Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 5 of 5

Thread: اس سیکشن کی ضرورت اور طریقہ کار

  1. #1
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    اس سیکشن کی ضرورت اور طریقہ کار

    محترم ممبران السلام علیکم
    خواھش ھے میرا یہ پیغام آپ کو بہتر سے بہتر حال میں ملے


    آج کافی دنوں کے بعد ایک نیا سیکشن لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ھوا ھوں۔

    آپ نے یاھو آنسرز کا مطالعہ کیا ھو گا اگر نہیں کیا تو اب کیا کیجیے یہ ایک مفید سروس ھے۔ اس میں کوئی شخص کسی بھی موضوع پر کوئی سوال پوچھتا ھے پھر ایک یا چند افراد اسے جواب دیتے ھیں۔ باقی تمام افراد کو جو جواب بہتر لگتا ھے وہ اس کا انتخاب کرتے ھیں۔ یوں اجتماعی دانش سے استفادہ کرتے ھوئے تمام سوالوں کے بہترین جوابات حاصل کیے جا سکتے ھیں۔

    ھمارے ھاں ماھرین کا سیکشن پہلے سے موجود ھے اور رھے گا مگر یہ سیکشن اس نظام میں پائی جانے والی بعض کمزوریوں کو دور کرنے میں مدد دے گا۔

    چنانچہ اس سیکشن میں کوئی بھی شخص کسی بھی موضوع پر سوال کر سکتا ھے

    سوال کرنے کے شرط

    1۔ سوال کرنا ضروری اور مفید ھو۔
    2۔ سوال پبلک کے سامنے کیا جا سکتا ھو۔

    جواب دینے کی شرط
    1۔ سنجیدہ جواب دیں۔
    2۔ آپ کو اس مسئلے سے کچھ آگاھی ھو۔

    بہترین جواب کا فیصلہ کمیونٹی کرے گی۔ چنانچہ اجتماعی فیصلے کی روشنی میں ھی کسی جواب کو بہترین جواب کے طور پر انتخاب کیا جائے گا۔

    امید ھے یہ سسٹم اور سیکشن ون اردو کو ممبران کے لیے مزید مفید بنا دے گا۔


    اگر میں آپ کی کچھ اور مدد کر سکوں تو حُکم کیجیے گا
    بصد خلوص
    شہزاد قیس
    (ٹیم اُردو کا ایک ممبر)
    سائٹ ایڈمنسٹریٹر
    وَن اُردو ڈاٹ کام
    Thanks.

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    2,365
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اس سیکشن کی ضرورت اور طریقہ کار

    یہ سیکشن بہت عمدہ اضافہ ھےکیونکہ میں پاسٹا ساس کی ترکیب سے لیکر ھیئر کلر کا برینڈ چننے تک یاھو آنسرز سے اکثر استفادہ کرتی رھتی ھوں-اسلیئے اس طرز کا فورم ھم سب کے بہت کام آیئگا-

  3. #3
    Durre Nayab
    Guest

    Re: اس سیکشن کی ضرورت اور طریقہ کار

    بھائی جی بہت ہی اچھا سسٹم متعارف کرایا ہے اس سے وہ سوالات جو ماہرین سے ریلیٹ نہیں کرتے اور جنرل کیٹگری میں آتے ہیں اور کوءی بھی ایسا فرد جو اس سوال کا جواب جانتا ہے ، دے سکتا ہے۔ دوسرا یہ کہ ایک ہی مسئلے کے کئی حل ہوسکتے ہیں اور سب اپنے اپنے حل بتا سکتے ہیں اور فیصلہ ممبرز پر چھوڑا جاسکتا ہے۔ اس طرح اختلافات بھی کم ہوں گے اور بہترین حل کا انتخاب بھی ہوسکے گا۔
    ماہرین کے شعبے میں بھی بعض ایسے سوالات ہیں جو کہ جنرل میں آتے ہیں کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ انہیں یہاں شفٹ کردیا جائے؟ تاکہ سوالات بھی الگ تھریڈ کی صورت واضع ہوں اور جو چاہے وہ ان کا جواب دے سکے۔

  4. #4
    komal.786
    Guest

    Re: اس سیکشن کی ضرورت اور طریقہ کار

    plz mujhe bohot kuch seekhna hai meri help karin

  5. #5
    Member

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    82
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اس سیکشن کی ضرورت اور طریقہ کار

    salam dear mwmbers.
    i have difficulty in redaing some novels,their pages are not displayed.like amna riaz's novel tm akhri jazeera ho.attached images is written over there,when i click it i find messsage "to not to have permission to acess this page.i can't understand how 2 open or read it.same problem is im maryam aziz novel.plzzzzz guide me.

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •