامنے رکھ کر اسکی ماڈرن ورژن لکھیں- تو یہ کہانی میں نے اس تناظر میں لکھی تھی اور مجھے کہنے میں کوئی باک نہیں کہ انسپاریشن اشفاق احمد کا ڈرامہ "سنڈریلا اور سکینہ" تھا- یہ اس کہانی کا اردو ترجمہ ہے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ-




    " ایک نئی سنڈریلا!"
    بہت اچھا لکھا ھے فوزان اور بہت اداس کن بھی ہے۔

    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  10. #40
    Site Managers

    Join Date
    Jan 2009
    Location
    Canada
    Posts
    15,080
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    bhoat hi achi story hai Amna sis lakin parh kar main bhoat udas bhi ho gai
    اگر ہو سکے تو کرو خود میں کشش پیدا
    ہر کسی کو حسرت سے دیکھا نہیں کرتے
    ہر شخص نہیں ہوتا ہر شخص کے قابل
    ہر شخص کو اپنے لیے پرکھا نہیں کرتے

  11. #41
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    2,365
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    آمنہ آپ نے حسب معمول اپنی تحریر کا میعار قائم رکھا ھے-لیکن بڑی ظالم حقیقت کو موضوع بنایا ھے- اینڈ اپنے ساتھ اداسی لایا-لیکن دنیا میں ایسا بھی ھوتا ھے-

  12. #42
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    4,133
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    فوزان آپ کی تحریر بہت اچھی تھی اداس اور حقیقت کے قریب کہ میں ایک ایسے کپل کو جانتی ہوں فرق صرف اتنا ہے کہ وہ اس کے لیے اب بھی اس کی سنڈریلا ہے اور وہ اسے الوداع نہیں کرنا چاہتا پچھلے بارہ سال سے اس کی وائف کومے میں ہے اور وہ روز اس سے ملنے جاتا ہے اور اس سے باتیں کرتا ہے

  13. #43
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    10,234
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    میں نے بھی لکھنے کی کوشش کی ہے ۔۔مقابلہ جیتنے کی نہیں کچھ خیالات ذہن میں بھٹکتے رہتے ہیں ان کو صفحات پر منتقل کرنے کی ۔۔۔
    ۔۔ان شاء اللہ ایک دو دن میں پوسٹ کر دوں گی باقی اللہ مالک

  14. #44
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by دانیہ View Post
    میں نے بھی لکھنے کی کوشش کی ہے ۔۔مقابلہ جیتنے کی نہیں کچھ خیالات ذہن میں بھٹکتے رہتے ہیں ان کو صفحات پر منتقل کرنے کی ۔۔۔
    ۔۔ان شاء اللہ ایک دو دن میں پوسٹ کر دوں گی باقی اللہ مالک
    انتظار رہے گا





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  15. #45
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2009
    Posts
    4,387
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    خواب یا سراب

    بہت اچھا لکھا ہے مہوش
    زبردست

Page 3 of 37 FirstFirst 1234513 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •