Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 5 123 ... LastLast
Results 1 to 15 of 62

Thread: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

  1. #1
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    10,406
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    السلام علیکم !

    ہم لوگ اپنی روز مرہ کی زندگی میں بے شمار لوگوں سے ملتے ہیں جن میں سے اکثر ہمیں یاد رہ جاتے ہیں اور ہمارے دوست بن جاتے ہیں لیکن بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے ایک بار ملاقات کے بعد پھر کبھی ملاقات نہیں ہوتی۔اسی طرح ہر ملنے والے کی کوئی نا کوئی خصوصیت یاد رہ جاتی ہے۔

    تو کیا کبھی آپ کی کسی ایسی ہستی سے ملاقات ہوئی جو آپ کو بہت براسرار لگی ہو۔اپنی کسی حرکت ،بات یا کسی عادت کی وجہ سے آپ کو پراسرار لگی ہو اور آپ کو بھول نا پائی ہو؟


    ۔۔اگر ایسا کوئی تجربہ ہے تو یہاں ہم سب کے ساتھ شیئر کریں اور یہ بھی بتایں کہ آپ کو اس میں کیا پراسراریت دکھائی دی؟
    ۔۔ اور اس سے مل کر آپ کو کیسا محسوس ہوا ؟
    ۔۔ اور یہ بھی کہ پھر کبھی اس سے ملاقات ہوئی یا نہیں؟
    ۔۔ اور آپ اس شخصیت سے دوبارہ ملنا چاہیں گے یا نہیں؟
    [SIGPIC][/SIGPIC]




  2. #2
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    10,406
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    ارے کیا کسی بھی کبھی پراسرار شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی؟؟

    چلو میں ہی شروع کرتی ہوں ایک واقعے سے۔
    ویسے اور بھی ہیں لیکن فی الحال یہ والا سناتی ہوں جو سب سے زیادہ پراسرار ہے۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]




  3. #3
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    10,406
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    یہ 2007 فروری کی بات ہے ۔
    میرے گریجوئیشن کے ایگزام مارچ میں ہونے تھے اسلیئے کالج سے فری تھی اور گھر میں تھی۔امی کہیں باہر گئی ہوئی تھیں سودا سلف لانے اور میں اکیلی پڑھ رہی تھی۔
    تھوڑی دیر بعد امی آئیں تو میں نے دروازہ کھولا امی نے اندر آتے ہی فوراً دروازہ بند کر لیا اور مجھے پانی لانے کو کہا۔
    میں نے پانی دیا وہ پی کر امی اٹھیں اور کچن میں جا کر روٹی بنانے لگیں حالانکہ ابھی کانے کا وقت نہیں ہوا تھا۔میں نے پوچھا امی کیا ہوا اس وقت روٹی کیوں اور کس کے لیئے بنا رہی ہیں تو انہوں نے مجھے کچھ اس طرح بتایا۔

    امی کہتی ہیں کہ میں سودا وغیرہ لے کر واپس آرہی تھی کہ راستے میں ایک فقیر بابا ملے۔وہ کسی گھر کے آگے کھڑے تھے گلی سنسان تھی تو وہ مجھے دیکھ کر میری طرف آگئے۔ اور کہنے کہ مجھے بھوک لگی ہے۔ امی نے پرس سے نکال کر شاید 5 روپے کا سکہ انہیں دے دیا کہ روٹی کھا لیں گے۔لیکن وہ بھڑک اٹھے اور کہنے لگے میں بھیک نہیں مانگ رہا مجھے روٹی کھانی ہے اور وہ بھی گھر کی۔
    امی کہتی ہیں میں انہیں ٹالنے لگی کہ میرا گھر یہاں سے بہت دور ہے کیونکہ کسی کو بھی اٹھا کر گھر تو نہیں لا سکتی تھیں نا۔خیر وہ کہنے لگے جہاں بھی تمہارا گھر ہے میں نے تمہارے گھر کی روٹی اور تمہارے ہی ہاتھ کی بنی ہوئی کھانی ہے۔ اور پھر مجھے کہتے ہیں کہ اپنا ہاتھا آٓگے کرو امی نے ان کے آگے ہاتھ کیا تو بابا جی نے اپنے دونوں ہاتھوں کو آپس میں رگڑنا شروع کیا ان کے ہاتھ میں جو سکہ امی نے دیا تھا صرف وہی دبا تھا لیکن امی کے ہاتھ پر 10 یا 12 سکے گرنے لگے بابا جی کے ہاتھ سے نکل کر ۔
    امی کہتی ہیں میں ڈر گئی اور میں نے سب سکے وہیں پھینک دیئے۔پھر وہ امی کو کہنے لگے مجھے پتہ ہے تمہارا گھر قریب ہی ہے اسلیئے میں نے تم سے کہا ہے کہ تمہارے ہاتھ کی روٹی کھانی ہے۔
    امی نے سوچا شاید کوئی بزرگ ہستی ہیں اسلیئے ڈرتے ڈرتے انہیں گھر لائیں اور دروازہ اچھی طرح بند کر کے روٹی بنانے لگیں۔

    یہاں تک سب واقعات تو میں نے امی کی زبانی سنے تھے لیکن اس کے بعد میں نے خود بھی دیکھا کھڑکی سے کیونکہ امی نے مجھے باہر نہیں نکلنے دیا۔
    خیر امی روٹی بنا کر سالن اور پانی کے ساتھ لے گئیں اور بابا جی کو دی۔انہوں نے روٹی کھائی اور امی کو سر پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دیں۔

    پھر امی سے کہنے لگے کہ آج کل تم بہت مصیبتوں میں ہو نا۔امی پھر حیران کہ ان کو کیسے پتہ واقعی ان دنوں میں کچھ گھریلو مسائل چل رہے تھے جو زرا سیریس نوعیت کے تھے۔ امی نے ان کو بتایا کہ ہاں ایسا ہی ہے تو کہنے لگے کہ اندر جا کر مٹھی بھر خشک آٹا لے کر آؤ۔
    امی نے ایسا ہی کیا۔بابا جی نے وہ آٹا لے کر دونوں ہتھیلیوں کے درمیان میں رکھا اور پہلے ہی کی طرح دونوں ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑا تو آٹا امی کی ہتھیلی پر مٹی بن کر گرنے لگا۔ساتھ ساتھ کچھ پڑھتے بھی جا رہے تھے۔
    پھر امی سے کہنے لگے کہ یہ آٹا کسی بہتے پانی میں بہا دینا اللہ تمہاری مشکلیں آسان کرے گا۔یہ کہہ کر دعائیں دیتے ہوئے جانے لگے اور کہا کہ میں پھر آؤں گا۔

    لیکن وہ پھر کبھی نہیں آئے۔میں اور امی اس دن بہت حیران ہوئے ۔ہمیں یقین بھی نہیں آرہا تھا کہ واقعی بہت نیک اور بزرگ ہستی ہو سکتی ہیں کیونکہ ایسی باتوں پر امی کا یقین نہیں تھا۔خیر پھر ابو وغیرہ کو بتایا تو وہ کہنے لگے آج کل اس طرح کے فراڈ بہت ہو رہے ہیں آئندہ کسی کو گھر نہیں لانا۔

    لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس واقعے کے بعد ہمارے حالات بہت حد تک بہتر ہوگئے تھے۔پتہ نہیں وہ کون شخصیت تھی اور کس مقصد سے آئے تھے لیکن بہت پراسرار تھے وہ بابا جی۔


    اب آپ لوگ بھی کچھ شیئر کریں۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]




  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    2,502
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    ok main b kuch share karti hon.....

    jub main choti thi....to hum logon ne apne ghar kuch kirae dar rakhe ...
    wo log sirf 4 the ....yani ammi abu or un k 2 bache ik beta or ik beti....yani wo mere hum umer the...
    hum un k sath khelte the....or pata ha ...wo jo larki thi na meri ....jub hum chat per akele hote to wo mujay kehti thi k main insaan nahi hon...ab yad nahi wo ye kehti thi shayed kehti thi k main alein hoon ya jin....
    or maine usse kaha main kaise yaqeen karon to mujay kehti thi k ..dekho man jub mon band kar k zubaan dekhaon gi to us per khoon laga ho ga ......
    or waqqe hi jub b wo moon band kar k jub moon khol kar zubaan dekhati to realy us ki zubaan per khoon laga hota tha.....or jub b hum dono akele hote to mujay darati thi...
    or pata nahi khoon kahan se lati thi....main us k sath kabhi akele nahi khelti thi...phir ik sal bad unho ne ghar chor dia ..phir wo mujay kabhi nahi milli...

    han main us se milna chahti hon.....or poochna chahti hon k kia wo waqqe hi insaan thi ya koi or....

    bat barri mazahiya ha lakin mujay chote hote us se dar lagta tha ..or us k sath main kabhi akele nahi hoti thi.....
    janne teri ankhein thi ya batein thi wajah
    hue tum jo dil ki arzo

  5. #5
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    10,406
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    شیئر کرنے کا شکریہ علینہ ۔
    کہاں غائب ہوتی ہو تم؟
    ویسے ہو سکتا ہے وہ منہ میں پہلے سے کچھ رکھ لیتی ہو کوئی رنگ وغیرہ اور صرف تمہیں ڈرانے کے لیئے جان بوجھ کر بار بار ایسا کرتی ہو۔
    لیکن تمہیں پراسرار تو لگی نا۔
    اور واقعی اس سے یہ پوچھنا چاہیئے کہ وہ ایسا کیوں کرتی تھی۔


    اور لوگ بھی شیئر کریں نا۔
    کیا آپ کبھی کسی پراسرار شخصیت سے نہیں ملے؟

    [SIGPIC][/SIGPIC]




  6. #6
    cutie
    Guest

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    آپ بس خودہی سناتی جائیں

    سنا

    تی جائیں سناتی جائیں سناتی جائیں
    مجھے تونیند آرہییییی ہے

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    5,277
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    Quote Originally Posted by cutie View Post
    آپ بس خودہی سناتی جائیں

    سنا

    تی جائیں سناتی جائیں سناتی جائیں
    مجھے تونیند آرہییییی ہے
    ;d
    ہم نہ نکہت ہیں نہ گل کہ مہکتے جاویں

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    2,502
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    Quote Originally Posted by Biya View Post
    شیئر کرنے کا شکریہ علینہ ۔
    کہاں غائب ہوتی ہو تم؟
    ویسے ہو سکتا ہے وہ منہ میں پہلے سے کچھ رکھ لیتی ہو کوئی رنگ وغیرہ اور صرف تمہیں ڈرانے کے لیئے جان بوجھ کر بار بار ایسا کرتی ہو۔
    لیکن تمہیں پراسرار تو لگی نا۔
    اور واقعی اس سے یہ پوچھنا چاہیئے کہ وہ ایسا کیوں کرتی تھی۔


    اور لوگ بھی شیئر کریں نا۔
    کیا آپ کبھی کسی پراسرار شخصیت سے نہیں ملے؟


    aisi koi bat nahi mursh......
    main bus kahin na kahin
    zaroor hoti hon.......;d;d;d;d
    gaib to reh nahi sakti.....bus ab inshALLAH ZAROOR AYA KARON GI.....
    janne teri ankhein thi ya batein thi wajah
    hue tum jo dil ki arzo

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    4,756
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    han yeh main b kuch bakti hon
    yeh baat ab b jari hai
    mere 2ndyear k paper ho rhay hain muj ko roz jab se paper start hue muj ko 2 lerkiyan pani k paas milti or main jab b jaon wo pani peenay aai hoti hain bari ajeeb baat hai or kisi jagah nahi milti pani kpaas hi maine jab poocha k mere peeche hoti to bolin app yahan aati hai hum nahi bari ajeeb baat hai kiya pani kpaas hi rehti hai wo muj ko lagataar mil rahi hain papers main pani k paas chahae main jabb pani pene jaon wo wohin hoti hai or baqaida muj ko awaaz b daiti hain

    ab app btao yeh sa kiya hai muj ko to bara purasaar lga yeh sab ab dekho last paper jo 4 ko hai tab milti hain k nahi
    ہاں تیرا سایہ تو میں ہوں پر سنگ تیرے نہ رہ سکوں
    ہاں اس سفر میں تو میں ہوں پر سنگ تیرے نہ رک سکوں

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    5,200
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    Quote Originally Posted by Biya View Post
    ارے کیا کسی بھی کبھی پراسرار شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی؟؟
    چلو میں ہی شروع کرتی ہوں ایک واقعے سے۔
    ویسے اور بھی ہیں لیکن فی الحال یہ والا سناتی ہوں جو سب سے زیادہ پراسرار ہے۔
    بہت اچھا ٹاپک ہے،میرے پاس کئی واقعات ہیں لیکن یہ والا واقعہ بہت زیادہ حیرت انگیز ہے شیئر کرتا ہوں۔۔۔
    یہ واقعہ میرے بیسٹ فرینڈ کے بڑے بھائی کے متعلق ہے بلکہ مین کریکٹر ہی اسکا ھے۔وہ کہا کرتا تھا کہ انکے پاس جن آتے ہیں اور ان سے باتیں کرتے ہیں میرے دوست نے مجھ کو بتایا تھا کہ وہ{اسکا بڑا بھائی} اپنے روم کا دروازہ بند کرکے چلے وغیرہ بھی کاٹتا ہیں اور ان کے کمرے سے کبھی کبھار عجیب آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں،انکے گھر والے بھی ان سے خوفزدہ رہتے تھے اس کی شکل بھی خوفناک سی تھی لمبے لبمے بال لبمی سی داڑھی تھی اور آنکھیں ہر وقت سرخ انگارہ ہوا کرتی تھیں جب بھی وہ سامنے آتا ان سے خوف سا محسوس ہوتا تھا قصہ مختصر ایک دن میرے دوست نے مجھکو بتایا کہ اس کا بھائی کہتا ہے کہ وہ جنوں کی دنیا میں جانا چاہتا ہیں جن اس کو اپنے پاس بلانے کو کہہ رہے ہیں،اور پھر اک دن وہ سچ مچ چلا گیا کہی غائپ ہوگیا اس کے ماں نے بتایا کہ وہ اس کے سامنے اپنے کمرے میں گیا تھا اور صبح کو کمرے سے غائب تھا اس کے کمرے کا دروازہ پچھلے سائیڈ سے لاک تھاوہ لوگ کھڑکی کے شیشے توڑ کر اندر گئے تھے اندر سب کچھ موجود تھا حاتکہ چپل وغیرہ بھی موجود تھی لیکن وہ غائب تھا۔۔آج تک وہ گمشدہ ہی ہے۔۔بعد میں عالم دین حضرات نے بتایا کہ وہ جنوں کی دنیا میں چلا گیا ہے اور اپنی مرضی سے گیا ہے،میں اکثر اس کے بارئے میں سوچتا ہوں پتہ نہیں اب وہ کہاں ہوگا جن اسی دنیا میں ہمارے درمیان رہتے ہیں پتہ نہیں وہ دنیا کے کس حصے میں ہوگا اور جنوں کے درمیان وہ کیسے محسوس کرتا ہوگا؟۔۔،
    All good things to those who wait.





  11. #11
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    10,406
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔



    ایسا کیسے ہو سکتا ہے سلمان بھائی۔
    مجھے تو یقین نہیں آرہا۔
    ???
    بہت ہی عجیب بات بتائی ہے آپ نے تو۔
    اور بھی شیئر کریں ۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]




  12. #12
    Diya
    Guest

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    waqai ya kuch ajeez si bat hi lag rahi ha...???

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    5,200
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    Quote Originally Posted by Biya View Post

    ایسا کیسے ہو سکتا ہے سلمان بھائی۔
    مجھے تو یقین نہیں آرہا۔

    بہت ہی عجیب بات بتائی ہے آپ نے تو۔
    اور بھی شیئر کریں ۔
    Quote Originally Posted by dildiyadehleez View Post
    waqai ya kuch ajeez si bat hi lag rahi ha...???
    جی ہاں یہ واقعہ رئیل میں بہت عجیب ہے جس کسی سے بھی میں نے یہ واقعہ شیئر کیا ہے کسی کو یقین نہیں آیا ہے بلکہ مجھ تو اک فرینڈ نے یہ بھی کہا میں سو سال تک یقین نہیں کرسکتا بھلا کوئی لاک روم سے کیسے غائب ہوسکتا ہے وہ ضرور کسی اور راستے سے نکل گیا ہوگا ہمارے آپس کے فرنیڈز میں اس پر زبردست قسم کا بحث و مباحثہ بھی ہوتا رہا ہے لیکن کوئی رزلٹ سامنے نہیں آیا ابھی تک معمہ ہی ہے یہ واقعہ۔۔میرا نہیں خیال جن ماں کا جوان بیٹا غائب ہوجائے وہ کوئی جھوٹ کہی گی اس کو ضرورت نہیں کوئی،جس فرینڈ نے مجھ سے یہ واقعہ شیئر کیا ہے ان سے میں اس بارے میں ہر اینگل سے ہزاروں سوالات پوچھ چکا ہوں لیکن اس کے اس بات کا کوئی جواب نہیں وہ کہتا ہے کہ ہم نے کافی دیر تک دروازہ اور کھڑکیاں بجاتے رہے کہ کوئی کھڑکی کھولی ہو اور ان سے وہ اندر داخل ہو لیکن سب بند تھیں اور پھر انھوں نے شیشے کو توڑا وہ کہہ رہا تھا کہ شاید ان کے بھائی کو کچھ ہوا ہے لیکن وہ تو سرے سے کمرے میں ہی نہیں تھا۔۔۔

    ضرور سس میرے پاس کچھ اور واقعات بھی ہیں آپ سے جلد شیئر کرونگا میرے ساتھ خود کو پیشں آنے والے واقعات ہیں۔۔۔۔۔۔
    All good things to those who wait.





  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    11,946
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    سلام
    سلما ن بھائ کی طرح میں نے بھی ایک واقعہ سنا تھا بہت پہلے انسان جب جنات سے دوستی کرتے ہیں تو وہ انہوں اپنی دنیا میں لے کر چلے جاتے ہیںانشااللہ میں بھی اس ٹاپک میں لکھوگی

  15. #15
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    10,406
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: پراسرار شخصیات سے ملاقات !!۔

    Quote Originally Posted by کوثر بیگ View Post
    سلام
    سلما ن بھائ کی طرح میں نے بھی ایک واقعہ سنا تھا بہت پہلے انسان جب جنات سے دوستی کرتے ہیں تو وہ انہوں اپنی دنیا میں لے کر چلے جاتے ہیںانشااللہ میں بھی اس ٹاپک میں لکھوگی
    ضرور لکھیئے گا کوثر جی ۔ ۔ ۔ ہمیں انتظار رہے گا۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]




Page 1 of 5 123 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •