السلام علیکم نوشین سس
میں یہاں آپ سے ایک مشورہ لینا چاہتا ہوں
مجھے اپنی زندگی اور رویے میں کچھ عدم توازن اور عدم تسلسل محسوس ہوتا ہے محفل میں یعنی چند لوگوں کے سامنے تو بہت کانفیڈنس ظاہر ہوتا ہے اکثر غلط بات کو بھی ہوں ڈیفنڈ کرتا ہوں جیسے وہی صحیح ہو شائد یہ مری ضدی طبیعت کی وجہ سے ہے لیکن جب اکیلے مین ہوتا ہوں تو اکثر ایسا لگتا ہے کہ میں غلط آدمی ہوں ہر کسی کو تنگ کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔ لیکن کبھی کبھی مجھ ایسا موڈ بھی طاری ہو جاتا ہے جب کوئی مجھے برا کہ رہا ہو تو مجھے سکون ملتا ہے کبھی میں خود ہی اپنی برائی کرنے لگتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ اور پتا نہیں کیوں جب کسی سے کم دوستی ہو یعنی کم کم ملنا ہو تو بڑی اچھی چلتی ہے مگر جب کسی سے قریب ہو جاؤں تو اختلافات جنم لینے لگتے ہیں بد گمانیاں ہونے لگتی ہیں اکثر بلاوجہ کی بحث اور لڑائی اور بحث ہوتی ہے اسی لئے اکثر میں کسی سے زیادہ عرصہ قریب نہیں ہو پاتا
آپکے اس سلسلے میں کیا کمنٹس ہیں مجھے کبھی لگتا ہے کہ میں اوور کانفیڈنس ہوں کبھی مجھے لگتا ہے کہ کچھ اور ہے
والسلام
عثمان
Bookmarks